Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 8

سورة الحجرات

فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ نِعۡمَۃً ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۸﴾

[It is] as bounty from Allah and favor. And Allah is Knowing and Wise.

اللہ کے احسان و انعام سے اور اللہ دانا اور با حکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَضۡلًا
فضل ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَنِعۡمَۃً
اور نعمت
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَضۡلًا
فضل سے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
وَنِعۡمَۃً
اور احسان
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[It is] as bounty from Allah and favor. And Allah is Knowing and Wise.

اللہ کے احسان و انعام سے اور اللہ دانا اور با حکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور یہ) اللہ کا فضل اور اس کا احسان ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

as a grace from Allah, and as a blessing. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اللہ کے فضل سے اور احسان سے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے حکمتوں والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کی طرف سے بہت بڑے فضل اور انعام کی بنا پر۔ اور اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا کمال حکمت والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

by Allah's favour and bounty. Allah is All-Knowing, All-Wise.

ایسے ہی لوگ اللہ کے فضل و احسان سے راست رو ہیں10 اور اللہ علیم و حکیم ہے 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اللہ کی طرف سے فضل اور نعمت کا نتیجہ ہے ، اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کے فضل و کرم سے اور اللہ تعالیٰ (سب کچھ) جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی مہربانی اور احسان سے۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اللہ کا فضل و کرم اور اس کا انعام ہے۔ اللہ بہت جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) خدا کے فضل اور احسان سے۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Through grace from Allah and His favour; and Allah is Knowing, Wise.

اللہ کے فضل اور انعام سے ۔ اور اللہ خوب جاننے والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اچھی طرح جان رکھو کہ تمہارے اندر اللہ کا رسول موجود ہے ۔ اگر بہت سے معاملات میں وہ تمہاری بات مان لیا کرے تو تم بڑی مصیبت میں پھنس جاؤ گے ۔ لیکن اللہ نے تمہارے سامنے ایمان کو محبوب بنایا اور اس کو تمہارے دلوں میں کھبا دیا اور کفر وفسق اور نافرمانی کو تمہاری نگاہوں میں مبغوض کیا ۔ یہی لوگ ہیں جو اللہ کے فضل وانعام سے راہ راست پانے والے بنے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کے فضل اور احسان کے طفیل اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ سب سے زیادہ جاننے والا اور دانائی والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

محض اللہ کے فضل اور اس کے احسان سے اور اللہ سب کچھ جانتا نہایت حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

یہ اللہ کافضل اور احسان ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کا فضل اور احسان ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) اﷲ کے فضل اور ( اس کی ) نعمت ( یعنی تم میں رسولِ اُمّی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور موجودگی ) کے باعث ہے ، اور اﷲ خوب جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کے فضل و کرم اور اس کے انعام و احسان سے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A Grace and Favour from Allah; and Allah is full of Knowledge and Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

as a favor and a blessing from God. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is a grace from Allah and His favor. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

By grace from Allah and as a favor; and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

(It is) a bounty and a grace from Allah; and Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे ही लोग अल्लाह के उदार अनुग्रह और अनुकम्पा से सूझबूझ वाले हैं। और अल्लाह सब कुछ जानने वाला, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے فضل اور انعام سے راہ راست پر ہیں اور اللہ تعالیٰ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کے فضل سے ہدایت والے ہیں اور اللہ جاننے والا اور خوب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسے ہی لوگ اللہ کے فضل و احسان سے راست رو ہیں اور اللہ علیم و حکیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی طرف سے فضل اور نعمت کی وجہ سے، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کے فضل سے اور احسان سے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعام کی وجہ سے ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا جاننے والا بڑی حکمت والا ہے۔