Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 115

سورة المائدة

قَالَ اللّٰہُ اِنِّیۡ مُنَزِّلُہَا عَلَیۡکُمۡ ۚ فَمَنۡ یَّکۡفُرۡ بَعۡدُ مِنۡکُمۡ فَاِنِّیۡۤ اُعَذِّبُہٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُہٗۤ اَحَدًا مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۱۵﴾٪  5

Allah said, "Indeed, I will sent it down to you, but whoever disbelieves afterwards from among you - then indeed will I punish him with a punishment by which I have not punished anyone among the worlds."

حق تعالٰی نے ارشاد فرمایا کہ میں وہ کھانا تم لوگوں پر نازل کرنے والا ہوں ، پھر جو شخص تم میں سے اس کے بعد ناحق شناسی کرے گا تو میں اس کو ایسی سزا دوں گا کہ وہ سزا دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہ دونگا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
اللّٰہُ
اللہ نے
اِنِّیۡ
بےشک میں
مُنَزِّلُہَا
نازل کرنے والا ہوں اسے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَمَنۡ
تو جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرے گا
بَعۡدُ
بعد اس کے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاِنِّیۡۤ
تو بےشک میں
اُعَذِّبُہٗ
میں عذاب دوں گا اسے
عَذَابًا
ایسا عذاب
لَّاۤاُعَذِّبُہٗۤ
نہیں میں عذاب دوں گا وہ
اَحَدًا
کسی ایک کو
مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مُنَزِّلُہَا
نازل کرنے والا ہوں اس کو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَمَنۡ
چنانچہ جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
ناشکری کرے گا
بَعۡدُ
بعد (اس کے)
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاِنِّیۡۤ
تو یقیناً میں
اُعَذِّبُہٗ
میں عذاب دوں گا اُس کو
عَذَابًا
عذاب
لَّاۤ
نہیں
اُعَذِّبُہٗۤ
میں نے عذاب دیا ہو گا اس کا
اَحَدًا
کسی ایک کو
مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Allah said, "Indeed, I will sent it down to you, but whoever disbelieves afterwards from among you - then indeed will I punish him with a punishment by which I have not punished anyone among the worlds."

حق تعالٰی نے ارشاد فرمایا کہ میں وہ کھانا تم لوگوں پر نازل کرنے والا ہوں ، پھر جو شخص تم میں سے اس کے بعد ناحق شناسی کرے گا تو میں اس کو ایسی سزا دوں گا کہ وہ سزا دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہ دونگا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں تم پر یہ خوان تو اتارتا ہوں مگر دیکھو ! اس کے بعد تم میں سے جس نے کفر کیا تو میں اسے ایسی سزا دوں گا جیسی اہل عالم میں سے کسی کو نہ دی ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میں وہ خوان تم پرنازل کرنے والا ہوں،چنانچہ اس کے بعدتم میں سے جوشخص ناشکری کرے گا تواس کومیں یقیناایساعذاب دوں گا جو جہانوں میں سے کسی کونہ دیاہو گا ۔‘ ‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah said, |"I am going to send it down to you; but whoever from you disbelieves after that, I shall give him a punishment I shall not give to anyone in the worlds.|"

کہا اللہ نے میں بیشک اتاروں گا وہ خوان تم پر پھر جو کوئی تم میں ناشکری کرے گا اس کے بعد تو میں اس کو وہ عذاب دوں گا جو کسی کو نہ دوں گا جہان میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے ارشاد فرمایا (ٹھیک ہے) میں نازل کر دوں گا اس کو تم پر لیکن پھر اس کے بعد تم میں سے جو کوئی کفر کی روش اختیار کرے گا تو پھر اس کو میں عذاب بھی وہ دوں گا جو تمام جہانوں میں سے کسی اور کو نہیں دوں گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah said: 'I shall indeed send it down to you; then, I shall afflict whoever among you who disbelieves with a chastisement wherewith I will afflict none in the worlds.'

اللہ نے جواب دیا “ میں اس کو تم پر نازل کرنے والا ہوں ، 129 مگر اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے گا اسے میں ایسی سزا دوں گا جو دنیا میں کسی کو نہ دی ہوگی ” ۔ ؏١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا کہ : میں بیشک تم پر وہ خوان اتار دوں گا ، لیکن اس کے بعد تم میں سے جو شخص بھی کفر کرے گا اس کو میں ایسی سزا دوں گا جو دنیا جہان کے کسی بھی شخص کو نہیں دوں گا ۔ ( ٧٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں (اتارنے کو تو) یہ کو ان تم پر اتاروں گا لیکن پھر جو کوئی تم میں سے ناشکری کرے اور میرا (حکم نہ مانے) تو اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ ویسا عذاب سارے جہان میں کسی کو نہیں دینے کا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے فرمایا میں یقینا تم پر وہ (کھانا) اتارنے والا ہوں پھر اس کے بعد تم لوگوں میں سے جس نے کفر کیا تو یقینا میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ جہانوں میں کسی اور کو ایسا عذاب نہ دوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے جواب میں کہا میں یہ چیز (کھانوں سے بھرا دستر خوان) تم لوگوں کو بھیج رہا ہوں۔ لیکن اس کے بعد جس نے تم میں سے کفر کیا تو میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ ویسا عذاب دنیا میں کسی کو نہ دیا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے فرمایا میں تم پر ضرور خوان نازل فرماؤں گا لیکن جو اس کے بعد تم میں سے کفر کرے گا اسے ایسا عذاب دوں گا کہ اہل عالم میں کسی کو ایسا عذاب نہ دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: verily I am going to send it down to you, but whosoever of you disbelieveth thereafter, verily shall torment him with a torment wherewith I shall not torment any other of the worlds.

