Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 2

سورة الحجرات

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَکُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجۡہَرُوۡا لَہٗ بِالۡقَوۡلِ کَجَہۡرِ بَعۡضِکُمۡ لِبَعۡضٍ اَنۡ تَحۡبَطَ اَعۡمَالُکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲﴾

O you who have believed, do not raise your voices above the voice of the Prophet or be loud to him in speech like the loudness of some of you to others, lest your deeds become worthless while you perceive not.

اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر نہ کرو اور نہ ان سے اونچی آواز سے بات کرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو ، کہیں ( ایسا نہ ہو ) کہ تمہارے اعمال اکارت جائیں اور تمہیں خبربھی نہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَرۡفَعُوۡۤا
نہ تم اونچا کرو
اَصۡوَاتَکُمۡ
اپنی آوازوں کو
فَوۡقَ
اوپر
صَوۡتِ
آواز کے
النَّبِیِّ
نبی کی
وَلَا
اور نہ
تَجۡہَرُوۡا
تم بلند آواز سے کرو
لَہٗ
ان سے
بِالۡقَوۡلِ
بات
کَجَہۡرِ
مانند بلند کرنے کے
بَعۡضِکُمۡ
تمہارے بعض کے
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
اَنۡ
کہ
تَحۡبَطَ
ـنہـضائع ہو جائیں
اَعۡمَالُکُمۡ
اعمال تمہارے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَشۡعُرُوۡنَ
نہ تم شعور رکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَرۡفَعُوۡۤا
نہ تم بلند کیا کرو
اَصۡوَاتَکُمۡ
اپنی آوازیں
فَوۡقَ
اوپر
صَوۡتِ النَّبِیِّ
نبی کی آواز کے
وَلَا تَجۡہَرُوۡا
اور نہ تم آواز بلند کیا کرو
لَہٗ
اس سے
بِالۡقَوۡلِ
بات کرنے میں
کَجَہۡرِ
آواز بلند کرنے کی طرح
بَعۡضِکُمۡ
تم میں سے بعض کا
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
اَنۡ
یہ کہ (نہ)
تَحۡبَطَ
برباد ہو جائیں
اَعۡمَالُکُمۡ
تمہارے اعمال
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَشۡعُرُوۡنَ
شعور نہ رکھتےہو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not raise your voices above the voice of the Prophet or be loud to him in speech like the loudness of some of you to others, lest your deeds become worthless while you perceive not.

اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر نہ کرو اور نہ ان سے اونچی آواز سے بات کرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو ، کہیں ( ایسا نہ ہو ) کہ تمہارے اعمال اکارت جائیں اور تمہیں خبربھی نہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو اور نہ ہی اس کے سامنے اس طرح اونچی آواز سے بولو جیسے تم ایک دوسرے سے بولتے ہو۔ ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تمہیں اس کی خبر بھی نہ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو!نبی کی آوازپراپنی آوازیں بلند نہ کرواورنہ اس سے بات کرنے میں آواز بلند کیاکروجیسے تم میں سے بعض، بعض کے لیے آوازبلندکرتاہے کہیں ایسانہ ہوکہ تمہارے اعمال بربادہو جائیں اورتم شعورنہ رکھتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, do not raise your voices above the voice of the Prophet, and be not loud when speaking to him, as you are loud when speaking to one another, lest your good deeds become void while you are not aware.

اے ایمان والو بلند نہ کرو اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر اور اس سے نہ بولو تڑخ کر جیسے تڑختے ہو ایک دوسرے پر کہیں اکارت نہ ہوجائیں تمہارے کام اور تم کو خبر بھی نہ ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! اپنی آواز کبھی بلند نہ کرنا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز پر اور نہ انہیں اس طرح آواز دے کر پکارنا جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے کو بلند آواز سے پکارتے ہو } مبادا تمہارے سارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, do not raise your voices above the voice of the Prophet and when speaking to him do not speak aloud as you speak aloud to one another, lest all your deeds are reduced to nothing without your even realising it.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اپنی آواز نبی کی آواز سے بلند نہ کرو ، اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اونچی آواز سے بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو3 ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارا کیا کرایا سب غارت ہو جائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند مت کیا کرو ، اور نہ ان سے بات کرتے ہوئے اس طرح زور سے بولا کرو جیسے تم ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں ، اور تمہیں پتہ بھی نہ چلے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو پیغمبر کی آواز سے اپنی آوازوں کو اونچا نہ ہونے دو اور پیغمبر سے اس طرح پکار کر بات نہ کرو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے سے پکار کر کرتے ہو 9 ایسا نہ ہو تمہارے نیک اعمال غارت ہوجائیں (اکارت ہوں) اور تم کو خبر نہ ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ ان سے ایسے کھل کر بات کیا کرو جیسے آپس میں کھل کر (بےتکلفی سے) بات کرتے ہو ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اپنی آوازوں کو نبی کی آواز سے بلند نہ کرو اور نہ تم ان سے اس طرح پکار کر بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہو (کہیں ایسا نہ ہو کی) تمہارے اعمال برباد ہو کر وہ جائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ye who believe raise not your voices above the voice of the prophet, nor shout loud Unto him in discourse as ye shout loud Unto one another, lest your works may be rendered of non-effect, while ye perceive not.

