Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 105

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلَیۡکُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ ۚ لَا یَضُرُّکُمۡ مَّنۡ ضَلَّ اِذَا اہۡتَدَیۡتُمۡ ؕ اِلَی اللّٰہِ مَرۡجِعُکُمۡ جَمِیۡعًا فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾

O you who have believed, upon you is [responsibility for] yourselves. Those who have gone astray will not harm you when you have been guided. To Allah is you return all together; then He will inform you of what you used to do.

اے ایمان والو! اپنی فکر کرو ، جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہے اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں اللہ ہی کے پاس تم سب کو جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دے گا جو کچھ تم سب کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
عَلَیۡکُمۡ
لازم ہے تم پر (بچانا)
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنی جانو کو
لَایَضُرُّکُمۡ
نہ نقصان دے گا تمیں
مَّنۡ
جو
ضَلَّ
بھٹک گیا
اِذَا
جب
اہۡتَدَیۡتُمۡ
ہدایت پا چکے تم
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ ہی کے
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
جَمِیۡعًا
سب کا
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھر وہ بتا دے گا تم کو
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر لازم ہے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنی جانوں کی (حفاظت)
لَایَضُرُّکُمۡ
نہ نقصان دے گا تمہیں
مَّنۡ
وہ جو
ضَلَّ
گمراہ ہوا
اِذَا
جب
اہۡتَدَیۡتُمۡ
ہدایت پا جاؤ تم
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمھارا
جَمِیۡعًا
سب کا
فَیُنَبِّئُکُمۡ
چنانچہ وہ بتا دے گا تمھیں
بِمَا
ساتھ اُس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, upon you is [responsibility for] yourselves. Those who have gone astray will not harm you when you have been guided. To Allah is you return all together; then He will inform you of what you used to do.

اے ایمان والو! اپنی فکر کرو ، جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہے اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں اللہ ہی کے پاس تم سب کو جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دے گا جو کچھ تم سب کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! تمہیں اپنی فکر کرنا لازم ہے۔ جب تم خود راہ راست پر ہوگے تو کسی دوسرے کی گمراہی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ تم سب کی اللہ ہی کی طرف باز گشت ہے وہ تمہیں بتلا دے گا جو تم کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!تم پراپنی جانوں کی حفاظت لازم ہے، جب تم ہدایت پاجاؤ تو جو گمراہ ہووہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا،تم سب نے اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، چنانچہ وہ تمہیں بتادے گاجوبھی تم عمل کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, take care of your own selves. The one who has gone astray cannot harm you, if you are on the right path. To Allah is the return of you all. Then, He will tell you what you have been doing.

اے ایمان والو تم پر لازم ہے فکر اپنی جان کا تمہارا کچھ نہیں بگاڑتا جو کوئی گمراہ ہوا جبکہ تم ہوئے راہ پر اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے تم سب کو، پھر وہ جتلا دے گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر ذمہ داری ہے صرف اپنی جانوں کی جو کوئی گمراہ ہوجائے وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا جبکہ تم ہدایت پر ہو اللہ ہی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے اور وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Take heed of your own selves. If you are rightly guided, the error of he who strays will not harm you. To Allah will all of you return; then He will let all of you know what you did.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اپنی فکر کرو ، کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہِ راست پر ہو ، 119 اللہ کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے ، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! تم اپنی فکر کرو ۔ اگر تم صحیح راستے پر ہوگے تو جو لوگ گمراہ ہیں وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ ( ٧٢ ) اللہ ہی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے ، اس وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا عمل کرتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ مسلمانوں تم اپنے تئیں سنبھالو اگر تم راہ پر رہو تو کسی کی گمراہی سے تمہارا نقصان نہ ہوگا تم سب کو اللہ تعالیٰ کے پاس لوٹ جانا ہے وہ تم کو جو تم کرتے تھے (اس کا بدلہ دے کر) جتا دے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! تمہارے ذمے تمہارا پنا آپ ہے جب تم ہدایت پر ہو تو جو گمراہ ہوا وہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تم سب کو اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دیں گے جو تم (دنیا میں) کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اپنی فکر کرو۔ اگر تم صحیح راستے پر ہو تو خواہ کوئی اندھیرے میں بھٹک رہا ہو، تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تم سب کو لوٹ کر اللہ ہی کے پاس حاضر ہونا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے ہو اس سے تمہیں آگاہ کر دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والو! اپنی جانوں کی حفاظت کرو جب تم ہدایت پر ہو تو کوئی گمراہ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا تم سب کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے اس وقت وہ تم کو تمہارے سب کاموں سے جو (دنیا میں) کئے تھے آگاہ کرے گا (اور ان کا بدلہ دے گا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! on you resteth the case of yourselves; it can hurt you not as to whosoever strayeth so long as ye keep yourselves guided. Unto Allah is the return of you all; then He shall declare unto you that which ye were wont to work.

