Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 12

سورة الحجرات

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ ۫ اِنَّ بَعۡضَ الظَّنِّ اِثۡمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوۡا وَ لَا یَغۡتَبۡ بَّعۡضُکُمۡ بَعۡضًا ؕ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمۡ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحۡمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

O you who have believed, avoid much [negative] assumption. Indeed, some assumption is sin. And do not spy or backbite each other. Would one of you like to eat the flesh of his brother when dead? You would detest it. And fear Allah ; indeed, Allah is Accepting of repentance and Merciful.

اے ایمان والو! بہت بد گمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بد گمانیاں گناہ ہیں اور بھید نہ ٹٹولا کرو اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟ تم کو اس سے گھن آئے گی اور اللہ سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اجۡتَنِبُوۡا
اجتناب کرو/بچو
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
مِّنَ الظَّنِّ
گمان کرنے سے
اِنَّ
بےشک
بَعۡضَ
بعض
الظَّنِّ
گمان
اِثۡمٌ
گناہ ہیں
وَّلَا
اور نہ
تَجَسَّسُوۡا
تم تجسس کرو
وَلَا
اور نہ
یَغۡتَبۡ
غیبت کرے
بَّعۡضُکُمۡ
بعض تمہارا
بَعۡضًا
بعض کی
اَیُحِبُّ
کیا پسند کرتا ہے
اَحَدُکُمۡ
تم میں سے کوئی ایک
اَنۡ
کہ
یَّاۡکُلَ
وہ کھائے
لَحۡمَ
گوشت
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کا
مَیۡتًا
مردہ کا
فَکَرِہۡتُمُوۡہُ
پس تم ناپسند کرتے ہو اسے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
تَوَّابٌ
بہت توبہ قبول کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے وہ لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائےہو
اجۡتَنِبُوۡا
بچو
کَثِیۡرًا
بہت
مِّنَ الظَّنِّ
گمان سے
اِنَّ
بلاشبہ
بَعۡضَ
بعض
الظَّنِّ
گمان
اِثۡمٌ
گناہ (ہوتے ہیں)
وَّلَا تَجَسَّسُوۡا
اور نہ جاسوسی کرو
وَلَا یَغۡتَبۡ
اور نہ غیبت کرے
بَّعۡضُکُمۡ
تم میں سے کوئی
بَعۡضًا
کسی کی
اَیُحِبُّ
کیا پسند کرتا ہے
اَحَدُکُمۡ
تم میں سے کوئی
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡکُلَ
وہ کھائے
لَحۡمَ
گوشت
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کا
مَیۡتًا
مردہ
فَکَرِہۡتُمُوۡہُ
سو تم ناپسند کرتے ہو اس کو
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
تَوَّابٌ
بہت توبہ قبول کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, avoid much [negative] assumption. Indeed, some assumption is sin. And do not spy or backbite each other. Would one of you like to eat the flesh of his brother when dead? You would detest it. And fear Allah ; indeed, Allah is Accepting of repentance and Merciful.

اے ایمان والو! بہت بد گمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بد گمانیاں گناہ ہیں اور بھید نہ ٹٹولا کرو اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟ تم کو اس سے گھن آئے گی اور اللہ سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔ اور کسی کی عیب جوئی نہ کرو، نہ ہی تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت کرے، کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ تم تو خود اس کام کو ناپسند کرتے ہو اور اللہ سے ڈرتے ہو۔ اللہ ہر وقت توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!بہت گمان کرنے سے بچو،بلاشبہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور جاسوسی نہ کرواورتم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے،کیاتم میں سے کوئی پسند کرتاہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کاگوشت کھائے؟سوتم اُس کوناپسندکرتے ہواور اﷲ تعالیٰ سے ڈرو یقیناًاﷲ تعالیٰ بہت توبہ قبول کرنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, abstain from many of the suspicions. Some suspicions are sins. And do not be curious (to find out faults of others), and do not backbite one another. Does one of you like that he eats the flesh of his dead brother? You would abhor it. And fear Allah. Surely Allah is Most-Relenting, Very-Merciful.

