TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Maeeda - سورة المائدة | Verse 112 Translations

Every available translation of Surat ul Maeeda, verse 112, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِذۡ قَالَ الۡحَوَارِیُّوۡنَ یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ ہَلۡ یَسۡتَطِیۡعُ رَبُّکَ اَنۡ یُّنَزِّلَ عَلَیۡنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ ؕ قَالَ اتَّقُوا اللّٰہَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۱۲﴾
[And remember] when the disciples said, "O Jesus, Son of Mary, can your Lord send down to us a table [spread with food] from the heaven? [Jesus] said," Fear Allah , if you should be believers."
وہ وقت یاد کے قابل ہے جب کہ حواریوں نے عرض کیا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا آپ کا رب ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل فرما دے؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
الۡحَوَارِیُّوۡنَ
حواریوں نے
یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
اے عیسیٰ ابن مریم
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَطِیۡعُ
استطاعت رکھتا ہے
رَبُّکَ
تیرا رب
اَنۡ
کہ
یُّنَزِّلَ
وہ اتارے
عَلَیۡنَا
ہم پر
مَآئِدَۃً
ایک دستر خوان
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے ۭ
قَالَ
اس نےکہا
اتَّقُوا
ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
الۡحَوَارِیُّوۡنَ
حواریوں نے
یٰعِیۡسَی
اے عیسیٰ
ابۡنَ مَرۡیَمَ
ابنِ مریم
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَطِیۡعُ
استطاعت رکھتا ہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
اَنۡ
یہ کہ
یُّنَزِّلَ
وہ اُتارے
عَلَیۡنَا
ہمارے لیے
مَآئِدَۃً
ایک خوان
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
قَالَ
عیسیٰ نے کہا
اتَّقُوا
تم ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

Info

[And remember] when the disciples said, "O Jesus, Son of Mary, can your Lord send down to us a table [spread with food] from the heaven? [Jesus] said," Fear Allah , if you should be believers."

وہ وقت یاد کے قابل ہے جب کہ حواریوں نے عرض کیا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا آپ کا رب ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل فرما دے؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور جب حواریوں نے عیسیٰ ابن مریم سے کہا : عیسیٰ ! کیا تمہارا پروردگار یہ کرسکتا ہے کہ آسمان سے ہم پر خوان نعمت نازل کرے ؟ عیسیٰ نے کہا : اگر تم ایمان لے آئے ہو تو اللہ سے ڈرو (اور ایسے سوال نہ کرو)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

جب حواریوں نے کہا: ’’اے عیسیٰ ابنِ مریم! کیا آپ کا رب استطاعت رکھتاہے کہ آسمان سے ہمارے لیے ایک خوان اُتار دے؟‘‘ عیسیٰ نے کہا: ’’اگرتم مومن ہوتواﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

When the disciples said, |"0 ` Isa son of Maryam, can your Lord send down to us spread stands of ` Ma&idah& (a sheet generally spread on the floor to serve food; also used to mean food so served) from the heavens?|" He said, |"Fear Allah if you are believers.|"

جب کہا حواریوں نے اے عیسیٰ مریم کے بیٹے تیرا رب کرسکتا ہے کہ اتارے ہم پر خوان بھرا ہوا آسمان سے بولا ڈرو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور (ذرایاد کرو اس واقعے کو) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ ابن مریم کیا آپ کے رب کو یہ قدرت حاصل ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک دستر خوان اتارے ؟ (جواب میں عیسیٰ ( علیہ السلام) نے) کہا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اگر تم ایمان رکھتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Also recall when the disciples asked Jesus, son of Mary: 'Jesus, son of Mary, has your Lord the power to send down to us a repast from the heaven?' There- upon Jesus said: 'Fear Allah if you do indeed have faith.'

