Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 5

سورة الحجرات

وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ صَبَرُوۡا حَتّٰی تَخۡرُجَ اِلَیۡہِمۡ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵﴾

And if they had been patient until you [could] come out to them, it would have been better for them. But Allah is Forgiving and Merciful.

اگر یہ لوگ یہاں تک صبر کرتے کہ آپ خود سے نکل کر ان کے پاس آجاتے تو یہی ان کے لئے بہتر ہوتا اور اللہ غفور و رحیم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
یہ کہ وہ
صَبَرُوۡا
وہ صبر کرتے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَخۡرُجَ
آپ نکلتے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
لَکَانَ
البتہ ہوتا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
بے شک وہ
صَبَرُوۡا
صبر کرتے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَخۡرُجَ
آپ باہر نکلتے
اِلَیۡہِمۡ
ان کے پاس
لَکَانَ
یقیناً ہوتا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بےحد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And if they had been patient until you [could] come out to them, it would have been better for them. But Allah is Forgiving and Merciful.

اگر یہ لوگ یہاں تک صبر کرتے کہ آپ خود سے نکل کر ان کے پاس آجاتے تو یہی ان کے لئے بہتر ہوتا اور اللہ غفور و رحیم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر یہ لوگ صبر کرتے تاآنکہ آپ ان کی طرف نکلتے تو یہ ان کے حق میں بہتر تھا۔ اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربے شک اگروہ صبرکرتے یہاں تک کہ آپ خوداُن کے پاس باہرنکلتے تویقینااُن کے لیے بہتر ہوتا اور اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had they remained patient until you come out to them, it would have been much better for them. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور اگر وہ صبر کرتے جب تک تو نکلتا ان کی طرف تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ان کے پاس نکل کر آجاتے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا۔ بہرحال اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If they were patient until you went out to them, that would have been better for them. Allah is Most Forgiving, Most Merciful.

اگر وہ تمہارے برآمد ہونے تک صبر کرتے تو ان کے لیے بہتر تھا6 ، اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے 7 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ لوگ اس وقت تک صبر کرتے جب تک تم خود باہر نکل کر ان کے پاس آجاتے ، تو ان کے لیے بہتر ہوا اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر یہ لوگ اس وقت تک دم لیتے جب تک تو ان کے پاس برآمد ہوتا تو ان کے لئے دین اور دنیا دونوں میں) بہتر ہوتا اور اللہ (انکے قصور اور بےادبی پر بھی) بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ان کے پاس باہر تشریف لے آتے تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ ذرا صبر سے کام لیتے یہاں تک کہ آپ خود نکل کر ان کے پاس آجاتے تو یہ ان کے لئے بہتر ہو تو۔ اللہ معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ صبر کئے رہتے یہاں تک کہ تم خود نکل کر ان کے پاس آتے تو یہ ان کے لئے بہتر تھا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had they had patience till thou camest forth Unto them, it had surely been best for them; and Allah is Forgiving, Merciful.

اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ان کے پاس باہر آجاتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور اللہ بڑا مغفرت والا بڑا رحم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر یہ لوگ صبر کے ساتھ اتنا انتظار کرلیتے کہ تم خود ان کے پاس نکل کے آجاتے تو یہ بات ان کے حق میں بہتر ہوتی اور اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر وہ ٹھہرے رہتے یہاں تک کہ آپ ان کی طرف خود تشریف لے جاتے تو البتہ یہ ان کے لیے بہتر ہوتا اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب مغفرت کرنے والے رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ آپ کے باہر آنے تک صبر کرتے تو انہی کے لیے بہتر تھا۔ اللہ درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ صبر سے کام لیتے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود ہی ان کے پاس نکل آتے تو یہ زیادہ بہتر ہوتا خود ان کے لئے اور اللہ بڑا ہی درگزر کرنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اگریہ صبرکرتے ، حتیٰ کہ آپ ان کی طرف نکلتے تویہ ان کے لیے بہتر تھااوراللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تم آپ ان کے پاس تشریف لاتے ( ف۷ ) تو یہ ان کے لیے بہتر تھا ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ہی ان کی طرف باہر تشریف لے آتے تو یہ اُن کے لئے بہتر ہوتا ، اور اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ اتنا صبر کرتے کہ آپ خود ان کے پاس باہر نکل کر آجائیں تو یہ ان کیلئے بہتر ہوتا اور اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If only they had patience until thou couldst come out to them, it would be best for them: but Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had they exercised patience until you had come out, it would have been better for them. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they had patience till you could come out to them, it would have been better for them. And Allah is Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they wait patiently until you come out to them, it would certainly be better for them, and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And if they had had patience till thou camest forth unto them, it had been better for them. And Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे धैर्य से काम लेते यहाँ तक कि तुम स्वयं निकलकर उन के पास आ जाते तो यह उन के लिए अच्छा होता। किन्तु अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر یہ لوگ (ذرا) صبر ( اور انتظار) کرتے یہانتک کہ آپ خود باہر ان کے پاس آجاتے تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا (کیوں کہ ادب کی بات تھی) اور اللہ غفور رحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ آپ کے نکلنے تک صبر کرتے تو ان کے لیے بہتر ہوتا، اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر وہ تمہارے برآمد ہونے تک صبر کرتے تو انہی کے لئے بہتر تھا ، اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ ان کی طرف نکل آتے تو ان کے لیے بہتر تھا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ صبر کرتے جب تک تو نکلتا ان کی طرف تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ لوگ ذرا صبر سے کام لیتے یہاں تک کہ آپ خود نکل کر اس کے پاس تشریف لے آتے تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا اور اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت کرنے والا نہایت مہربان ہے ۔