Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 17

سورة المائدة

لَقَدۡ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ مَرۡیَمَ ؕ قُلۡ فَمَنۡ یَّمۡلِکُ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا اِنۡ اَرَادَ اَنۡ یُّہۡلِکَ الۡمَسِیۡحَ ابۡنَ مَرۡیَمَ وَ اُمَّہٗ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ؕ وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ؕ یَخۡلُقُ مَا یَشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۷﴾

They have certainly disbelieved who say that Allah is Christ, the son of Mary. Say, "Then who could prevent Allah at all if He had intended to destroy Christ, the son of Mary, or his mother or everyone on the earth?" And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them. He creates what He wills, and Allah is over all things competent.

یقیناً وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہاکہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے ، آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اگر اللہ تعالٰی مسیح ابن مریم اور اس کی والدہ اور روئے زمین کے سب لوگوں کو ہلاک کر دینا چاہیے تو کون ہے جو اللہ پر کچھ بھی اختیار رکھتا ہو؟ آسمانوں و زمین اور دونوں کے درمیان کا کل ملک اللہ تعالٰی ہی کا ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
کَفَرَ
کفر کیا
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
قَالُوۡۤا
کہا
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ ہی
ہُوَ
وہی
الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ مَرۡیَمَ
مسیح ابن مریم ہے
قُلۡ
کہہ دیجیے
فَمَنۡ
تو کون
یَّمۡلِکُ
مالک ہوگا
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کسی چیز کا
اِنۡ
اگر
اَرَادَ
اس نے ارادہ کیا
اَنۡ
کہ
یُّہۡلِکَ
وہ ہلاک کر دے
الۡمَسِیۡحَ ابۡنَ مَرۡیَمَ
مسیح ابن مریم کو
وَاُمَّہٗ
اور اس کی ماں کو
وَمَنۡ
اور جو بھی
فِیالۡاَرۡضِ
زمین میں ہیں
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو کچھ
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
یَخۡلُقُ
وہ پیدا کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قادر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
کَفَرَ
کفر کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
قَالُوۡۤا
جنہوں نے کہا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہی ہے
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
ابۡنُ مَرۡیَمَ
ابن مریم
قُلۡ
آپ کہہ دو
فَمَنۡ
پھر کون
یَّمۡلِکُ
اختیار رکھتا ہے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
شَیۡئًا
کسی چیز کا
اِنۡ
اگر
اَرَادَ
وہ ارادہ کرے
اَنۡ
یہ کہ
یُّہۡلِکَ
وہ ہلاک کر دے
الۡمَسِیۡحَ
مسیح کو
ابۡنَ مَرۡیَمَ
ابن مریم کو
وَاُمَّہٗ
اس کی ماں کو
وَمَنۡ
اور جو
فِیالۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کو
وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے
مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ
بادشاہت آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو کچھ
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
یَخۡلُقُ
وہ پیدا کرتا ہے
مَا
جو کچھ
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

They have certainly disbelieved who say that Allah is Christ, the son of Mary. Say, "Then who could prevent Allah at all if He had intended to destroy Christ, the son of Mary, or his mother or everyone on the earth?" And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them. He creates what He wills, and Allah is over all things competent.

