Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 18

سورة المائدة

وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ وَ النَّصٰرٰی نَحۡنُ اَبۡنٰٓؤُا اللّٰہِ وَ اَحِبَّآؤُہٗ ؕ قُلۡ فَلِمَ یُعَذِّبُکُمۡ بِذُنُوۡبِکُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ مِّمَّنۡ خَلَقَ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۫ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۸﴾

But the Jews and the Christians say, "We are the children of Allah and His beloved." Say, "Then why does He punish you for your sins?" Rather, you are human beings from among those He has created. He forgives whom He wills, and He punishes whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them, and to Him is the [final] destination.

یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے دوست ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ پھر تمہیں تمہارے گناہوں کے باعث اللہ کیوں سزا دیتا ہے ؟ نہیں بلکہ تم بھی اس کی مخلوق میں سے ایک انسان ہو وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب کرتا ہے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہود
وَالنَّصٰرٰی
اور نصاری ٰنے
نَحۡنُ
ہم
اَبۡنٰٓؤُا
بیٹے ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاَحِبَّآؤُہٗ
اور اس کے پیارے ہیں
قُلۡ
کہہ دیجیے
فَلِمَ
پھر کیوں
یُعَذِّبُکُمۡ
وہ عذاب دیتا تمہیں
بِذُنُوۡبِکُمۡ
بوجہ تمہارے گناہوں کے
بَلۡ
بلکہ
اَنۡتُمۡ
تم
بَشَرٌ
ایک انسان ہو
مِّمَّنۡ
ان میں سے جنہیں
خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
یَغۡفِرُ
وہ بخش دے گا
لِمَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَیُعَذِّبُ
اور وہ عذاب دے گا
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہودیوں نے
وَالنَّصٰرٰی
اور عیسائیوں نے
نَحۡنُ
ہم
اَبۡنٰٓؤُا
بیٹے ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَاَحِبَّآؤُہٗ
اور محبوب ہیں اس کے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَلِمَ
پھر کیوں
یُعَذِّبُکُمۡ
وہ سزا دیتا ہے تمہیں
بِذُنُوۡبِکُمۡ
بوجہ تمہارے گناہوں کے
بَلۡ
بلکہ
اَنۡتُمۡ
تم بھی
بَشَرٌ
انسان ہو
مِّمَّنۡ
ان میں سے جو
خَلَقَ
اس نے پیدا کئے
یَغۡفِرُ
وہ بخش دیتا ہے
لِمَنۡ
جس کے لئے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیُعَذِّبُ
اور وہ عذاب دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَلِلّٰہِ
اوراللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو کچھ
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
وَاِلَیۡہِ
اور اس کی طرف
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کر جانا ہے
Translated by

Juna Garhi

But the Jews and the Christians say, "We are the children of Allah and His beloved." Say, "Then why does He punish you for your sins?" Rather, you are human beings from among those He has created. He forgives whom He wills, and He punishes whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them, and to Him is the [final] destination.

یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے دوست ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ پھر تمہیں تمہارے گناہوں کے باعث اللہ کیوں سزا دیتا ہے ؟ نہیں بلکہ تم بھی اس کی مخلوق میں سے ایک انسان ہو وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب کرتا ہے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہود و نصاریٰ دونوں کہتے ہیں کہ : ہم تو اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں۔ آپ ان سے پوچھئے کہ : (اگر یہی بات ہے تو) پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی سزا کیوں دیتا ہے ؟ بلکہ (حقیقت یہی ہے کہ) تم بھی ویسے ہی انسان ہو جیسے اس نے دوسرے انسان پیدا کیے ہیں۔ وہ جسے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے اور آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اللہ ہی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہودیوں اورعیسائیوں نے کہاکہ ہم اﷲ تعالیٰ کے بیٹے اوراس کے محبوب ہیں، آپ کہہ دیں پھروہ تمہارے گناہوں پر تمہیں سزا کیوں دیتا ہے؟ بلکہ تم بھی انسان ہوان میں سے جو اس نے پیداکیے ، وہ (اللہ)جس کے لیے چاہتاہے بخش دیتاہے اور جس کوچاہتاہے عذاب دیتا ہے آسمانوں کی اورزمین کی اوران کے درمیان کی بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے اوراسی کی طرف لوٹ کرجاناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Jews and the Christians say, |"We are the sons of Allah and His favourites.|" Say, |"Why then would He punish you for your sins? In fact, you are just human, among those He created. He forgives whom He wills and punishes whom He wills.|" And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and what lies be¬tween them, and to Him is the return.

