6 The people who in the blessed time of the Holy Prophet had received training in Islamic etiquette and manners under the Holy Prophet himself had a full regard for his person. They fully realized how busy he remained in performing the mission entrusted to him by Allah; they also understood full well that during those tiresome activities he must necessarily have some time for rest, time for his important occupations and also time for attending to his domestic affairs. Therefore, they would come to visit him only at the time when he was available outside his house, and if ever they did not find him outside his living quarters among his Companions, they would sit and await his emergence and would avoid giving him the trouble of coming out of his house unless there was a special need for it. But many a time it so happened that the people from far flung areas, who had had no opportunity to receive training in good manners, would come to visit the Holy Prophet with the idea that the one who invited others to AIIah and was working for the reformation of the people had no right to have rest at any time, and they had the right to visit and see him any time they pleased in the day or night and it was his duty that whenever they happened to arrive he should be ready to receive them. Some of these people who carne to see the Holy Prophet from different parts of Arabia were so uncouth and impolite that they would not take the trouble to inform him of their arrival through some attendant, but would start shouting from outside the apartments of his wives to call him out. Several such incidents have been reported by the Companions in the Hadith. This sort of behavior troubled him much, but he was tolerant on account of his natural clemency. At last, AIIah had to intervene, Who reproved the people for their uncivilized behaviour and gave this instruction: whenever they came to see the Holy Prophet and did not find him, they should wait for him patiently until he came out to them himself, instead of shouting to call him out, from the house.
7 This is, "Whatever had happened until then will be over-looked and forgiven by Allah and He will not hold those people accountable for the trouble they had been causing to His Messenger on account of His mercy and kindness, but they should not repeat such behaviour in the future.
سورة الْحُجُرٰت حاشیہ نمبر :6
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں جن لوگوں نے آپ کی صحبت میں رہ کر اسلامی آداب و تہذیب کی تربیت پائی تھی وہ تو آپ کے اوقات کا ہمیشہ لحاظ رکھتے تھے ۔ ان کو پورا احساس تھا کہ آپ اللہ کے کام میں کس قدر مصروف زندگی بسر فرماتے ہیں ، اور ان تھکا دینے والی مصروفیتوں کے دوران میں لازماً کچھ وقت آپ کے آرام کے لیے اور کچھ وقت آپ کی اہم مشغولیتوں کے لیے اور کچھ وقت اپنی خانگی زندگی کے معاملات کی طرف توجہ کرنے کے لیے بھی ہونا چاہیے ۔ اس لیے وہ آپ سے ملاقات کے لیے اسی وقت حاضر ہوتے تھے جب آپ باہر تشریف فرما ہوں ، اور اگر کبھی وہ آپ کو مجلس میں موجود نہ پاتے تو بیٹھ کر آپ کے برآمد ہونے کا انتظار کرتے تھے اور کسی شدید ضرورت کے بغیر آپ کو باہر تشریف لانے کی زحمت نہ دیتے تھے ۔ لیکن عرب کے اس ماحول میں ، جہاں عام طور پر لوگوں کو کسی شائستگی کی تربیت نہ ملی تھی ، بارہا ایسے اَن گھڑ لوگ بھی آپ سے ملاقات کے لیے آ جاتے تھے جن کا تصور یہ تھا کہ دعوت الیٰ اللہ اور اصلاح خلق کا کام کرنے والے کو کسی وقت بھی آرام لینے کا حق نہیں ہے ، اور انہیں حق ہے کہ رات دن میں جب چاہیں اس کے پاس آدھمکیں اور اس کا فرض ہے کہ جب بھی وہ آجائیں وہ ان سے ملنے کے لیے مستعد رہے ۔ اس قماش کے لوگوں میں عموماً اور اطراف عرب سے آنے والوں میں خصوصاً بعض ایسے ناشائستہ لوگ بھی ہوتے تھے جو آپ سے ملاقات کے لیے آتے تو کسی خادم سے اندر اطلاع کرانے کی زحمت بھی نہ اٹھاتے تھے بلکہ ازواج مطہرات کے حجروں کا چکر کاٹ کر باہر ہی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارتے پھرتے تھے ۔ اس طرح کے متعدد واقعات احادیث میں صحابہ کرام نے روایت کیے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی ان حرکات سے تکلیف ہوتی تھی مگر اپنے طبعی حلم کی وجہ سے آپ اسے برداشت کیے جا رہے تھے ۔ آخر کار اللہ تعالیٰ نے اس معاملہ میں مداخلت فرمائی اور اس ناشائستہ طرز عمل پر ملامت کرتے ہوئے لوگوں کو یہ ہدایت دی کہ جب وہ آپ سے ملنے کے لیے آئیں اور آپ کو موجود نہ پائیں تو پکار پکار کر آپ کو بلانے کے بجائے صبر کے ساتھ بیٹھ کر اس وقت کا انتظار کریں جب آپ خود ان سے ملاقات کے لیے باہر تشریف لائیں ۔
سورة الْحُجُرٰت حاشیہ نمبر :7
یعنی اب تک جو کچھ ہوا سو ہوا ، آئندہ اس غلطی کا اعادہ نہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ پچھلی غلطیوں سے در گزر فرمائے گا اور اپنے رحم و کرم کی بنا پر ان لوگوں سے کوئی مواخذہ نہ کرے گا جو اس کے رسول کو اس طرح اذیت دیتے رہے ہیں ۔