اللہ نے فرمایا کہ وہ کھانا ضرور تم پر اتار دوں گا۔ لیکن پھر جو کوئی تم میں سے کفر اختیار کرے گا اسے سزا بھی وہ دوں گا کہ وہ سزا دنیا والوں میں سے کسی کو بھی نہ دوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے فرمایا: میں یہ خوان ضرور تم پر اتاروں گا ۔ لیکن اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے گاتو میں اس کو سزا بھی وہ دوں گا ، جو جہان والوں میں سے کسی کو نہ دوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲتعالیٰ نے فرمایا کہ میں پر خوان نازل کروں گا پھر اس کے بعد تم میں سے جو ناشکری کرے گا پس میں اسے بلاشبہ ایسی سزا دوں گا جو دنیا والوں میں سے کسی کو بھی نہ دوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے جواب دیا : میں اس کو تم پر نازل کرنے والا ہوں، مگر اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے گا اسے میں ایسی سزا دوں گا جو دنیا میں کسی کو نہ دی ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے فرمایا بیشک میں اس کو اتارنے والا ہوں تم لوگوں پر، مگر (یاد رکھو کہ) جس نے کفر کیا اس کے بعد تم میں سے، تو یقینا میں اس کو ایسی (سخت) سزا دوں گا جو میں نے دنیا جہاں میں کسی کو نہ دی ہوگی،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میں تم پر یہ دسترخوان تو اتارتا ہوں مگراس کے بعد تم میں سے جس نے کفر کیا تومیں اسے ایسی سزادونگاجیسی اہل عالم میں سے کسی کو نہ دی ہو‘ ‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے فرمایا کہ میں اسے تم پر اتارتا ہوں ، پھر اب جو تم میں کفر کرے گا ( ف۲۸۵ ) تو بیشک میں اسے وہ عذاب دوں گا کہ سارے جہان میں کسی پر نہ کروں گا ( ف۲۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ نے فرمایا: بیشک میں اسے تم پر نازل فرماتا ہوں ، پھر تم میں سے جو شخص ( اس کے ) بعد کفر کرے گا تو یقیناً میں اسے ایسا عذاب دوں گا کہ تمام جہان والوں میں سے کسی کو بھی ایسا عذاب نہ دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا بے شک میں وہ ( خوان ) تم پر اتارنے والا ہوں اب اس کے بعد جو کفر اختیار کرے گا تو میں اسے ایسی سزا دوں گا جیسی دنیا جہان میں کسی کو بھی نہیں دی ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah said: "I will send it down unto you: But if any of you after that resisteth faith, I will punish him with a penalty such as I have not inflicted on any one among all the peoples."

Translated by

Muhammad Sarwar

God replied, "I am sending it to you, but if anyone of you turns back to disbelief, I will make him suffer a torment that no one has ever suffered."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah said: "I am going to send it down unto you, but if any of you after that disbelieves, then I will punish him with a torment such as I have not inflicted on anyone among the `Alamin."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah said: Surely I will send it down to you, but whoever shall disbelieve afterwards from among you, surely I will chastise him with a chastisement with which I will not chastise, anyone among the nations.

Translated by

William Pickthall

Allah said: Lo! I send it down for you. And whoso disbelieveth of you afterward, him surely will I punish with a punishment wherewith I have not punished any of (My) creatures.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः मैं यह दस्तरख़्वान ज़रूर तुम पर उतारूँगा, फिर उसके बाद तुम में से जो शख़्स कुफ़्र करेगा उसको मैं ऐसी सज़ा दूँगा कि जो दुनिया में किसी को न दी होगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ میں وہ کھانا تم لوگوں پر نازل کرنے والا ہوں پھر جو شخص تم میں سے اس کے بعد ناحق شناسی کرے گا تو میں اس کو ایسی سزادوں گا کہ وہ سزا دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہ دونگا۔ (1) (115)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے فرمایا : بیشک میں اسے تم پر اتارنے والا ہوں، پھر جو اس کے بعد تم میں سے ناشکری کرے گا تو میں اسے عذاب دوں گا ایسا عذاب جو دنیا میں کسی کو نہ دوں گا۔ “ (١١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے جواب دیا میں اس کو تم پر نازل کرنے والا ہوں مگر اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے گا اسے میں ایسی سزا دوں گا جو میں نے کسی کو نہ دی ہوگی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں بیشک تم پر خوان نازل کرنے والا ہوں۔ سو تم میں سے جو شخص اس کے بعد نا شکری کریگا تو بیشک میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ ایسا عذاب جہانوں میں سے کسی کو بھی نہ دوں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا اللہ نے میں بیشک اتاروں گا وہ خوان تم پر پھر جو کوئی تم میں ناشکری کرے گا اس کے بعد تو میں اس کو وہ عذاب دوں گا جو کسی کو نہ دوں گا جہان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تم پر وہ کھانے کا خوان نازل کرنیوالا ہوں مگر جو شخص تم میں سے اس کے بعد ناسپاسی کرے گا تو میں اس کو سزا بھی ایسی سخت دوں گا کہ اقوام عالم میں سے کسی کو اس جیسی سخت سزا نہ دوں گا