﴿ 128 حواریوں کے سلسلہ میں﴾ یہ واقعہ بھی یاد رہے کہ جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسٰی ابنِ مریم ! کیا آپ کا رب ہم پر آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتار سکتا ہے؟ تو عیسٰی نے کہا اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

۔ ( اور ان کے اس واقعے کا بھی ذکر سنو ) جب حواریوں نے کہا تھا کہ : اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا آپ کا پروردگار ایسا کرسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ( کھانے کا ) ایک خوان اتارے؟ عیسیٰ نے کہا : اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو ۔ ( ٧٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

(اے پیمبر) یاد کر جب حواریوں نے مریم کے بیٹے عیسیٰ سے کہا کیا تیرے پروردگار سے یہ ہوسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتارے 7 عیسیٰ نے کہا اللہ تعالیٰ سے ڈرو اگر تم میں ایمان ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ! کیا آپ کے پروردگار ایسا کرسکتے ہیں کہ ہم پر آسمان سے خوان (کھانا) نازل فرمائیں آپ نے فرمایا اللہ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور وہ وقت یاد کرو جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم ! کیا آپ کا رب ہم لوگوں پر آسمان سے کھانے کا دسترخوان اتار سکتا ہے ؟ انہوں نے کہا اگر تم ایمان رکھتے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

(وہ قصہ بھی یاد کرو) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تمہارا پروردگار ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے (طعام کا) خوان نازل کرے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Recall what time the disciples said: O 'Isa, son of Maryam! is thine Lord able to send down unto us some food from the heaven? He said: fear Allah, if ye are indeed believers.

اور (وقت قابل ذکر ہے) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کیا آپ کا پروردگار اس کو جائز رکھتا ہے کہ ہم پر کھانا آسمان سے اتارے ۔ (اس پر عیسیٰ (علیہ السلام) نے) کہا کہ اللہ سے ڈرو ! اگر ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور ( یاد کرو ) جبکہ حواریوں نے کہا: اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تمہارا رب یہ کرسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان اتارے؟ اس نے کہا: اللہ سے ڈرو اگر تم سچے مؤمن ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

عیسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایااﷲتعالیٰ سے ڈرو اگر ایمان والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جب حواریوں نے کہا، اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا تیرا رب یہ کرسکتا ہے کہ ہمارے لیے بھرا ہوا خوان اتارے ؟ اس نے جواب دیا اگر تم مومن ہو تو اللہ سے ڈرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

(اور وہ وقت بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ بیٹے مریم کے، کیا آپ کا رب یہ کرسکتا ہے کہ اتار دے ہم پر (نعمتوں بھرا) ایک خوان آسمان سے ؟ (یعنی یہ بات کہیں خلاف حکمت تو نہیں) (تو اس کے جواب میں عیسیٰ نے ان سے) کہا کہ تم لوگ ڈرو اللہ سے، اگر تم واقعی ایماندار ہو،

Translated by

Noor ul Amin

Info

اور جب حواریوں نے عیسیٰ ابن مریم سے کہا:ا ے عیسیٰ ابن مریم! کیا تمہارارب ہمارے لئے آسمانوں سے ایک دسترخوان اتار سکتا ہے؟‘‘عیسیٰ نے کہا: اگرتم ایمان لے آئے ہو تو اللہ سے ڈرو ( اورایسے سوال نہ کرو )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم! کیا آپ کا رب ایسا کرے گا کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان اتارے ( ف۲۷٦ ) کہا اللہ سے ڈرو ! اگر ایمان رکھتے ہو ( ف۲۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور ( یہ بھی یاد کرو ) جب حواریوں نے کہا: اے عیسٰی ابن مریم! کیا تمہارا رب ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ( کھانے کا ) خوان اتار دے ، ( تو ) عیسٰی ( علیہ السلام ) نے ( جواباً ) کہا: ( لوگو! ) اللہ سے ڈرو اگر تم صاحبِ ایمان ہو

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( حواریوں ) کے بارے میں یہ قصہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ انہوں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم ( ع ) کیا آپ کا پروردگار اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ ہم پر آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتارے عیسیٰ نے کہا اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اگر تم مؤمن ہو؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Behold! the disciples, said: "O Jesus the son of Mary! can thy Lord send down to us a table set (with viands) from heaven?" Said Jesus: "Fear Allah, if ye have faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

(Recall) when the disciples said, "Jesus, son of Mary, can your Lord send us a table full of food from heaven?" and you replied, "Have fear of God if you are true believers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

(Remember) when Al-Hawariyun said: "O `Isa, son of Maryam! Can your Lord send down to us a Ma'idah from heaven" `Isa said: "Have Taqwa of Allah, if you are indeed believers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

When the disciples said: O Isa son of Marium! will your Lord consent to send down to us food from heaven? He said: Be careful of (your duty to) Allah if you are believers.

