Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 1

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ ۬ ؕ اُحِلَّتۡ لَکُمۡ بَہِیۡمَۃُ الۡاَنۡعَامِ اِلَّا مَا یُتۡلٰی عَلَیۡکُمۡ غَیۡرَ مُحِلِّی الصَّیۡدِ وَ اَنۡتُمۡ حُرُمٌ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَحۡکُمُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۱﴾

O you who have believed, fulfill [all] contracts. Lawful for you are the animals of grazing livestock except for that which is recited to you [in this Qur'an] - hunting not being permitted while you are in the state of ihram. Indeed, Allah ordains what He intends.

اے ایمان والو! عہد و پیمان پورے کرو تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا ، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اَوۡفُوۡا
پورا کرو
بِالۡعُقُوۡدِ
عہد و پیمان کو
اُحِلَّتۡ
حلال کردیے گئے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بَہِیۡمَۃُ
چوپائے
الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں کے
اِلَّا
سوائے
مَا
ان کے جو
یُتۡلٰی
پڑھے جائیں گے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
غَیۡرَ
نہ
مُحِلِّی
حلال کرنے والے ہو
الصَّیۡدِ
شکار کو
وَاَنۡتُمۡ
جبکہ تم
حُرُمٌ
حالت )احرام میں ہو
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرتا ہے
مَا
جو
یُرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اَوۡفُوۡا
تم پورا کرو
بِالۡعُقُوۡدِ
معاہدوں کو
اُحِلَّتۡ
حلال کر دیئے گئے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بَہِیۡمَۃُ
جانور
الۡاَنۡعَامِ
مویشی
اِلَّا
سوائے
مَا
ان کے جو
یُتۡلٰی
پڑھے جائیں گے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
غَیۡرَ مُحِلِّی
نہ حلال سمجھنے والے
الصَّیۡدِ
شکار کو
وَاَنۡتُمۡ
جب کہ تم
حُرُمٌ
احرام کی حالت میں ہو
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرتا ہے
مَا
جو
یُرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, fulfill [all] contracts. Lawful for you are the animals of grazing livestock except for that which is recited to you [in this Qur'an] - hunting not being permitted while you are in the state of ihram. Indeed, Allah ordains what He intends.

اے ایمان والو! عہد و پیمان پورے کرو تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا ، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اپنے معاہدات کو پورا کرو۔ تمہارے لیے ہر مویشی قسم کے چرنے والے جانور حلال کئے گئے ہیں۔ سوائے ان جانوروں کے جو (آگے چل کر) تمہیں بتائے جارہے ہیں۔ البتہ احرام کی حالت میں انکا شکار حلال نہ سمجھو۔ اور اللہ تعالیٰ وہی حکم دیتا ہے جو وہ چاہتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!معاہدوں کوپوراکرو،تمہارے لیے مویشی جانورحلال کردئیے گئے سوائے ان کے جوتم پرپڑھے جائیں گے اس حال میں کہ شکارکوحلال سمجھنے والے نہ ہو،جب کہ تم حالتِ احرام میں ہو،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ جوچاہتاہے وہ فیصلہ کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, fulfill the contracts. The cattles have been made lawful for you, except that which shall be recited (mentioned) to you, provided that you do not treat hunting as lawful while you are in Ihram. Surely, Allah ordains what He wills.

