Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 116

سورة المائدة

وَ اِذۡ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیۡنِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ قَالَ سُبۡحٰنَکَ مَا یَکُوۡنُ لِیۡۤ اَنۡ اَقُوۡلَ مَا لَیۡسَ لِیۡ ٭ بِحَقٍّ ؕ؃ اِنۡ کُنۡتُ قُلۡتُہٗ فَقَدۡ عَلِمۡتَہٗ ؕ تَعۡلَمُ مَا فِیۡ نَفۡسِیۡ وَ لَاۤ اَعۡلَمُ مَا فِیۡ نَفۡسِکَ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ عَلَّامُ الۡغُیُوۡبِ ﴿۱۱۶﴾

And [beware the Day] when Allah will say, "O Jesus, Son of Mary, did you say to the people, 'Take me and my mother as deities besides Allah ?'" He will say, "Exalted are You! It was not for me to say that to which I have no right. If I had said it, You would have known it. You know what is within myself, and I do not know what is within Yourself. Indeed, it is You who is Knower of the unseen.

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب کہ اللہ تعالٰی فرمائے گا اے عیسیٰ بن مریم! کیا تم نے ان لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی علاوہ اللہ کے معبود قرار دے لو! عیسیٰ عرض کریں گے کہ میں تو تجھ کو منزہ سمجھتا ہوں ، مجھ کو کسی طرح زیبا نہ تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کو کہنے کا مجھ کو کوئی حق نہیں ، اگر میں نے کہا ہوگا تو تجھ کو اس کا علم ہوگا ، تو تو میرے دل کے اندر کی بات بھی جانتا ہے اور میں تیرے نفس میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا ۔ تمام غیبوں کا جاننے والا تو ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
فرمائے گا
اللّٰہُ
اللہ
یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
اے عیسیٰ ابن مریم
ءَاَنۡتَ
کیا تو نے
قُلۡتَ
کہا تھا تونے
لِلنَّاسِ
لوگوں سے
اتَّخِذُوۡنِیۡ
بنا لو مجھے
وَاُمِّیَ
اور میری ماں کو
اِلٰہَیۡنِ
دو الہٰ
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
قَالَ
وہ کہیں گے
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
مَا
نہیں
یَکُوۡنُ
ہے
لِیۡۤ
میرے لیے
اَنۡ
کہ
اَقُوۡلَ
میں کہوں (وہ بات)
مَا
جس کا
لَیۡسَ
نہیں
لِیۡ
مجھے
بِحَقٍّ
کوئی حق
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ
تھا میں
قُلۡتُہٗ
کہتا میں اس کو
فَقَدۡ
تو تحقیق
عَلِمۡتَہٗ
جان لیتا تو اس کو
تَعۡلَمُ
تو جانتا ہے
مَا
جو
فِیۡ نَفۡسِیۡ
میرے نفس میں ہے
وَلَاۤ
اور نہیں
اَعۡلَمُ
میں جانتا
مَا
جو
فِیۡ نَفۡسِکَ
تیرے نفس میں ہے
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
عَلَّامُ
خوب جاننے والا
الۡغُیُوۡبِ
غیبوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
فرمائے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
اے عیسیٰ ابن مریم
ءَاَنۡتَ
کیا تم نے
قُلۡتَ
کہا تھا تم نے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اتَّخِذُوۡنِیۡ
تم بنا لو مجھے
وَاُمِّیَ
اور میری ماں کو
اِلٰہَیۡنِ
دو معبود
مِنۡ دُوۡنِ
علاوہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
قَالَ
وہ کہے گا
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہیں آپ
مَا
نہیں
یَکُوۡنُ
تھا
لِیۡۤ
میرے لیے
اَنۡ
یہ کہ
اَقُوۡلَ
میں کہتا
مَا
وہ جو
لَیۡسَ
نہیں ہے
لِیۡ
میرے لیے
بِحَقٍّ
کوئی حق
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ قُلۡتُہٗ
میں نے کہا ہوتا وہ
فَقَدۡ
تو تحقیق/یقیناً
عَلِمۡتَہٗ
جان لیتے آپ اس کو
تَعۡلَمُ
آپ جانتے ہیں
مَا
جو
فِیۡ نَفۡسِیۡ
میرے نفس میں ہے
وَلَاۤ
اور نہیں
اَعۡلَمُ
میں جانتا
مَا
جو
فِیۡ نَفۡسِکَ
آپ کے نفس میں ہے
اِنَّکَ
بلاشبہ آپ
اَنۡتَ
آپ ہی
عَلَّامُ
خوب جاننے والے ہیں
الۡغُیُوۡبِ
پوشیدہ باتوں کو
Translated by