یقیناً وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہاکہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے ، آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اگر اللہ تعالٰی مسیح ابن مریم اور اس کی والدہ اور روئے زمین کے سب لوگوں کو ہلاک کر دینا چاہیے تو کون ہے جو اللہ پر کچھ بھی اختیار رکھتا ہو؟ آسمانوں و زمین اور دونوں کے درمیان کا کل ملک اللہ تعالٰی ہی کا ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یقینا وہ لوگ کافر ہیں جنہوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے آپ ان سے پوچھئے کہ : اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم کو اور اس کی والدہ کو اور جو کچھ بھی زمین میں ہے ان سب کو ہلاک کردینا چاہے تو کس کی مجال ہے کہ وہ اللہ کو اسکے ارادہ سے روک سکے ؟ اور جو کچھ آسمانوں، زمین اور ان کے درمیان ہے سب اللہ ہی کی ملکیت ہے۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے، پیدا کرتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا کہ یقینامسیح ابنِ مریم ہی اللہ تعالیٰ ہے،آپ کہہ دو پھرکون اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کااختیاررکھتاہے اگروہ مسیح ابنِ مریم کواوراس کی ماں کو اور جو بھی زمین میں ہیں سب کوہلاک کردے، آسمانوں اور زمین اوران کے درمیان کی بادشاہت اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، وہ جوکچھ چاہتاہے پیدا کرتا ہے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Certainly, gone infidel are those who say, |"God is the Masih son of Maryam (Jesus son of Mary).|" Say, |"Who then has the power to do anything against Allah if He wills to eliminate the Masih son of Maryam and his mother and all those on earth?|" And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and what lies between them. He creates what He wills. And Allah is powerful over everything.

بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تو وہی مسیح ہے مریم کا بیٹا تو کہہ دے پھر کس کا بس چل سکتا ہے اللہ کے آگے اگر وہ چاہے کہ ہلاک کرے مسیح مریم کے بیٹے کو اور اس کی ماں کو اور جتنے لوگ ہیں زمین میں سب کو اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ درمیان ان دونوں کے ہے پیدا کرتا ہے جو چاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً کفر کیا انہوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے تو ان سے پوچھئے کون ہے جسے اختیار ہو اللہ کے مقابلے میں کچھ بھی اگر وہ ہلاک کرنا چاہے مسیح ( علیہ السلام) ابن مریم کو اور اس کی ماں کو اور جو زمین میں ہیں ان سب کو اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (سب کی) ۔ وہ پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed those who said: 'Christ, the son of Mary, he is indeed God', disbelieved. Say (O Muhammad!): 'Who could have overruled Allah had He so willed to destroy Christ, the son of Mary, and his mother, and all those who are on earth?' For to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and all that is between them; He creates what He wills. Allah is All-Powerful.

یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ مسیح ابنِ مریم ہی خدا ہے ۔ 39 اے محمد ! ان سے کہو کہ اگر خدا مسیح ابنِ مریم کو اور اس کی ماں اور تمام زمین والوں کو ہلاک کر دینا چاہے تو کس کی مجال ہے کہ اس کو اس ارادے سے باز رکھ سکے؟ اللہ تو زمین اور آسمانوں کا اور ان سب چیزوں کا مالک ہے جو زمین اور آسمانوں کے درمیان پائی جاتی ہیں ، جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے 40 اور اس کی قدرت ہر چیز پر حاوی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے یہ کہا ہے کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے وہ یقینا کافر ہوگئے ہیں ۔ ( اے نبی ! ان سے ) کہہ دو کہ اگر اللہ مسیح ابن مریم کو اور ان کی ماں کو اور زمین میں جتنے لوگ ہیں ان سب کو ہلاک کرنا چاہے تو کون ہے جو اللہ کے مقابلے میں کچھ کرنے کی ذرا بھی طاقت رکھتا ہو؟ تمام آسمانوں اور زمین پر اور ان کے درمیان جو کچھ موجود ہے اس پر تنہا ملکیت اللہ ہی کی ہے ۔ وہ جو چیز چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک وہ لوگ کافر ہو گے جو کہتے ہیں مریم کا بیٹا مسیح ( علیہ السلام) وہی خدا ہے 4 اے پیغمبر کہہ دے اگر اللہ تعالیٰ مریم کے بیٹے مسیح اور اس کا کی مال اور زمین پر جتنے لوگ ہیں سب کو تباہ کرنا چاہے تو اس کے سامنے کسی کو کچھ چل سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ ہی کی 5 باشاہ ہت ہے آسمانوں اور ان کے بیچ میں وہ جو چاہتا ہے کہ بناتا ہے 6 اور اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا وہ لوگ کافر ہوئے جو کہتے ہیں کہ بیشک مسیح ، مریم (علیہا السلام) کے بیٹے ، ہی اللہ ہیں فرمادیجئے کہ اگر اللہ ، مسیح (علیہ السلام) مریم (علیہا السلام) کے بیٹے کو اور ان کی ماں کو اور سب کو جو زمین میں ہیں ہلاک کرنا چاہیں تو کون ہے جو ان کو اللہ سے بچاسکے اور آسمانوں اور زمین پر جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کی بادشاہی اللہ کے لئے ہے جس کو چاہیں پیدا فرمائیں اور اللہ ہرچیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر اللہ مسیح ابن مریم کو ، ان کی والدہ کو اور تمام دنیا والوں کو ہلاک کردینا چاہے تو اس کے آگے کس کی چل سکتی ہے۔ بیشک اللہ ہی آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا مالک ہے وہی جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ اور اللہ ہر بات پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ بن مریم خدا ہیں وہ بےشک کافر ہیں (ان سے) کہہ دو کہ اگر خدا عیسیٰ بن مریم کو اور ان کی والدہ کو اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کو ہلاک کرنا چاہے تو اس کے آگے کس کی پیش چل سکتی ہے؟ اور آسمان اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly they have disbelieved who say. verily God! He is the Masih, son of Maryam. Say thou; who can avail in aught against Allah, if He intended to destroy Masih, son of Maryam, and his mother and thou on the earth altogether? And Allah's is the dominion of the heavens and the earth and that which is in between the twain. He createth whatsoever He will, and Allah is over everything Potent.