اے ایمان والو ! بچتے رہو بہت تہمتیں کرنے سے مقرر بعضی تہمت گناہ ہے اور بھید نہ ٹٹولو کسی کا اور برا نہ کہو پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کا، بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کو کہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو مردہ ہو سو گھن آتا ہے تم کو اس سے اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ معاف کرنیوالا ہے مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! زیادہ گمان کرنے سے بچو بیشک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے حالات کی ٹوہ میں نہ رہا کرو اور تم میں سے کوئی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔ کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرے گا کہ اپنے ُ مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ یہ تو تمہیں بہت ناگوار لگا اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اللہ تو بہ کا بہت قبول فرمانے والا اور بہت رحم فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, avoid being excessively suspicious, for some suspicion is a sin. Do not spy, nor backbite one another. Would any of you like to eat the flesh of his dead brother? You would surely detest it. Have fear of Allah. Surely Allah is much prone to accept repentance, is Most Compassionate.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں 24 ۔ تجسس نہ کرو 25 ۔ اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے 26 ۔ کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا 27؟ دیکھو تم خود اس سے گھن کھاتے ہو ۔ اللہ سے ڈرو ، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو ، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ، ( ٦ ) اور کسی کی ٹوہ میں نہ لگو ( ٧ ) اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو ۔ ( ٨ ) کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو خود تم نفرت کرتے ہو ، اور اللہ سے ڈرو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اپنے بھائی مسلمان کے ساتھ بہت گمان کرنے سے بچے رہو کیونکہ بعضا گمان گناہ ہے 5 ایک کھوج نہ کیا کرو ٹوھنگایا لگایا کرو 6 اور کوئی تم میں دوسرے کی غصیبت کرے 7 بھلا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتے۔ تم ضرور اس کے گھمن کرو گے 8 اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ بڑا معاف کرنیوالا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچا کرو بیشک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور (ایک دوسرے کا) تجسس نہ کیا کرو اور نہ ایک دوسرے کی غیبت کیا کرو۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے ؟ تو اس سے تم نفرت کرو گے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ توبہ قبول فرمانے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! بہت سے گمان کرنے سے بچو۔ کیونکہ بلا شبہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کے حالات کی کھوج میں نہ لگو۔ نہ آپس میں ایک دوسرے کی غیبت کیا کرو۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کے گوشت کو کھائے یقینا تم اس کو گوارانہ کرو گے۔ اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! avoid much suspicion; verily some suspicion is a sin. And espy not, nor backbite one another: would any of you love to eat the flesh of his dead brother? Ye detest that. And fear Allah verily Allah is Relenting, Merciful.