Juna Garhi

And [beware the Day] when Allah will say, "O Jesus, Son of Mary, did you say to the people, 'Take me and my mother as deities besides Allah ?'" He will say, "Exalted are You! It was not for me to say that to which I have no right. If I had said it, You would have known it. You know what is within myself, and I do not know what is within Yourself. Indeed, it is You who is Knower of the unseen.

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب کہ اللہ تعالٰی فرمائے گا اے عیسیٰ بن مریم! کیا تم نے ان لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی علاوہ اللہ کے معبود قرار دے لو! عیسیٰ عرض کریں گے کہ میں تو تجھ کو منزہ سمجھتا ہوں ، مجھ کو کسی طرح زیبا نہ تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کو کہنے کا مجھ کو کوئی حق نہیں ، اگر میں نے کہا ہوگا تو تجھ کو اس کا علم ہوگا ، تو تو میرے دل کے اندر کی بات بھی جانتا ہے اور میں تیرے نفس میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا ۔ تمام غیبوں کا جاننے والا تو ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کو چھوڑ کر مجھے اور میری والدہ کو الٰہ بنا لو۔ حضرت عیسیٰ جواب دیں گے : اے اللہ تو پاک ہے، میں ایسی بات کیونکر کہہ سکتا ہوں جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو تجھے ضرور اس کا علم ہوتا۔ کیونکہ جو کچھ میرے دل میں ہے وہ تو تو جانتا ہے لیکن جو تیرے دل میں ہے وہ میں نہیں جان سکتا۔ تو تو چھپی ہوئی باتوں کو خوب جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اﷲ تعالیٰ فرمائے گاکہ اے عیسیٰ ابنِ مریم!کیا تم نے لوگوں سے کہاتھاکہ مجھے اورمیری ماں کو اﷲ تعالیٰ کے علاوہ معبودبناؤ،وہ کہے گا: ’’آپ پاک ہیں، میرا یہ کام نہ تھاکہ میں وہ بات کہتا جس کا مجھے کوئی حق نہ تھا۔ اگرمیں نے وہ کہاہوتا تو یقیناآپ کے علم میں ہوتا،آپ جانتے ہیں جومیرے نفس میں ہے اورمیں وہ نہیں جانتا جوآپ کے نفس میں ہے،بلاشبہ آپ ہی پوشیدہ باتوں کوخوب جاننے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Allah said, |"0 ` Isa son of Maryam, did you say to the people: Take me and my mother as gods beside Allah?|" He said, |"Pure are You, it does not behove me to say what is not right for me. Had I said it, You would have known it. You know what is in my heart and I do not know what is in Your&s. You alone have the full knowledge of all that is unseen.