وہ لوگ یقیناً کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ خدا ہی تو عین مسیح ابن مریم (علیہ السلام) ہے ۔ آپ کہیے کہ ۔ اچھا تو اللہ سے کون کچھ بھی بچا سکے اگر وہ ہلاک کردینا چاہے مسیح ابن مریم (علیہ السلام) اور ان کی والدہ کو ۔ اور جو کوئی بھی زمین پر ہے سب کو ۔ اور آسمانوں پر اور زمین پر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس (سب) پر اللہ ہی کی حکومت ہے ۔ وہ جو کچھ چاہے پیدا کردیتا ہے اور اللہ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ان لوگوں نے کفر کیا ، جنہوں نے کہا: اللہ تو وہی مسیح ابن مریم ہے ۔ پوچھو: کون اللہ سے کچھ اختیار رکھتا ہے اگر وہ چاہے کہ ہلاک کردے مسیح ابن مریم کو ، اس کی ماں کو اور جو زمین میں ہیں ان سب کو؟ اور اللہ ہی کیلئے ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، سب کی بادشاہی ۔ وہ پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے یہ کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ تعالیٰ ہیں بلاشبہ وہ لوگ کافر ہو گئے پس آپ ﷺ فرما دیجئے کہ اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم اور ان کی والدہ کو اور جو کوئی بھی زمین میں ہے سب کو ہلاک کر دینا چاہیں تو کون ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں کچھ بھی قدرت رکھتا ہواور اللہ ہی کیلئے حکومت ہے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان ۔ جو وہ چاہتے ہیں پیدا فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر ( پوری ) قدرت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یقینا کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے۔ ( اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہو کہ اگر اللہ مسیح ابن مریم، اس کی ماں اور تمام زمین والوں کو ہلاک کردینا چاہے تو کسی کی ہمت ہے جو اس کو اس کام سے روک سکے ؟ اللہ تو زمین اور آسمان اور وہ تمام چیزیں جو ان کے درمیان موجود ہیں سب کا مالک ہے جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقینا کافر ہوگئے وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ حقیقت میں اللہ ہی مسیح ہے بیٹا مریم کا، (ذرا ان سے یہ تو) پوچھو کہ اچھا اگر ایسا ہے تو پھر کون ہے جس کا اللہ کے آگے کچھ بھی بس چل سکے، اگر اللہ ہلاک کرنا چاہے مسیح بیٹے مریم کو بھی، اور اس کی ماں کو بھی، اور ان سب کو جو روئے زمین پر موجود ہیں، اور اللہ ہی کی فرمانروائی ہے آسمانوں اور زمین میں بھی، اور اس ساری کائنات پر بھی، جو کہ آسمان و زمین کے درمیان میں ہے، وہ پیدا فرماتا ہے، جو چاہتا ہے، اور اللہ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یقیناوہ لوگ کافر ہیں جنہوں نے کہا کہ:مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے‘‘آپ ان سے پوچھئے کہ کسی کی کیا مجال ہے کہ اللہ کو اس کے ارادے سے روکے اگراللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم اور اس کی والدہ کو اورجو کچھ زمین میں ہے ان سب کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرلے اورجو کچھ آسمانوں ، زمین اور ان کے درمیان ہے سب اللہ ہی کی ملکیت ہےجو کچھ چاہتا ہے پیداکرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک کافر ہوئے وہ جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح بن مریم ہی ہے ( ف٦۰ ) تم فرما دو پھر اللہ کا کوئی کیا کرسکتا ہے اگر وہ چاہے کہ ہلاک کردے مسیح بن مریم اور اس کی ماں اور تمام زمین والوں کو ( ف٦۱ ) اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی جو چاہے پیدا کرتا ہے ، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ان لوگوں نے کفر کیا جو کہتے ہیں کہ یقیناً اﷲ مسیح ابن مریم ہی ( تو ) ہے ، آپ فرما دیں: پھر کون ( ایسا شخص ) ہے جو اﷲ ( کی مشیت میں ) سے کسی شے کا مالک ہو؟ اگر وہ اس بات کا ارادہ فرمالے کہ مسیح ابن مریم اور اس کی ماں اور سب زمین والوں کو ہلاک فرما دے گا ( تو اس کے فیصلے کے خلاف انہیں کون بچا سکتا ہے؟ ) اور آسمانوں اور زمین اور جو ( کائنات ) ان دونوں کے درمیان ہے ( سب ) کی بادشاہی اﷲ ہی کے لئے ہے ، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقینا وہ لوگ ( نصرانی ) کافر ہوگئے ، جنہوں نے کہا کہ مسیح بن مریم ہی اللہ ہے ۔ کہہ دیجیے کہ اگر اللہ مسیح مریم کو ان کی ماں اور تمام اہل زمین کو ہلاک کرنا چاہے ۔ تو اس کے آگے کس کا ذرا بھی بس چل سکتا ہے ( کہ اسے روک دے ) آسمانوں پر ، زمین پر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ۔ ان سب پر ، اللہ ہی کی حکومت ہے ۔ وہ جو چاہتا ہے ، پیدا کرتا ہے اور اللہ تو ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In blasphemy indeed are those that say that Allah is Christ the son of Mary. Say: "Who then hath the least power against Allah, if His will were to destroy Christ the son of Mary, his mother, and all every - one that is on the earth? For to Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth, and all that is between. He createth what He pleaseth. For Allah hath power over all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have said that the Messiah, son of Mary, is God, have, in fact, committed themselves to disbelief. (Muhammad), ask them, "Who can prevent God from destroying the Messiah, his mother and all that is in the earth?" To God belongs all that is in the heavens, the earth, and all that is between them. God creates whatever He wants and He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, in disbelief are they who say that Allah is the Messiah, son of Maryam. Say: "Who then has the least power against Allah, if He were to destroy the Messiah, son of Maryam, his mother, and all those who are on the earth together" And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, and all that is between them. He creates what He wills. And Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly they disbelieve who say: Surely, Allah-- He is the Messiah, son of Marium. Say: Who then could control anything as against Allah when He wished to destroy the Messiah son of Marium and his mother and all those on the earth? And Allah's is the kingdom of the heavens and the earth and what is between them; He creates what He pleases; and Allah has power over all things,

