1 This is the foremost and basic demand of the Faith. If the person who regards Allah as his Lord and accepts Allah's Messenger as his guide and leader. is true in his belief, he can never have the attitude that he should give his own opinion and view precedence over the decision of AIIah and His Messenger, or -should adopt an independent opinion in the matters, and pass his own judgments without ... caring to find out whether Allah and His Messenger have given any guidance in those matters or not, and if they have given it, what it is. That is why it has been said "O believers, do not go `in advance' of AIIah and His Messenger. " That is, "Do not go ahead of them, but follow behind: Do not precede them, but be subordinate to them. " This Command is, in its application and effect, a step further to verse 36 of AI-Ahzab. There it was said: `It dces not behove a believing man and a believing woman that when AIIah and His Messenger have given their decision in a matter, they should exercise an Option in that matter of theirs", and here it is said that the believers should not decide their matters themselves by their own initiative, but should look for guidance in Allah's Book and His Prophet's Sunnah concerning those matters.
This Command it not confined only to individual matters of the Muslims but it also applies to their collective affairs. This is in fact the fundamental article of the Islamic Law, which can neither be set aside or ignored by a Muslim government, nor by a Muslim court, nor by a parliament. A tradition has been reported in Musnad~Ahmad, Abu Da'ud, Tirmidhi and Ibn Majah, with authentic chains of transmitters, saying that when the Holy Prophet was sending Hadrat Mu'adh bin Jabal to the Yaman as a judge, he asked him: "By what will you decide the matters?" He submitted: "By the Book of AIIah. " The Holy Prophet said: "If you do not find the Command concerning a matter in the Book of AIIah, what will you turn to?" He replied "To the Sunnah of Allah's Messenger. " The Holy Prophet asked "If this also fails you?" He replied: "Then I shall exert and find out a solution by myself. " Thereupon the Holy Prophet placed his hand on Hadrat Mu'adh's chest and said: "Thank God Who has helped His Messenger's deputy to adopt the way that is approved by His Messenger. " This giving of precedence to the Book of AIlah and the Sunnah of His Messenger over one's own exercise to find out a solution and to turn to them first to obtain guidance is the Thing that marks the distinction between a Muslim judge and a non-Muslim judge. Likewise, in the matter of legislation also there is absolute consensus that the first and foremost source of the law is the Divine Book and after it the Sunnah of the Messenger of AIIah. Even the consensus of the entire Ummah cannot go against or remain independent of them, not to speak of the individual Muslims reasoning and endeavor to interpret the law.
2 That is, "If ever you adopted an attitude of independence as against Allah and His Messenger, or gave priority to your own opinion and view over their Command, you should know that you have to deal with that God Who is hearing whatever you utter and is even aware of your secret intentions. " Show more
سورة الْحُجُرٰت حاشیہ نمبر :1
یہ ایمان کا اولین اور بنیادی تقاضا ہے ۔ جو شخص اللہ کو اپنا رب اور اللہ کے رسول کو اپنا ہادی و رہبر مانتا ہو ، وہ اگر اپنے اس عقیدے میں سچا ہے تو اس کا یہ رویہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ اپنی رائے اور خیال کو اللہ اور رسول کے فیصلے پر مقدم رکھے یا معاملات میں آزادانہ رائے ... قائم کرے اور ان کے فیصلے بطور خود کر ڈالے بغیر اس کے کہ اسے یہ معلوم کر نے کی فکر ہو کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان معاملات میں کوئی ہدایت دی ہے یا نہیں اور دی ہے تو وہ کیا ہے ۔ اسی لیے ارشاد ہوا ہے کہ اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کے آگے پیش قدمی نہ کرو ، یعنی ان سے آگے بڑھ کر نہ چلو ، پیچھے چلو ۔ مقدم نہ بنو ، تابع بن کر رہو ۔ یہ ارشاد اپنے حکم میں سورہ احزاب کی آیت 36 سے ایک قدم آگے ہے ۔ وہاں فرمایا گیا تھا کہ جس معاملہ کا فیصلہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کر دیا ہو اس کے بارے میں کسی مومن کو خود کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار باقی نہیں رہتا ۔ اور یہاں فرمایا گیا ہے کہ اہل ایمان کو اپنے معاملات میں پیش قدمی کر کے بطور خود فیصلے نہیں کر لینے چاہئیں بلکہ پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں ان کے متعلق کیا ہدایات ملتی ہیں ۔
یہ حکم مسلمانوں کے محض انفرادی معاملات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان کے جملہ اجتماعی معاملات پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے ۔ در حقیقت یہ اسلامی آئین کی بنیادی دفعہ ہے جس کی پابندی سے نہ مسلمانوں کی حکومت آزاد ہو سکتی ہے ، نہ ان کی عدالت اور نہ پارلیمنٹ ۔ مسند احمد ، ابوداؤد ، ترمذی اور ابن ماجہ میں یہ روایت صحیح سندوں کے ساتھ منقول ہوئی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب حضرت معاذ بن جبل کو یمن کا حاکم عدالت بنا کر بھیج رہے تھے تو آپ نے ان سے پوچھا کہ تم کس چیز کے مطابق فیصلے کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا کتاب اللہ کے مطابق ۔ آپ نے پوچھا اگر کتاب اللہ میں کسی معاملے کا حکم نہ ملے تو کس چیز کی طرف رجوع کرو گے؟ انہوں نے کہا سنت رسول اللہ کی طرف آپ نے فرمایا اگر اس میں بھی کچھ نہ ملے؟ انہوں نے عرض کیا پھر میں خود اجتہاد کروں گا ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا شکر ہے اس خدا کا جس نے اپنے رسول کے نمائندے کو وہ طریقہ اختیار کرنے کی توفیق بخشی جو اس کے رسول کو پسند ہے ۔ یہ اپنے اجتہاد پر کتاب اللہ و سنت رسول کو مقدم رکھنا اور ہدایت حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے ان کی طرف رجوع کرنا ہی وہ چیز ہے جو ایک مسلمان جج اور ایک غیر مسلم جج کے درمیان وجہ امتیاز ہے ۔ اسی طرح قانون سازی کے معاملہ میں یہ بات قطعی طور پر متفق علیہ ہے کہ اولین ماخذ قانون خدا کی کتاب ہے اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ۔ پوری امت کا اجماع تک ان دونوں کے خلاف یا ان سے آزاد نہیں ہو سکتا کجا کہ ِافرادِ امّت کا قیاس و اجتہاد ۔
سورة الْحُجُرٰت حاشیہ نمبر :2
یعنی اگر کبھی تم نے اللہ کے رسول سے بے نیاز ہو کر خود مختاری کی روش اختیار کی یا اپنی رائے اور خیال کو ان کے حکم پر مقدم رکھا تو جان رکھو کہ تمہارا سابقہ اس خدا سے ہے جو تمہاری سب باتیں سن رہا ہے اور تمہاری نیتوں تک سے واقف ہے ۔ Show more