اور جب کہے گا اللہ اے عیسیٰ مریم کے بیٹے تو نے کہا لوگوں کو کہ ٹھہرالو مجھ کو اور میری ماں کو دو معبود سوا اللہ کے کہا تو پاک ہے مجھ کو لائق نہیں کہ کہوں ایسی بات جس کا مجھ کو حق نہیں اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھ کو ضرور معلوم ہوگا تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے بیشک تو ہی ہے جاننے والا چھپی باتوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب اللہ کہے گا کہ اے مریم کے بیٹے عیسیٰ ! کیا تم نے کہا تھا لوگوں سے کہ مجھے اور میری ماں دونوں کو معبود بنا لینا اللہ کے سوا ؟ وہ (جواب میں) عرض کریں گے (اے اللہ) تو پاک ہے میرے لیے کیسے روا تھا کہ میں وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں اگر میں نے وہ بات کہی ہوتی تو وہ تیرے علم میں ہوتی تو تو جانتا ہے جو کچھ میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے۔ یقیناً تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا تو بس تو ہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

غرض جب ﴿یہ احسانات یاد دلاکر﴾ اللہ فرمائے گا کہ “ اے عیسٰی بن مریم ! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو؟ ” 130 تو وہ جواب میں عرض کرے گا “ سبحان اللہ ! میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا ، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو آپ کو ضرور علم ہوتا ، آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے ، آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت کا بھی ذکر سنو ) جب اللہ کہے گا کہ : اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اللہ کے علاوہ دو معبود بناؤ؟ ( ٧٩ ) وہ کہیں گے : ہم تو آپ کی ذات کو ( شرک سے ) پاک سمجھتے ہیں ۔ میری مجال نہیں تھی کہ میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں ۔ اگر میں نے ایسا کہا ہوتا تو آپ کو یقینا معلوم ہوجاتا ۔ آپ وہ باتیں جانتے ہیں جو میرے دل میں پوشیدہ ہی اور میں اورآپ کی پوشیدہ باتوں کو نہیں جانتا ۔ یقینا آپ کو تمام چھپی ہوئی باتوں کا پورا پورا علم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر وہ وقت بھی یاد کر) جب (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ فرمائے گا مریم کے بیٹے عیسیٰ کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو اللہ تعالیٰ کے سوا خدا بنا لو 5 وہ کہے گا تو پاک ہے 6 مجھ سے کہیں ہوسکتا ہے کہ میں وہ بات کہوں جو ناحق ہے 7 اور گر میں نے یہ بات کہی ہوگی تو تجھ کو ضرور معلوم ہوگی 8 تو تو میرے دل تک کی بات جانتا ہے 9 اور (البتہ) میں تیرے دل کی بات نہیں جانتا بیشک تو ہی غیب کی باتیں خوب جانتا ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب اللہ فرمائیں گے ، اے عیسیٰ ابن مریم (علیہما السلام) ! کیا آپ نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری والدہ دونوں کو اللہ کے سوا معبود بنالو ؟ وہ عرض کریں گے کہ آپ پاک ہیں مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ میں (لوگوں سے) ایسی بات کہوں جس کا مجھے حق نہیں۔ اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو آپ کو اس کا علم ہوگا آپ تو میرے دل کی بات جانتے ہیں اور جو آپ کے جی (علم) میں ہے میں نہیں جانتا یقینا آپ غیبوں کے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ تعالیٰ سوال فرمائیں گے) اے عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم ۔ کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کو چھوڑ کر مجھے اور میری والدہ کو اپنا معبود بنا لو (تو عیسیٰ (علیہ السلام) کہیں گے) اے اللہ آپ کی ذات پاک ہے۔ یہ کس طرح ممکن ہو سکتا تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق حاصل نہ تھا اور اگر میں نے ایسی بات کہی ہوگی تو یقیناً آپ کو علم ہوگا۔ جو کچھ میرے دل میں ہے ۔ آپ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا ابدی علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اس وقت کو بھی یاد رکھو) جب خدا فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبود مقرر کرو؟ وہ کہیں گے کہ تو پاک ہے مجھے کب شایاں تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھ کو معلوم ہوگا (کیونکہ) جو بات میرے دل میں ہے تو اسے جانتا ہے اور جو تیرے ضمیر میں ہے اسے میں نہیں جانتا بےشک تو علاّم الغیوب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And call to mind what time Allah will say: O 'Isa, son of Maryam! was it thou who said to the people: take me and my mother as two god beside Allah! 'Isa will say: hallowed be Thou! it was not for me to say that to which had no right; had I said it, Thou would have surely known it; Thou knowest that which is in my mind and know not that which is in Thy mind. Verily Thou! Thou art the Great Knower of the things hidden.