اے ایمان والو ! اپنی آوازوں کی پیغمبر کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ ان سے ایسے کھل کر بولا کرو جیسے آپس میں کھل کر بولا کرتے ہو ۔ کہ کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر تک نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان لانے والو! تم اپنی آواز نبی کی آواز پر بلند نہ کرو اور نہ اس کو اس طرح آواز دے کر پکارو ، جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو ، مبادا تمہارے اعمال ڈھے جائیں اور تم کو احساس بھی نہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! نبی ( ﷺ ) کی آواز سے اپنی آوازوں کو بلند نہ کرو اور انہیں اس طرح زور سے مخاطب نہ کرو جس طرح تم ایک دوسرے سے زور سے بات کرتے ہو کہ ( کہیں ) تمہارے ( تمام ) اعمال ضائع ( نہ ) ہوجائیں اور تمہیں خبر تک نہ ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو اپنی آوازیں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز سے اونچی نہ کرو۔ اور جس طرح آپس میں اونچا بولتے ہو اس طرح ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اونچا نہ بولا کرو ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو بلند نہیں کرنا اپنی آوازوں کو پیغمبر کی آواز سے اور نہ ہی ان سے ایسی اونچی آواز میں بات کرنا جس طرح کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ اکارت ہوجائیں تمہارے سب عمل اور تمہیں خبر بھی نہ ہوف

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلندنہ کرو اور نہ ہی اس کے سامنے اس طرح اونچی آواز میں بولوجیسے تم ایک دوسرے سے بولتے ہوایسا نہ ہوکہ تمہارے اعمال بربادہوجائیں اور تمہیں اس کی خبربھی نہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو اپنی آوازیں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے ( نبی ) کی آواز سے ( ف۳ ) اور ان کے حضور بات چلا کر نہ کہو جیسے آپس میں ایک دوسرے کے سامنے چلاتے ہو کہ کہیں تمہارے عمل اَکارت نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر نہ ہو ( ف٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبیِ مکرّم ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی آواز سے بلند مت کیا کرو اور اُن کے ساتھ اِس طرح بلند آواز سے بات ( بھی ) نہ کیا کرو جیسے تم ایک دوسرے سے بلند آواز کے ساتھ کرتے ہو ( ایسا نہ ہو ) کہ تمہارے سارے اعمال ہی ( ایمان سمیت ) غارت ہو جائیں اور تمہیں ( ایمان اور اعمال کے برباد ہوجانے کا ) شعور تک بھی نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبی ( ص ) کی آواز پر بلند نہ کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اونچی آواز میں کرتے ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال اکارت ہو جائیں اورتمہیں خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Raise not your voices above the voice of the Prophet, nor speak aloud to him in talk, as ye may speak aloud to one another, lest your deeds become vain and ye perceive not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not raise your voices above the voice of the Prophet, do not be too loud in speaking to him [as you may have been to one another], lest your deeds will be made devoid of all virtue without your realizing it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Raise not your voices above the voice of the Prophet, nor speak aloud to him in talk as you speak aloud to one another, lest your deeds should be thwarted while you perceive not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not raise your voices above the voice of the Prophet, and do not speak loud to him as you speak loud to one another, lest your deeds became null while you do not perceive.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Lift not up your voices above the voice of the Prophet, nor shout when speaking to him as ye shout one to another, lest your works be rendered vain while ye perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगो, जो ईमान लाए हो! तुम अपनी आवाज़ों को नबी की आवाज़ से ऊँची न करो। और जिस तरह तुम आपस में एक-दूसरे से ज़ोर से बोलते हो, उस से ऊँची आवाज़ में बात न करो। कहीं ऐसा न हो कि तुम्हारे कर्म अकारथ हो जाएँ और तुम्हें ख़बर भी न हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم اپنی آوازیں پیغمبر (علیہ السلام) کی آواز سے بلند مت کیا کرو اور نہ ان سے ایسے کھل کر بولا کرو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے سے کھل کر بولا کرتے ہو (5) ۔ کبھی تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اپنی آواز نبی کی آواز سے اونچی نہ کرو اور نہ نبی کے ساتھ اونچی آواز سے بات کرو، جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے تمام اعمال غارت ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو ، اپنی آواز نبی کی آواز سے بلند نہ کرو ، اور نہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اونچی آواز میں بات کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارا کیا کرایا سب غارت ہوجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو اپنی آوازوں کو نبی کی آواز پر بلند نہ کرو اور نہ نبی سے اس طرح اونچی آواز سے بات کرو جیسے تم بعض بعض سے اونچی آواز سے بات کرتے ہو، ایسا نہ کہ تمہارے اعمال حبط ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو بلند نہ کرو اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر اور اس سے نہ بولو تڑخ کر جیسے تڑختے ہو ایک دوسرے پر کہیں اکارت نہ ہوجائیں تمہارے کام اور تم کو خبر بھی نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! اپنی آوازوں کو نبی کی آواز سے بلند نہ ہونے دو اور نہ تم ان سے اس طرح پکار کر بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے پکار کر بات کرتے ہو کبھی تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