اور کہتے ہیں یہود اور نصاریٰ ہم بیٹے ہیں اللہ کے اور اس کے پیارے تو کہہ پھر کیوں عذاب کرتا ہے تم کو تمہارے گناہوں پر کوئی نہیں بلکہ تم بھی ایک آدمی ہو اس کی مخلوق میں بخشے جس کو چاہے اور عذاب کرے جس کو چاہے اور اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ دونوں کے بیچ میں ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہودی اور نصرانی کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے بڑے چہیتے ہیں (تو ان سے ) کہیے کہ پھر وہ تمہیں عذاب کیوں دیتا رہا ہے تمہارے گناہوں کی پاداش میں ؟ وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کی بادشاہی اور اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Jews and the Christians say: 'We are Allah's children and His beloved ones.' Ask them: 'Why, then, does He chastise you for your sins?' You are the same as other men He has created. He forgives whom He wills and chastises whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, and all that is between them. To Him is the eventual return.

یہود اور نصارٰی کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ۔ ان سے پوچھو ، پھر وہ تمہارے گناہوں پر تمہیں سزا کیوں دیتا ہے ؟ درحقیقت تم بھی ویسے ہی انسان ہو جیسے اور انسان خدا نے پیدا کیے ہیں ۔ وہ جسے چاہتا ہے معاف کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے ۔ زمین اور آسمان اور ان کی ساری موجودات اس کی مِلک ہیں ، اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہود و نصاری کہتے ہیں کہ : ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ( ان سے ) کہو کہ پھر اللہ تمہارے گناہوں کی وجہ سے تمہیں سزا کیوں دیتا ہے؟ ( ١٨ ) نہیں ! بلکہ تم انہی انسانوں کی طرح انسان ہوجو اس نے پیدا کیے ہیں ۔ وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے ۔ آسمانوں اور زمین پر اور ان کے درمیان جو کچھ موجود ہے اس پر تنہا ملکیت اللہ ہی کی ہے ، اور اسی کی طرف ( سب کو ) لوٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہود اور نصاری کہتے ہیں ہم خدا کے بیٹے اور اس کے چہتے پیارے ہیں اے پیغمبر کہہ دے پھر تمہارے گناہوں کے بدلے تم کو 7 عذاب کیوں کرتا ہے تم نہ بیٹھے ہو نہ چہتیے جو آدمی اس نے پیدا کیے ہیں انہی میں سے تم بھی ہو وہ جس کو چاہے بخش دے جس کو چا ہے عذاب دے 8 اور اللہ تعالیٰ ہی کی باشاہت ہے آسمانوں اور زمین اور ان کے بیچ میں اور سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں فرمادیجئے کہ پھر وہ تمہاری بداعمالیوں پر تم کو سزا کیوں دیتے ہیں بلکہ تم بھی منجملہ مخلوقات کے (معمولی) آدمی ہو وہ جس کو چاہیں بخش دیں اور جس کو چاہیں عذاب کریں اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب پر اللہ کی بادشاہی ہے اور اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہود اور نصاریٰ دونوں کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے چہیتے ہیں۔ ان سے پوچھیئے کہ پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کیوں گے گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ تم دوسری مخلوق کی طرح ایک انسان ہو وہ جسے چاہتا ہے معافی دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے۔ کیونکہ نہیں وہی آسمانوں کا، زمین کا اور جو کچھ ان کے اندر اور باہر ہے سب کا مالک ہے۔ اور سب کو لوٹ کر اسی کے پاس جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں کہو کہ پھر وہ تمہاری بداعمالیوں کے سبب تمھیں عذاب کیوں دیتا ہے (نہیں) بلکہ تم اس کی مخلوقات میں (دوسروں کی طرح کے) انسان ہو وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور آسمان زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی حکومت ہے اور (سب کو) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the Jews and the Nazarenes say: we are the children of God and His loved ones. Say thou: wherefore then doth He torment you for your sins? Aye! ye are but men, part of those whom He hath created. He forgiveth whomsoever He will and tormenteth whomsoever He will. And Allah's is the dominion of the heavens and the earth and that which is in- between the twain, and unto Him in the return.