اور (وہ وقت بھی قابل یاد رکھنے کے ہے) جب اللہ فرمائے گا ۔ کہ اے عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم (علیہ السلام) کیا تم نے لوگوں سے یہ کہہ دیا تھا کہ ” خدا کے علاوہ مجھے اور میری والدہ کو بھی معبود بنالو “ ؟ ۔ (عیسی علیہ السلام) عرض کریں گے پاک ہے ۔ تو میرے لئے یہ کسی طرح بھی ممکن نہ تھا کہ میں ایسی بات کہہ دیتا جس کا مجھے کوئی حق ہی نہ تھا اگر میں نے کہا ہوتا تو یقیناً تجھے اس کا علم ہوتا ۔ تو جانتا ہے جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ تیرے دل میں ہے بیشک تو ہی تو ہے پوشیدہ چیزوں کا خوب جاننے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ اللہ پوچھے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو ، خدا کے سوا ، معبود بناؤ؟ وہ جواب دے گا: تو پاک ہے! میرے لئے کیسے روا تھا کہ میں وہ بات کہوں ، جس کا مجھے کوئی حق نہیں ۔ اگر میں نے یہ بات کہی تو تُو اسے جانتا ہے ۔ تو جانتا ہے جو کچھ میرے دل میں ہے ، پر میں نہیں جانتا جو تیرے دل میں ہے ۔ غیب کی باتوں کا جاننے والا تو بس تو ہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اﷲتعالیٰ فرمائیں گے اے عیسیٰ ابن مریم کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ اﷲتعالیٰ کے علاوہ مجھے اور میری والدہ کو بھی معبود بنالو ۔ عیسیٰ ( علیہ السلام ) عرض کریں گے آپ پاک ہیں یہ میرے لیے نہیں تھا کہ میںایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہ تھا ۔ اگر میں نے ایسا کہا ہوتا تو یقینا آپ کو اس کا علم ہوتا ۔ جو کچھ میرے دل میںہے آپ اسے جانتے ہیں اور جو کچھ آپ کے دل میں ہے میں اسے نہیں جانتا ۔ بیشک آپ چھپی باتوں کے خوب