Translated by

William Pickthall

Info

When the disciples said: O Jesus, son of Mary! Is thy Lord able to send down for us a table spread with food from heaven? He said: Observe your duty to Allah, if ye are true believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

जब हवारियों ने कहा कि ऐ ईसा बिन मरियम! क्या आपका रब यह कर सकता है कि हम पर आसमान से एक दस्तरख़्वान उतारे, ईसा (अलै॰) ने फ़रमायाः अल्लाह से डरो अगर तुम ईमान वाले हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

(وہ وقت قابل یاد ہے) جبکہ حواریین نے عرض کیا کہ اے عیسیٰ ابن مریم کیا آپ کے رب ایسا کرسکتے ہیں کہ ہم پر آسمان سے کچھ کھانا نازل فرمائیں آپ نے فرمایا کہ خدا سے ڈرو اگر تم ایمان دار ہو۔ (4) (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا آپ کا رب کرسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک دسترخوان اتارے ؟ اس نے کہا اللہ سے ڈرو، اگر تم مومن ہو۔ (١١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

حواریوں کا سلسلے میں) یہ واقعہ بھی یاد رہے کہ جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کیا آپ کا رب ہم پر آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتار سکتا ہے ؟ تو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا آپ کا رب یہ کرسکتا ہے کہ ہمارے اوپر آسمان سے خوان نازل فرما دے انہوں نے جواب میں فرمایا کہ اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

جب کہا حواریوں نے اے عیسیٰ مریم کے بیٹے تیرا رب کرسکتا ہے کہ اتارے ہم پر خوان بھرا ہوا آسمان سے بولا ڈرو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جبکہ حواریوں نے کہا اے عیسیٰ (علیہ السلام) مریم کے بیٹے کیا میرا رب ایسا کرسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان کھانے کا نازل کرے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا اگر تم ایمان والے ہو تو خدا سے ڈو

