Noun

نَقِيبًا

leaders

نگران۔ سردار۔ نقیب

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
نَقَّبَ
يُنَقِّبُ
نَقِّبْ
مُنَقِّب
مُنَقَّب
تَنْقِيْب
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلنَّقْبُ کے معنی دیوار یا چمڑے میں سوراخ کرنے کے ہیں اور نَقْبِ کے معنی لکڑی میں سوراخ کرنے کے۔محاورہ ہے۔نَقَبَ الْبَیْطَارُ سُرَّۃَ الدَّابَّۃ:بیطار نے جانور کی ناف میں مِنْقَبٌ (نشتر) کے ساتھ سوراخ کردیا۔ مَنْقَبٌ:سوراخ کرنے کی جگہ۔ نَقَبَ الْحَائِظُ:دیوار میں نقب لگائی گئی۔ نَقْبَ الْقَوْمُ:قوم کا چلنا پھرنا۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَنَقَّبُوۡا فِی الۡبِلَادِ ؕ ہَلۡ مِنۡ مَّحِیۡصٍ) (۵۰۔۳۶) وہ شہروں میں گشت کرنے لگے کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے،کَلْبٌ نَقِیْبٌ:کتا جس کے گلے میں آواز کمزور کرنے کے لئے سوراخ کردیا گیا ہو۔ اَلنُّقْبَۃُ:ابتدائی خارش۔ج۔نُقَبٌ۔ اَلنَّاقِبَۃُ:ناسور۔زخم جو کئی روز تک ایک پہلو پر لیٹے رہنے کی وجہ سے پیدا ہوجاتا ہے۔ اَلنُّقْبَۃُ:ازار کی مثل ایک قسم کا کپڑا۔جس میں سوراخ ہونے کی وجہ سے تکہ لگایا جاتا ہے۔ اَلْمُنْبَبَۃُ:اصل میں پہاڑ کی درہ کے کہتے ہیں اور بطور استعارہ شریفانہ کارنامہ کو مُنْقَبَۃٌ کہا جاتا ہے یا تو اس لئے کہ اس کا اچھا اثر باقی رہ جاتا ہے اور یا اس لئے کہ وہ بھی اسی سی رفعت کیلئے بمنزلہ منہاج کے ہے۔ اَلنَّقِیْبُ:کسی قوم کے حالات جاننے والا۔ ج نُقَبَائُ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ بَعَثۡنَا مِنۡہُمُ اثۡنَیۡ عَشَرَ نَقِیۡبًا) (۵۔۱۲) اور ان میں ہم نے بارہ سردار مقرر کیے۔

Lemma/Derivative

1 Results
نَقِيب
Surah:5
Verse:12
نگران۔ سردار۔ نقیب
leaders