اے ایمان والو پورا کرو عہدوں کو حلال ہوئے تمہارے لیے چوپائے مویشی سوائے ان کے جو تم کو آگے سنائے جاویں گے مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! اپنے عہد و پیمان (قول وقرار ) کو پورا کیا کرو تمہارے لیے حلال کردیے گئے ہیں مویشی قسم کے تمام حیوانات سوائے ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں نہ جائز کرتے ہوئے شکار کو جبکہ تم حالت احرام میں ہو بیشک اللہ حکم دیتا ہے جو چاہتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Honour your bonds! All grazing beasts of the flock are permitted to you except those which are recited to you hereinafter, but you are not allowed to hunt in the state of Ihram (a state of pilgrim sanctity). Indeed Allah decrees as He wills.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، بندشوں کی پوری پابندی کرو ۔ 1 تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے ، 2 سوائے ان کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے ۔ لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کرلو ، 3 بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۔ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! معاہدوں کو پورا کرو ۔ تمہارے لیے وہ چوپائے حلال کردیے گئے ہیں جو مویشیوں میں داخل ( یا ان کے مشابہ ) ہوں ۔ ( ١ ) سوائے ان کے جن کے بارے میں تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا ( ٢ ) بشرطیکہ جب تم احرام کی حالت میں ہو اس وقت شکار کو حلال نہ سمجھو ۔ ( ٣ ) اللہ جس چیز کا ارادہ کرتا ہے اس کا حکم دیتا ہے ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں اللہ تعالیٰ حکموں کو پو راکرو 3 چار پائے چر نے والے جانور تمہارے لے حلال ہیں 4 مگر جو آگے تم کر پڑھ کر سنائے جائیں گے مگر جب احرام باندھے ہو حج یا عمرے کا تو شگار کو حلال نہ سمجھنا جیسے ہر دن یا نیل گائے 6 بیشک اللہ جو چاہتا ہے وہ حکم دیتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! (اپنے) عہدوں کو پورا کرو تمہارے لئے چرانے والے جانور حلال کردیئے گئے ہیں سوائے ان کے جن کا تم سے ذکر کیا گیا مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا بیشک اللہ جیسا چاہتے ہیں حکم دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! معاہدات کی پابندی کرو۔ چوپایوں کی قسم کے تمام جانور تمہارے لئے حلال کر دئیے گئے ہیں۔ سوائے ان جانوروں کے جن کی حرمت تمہیں سنا دی جائے گی۔ جب تم احرام کی حالت میں ہو تو (شکار کو کسی وقت بھی حلال نہ سمجھنا) ۔ بلاشبہ اللہ جو چاہتا ہے وہ حکم دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! fulfil the compacts. Allowed unto you is the beast of the flock except that which is rehearsed unto you, not allowing the chase while ye are in a state of sanctity. Verily Allah ordaineth whatsoever He will.