Related Verses

18
Surat ul Baqara
2:273
لِلۡفُقَرَآءِ الَّذِیۡنَ اُحۡصِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ضَرۡبًا فِی الۡاَرۡضِ ۫ یَحۡسَبُہُمُ الۡجَاہِلُ اَغۡنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ ۚ تَعۡرِفُہُمۡ بِسِیۡمٰہُمۡ ۚ لَا یَسۡئَلُوۡنَ النَّاسَ اِلۡحَافًا ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ ﴿۲۷۳﴾٪  5 الرّبع
[Charity is] for the poor who have been restricted for the cause of Allah , unable to move about in the land. An ignorant [person] would think them self-sufficient because of their restraint, but you will know them by their [characteristic] sign. They do not ask people persistently [or at all]. And whatever you spend of good - indeed, Allah is Knowing of it.
صدقات کے مستحق صرف وہ غُربا ہیں جو اللہ کی راہ میں روک دیئے گئے جو ملک میں چل پھر نہیں سکتے نادان لوگ ان کی بے سوالی کی وجہ سے انہیں مالدار خیال کرتے ہیں ، آپ ان کے چہرے دیکھ کر قیافہ سے انہیں پہچان لیں گے وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے تم جو کچھ مال خرچ کرو تو اللہ تعالٰی اس کا جاننے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:282
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَدَایَنۡتُمۡ بِدَیۡنٍ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی فَاکۡتُبُوۡہُ ؕ وَ لۡیَکۡتُبۡ بَّیۡنَکُمۡ کَاتِبٌۢ بِالۡعَدۡلِ ۪ وَ لَا یَاۡبَ کَاتِبٌ اَنۡ یَّکۡتُبَ کَمَا عَلَّمَہُ اللّٰہُ فَلۡیَکۡتُبۡ ۚ وَ لۡیُمۡلِلِ الَّذِیۡ عَلَیۡہِ الۡحَقُّ وَ لۡیَتَّقِ اللّٰہَ رَبَّہٗ وَ لَا یَبۡخَسۡ مِنۡہُ شَیۡئًا ؕ فَاِنۡ کَانَ الَّذِیۡ عَلَیۡہِ الۡحَقُّ سَفِیۡہًا اَوۡ ضَعِیۡفًا اَوۡ لَا یَسۡتَطِیۡعُ اَنۡ یُّمِلَّ ہُوَ فَلۡیُمۡلِلۡ وَلِیُّہٗ بِالۡعَدۡلِ ؕ وَ اسۡتَشۡہِدُوۡا شَہِیۡدَیۡنِ مِنۡ رِّجَالِکُمۡ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ یَکُوۡنَا رَجُلَیۡنِ فَرَجُلٌ وَّ امۡرَاَتٰنِ مِمَّنۡ تَرۡضَوۡنَ مِنَ الشُّہَدَآءِ اَنۡ تَضِلَّ اِحۡدٰىہُمَا فَتُذَکِّرَ اِحۡدٰىہُمَا الۡاُخۡرٰی ؕ وَ لَا یَاۡبَ الشُّہَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوۡا ؕ وَ لَا تَسۡئَمُوۡۤا اَنۡ تَکۡتُبُوۡہُ صَغِیۡرًا اَوۡ کَبِیۡرًا اِلٰۤی اَجَلِہٖ ؕ ذٰلِکُمۡ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ اَقۡوَمُ لِلشَّہَادَۃِ وَ اَدۡنٰۤی اَلَّا تَرۡتَابُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجَارَۃً حَاضِرَۃً تُدِیۡرُوۡنَہَا بَیۡنَکُمۡ فَلَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَلَّا تَکۡتُبُوۡہَا ؕ وَ اَشۡہِدُوۡۤا اِذَا تَبَایَعۡتُمۡ ۪ وَ لَا یُضَآرَّ کَاتِبٌ وَّ لَا شَہِیۡدٌ ۬ ؕ وَ اِنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاِنَّہٗ فُسُوۡقٌۢ بِکُمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ وَ یُعَلِّمُکُمُ اللّٰہُ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۲۸۲﴾
O you who have believed, when you contract a debt for a specified term, write it down. And let a scribe write [it] between you in justice. Let no scribe refuse to write as Allah has taught him. So let him write and let the one who has the obligation dictate. And let him fear Allah , his Lord, and not leave anything out of it. But if the one who has the obligation is of limited understanding or weak or unable to dictate himself, then let his guardian dictate in justice. And bring to witness two witnesses from among your men. And if there are not two men [available], then a man and two women from those whom you accept as witnesses - so that if one of the women errs, then the other can remind her. And let not the witnesses refuse when they are called upon. And do not be [too] weary to write it, whether it is small or large, for its [specified] term. That is more just in the sight of Allah and stronger as evidence and more likely to prevent doubt between you, except when it is an immediate transaction which you conduct among yourselves. For [then] there is no blame upon you if you do not write it. And take witnesses when you conclude a contract. Let no scribe be harmed or any witness. For if you do so, indeed, it is [grave] disobedience in you. And fear Allah . And Allah teaches you. And Allah is Knowing of all things.