اے ایمان والو ! تم اپنی ہی فکر میں لگے رہو کوئی بھی گمراہ ہوجائے اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں جب کہ تم راہ پر چل رہے ہوف ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کی واپسی ہے وہ تمہیں جتلا دے گا جو کچھ کہ تم کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تم اپنی فکر رکھو ۔ اگر تم ہدایت پر ہو تو جو گمراہ ہوا ، وہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑے گا ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کا پلٹنا ہے تو وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! تم پر اپنی جانوں کی فکر ضروری ہے ۔ جب تم ہدایت پر ہو تو جو گمراہ ہے اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں تم سب کو اﷲتعالیٰ ہی کی طرف لوٹنا ہے سو وہ تمہیں بتلا دیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اپنی فکر کرو، کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہ راست پر ہو اور اللہ کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے، پھر وہ بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو، (اصل میں اور سب سے پہلے تو) تم اپنی فکر کرو دوسرے کسی کی گمراہی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب کہ تم خود ہدایت پر ہو (اور یاد رکھو کہ) بالآخر اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تم سب کو، پھر وہ بتادے گا تم کو وہ سب کچھ جو تم کرتے رہے تھے (زندگی بھر)

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!تمہیں اپنی فکرکرنا لازم ہے جب تم خودہدایت پر ہوگے توکسی دوسرے کی گمراہی تمہا را کچھ نہیں بگاڑ سکتی تم سب کو اللہ کی طرف پلٹنا ہے وہ تمہیں بتلا دے گاجوتم کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! تم اپنی فکر رکھو تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جب کہ تم راہ پر ہو ( ف۲۵۱ ) تم سب کی رجوع اللہ ہی کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتا دے گا جو تم کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اپنی جانوں کی فکر کرو ، تمہیں کوئی گمراہ نقصان نہیں پہنچا سکتا اگر تم ہدایت یافتہ ہو چکے ہو ، تم سب کو اللہ ہی کی طرف پلٹنا ہے ، پھر وہ تمہیں ان کاموں سے خبردار فرما دے گا جو تم کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تم پر لازم ہے کہ اپنی جانوں کی فکر کرو ۔ جو گمراہ ہے وہ تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا جب کہ تم ہدایت یافتہ ہو ( راہِ راست پر ہو ) تم سب کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم دنیا میں کیا کرتے تھے؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Guard your own souls: If ye follow (right) guidance, no hurt can come to you from those who stray. the goal of you all is to Allah: it is He that will show you the truth of all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, save your own souls, for if you have the right guidance, no one who strays can harm you. You will all return to God who will tell you about what you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Take care of yourselves. If you follow the right guidance, no hurt can come to you from those who are in error. The return of you all is to Allah, then He will inform you about (all) that you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! take care of your souls; he who errs cannot hurt you when you are on the right way; to Allah is your return, of all (of you), so He will inform you of what you did.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Ye have charge of your own souls. He who erreth cannot injure you if ye are rightly guided. Unto Allah ye will all return; and then He will inform you of what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! तुम अपनी फ़िक्र रखो, कोई गुमराह हो तो उससे तुम्हारा नुक़सान नहीं अगर तुम हिदायत पर रहो, तुम सबको अल्लाह के पास लौट कर जाना है फिर वह तुम को बता देगा जो कुछ तुम कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اپنی فکر کرو جب تم راہ پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہے تو اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں اللہ ہی کے پاس تم سب کو جانا ہے پھر وہ تم سب کو جتلادیں گے جو جو تم سب کیا کرتے تھے۔ (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگوجو ایمان لائے ہو ! تم پر اپنے آپ کو بچانا لازم ہے تمہیں وہ شخص نقصان نہیں پہنچائے گا جو گمراہ ہے جب تم ہدایت پاچکے ہو۔ تم سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ “ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ اپنی فکر کرو ‘ کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہ راست پر ہو ‘ اللہ کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے ‘ پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرے رہے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اپنی جانوں کی فکر کرو، جو شخص گمراہ ہوگا وہ تمہیں ضرر نہ دیگا جب کہ تم ہدایت پر ہو گے، تم سب کو اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تم کو ان سب کاموں سے باخبر کر دیگا جو تم کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو تم پر لازم ہے فکر اپنی جان کا تمہارا کچھ نہیں بگاڑتا جو کوئی گمراہ ہوا جب کہ تم ہوئے راہ پر اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے تم سب کو پھر وہ جتلاوے گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم پر اپنی جان کا فکر ضروری ہے جبتم ہدایت پر ہو تو تم کو کوئی گم کردہ راہ نقصان نہیں پہونچا سکتا تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو جو کچھ تم کیا کرتے تھے اس سے آگاہ کر دے گا۔