اور یہود اور نصاری کہتے ہیں کہ ہم خدا کے لڑکے اور اس کے چہیتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے تو پھر خدا تمہیں گناہوں پر سزا کیوں دیتا ہے ۔ نہیں بلکہ تم (محض) بشر ہو مخلوقات میں سے ۔ وہ جسے چاہے گا بخشے گا اور جسے چاہے گا سزا دے گا ۔ اور اللہ ہی کی حکومت آسمانوں اور زمین پر اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اس (سب) پر بھی ہے اور اسی کی طرف واپسی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہود اور نصاریٰ نے دعویق کیا کہ ہم خدا کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ۔ ان سے پوچھو کہ پھر وہ تمہیں تمہارے جرموں پر سزا کیوں دیتا رہا ہے؟ بلکہ تم بھی اس کی پیدا کی ہوئی مخلوق میں سے بشر ہو ۔ وہ جسے چاہے گا بخشے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا اور اللہ ہی کیلئے ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، سب کی بادشاہی اور اسی کی طرف سب کو لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے یہ کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ تعالیٰ ہیں بلاشبہ وہ لوگ کافر ہو گئے پس آپ ﷺ فرما دیجئے کہ اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم اور ان کی والدہ کو اور جو کوئی بھی زمین میں ہے سب کو ہلاک کر دینا چاہیں تو کون ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں کچھ بھی قدرت رکھتا ہواور اللہ ہی کیلئے حکومت ہے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان ۔ جو وہ چاہتے ہیں پیدا فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر ( پوری ) قدرت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہود و نصارٰی کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے ( نعوذ باللہ) اور اس کے مقبول ترین لوگ ہیں۔ ان سے پوچھو پھر وہ تمہارے گناہوں پر تمہیں سزا کیوں دیتا ہے ؟ اصل میں تم بھی ویسے ہی انسان ہو، جیسے باقی تمام انسان اللہ نے پیدا کیے ہیں وہ جسے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے۔ زمین اور آسمان اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا وہی مالک ہے اور اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہود و نصاریٰ نے کہا کہ ہم تو اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں، کہو کہ پھر وہ تمہیں عذاب کیوں دیتا ہے تمہارے گناہوں پر ؟ (سو نہیں ایسا نہیں) بلکہ تم بھی عام انسان ہو اس کی مخلوق میں سے وہ بخشش فرماتا ہے جس کی چاہتا ہے، اور عذاب دیتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور اللہ ہی کے لئے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور اس ساری کائنات کی جو کہ ان دونوں کے درمیان میں ہے، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، (سب کو)

Translated by

Noor ul Amin

یہودوعیسائی کہتے ہیں کہ:ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں آپ ان سے پوچھئے کہ:پھروہ تمہیں تمہارے گناہ کی سزاکیوں دیتا ہے ، بلکہ تم ویسے ہی انسان ہو جیسے دوسری خلقت وہ جسے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے اور جسے چاہےسزا دیتا ہے اور آسمانوں اور زمین اورجو کچھ ان کے درمیان ہے اللہ ہی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہودی اور نصرانی بولے کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں ( ف٦۲ ) تم فرما دو پھر تمہیں کیوں تمہارے گناہوں پر عذاب فرماتا ہے ( ف٦۳ ) بلکہ تم آدمی ہو اس کی مخلوقات سے جسے چاہے بخشتا ہے اور جسے چاہے سزا دیتا ہے ، اور اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین اور اس کے درمیان کی ، اور اسی کی طرف پھرنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہود اور نصارٰی نے کہا: ہم اﷲ کے بیٹے اور اس کے محبوب ہیں ۔ آپ فرما دیجئے: ( اگر تمہاری بات درست ہے ) تو وہ تمہارے گناہوں پر تمہیں عذاب کیوں دیتا ہے؟ بلکہ ( حقیقت یہ ہے کہ ) جن ( مخلوقات ) کو اﷲ نے پیدا کیا ہے تم ( بھی ) ان ( ہی ) میں سے بشر ہو ( یعنی دیگر طبقاتِ انسانی ہی کی مانند ہو ) ، وہ جسے چاہے بخشش سے نوازتا ہے اور جسے چاہے عذاب سے دوچار کرتا ہے ، اور آسمانوں اور زمین اور وہ ( کائنات ) جو دونوں کے درمیان ہے ( سب ) کی بادشاہی اﷲ ہی کے لئے ہے اور ( ہر ایک کو ) اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ۔ ان سے کہو ( پوچھو ) پھر خدا تمہیں تمہارے گناہوں پر سزا کیوں دیتا ہے؟ ( نہیں ) بلکہ تم بھی اس کی مخلوقات میں سے محض بشر ( انسان ) ہو ۔ وہ جسے چاہتا ہے ، بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ۔ سزا دیتا ہے اور اللہ ہی کے لئے ہے ، سلطنت آسمانوں کی ، زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کی اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Both) the Jews and the Christians say: "We are sons of Allah, and his beloved." Say: "Why then doth He punish you for your sins? Nay, ye are but men,- of the men he hath created: He forgiveth whom He pleaseth, and He punisheth whom He pleaseth: and to Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth, and all that is between: and unto Him is the final goal (of all)"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Jews and Christians call themselves the beloved sons of God. (Muhammad), ask them, "Why does God punish you for your sins? In fact, you are mere human beings whom He has created. He forgives and punishes whomever He wants. To Him belongs all that is in the heavens, the earth, and all that is between them and to Him do all things return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Jews and the Christians say: "We are the children of Allah and His loved ones." Say: "Why then does He punish you for your sins" Nay, you are but human beings of those He has created, He forgives whom He wills and He punishes whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and all that is between them; and to Him is the return (of all).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Jews and the Christians say: We are the sons of Allah and His beloved ones. Say: Why does He then chastise you for your faults? Nay, you are mortals from among those whom He has created, He forgives whom He pleases and chastises whom He pleases; and Allah's is the kingdom of the heavens and the earth and what is between them, and to Him is the eventual coming.