اے ایمان والو (اپنے) عہدوں کو پورا کرو ۔ تمہارے لئے چوپائے مویشی جائز کئے گئے ہیں بجز (ان چیزوں کے) جن کا ذکر (آگے) تم سے کیا جاتا ہے ۔ ہاں شکار اس حال میں کہ تم احرام میں ہو جائز نہیں ۔ بیشک اللہ جو چاہے حکم دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے عہد وپیمان پورے کرو ۔ تمہارے لئے اَنعام کے قسم کے تمام چوپائے حلال ٹھہرائے گئے بجز ان کے ، جن کا حکم تم کو پڑھ کر سنایا جارہا ہے ، نہ جائز کرتے ہوئے شکار کو حالتِ احرام میں ۔ بیشک اللہ حکم دیتا ہے جو چاہتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ( اپنے ) عہدوں کو پورا کرو ۔ وہ جانورجن کا حکم تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا کے علاوہ کے مویشی جانور تمہارے لئے حلال کئے گئے ہیں ۔ جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار کو حلال کرنے والے نہ بنو ۔ بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں اس کا حکم دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! وعدے پورے کرو۔ تمہارے لیے چوپائے حلال کئے گئے ہیں سوائے ان کے جن کے نام تمہیں سنائے جائیں گے۔ احرام کی حالت میں شکار جائز نہیں۔ یقینا جو چاہے اللہ حکم کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، پورا کرو تم اپنے عہدوں کو، حلال کئے گئے تمہارے لئے چوپائے قوم کے سب جانور بجز ان کے جو تمہیں (آگے) سنائے جائیں گے، مگر شکار کو حلال نہ سمجھنا احرام کی حالت میں، بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!اپنے معاہدات کو پورا کیا کروتمہارے لئے مویشی قسم کے چرنے والے جانورحلال کئے گئے ہیں سوائے ان کےجو تمہیں بتلائے جاچکے ہیں البتہ حالت احرام میں ان کاشکارحلال نہیں بلاشبہ اللہ وہی حکم دیتا ہےجو وہ چاہتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اپنے قول پورے کرو ( ف۲ ) تمہارے لئے حلال ہوئے بےزبان مویشی مگر وہ جو آگے سنایا جائے گا تم کو ( ف۳ ) لیکن شکار حلال نہ سمجھو جب تم احرام میں ہو ( ف٤ ) بیشک اللہ حکم فرماتا ہے جو چاہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ( اپنے ) عہد پورے کرو ۔ تمہارے لئے چوپائے جانور ( یعنی مویشی ) حلال کر دیئے گئے ( ہیں ) سوائے ان ( جانوروں ) کے جن کا بیان تم پر آئندہ کیا جائے گا ( لیکن ) جب تم اِحرام کی حالت میں ہو ، شکار کو حلال نہ سمجھنا ۔ بیشک اﷲ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اپنے عہدوں کو پورا کرو تمہارے لئے چوپائے ، مویشی حلال کر دیئے گئے ہیں ۔ سوائے ان کے جن کا ذکر تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا ۔ ہاں جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار کو حلال نہ سمجھو ۔ بے شک اللہ جو چاہتا ہے وہ حکم دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! fulfil (all) obligations. Lawful unto you (for food) are all four-footed animals, with the exceptions named: But animals of the chase are forbidden while ye are in the sacred precincts or in pilgrim garb: for Allah doth command according to His will and plan.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, stand by your contracts (and obligations). Of all animals, cattle has been made lawful for you as food with certain exceptions. Hunting is not lawful for you during ihram (a part of the rituals during pilgrimage). God decrees as He wills.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Fulfill (your) obligations. Lawful to you (for food) are all the beasts of cattle except that which will be announced to you (herein), game (also) being unlawful when you assume Ihram. Verily, Allah commands that which He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! fulfill the obligations. The cattle quadrupeds are allowed to you except that which is recited to you, not violating the prohibition against game when you are entering upon the performance of the pilgrimage; surely Allah orders what He desires.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Fulfil your indentures. The beast of cattle is made lawful unto you (for food) except that which is announced unto you (herein), game being unlawful when ye are on the pilgrimage. Lo! Allah ordaineth that which pleaseth Him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अहद व पैमान को पूरा करो, तुम्हारे लिए मवेशी की क़िस्म के सब जानवर हलाल किए गए सिवाए उनके जिनका ज़िक्र आगे किया जा रहा है, मगर एहराम की हालत में शिकार को हलाल न जानो, बेशक अल्लाह फ़ैसला करता है जो चाहता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو عہدوں کو پورا کرو (4) تمہارے لیے تمام چوپائے جو مشابہ انعام (یعنی اونٹ، بکری، گائے) کے ہوں حلال کیے گئے ہیں (5) مگر جن کا ذکر آگے آتا ہے لیکن شکار کو حلال مت سمجھنا جس حالت میں کہ تم احرام میں ہو بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہیں حکم کریں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ! عہد پورے کرو تمہارے لیے چوپائے حلال کیے گئے ہیں سوائے ان کے جو تمہیں بتلائے جائیں شکار کو حلال نہ جانو جب تم حالت احرام میں ہو، یقینا اللہ جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔ “ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ بندشوں کی پوری پابندی کرو۔ تمہارے لئے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کئے گئے سوائے ان کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لئے حلال نہ کرلو ‘ بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اپنے عہدوں کو پورا کرو، حلال کیے گئے تمہارے لیے چوپائے انعام میں سے، مگر وہ جن کے بارے میں تمہیں بتادیا جائے گا اس حال میں کہ جس وقت تم احرام میں ہو شکار کو حلال کرنے والے نہ ہو۔ بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف اے ایمان والو پورا کرو عہدوں کو حلال ہوئے تمہارے لئے چوپائے مویشی سوائے ان کے جو تم کو آگے سنائے جاویں گے مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! قول وقرار کو پورا کرو چوپایوں کی قسم کے تمام جانور تمہارے لئے حلال کردیئے گئے ہیں سوائے ان کے جن کی فرت تم کو سنا دی جائے گی مگر ایسی حالت میں جب کہ تم احرام میں ہو شکار کو کسی وقت بھی حلال نہ سمجھنا بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے۔