Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 1

سورة الحجرات

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیِ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱﴾

O you who have believed, do not put [yourselves] before Allah and His Messenger but fear Allah . Indeed, Allah is Hearing and Knowing.

اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو ۔ یقیناً اللہ تعالٰی سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تُقَدِّمُوۡا
نہ تم قدم بڑھاؤ
بَیۡنَ یَدَیِ
آگے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تُقَدِّمُوۡا
نہ تم آگے بڑھو
بَیۡنَ یَدَیِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے آگے
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول (کے آگے)
وَاتَّقُوا
اور ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ اللّٰہَ
بلاشبہ اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not put [yourselves] before Allah and His Messenger but fear Allah . Indeed, Allah is Hearing and Knowing.

اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو ۔ یقیناً اللہ تعالٰی سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کے سامنے پیش قدمی نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کے آگے پیش قدمی نہ کرواور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤبلاشبہ اﷲ تعالیٰ سب کچھ سُننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not proceed ahead of Allah and His Messenger, and fear Allah. Surely Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اے ایمان والو ! آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ سنتا ہے جانتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان مت آگے بڑھو اللہ اور اس کے رسول سے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقینا اللہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, do not advance before Allah and His Messenger, and fear Allah. Verily Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ اور اس کے رسول کے آگے پیش قدمی نہ کرو1 اور اللہ سے ڈرو ، اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے 2 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کے آگے نہ بڑھا کرو ۔ ( ١ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اللہ یقینا سب کچھ سنتا ، سب کچھ جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے سامنے بڑھ کر بات نہ کرو 7 اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے پیغمبر (کی اجازت) سے پہلے تم سبقت نہ کیا کرو (بولا نہ کرو) اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (کی اجازت) سے پہلے آگے نہ بڑھو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ بہت سننے والا اور خوب جاننے والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! (کسی بات کے جواب میں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! be not forward in the presence of Allah and His apostle, and fear Allah; verily Allah is Hearing, Knowing.

اے ایمان والو ! تم اللہ اور اس کے رسول سے پہلے (کسی کام میں) سبقت مت کیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور رسول کے سامنے ( اپنی رائے ) مقدم نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) سے آگے نہ بڑھا کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب سننے جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے مومنو ! کسی بات کے جواب میں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو بیشک وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو پیش قدمی مت کرنا تم اللہ اور اس کے رسول کے (حکم کے) آگے اور (ہمیشہ اور ہر حال) میں ڈرتے رہا کرو تم اللہ سے بیشک اللہ (ہر کسی کی) سنتا (سب کچھ) جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!اللہ اور اس کے رسول کے حکم سے آگے نہ بڑھو ( یعنی دین کے معاملے میں اپنے طورپر کسی نئی چیزکااضافہ یابدعات کی ایجادنہ کرو ، وہی کام کروجوسنت کے مطابق ہو ) اوراللہ سے ڈرتے رہوبلا شبہ اللہ سب کچھ جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو ( ف۲ ) اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ( کسی بھی معاملے میں ) اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے آگے نہ بڑھا کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو ( کہ کہیں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے ادبی نہ ہوجائے ) ، بیشک اﷲ ( سب کچھ ) سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تم ( کسی کام میں ) خدا اور رسول ( ص ) سے آگے نہ بڑھو ( سبقت نہ کرو ) اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ بےشک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Ye who believe! Put not yourselves forward before Allah and His Messenger; but fear Allah: for Allah is He Who hears and knows all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not be presumptuous with the Messenger of God (in your deeds and in your words). Have fear of God; He is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Make not (a decision) in advance before Allah and His Messenger, and have Taqwa of Allah. Verily, Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! be not forward in the presence of Allah and His Apostle, and be careful of (your duty to) Allah; surely Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Be not forward in the presence of Allah and His messenger, and keep your duty to Allah. Lo! Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अल्लाह और उस के रसूल से आगे न बढो और अल्लाह का डर रखो। निश्चय ही अल्लाह सुनता, जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(3) اے ایمان والو اللہ اور رسول (علیہ السلام) (کی اجازت) سے پہلے تم سبقت مت کیا کرو (4) اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ (تمہارے سب اقوال کو) سننے والا اور (تمہارے سب افعال کو) جاننے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو، اللہ سب کچھ سننے اور خوب جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو ، اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے پیش قدمی نہ کرو اور اللہ سے ڈرو ، اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو تم اللہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سبقت مت کرو، اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اس کے رسول سے  اور ڈرتے رہو اللہ سے، اللہ سنتا ہے جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم اللہ اور اس کی رسول سے سبقت نہ کیا کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ خوب سننے والا جاننے والا ہے۔