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب اللہ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن ِ مریم ! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی اللہ بنالو ؟ تو وہ جواب میں عرض کرے گا کہ سبحان اللہ ! میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کا مجھے حق نہ تھا، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو آپ کو ضرور علم ہوتا، آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے، آپ بیشک تمام چھپی باتوں کو جاننے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب اللہ فرمائے گا، اے عیسیٰ بیٹے مریم کے، کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ تم مجھے اور میری ماں کو معبود بنا لو، اللہ (وحدہ لاشریک) کے سوا ؟ تو اس پر عیسیٰ (دست بستہ) عرض کریں گے، کہ پاک ہے تو (اے میرے مالک ! ) میرا یہ کام نہیں ہوسکتا تھا کہ میں کوئی ایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں، اگر (بالفرض) میں نے ایسی کوئی بات کہی ہوتی، تو آپ کو ضرور اس کا علم ہوتا، کہ آپ کو وہ سب کچھ معلوم ہے جو میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے، بیشک تو ہی ہے (اے میرے مالک ! ) جاننے والا سب غیبوں کا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ( قیامت کے دن ) اللہ فرمائیں گے ’’اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہاتھاکہ اللہ کو چھوڑ کر مجھے اور میری والدہ کو معبودبنالینا؟ ( یعنی کہ اللہ کہنا شروع کردینا ) عیسیٰ جواب دینگے اے اللہ تو پاک ہے ، میں ایسی بات کیونکرکہہ سکتا ہوں جس کامجھے حق نہ تھا ، اگر میں نے کہاہوتاتوتجھے اس کاعلم ہوتاکیونکہ جو کچھ میرے دل میں ہے وہ توجانتا ہے لیکن جو تیرے دل میں ہے وہ میں نہیں جانتاتوغیب کو خوب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب اللہ فرمائے گا ( ف۲۸۷ ) اے مریم کے بیٹے عیسیٰ! کیا تو نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو دو خدا بنالو اللہ کے سوا ( ف۲۸۸ ) عرض کرے گا ، پاکی ہے تجھے ( ف۲۸۹ ) مجھے روا نہیں کہ وہ بات کہوں جو مجھے نہیں پہنچتی ( ف۲۹۰ ) اگر میں نے ایسا کہا ہو تو ضرور تجھے معلوم ہوگا تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے علم میں ہے ، بیشک تو ہی ہے سب غیبوں کا خوب جاننے والا ( ف۲۹۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اﷲ فرمائے گا: اے عیسٰی ابن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ تم مجھ کو اور میری ماں کو اﷲ کے سوا دو معبود بنا لو ، وہ عرض کریں گے: تو پاک ہے ، میرے لئے یہ ( روا ) نہیں کہ میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں ۔ اگر میں نے یہ بات کہی ہوتی تو یقیناً تو اسے جانتا ، تو ہر اس ( بات ) کو جانتا ہے جو میرے دل میں ہے اور میں ان ( باتوں ) کو نہیں جانتا جو تیرے علم میں ہیں ۔ بیشک تو ہی غیب کی سب باتوں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وقت یاد کرو جب اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے عیسیٰ بن مریم کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کو چھوڑ کر مجھے اور میری ماں کو خدا بنا لو ۔ عیسیٰ کہیں گے پاک ہے تیری ذات بھلا میں وہ بات کس طرح کہہ سکتا ہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں ہے اگر میں نے کوئی ایسی بات کہی ہوتی تو تجھے ضرور اس کا علم ہوتا ۔ کیونکہ تو وہ سب کچھ جانتا ہے جو میرے دل میں ہے مگر میں تیرے اسرارِ نہانی کو نہیں جانتا ۔ بلاشبہ تو غیب کی تمام باتوں کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And behold! Allah will say: "O Jesus the son of Mary! Didst thou say unto men, worship me and my mother as gods in derogation of Allah'?" He will say: "Glory to Thee! never could I say what I had no right (to say). Had I said such a thing, thou wouldst indeed have known it. Thou knowest what is in my heart, Thou I know not what is in Thine. For Thou knowest in full all that is hidden.

Translated by

Muhammad Sarwar

When God asked Jesus, son of Mary "Did you tell men to consider you and your mother as their gods besides God?" he replied, "Glory be to you! How could I say what I have no right to say? Had I ever said it, You would have certainly known about it. You know what is in my soul, but I do not know what is in Yours. It is You who has absolute knowledge of the unseen.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Allah will say (on the Day of Resurrection): "O `Isa, son of Maryam! Did you say unto men: `Worship me and my mother as two gods besides Allah"' He will say: "Glory be to You! It was not for me to say what I had no right (to say). Had I said such a thing, You would surely have known it. You know what is in my inner self though I do not know what is in Yours, truly, You, only You, are the Knower of all that is hidden and unseen."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Allah will say: O Isa son of Marium! did you say to men, Take me and my mother for two gods besides Allah he will say: Glory be to Thee, it did not befit me that I should say what I had no right to (say); if I had said it, Thou wouldst indeed have known it; Thou knowest what is in my mind, and I do not know what is in Thy mind, surely Thou art the great Knower of the unseen things.