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ۔ اور ٹوہ میں مت لگے رہو ۔ اور کوئی کسی کی غیبت نہ کیا کرے ۔ کیا تم میں سے کوئی اس کو گوارا کرے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ اس سے ضرور ہی تمہیں کراہت آتی ہے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان لانے والو! بہت سے گمانوں سے بچو ، کیونکہ بعض گمان صریح گناہ ہوتے ہیں اور ٹوہ میں نہ لگو اور نہ تم میں سے کوئی ایک دوسرے کی غیبت کرے ۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ سو اس چیز کو تو تم نے ناگوار جانا! اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! زیادہ گمان سے دور رہا کرو ، بلاشبہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ لگا کرو اور تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کریں ، کیا تم میں سے کوئی اپنے مردار بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے ، پس تم اسے برا جانتے ہو اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب توبہ قبول کرنے والے رحم کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو۔ کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور تجسس نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانے کے لیے تیار ہو ؟ دیکھو تم کو بھی اس سے گھن آئے گی۔ اللہ سے ڈرو اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے (رحم کرنے والا ہے) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو بچتے رہا کرو تم بہت سے گمانوں سے کہ بعض گمان یقینا گناہ ہوتے ہیں اور نہ تم تجسس کرو (اور نہ کسی کے عیب تلاش کرو) اور نہ ہی تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ گوشت کھائے اپنے مرے ہوئے بھائی کا ؟ اس کو تو تم لوگ خود ہی برا سمجھتے ہو اور (ہر حال میں) ڈرتے رہا کرو تم اللہ سے (اور بچتے رہا کرو اس کی نافرمانی سے) اللہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!بہت گمان کرنے سے پرہیزکروکیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ( یعنی ایسے گمان رکھناجوبے اصل ہوں اور تہمت وافتراکے ضمن میں آتے ہوں ) اور ( دوسروں کے ) بھیدنہ ٹٹولاکرو ، اور نہ ہی تم سے کوئی کسی کی غیبت کرے ، کیا تم میں سے کوئی پسندکرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کاگوشت کھائے؟تم اسے بالکل گوارہ نہیں کروگے اور اللہ سے ڈرو بلاشبہ اللہ توبہ قبول کرنے اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو ( ۲٤ ) بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے ( ف۲۵ ) اور عیب نہ ڈھونڈھو ( ف۲٦ ) اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو ( ف۲۷ ) کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہوگا ( ف۲۸ ) اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! زیادہ تر گمانوں سے بچا کرو بیشک بعض گمان ( ایسے ) گناہ ہوتے ہیں ( جن پر اُخروی سزا واجب ہوتی ہے ) اور ( کسی کے عیبوں اور رازوں کی ) جستجو نہ کیا کرو اور نہ پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی کیا کرو ، کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرے گا کہ وہ اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھائے ، سو تم اس سے نفرت کرتے ہو ۔ اور ( اِن تمام معاملات میں ) اﷲ سے ڈرو بیشک اﷲ توبہ کو بہت قبول فرمانے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے پرہیز کرو ( بچو ) کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور تجسس نہ کرو اور کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ وہ اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھا ئے؟ اس سے تمہیں کراہت آتی ہے اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو بےشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Avoid suspicion as much (as possible): for suspicion in some cases is a sin: And spy not on each other behind their backs. Would any of you like to eat the flesh of his dead brother? Nay, ye would abhor it... But fear Allah: For Allah is Oft-Returning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, stay away from conjecture; acting upon some conjecture may lead to sin. Do not spy on one another or back-bite. Would any of you like to eat the disgusting dead flesh of your brother? Have fear of God; God accepts repentance and is All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Avoid much suspicion; indeed some suspicion is sin. And spy not, neither backbite one another. Would one of you like to eat the flesh of his dead brother You would hate it. And have Taqwa of Allah. Verily, Allah is the One Who forgives and accepts repentance, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! avoid most of suspicion, for surely suspicion in some cases is a sin, and do not spy nor let some of you backbite others. Does one of you like to eat the flesh of his dead brother? But you abhor it; and be careful of (your duty to) Allah, surely Allah is Oft-returning (to mercy), Merciful.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Shun much suspicion; for lo! some suspicion is a crime. And spy not, neither backbite one another. Would one of you love to eat the flesh of his dead brother? Ye abhor that (so abhor the other)! And keep your duty (to Allah). Lo! Allah is Relenting, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! बहुत से गुमानों से बचो, क्योंकि कतिपय गुमान गुनाह होते हैं। और न टोह में पड़ो और न तुम में से कोई किसी की पीठ पीछे निन्दा करे - क्या तुम में से कोई इसको पसन्द करेगा कि वह मरे हुए भाई का मांस खाए? वह तो तुम्हें अप्रिय होगी ही। - और अल्लाह का डर रखो। निश्चय ही अल्लाह तौबा क़बूल करने वाला, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو بہت سے گمانوں سے بچا کرو کیونکہ بعضے گمان گناہ ہوتے ہیں اور سراغ مت لگایا کرو اور کوئی کسی کی غیبت بھی نہ کیا کرے (1) کیا تم میں سے کوئی یہ بات پسند کرتا ہے کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے اسکو تو تم ناگوار سمجھتے ہو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! بدگمانی کرنے سے پرہیز کرو کیونکہ بہت سی بدگمانیاں گناہ ہوتی ہیں، جاسوسی نہ کرو، اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے، کیا تم میں کوئی ہے جو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے ؟ تم اسے برا سمجھتے ہو۔ اللہ سے ڈرو اللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔ تجسس نہ کرو۔ اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا ؟ دیکھو ، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو۔ اللہ سے ڈرو ، اللہ بڑا توبہ کرنے والا اور رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو، بلاشبہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں، اور تجسس نہ کرو، اور تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کریں، کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے سو تم اس کو برا سمجھتے ہو، اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا ہے مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو بچتے رہو بہت تہمتیں کرنے سے مقرر بعضی تہمت گناہ ہے اور بھید نہ ٹٹولو کسی کا اور برا نہ کہو پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کو کہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو مردہ ہو سو گھن آتا ہے تم کو اس سے اور ڈرتے رہو اللہ سے، بیشک اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو بہت گمان کرنے سے احتراز کیا کرو کیونکہ بعضے گمان گناہ ہوا کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے عیب کی ٹٹول نہ کیا کرو اور نہ ایک دوسرے کو پیٹھ پیچھے بڑا کہا کرو کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے اس کو تو تم برا سمجھتے ہو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا معاف کرنے والا بڑی مہربانی کرنے والا ہے۔