Translated by

William Pickthall

The Jews and Christians say: We are sons of Allah and His loved ones. Say: Why then doth He chastise you for your sins? Nay, ye are but mortals of His creating. He forgiveth whom He will, and chastiseth whom He will. Allah's is the Sovereignty of the heavens and the earth and all that is between them, and unto Him is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूद व नसारा कहते हैं कि हम ही अल्लाह के बेटे और उसके महबूब हैं, आप कह दीजिए कि फिर वह तुम्हारे गुनाहों पर तुमको सज़ा क्यों देता है, नहीं बल्कि तुम भी उसकी पैदा की हुई मख़लूक़ में से एक आदमी हो, वह जिसको चाहेगा बख़्शेगा और जिसको चाहेगा अज़ाब देगा, और अल्लाह ही के लिए है बादशाहत आसमानों की और ज़मीन की और जो कुछ उनके दरमियान है, और उसी की तरफ़ लौट कर जाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہود اور نصارٰی دعوٰی کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے محبوب ہیں (4) آپ یہ پوچھیے کہ اچھا تو پھر تم کو تمہارے گناہوں کے عوض عذاب کیوں دینگے۔ بلکہ تم بھی منجملہ اور مخلوقات کے ایک (مععمولی) آدمی ہو اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں گے بخشیں گے اور جس کو چاہیں گے سزا دینگے۔ اور اللہ ہی کی ہے سب حکومت آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے ان میں بھی اور اللہ ہی کی طرف سب کو لوٹ کرجانا ہے۔ (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہود ونصارٰی نے کہا ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں فرمادیں، پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے سزا کیوں دیتا ہے ؟ بلکہ تم تو انسان ہو جو اس نے پیدا کیے ہیں وہ جسے چاہتا ہے بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے اور آسمانوں، زمینوں اور ان کے درمیان جو کچھ ہے اس کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہود ونصاری کہتے کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں۔ ان سے پوچھو ‘ پھر تمہارے گناہوں پر وہ تمہیں سزا کیوں دیتا ہے ؟ وہ حقیقت تم بھی ویسے ہی انسان ہو جیسے اور انسان خدا نے پیدا کئے ہیں ۔ وہ جسے چاہتا ہے معاف کرتا ہے ۔ اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے ۔ زمین و آسمان اور ان کی ساری موجودات اس کی ملک ہیں اور اس کی طرف سب کو جانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہود و نصاریٰ نے کہا کہ ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں آپ فرما دیجئے کہ پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کے سبب کیوں عذاب دے گا ؟ بلکہ تم اس کی مخلوق میں سے بشر ہو وہ بخشے گا جس کو چاہے اور عذاب دے گا جس کو چاہے، اور اللہ ہی کا ملک ہے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں یہود اور نصاریٰ ہم بیٹے ہیں اللہ کے اور اس کے پیارے تو کہہ پھر کیوں عذاب کرتا ہے تم کو تمہارے گناہوں پر کوئی نہیں بلکہ تم بھی ایک آدمی ہو اس کی مخلوق میں   بخشے جس کو چاہے اور عذاب کرے جس کو چاہے اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ دونوں کے بیچ میں ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود و نصاریٰ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں آپ ان سے پوچھئے اچھا تو وہ تم کو تمہارے گناہوں پر عذاب کیوں کرتا ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تم بھی ان عام انسانوں میں سے جن کو وہ پیدا کرتا ہے ایک انسان ہو جسے وہ چاہتا ہے بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں پر اور زمین پر اور اس پر جو ان دونوں کے مابین ہے اور بالآخر اسی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