Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 22

سورة المائدة

قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِنَّ فِیۡہَا قَوۡمًا جَبَّارِیۡنَ ٭ۖ وَ اِنَّا لَنۡ نَّدۡخُلَہَا حَتّٰی یَخۡرُجُوۡا مِنۡہَا ۚ فَاِنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنۡہَا فَاِنَّا دٰخِلُوۡنَ ﴿۲۲﴾

They said, "O Moses, indeed within it is a people of tyrannical strength, and indeed, we will never enter it until they leave it; but if they leave it, then we will enter."

انہوں نے جواب دیا کہ اے موسیٰ وہاں تو زور آور سرکش لوگ ہیں اور جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو ہرگز وہاں نہ جائیں گے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں پھر تو ہم ( بخوشی ) چلے جائیں گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

". ..for then you will be returned as losers." They said, "O Musa! In it are a people of great strength, and we shall never enter it, till they leave it; when they leave, then we will enter." Their excuse was this, in this very town you commanded us to enter and fight its people, there is a mighty, strong, vicious people who have tremendous physique and physical ability. We are unable to stand against these people or fight them. Therefore, they said, we are incapable of entering this city as long as they are still in it, but if they leave it, we will enter it. Otherwise, we cannot stand against them. The Speeches of Yuwsha` (Joshua) and Kalib (Caleb) Allah said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