اے ایمان والو !جب تم آپس میں ایک دوسرے سے میعاد مقررہ پر قرض کا معاملہ کرو ۔ تو اسے لکھ لیا کرو اور لکھنے والے کو چاہئیے کہ تمہارا آپس کا معاملہ عدل سے لکھے ، کاتب کو چاہیئے کہ لکھنے سے انکار نہ کرے جیسے اللہ تعالٰی نے اسے سکھایا ہے پس اسے بھی لکھ دینا چاہیے اور جس کے ذمّہ حق ہو وہ لکھوائے اور اپنے اللہ تعالٰی سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور حق میں سے کچھ گھٹائے نہیں ہاں جس شخص کے ذمہ حق ہے وہ اگر نادان ہو یا کمزور ہو یا لکھوانے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا ولی عدل کے ساتھ لکھوادے اور اپنے میں سے دو مرد گواہ رکھ لو ۔ اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کر لو تاکہ ایک کی بھول چوک کو دوسری یاد دلا دے اور گواہوں کو چاہیے کہ وہ جب بلائے جائیں تو انکار نہ کریں اور قرض کو جس کی مدت مقرر ہے خواہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو لکھنے میں کاہلی نہ کرو ، اللہ تعالٰی کے نزدیک یہ بات بہت انصاف والی ہے اور گواہی کو بھی درست رکھنے والی ہے شک وشبہ سے بھی زیادہ بچانے والی ہے ہاں یہ اور بات ہے کہ معاملہ نقد تجارت کی شکل میں ہو جو آپس میں تم لین دین کر رہے ہو تم پر اس کے نہ لکھنے میں کوئی گناہ نہیں ۔ خرید و فروخت کے وقت بھی گواہ مقرر کر لیا کرو اور ( یاد رکھو کہ ) نہ تو لکھنے والے کو نقصان پہنچایا جائے نہ گواہ کو اور اگر تم یہ کرو تو یہ تمہاری کھلی نافرمانی ہے ، اللہ سے ڈرو اللہ تمہیں تعلیم دے رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کو خوب جاننے والا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:52
فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِیۡسٰی مِنۡہُمُ الۡکُفۡرَ قَالَ مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ قَالَ الۡحَوَارِیُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰہِ ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ ۚ وَ اشۡہَدۡ بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۵۲﴾
But when Jesus felt [persistence in] disbelief from them, he said, "Who are my supporters for [the cause of] Allah ?" The disciples said," We are supporters for Allah . We have believed in Allah and testify that we are Muslims [submitting to Him].
مگر جب حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان کا کفر محسوس کرلیا تو کہنے لگے اللہ تعالٰی کی راہ میں میری مدد کرنے والا کون کون ہے ؟حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ تعالٰی کی راہ کے مددگار ہیں ہم اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہئے کہ ہم تابعدار ہیں ۔
Surat un Nissa
4:98
اِلَّا الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الۡوِلۡدَانِ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ حِیۡلَۃً وَّ لَا یَہۡتَدُوۡنَ سَبِیۡلًا ﴿ۙ۹۸﴾
Except for the oppressed among men, women and children who cannot devise a plan nor are they directed to a way -
مگر جو مرد عورتیں اور بچےّ بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارۂ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:192
وَ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ لَہُمۡ نَصۡرًا وَّ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡنَ ﴿۱۹۲﴾
And the false deities are unable to [give] them help, nor can they help themselves.
اور وہ ان کو کسی قسم کی مدد نہیں دے سکتے اور وہ خود بھی مدد نہیں کر سکتے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:197
وَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَکُمۡ وَ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡنَ ﴿۱۹۷﴾
And those you call upon besides Him are unable to help you, nor can they help themselves."
اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے اور نہ وہ اپنی مدد کرسکتے ۔
Surat Hood
11:20
اُولٰٓئِکَ لَمۡ یَکُوۡنُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ۘ یُضٰعَفُ لَہُمُ الۡعَذَابُ ؕ مَا کَانُوۡا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ السَّمۡعَ وَ مَا کَانُوۡا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۰﴾
Those were not causing failure [to Allah ] on earth, nor did they have besides Allah any protectors. For them the punishment will be multiplied. They were not able to hear, nor did they see.
نہ یہ لوگ دنیا میں اللہ کو ہراسکے اور نہ ان کا کوئی حمائتی اللہ کے سوا ہوا ، ان کے لئے عذاب دگنا کیا جائے گا نہ یہ سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ دیکھتے ہی تھے ۔
Surat un Nahal
16:73
وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمۡلِکُ لَہُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ﴿ۚ۷۳﴾
And they worship besides Allah that which does not possess for them [the power of] provision from the heavens and the earth at all, and [in fact], they are unable.
اور وہ اللہ تعالٰی کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین سے انہیں کچھ بھی تو روزی نہیں دے سکتے اور نہ قدرت رکھتے ہیں ۔
Surat Bani Isareel
17:48
اُنۡظُرۡ کَیۡفَ ضَرَبُوۡا لَکَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۴۸﴾ الرّبع
Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.
دیکھیں تو سہی ، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں ، پس وہ بہک رہے ہیں ۔ اب تو راہ پانا ان کے بس میں نہیں رہا ۔