Translated by

William Pickthall

And when Allah saith: O Jesus, son of Mary! Didst thou say unto mankind: Take me and my mother for two gods beside Allah? he saith: Be glorified! It was not mine to utter that to which I had no right. If I used to say it, then Thou knewest it. Thou knowest what is in my mind, and I know not what is in Thy Mind. Lo! Thou, only Thou, art the Knower of Things Hidden?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब अल्लाह पूछेगा कि ऐ ईसा बिन मरियम! क्या तुमने लोगों को कहा था कि मुझको और मेरी माँ को अल्लाह के सिवा माबूद बना लो? वे जवाब देंगे कि (ऐ रब) आप तो पाक हैं, मेरा यह काम न था कि मैं वह बात कहूँ जिसका मुझे कोई हक़ नहीं, अगर मैंने यह कहा होगा तो आपको ज़रूर मालूम होगा, आप जानते हैं जो मेरे जी में है और मैं नहीं जानता जो आपके जी में है, बेशक आप ही तो छुपी बातों को जानने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) (2) جبکہ اللہ تعالیٰ فرماویں گے کہ اے عیسیٰ ابن مریم کیا تم نے ان لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی علاوہ خدا کے معبود قرار دے لو۔ عیسیٰ (علیہ السلام) عرض کرینگے کہ (توبہ توبہ) میں تو آپ کو (شریک سے) منزہ سمجھتا ہوں مجھ کو کسی طرح زیبانہ تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں (3) اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو آپ کو اس کا علم ہوگا آپ تو میرے دل کے اندر کی بات بھی جانتے ہیں اور میں اپ کے دل میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا بیشک تمام غیبوں کے جاننے والے آپ ہیں۔ (116)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب اللہ فرمائے گا اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اللہ کے سوا معبود بنالو ؟ وہ کہے گا تو پاک ہے، میرے لیے جائز نہیں کہ وہ بات کہوں جس کا مجھے حق نہیں اگر میں نے یہ کہا ہوتا تو یقیناً تو اسے جانتا ہوتا، تو جانتا ہے جو میرے نفس میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے نفس میں ہے یقیناً تو ہی چھپی باتوں کو اچھی طرح جاننے والا ہے۔ “ (١١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

غرض جب (یہ احسانات یاد دلا کر) اللہ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم ‘ کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو ؟ تو وہ جواب میں عرض کرے گا کہ سبحان اللہ ‘ میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا ‘ اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو آپ کو ضرور علم ہوتا آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے ‘ آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب اللہ کا فرمانا ہوگا کہ اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کے تم مجھے اور میری ماں کو اللہ کے سوا دو معبود بنالو ؟ وہ عرض کریں گے میں آپ کی پاکی بیان کرتا ہوں۔ میرے لئے یہ بات زیبا نہیں ہے کہ ایسی بات کہوں جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں۔ اگر میں نے کہا ہوتا تو وہ آپ کو معلوم ہوتا۔ آپ جانتے ہیں جو میرے جی میں ہے اور میں وہ نہیں جانتا جو آپ کے علم میں ہے۔ بیشک آپ غیبوں کے جاننے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہے گا اللہ اے عیسیٰ مریم کے بیٹے تو نے کہا لوگوں کو کہ ٹھہرا لو مجھ کو اور میری ماں کو دو معبود سوا اللہ کے کہا تو پاک ہے مجھ کو لائق نہیں کہ کہوں ایسی بات جس کا مجھ کو حق نہیں اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھ کو ضرور معلوم ہوگا تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے بیشک تو ہی ہے جاننے والا چھپی باتوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم کیا تو نے ان لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے علاوہ مجھ کو اور میری ماں کو دو معبود قرار دو عیسیٰ (علیہ السلام) جواب دے گا اے خدا تو پاک ہے میرے لئے یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہ ہو اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھے یقینا اس کا علم ہوگا تو تو میرے دل کی ہر ایک بات سے آگاہ ہے اور میں تیری پوشیدہ معلومات سے بالکل واقف نہیں ہوں بلاشبہ تمام غیب کی باتیں تو ہی خوب جانتا ہے ۔