The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْبُھْمَۃُ: کے معنی ٹھوس چٹان کے ہیں اور تشبیہ کے طور پر بہادر آدمی کو بُھْمَۃ کہا جاتا ہے نیز ہر وہ حسی یا عقلی چیز جس کا عقل و حواس سے ادراک نہ ہوسکے اسے مُبْھَمٌ کہا جاتا ہے۔ اَبْھَمْتُ کَذَا: مبہم کرنا اس کا مطاوع اِسْتَبْھَمَ ہے۔ اَبْھَمْتُ الْبَابَ دروازے کو اس طرح بند کرنا کہ کھل نہ سکے۔ اَلْبُھَیْمَۃُ: چوپایہ، جانور کیونکہ اس کی صورت مبہم ہوتی ہے۔ مگر عرف میں درند اور پرند کے علاوہ باقی جانوروں کو بہیمۃ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اُحِلَّتۡ لَکُمۡ بَہِیۡمَۃُ الۡاَنۡعَامِ ) (۵:۱) تمہارے لیے چار پائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کردئیے گئے ہیں۔ لَیْلٌ بَھِیْمٌ: سیاہ رات فَعِیْلٌ بمعنی مُفْعَلٌ ہے اور تاریکی کے باعث اس کا معاملہ بھی چونکہ مبہم ہوتا ہے اس لیے اسے بَھِیْمٌ کہا جاتا ہے یا فَعِیل بمعنی مُفْعِلٌ کہا جاتا ہے۔ فَرْسٌ بَھِیْمٌ یک رنگ گھوڑا جس کی اچھی طرح پہچان نہ ہوسکے اسی سے ایک روایت میں ہے۔ (1) (۴۱) یُحْشَرُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بُھْمًا کہ قیامت کے دن لوگ ننگے بدن اٹھیں گے، بعض نے کہا ہے کہ دنیاوی زیب و زینت اور آرایش سے عاری ہوں گے۔ (واﷲ اعلم) اَلْبَھْمُ: بھیڑ بکری کے بچے۔ واحد بَھْمَۃٌ۔ اَلْبُھْمٰی: ایک قسم کی گھاس جس کے پیچدار ہونے کی وجہ سے اس کی جڑیں معلوم نہیں ہوسکتیں کہ کہاں ہیں اَبْھَمَتِ الْاَرْضُ: زمین میں بَھْمی گھاس کا بکثرت ہونا۔ جیساکہ اَعْشَبَتْ وَاَبْقَلَتْ کے معنی گھاس اور سبزی کے بکثرت ہونے کے ہیں۔
3 results
Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.