Translated by

William Pickthall

They indeed have disbelieved who say: Lo! Allah is the Messiah, son of Mary. Say: Who then can do aught against Allah, if He had willed to destroy the Messiah son of Mary, and his mother and everyone on earth? Allah's is the Sovereignty of the heavens and the earth and all that is between them. He createth what He will. And Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक उन लोगों ने कुफ़्र किया जिन्होंने कहा कि अल्लाह ही तो मसीह बिन मरियम है, आप कह दीजिए कि फिर कौन इख़्तियार रखता है अल्लाह के आगे किसी भी चीज़ का अगर वह चाहे कि हलाक कर दे मसीह बिन मरियम को और उनकी माँ को और जितने लोग ज़मीन में हैं सबको, और अल्लाह ही के लिए है बादशाही आसमानों और ज़मीन की और जो कुछ उनके दरमियान है, वह पैदा करता है जो कुछ चाहता है, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہیں جو یوں کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عین مسیح ابن مریم ہے۔ آپ یوں پوچھئیے کہ اگر ایسا ہے تو یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم کو اور ان کی والدہ کو اور جتنے زمین میں ہیں ان سب کو ہلاک کرنا چاہے تو کوئی ایسا ہے جو خدا تعالیٰ سے ان کو ذرا بھی بچا سکے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے خاص ہے حکومت آسمانوں پر اور زمین پر اور جتنی چیزیں ان دونوں کے درمیان ہیں ان پر اور وہ جس چیز کو چاہیں پیدا کردیں اور اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے۔ (3) (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ بیشک مسیح بن مریم اللہ ہے فرمادیجئے تو کون ہے جو اللہ کے مقابلہ میں کچھ اختیار رکھتاہو اگر وہ ارادہ کرے کہ مسیح بن مریم کو اور اس کی ماں کو اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب کو ہلاک کر دے، آسمانوں اور زمین کی اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقینا کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم خدا ہے ۔ اے نبی ! ان سے کہو کہ اگر خدا مسیح ابن مریم کو اور اس کی ماں اور تمام زمین والوں کو ہلاک کردینا چاہے تو کس کی مجال ہے کہ اس کو اس ارادے سے باز رکھ سکے ؟ اللہ تو زمین اور آسمانوں کا اور ان سب چیزوں کا مالک ہے جو زمین اور آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے ۔ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اس کی قدرت ہر چیز پر حاوی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

البتہ تحقیق انہوں نے کفر کیا جنہوں نے یوں کہا کہ بیشک اللہ مسیح ابن مریم ہے، آپ فرما دیجئے کہ اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم اور ان کی والدہ کو اور جو کچھ بھی زمین میں ہے ان سب کو ہلاک فرمانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو انہیں اللہ سے بچا سکے اور اللہ ہی کے لیے ہے ملک، آسمانوں کا اور زمینوں کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے وہ پیدا فرماتا ہے جو چاہتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تو وہی مسیح ہے مریم کا بیٹا تو کہہ دے پھر کس کا بس چل سکتا ہے اللہ کے آگے اگر وہ چاہے کہ ہلاک کرے مسیح مریم کے بیٹے کو اور اس کی ماں کو اور جتنے لوگ ہیں زمین میں سب کو اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ درمیان ان دونوں کے ہے پیدا کرتا ہے جو چاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے یوں کہا کہ مسیح (علیہ السلام) ابن مریم ہی عین خدا ہے اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو اگر اللہ تعالیٰ مسیح (علیہ السلام) ابن مریم کو اور اس کی ماں کو اور سب زمین والوں کو ہلاک کرنا چاہے تو وہ کون ہے جو خدا کو اس کے ارادے سے ذرا بھی روک سکے حالانکہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں پر اور زمین پر اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب پر وہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر شئی پر پوری طرح قادر ہے ۔