22۔ 1 بنو اسرائیل عمالقہ کی بہادری کی شہرت سے مرعوب ہوگئے تھے اور پہلے مرحلے پر ہی ہمت ہار بیٹھے۔ اور جہاد سے دست بردار ہوگئے۔ اللہ کے رسول حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے حکم کی کوئی پروا کی اور نہ اللہ تعالیٰ کے وعدہ نصرت پر یقین کیا وہاں جانے سے صاف انکار کردیا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٣] وفد کی رپورٹ اور جہاد سے انکار :۔ لیکن ان لوگوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کے حکم کی خلاف ورزی کی اور جب فلسطین کے علاقہ کا دورہ کر کے واپس آئے، تو اس کی رپورٹ خفیہ طور پر سیدنا موسیٰ (علیہ السلام) کو دینے کی بجائے ہر ایک کو وہاں کے حالات بتانا شروع کردیئے۔ اور وہ رپورٹ یہ تھی کہ فلسطین کا علاقہ واقعی بڑا زرخیز و شاداب ہے۔ وہاں پانی اور دودھ کی نہریں بہتی ہیں لوگوں کی معاشی حالتاچھی ہے لیکن وہ لوگ بڑے طاقتور، زور آور اور قدآور ہیں۔ ہم ان کے مقابلہ میں ٹڈے معلوم ہوتے تھے اور وہ بھی ہمیں ٹڈے ہی سمجھتے تھے۔ لہذا ان لوگوں پر فتح حاصل کرنا ہماری بساط سے باہر ہے اور موسیٰ (علیہ السلام) سے کہنے لگے کہ ان طاقتور لوگوں کی موجودگی میں ہمارا وہاں داخل ہونا اور پھر مقابلہ کر کے فتح یاب ہونا ناممکنات سے ہے اور اگر اللہ نے یہ علاقہ ہمارے مقدر میں لکھا ہوا ہے تو وہ کوئی ایسا انتظام کر دے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں تو تب ہی ہم اس میں داخل ہوسکتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِنَّ فِيْهَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ ۔۔ : ایمان کمزور ہونے کی وجہ سے انھوں نے کہا کہ وہاں بڑے زبردست جنگ جو ( جبارین) لوگ رہتے ہیں، جن کے مقابلے کی ہم میں طاقت نہیں۔ جب تک وہ لوگ آپ کے معجزے کی بدولت وہاں سے نہ نکل جائیں، ہم ہرگز وہاں داخل نہیں ہوں گے، اگر وہ خود بخود نکل جائیں تو پھر ہم ضرور داخل ہوجائیں گے۔ ” جَبَّارِيْنَ “ سے بڑے ڈیل ڈول والے، بہت اسلحے والے جنگ جو مراد ہیں، مگر جس انداز سے بعض تفسیروں میں ان لوگوں کا نقشہ پیش کیا گیا ہے وہ سب ایسی اسرائیلی روایات ہیں جنھیں ایک معمولی عقل کا انسان بھی تسلیم نہیں کرسکتا، خصوصاً عوج بن عنق کا افسانہ جس کے متعلق حافظ ابن کثیر (رض) لکھتے ہیں کہ یہ سب من گھڑت افسانے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” آدم (علیہ السلام) کا قد ساٹھ ہاتھ تھا، اس کے بعد سے برابر لوگ گھٹ رہے ہیں۔ “ [ بخاری، أحادیث الأنبیاء، باب خلق آدم و ذریتہ : ٣٣٢٦۔ مسلم : ٢٨٤١ ] پھر عوج بن عنق کا قد تین ہزار تین سو تینتیس (٣٣٣٣) ہاتھ کیسے ہوسکتا ہے ! ؟ (ابن کثیر)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Looking at verse 22 which begins with the words: قَالُوا يَا مُوسَىٰ (They said, 0 Musa ...), it will be recalled that, in the verse previous to it (21), Allah Ta` ala had commanded the Bani Isra&il through Sayyidna Musa (علیہ السلام) that they should wage a Jihad against the Amalkites and conquer Syr¬ia given along with it was the good news that the land of Syria has been destined for them, therefore, their victory is certain. The present verse (22) tells us that, despite the Divine command and assurance, the Bani Isra&il, because of their well-known contumacy and crookedness, just did not obey that command as well. Instead of doing that, they said: ` 0 Musa, there is a nation of tyrants over there, and we shall never go in there until they get out of it. If they do get out of it, then, we are ready to go in.& The actual event as reported from the masters of Tafsir (Exegesis), Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas, ` Ikrimah, ibn Abi Talhah and oth¬ers (رض) is that it was a time when the Amalkites ruled Syria and Baytul-Maqdis. They were an offshoot of the people of ` Ad, unusually big in height and size and very ferocious in looks and behavior. They were the people Sayyidna Musa (علیہ السلام) and his community were asked to fight against and go on to conquer Baytul-Maqdis. To carry out the Divine command, Sayyidna Musa (علیہ السلام) marched towards Syria in the company of his people, the Bani Isra&il. Baytul-Maqdis was their first destination. After crossing the Jordan river, when they reached Ariha, the oldest city of the world, they made a stopover. We have already read about the appointment of twelve chiefs to administer the affairs of Bani& Isra&il in the previous verses of the Holy Qur&an. The same chiefs were asked to go on an advance fact-finding mission into enemy territory. Their duty was to gather intelli¬gence on local conditions, the battle front and about the people who control Baytul-Maqdis and against whom they have to wage the Jihad. When these chiefs reached Baytul-Maqdis, they were stopped by an Amalkite man right outside the gate of the city. He, all alone, put them under arrest and took them to his king reporting to him that these people had come to fight them. The king went into consultation with his courtiers. Their decision was that all of them should either be killed or punished in some other way. Finally, they agreed upon the proposal that they should be allowed to go free so that they could return to their people and become walking eye witnesses of the great power and grandeur of the Amalkites against which they would never dare to think of marching. At this point in most books of Tafsir, reported there are tall tales from Isra&ilite narrations which give the name of the person who ac¬costed these chiefs as ` Awj ibn ` Unuq. His extra-ordinary height and size and his power and strength has been described there with such exaggeration that a sensible person would find it too thick even to just pass it onwards. Tafsir authority, Ibn Kathir has said: Tales reported in such Isra&ilite narrations can neither be accepted by reason nor do they have any justification in the Shari` ah. In fact, all this is a bundle of lies and imputations. The truth of the matter is no more than that there are the people called the Amalkites. Since they are the remnants of the people of ` Ad whose awesome height and size has been mentioned by the Holy Qur&an itself, so, their huge size and unusual strength were proverbial. One of their men proved strong enough to arrest and take away twelve men from the people of Bani Isra&il. However, freed by the Amalkites, the twelve chiefs of Bani Isr-a&il returned to their people at Ariha. They told Sayyidna Musa (علیہ السلام) about these unusual people and how unbelievable was their power and grandeur. Whatever they said to him left his heart unmoved because Allah Ta` ala had already given him the good news of victory over them through revelation. So, despite having heard about the power of his enemy, he stood like a rock making preparations for the Jihad initiative. But, he had realized the danger that, should the Bani Isra&il come to hear about this unusual strength of their adversary, they would cringe and back out. Therefore, he instructed those twelve chiefs not to talk about the Amalkites before their people, in fact, he asked them to keep this as a guarded secret. But, what actually happened was that everyone from among them passed on the information to their respective friends pri¬vately. There were only two of them, Yusha` ibn Nun and Kalib ibn Yu&qina, who strictly followed the instructions of Sayyidna Musa (علیہ السلام) and did not disclose the secret to anyone. When ten out of the twelve chiefs let the secret out, it was only natural that the secret became public knowledge. Hit by the news of conditions prevailing in the enemy country, they were all upset. Wail¬ing and protesting, they said: It would have been much better if we too had been drowned in the Nile like the people of the Pharaoh! Now those who saved us there have brought us here to be killed at the hands of those tyrants! It was under these conditions that the Bani Isra&il said the following words: إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِ‌ينَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا حَتَّىٰ يَخْرُ‌جُوا مِنْهَا فَإِن يَخْرُ‌جُوا مِنْهَا They said, |"0 Musa, there is a nation of tyrants over there and we shall never go in there until they get out of it. If they do get out of it, we are ready to go in.|" It appears in the next verse (23) that two persons, God-fearing and blessed by Allah, hearing the remarks made by the Bani Isra&il, gave them some good counsel by saying: Why are you so scared of death much before it has come? Just take a few steps. The gate of the city of Baytul-Maqdis is not far. Take heart and make your move. Only this much of your action, we believe, will become the cause of your victory. Once you enter the gate of Baytul-Maqdis, you will overcome your ene¬my who would run in defeat. These two persons mentioned in this verse are, according to most commentators, the same two of the twelve chiefs who had faithfully acted upon the advice given by Sayyidna Musa (علیہ السلام) and had abstained from telling the Bani Isra&il every-thing about the Amalkites - that is, Yusha` ibn Nun and Kalib ibn Yu&gina.

قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اس سے پہلے آیت میں اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو بذریعہ موسیٰ (علیہ السلام) قوم عمالقہ سے جہاد کرکے ملک شام فتح کرنے کا حکم دیا تھا۔ اور ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی دی تھی کہ ملک شام کی زمین اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے لکھ دی ہے۔ اس لئے کہ فتح یقینی ہے۔ اس آیت متذکرہ میں اس کا بیان ہے کہ اس کے باوجود بنی اسرائیل نے اپنی معروف سرکشی اور کج طبعی کی وجہ سے اس حکم کو بھی تسلیم نہ کیا۔ بلکہ موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کہ اے موسیٰ اس ملک پر تو بڑے زبردست قوی لوگوں کا قبضہ ہے۔ ہم تو اس زمین میں اس وقت تک داخل نہ ہوں گے جب تک وہ لوگ وہاں قابض ہیں۔ ہاں وہ کہیں اور چلے جاویں تو بیشک ہم وہاں جاسکتے ہیں۔ واقعہ اس کا جو ائمہ تفسیر حضرت عبداللہ بن عباس اور عکرمہ اور علی بن ابی طلحہ وغیرہ سے منقول ہے یہ ہے کہ اس وقت ملک شام اور بیت المقدس پر قوم عمالقہ کا قبضہ تھا جو قوم عاد کی کوئی شاخ اور بڑے ڈیل ڈول اور ہیبت ناک قدوقامت کے لوگ تھے۔ جن سے جہاد کرکے بیت المقدس فتح کرنے کا حکم حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو ملا تھا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) حکم خدا وندی کی تعمیل کے لئے اپنی قوم بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر ملک شام کی طرف روانہ ہوئے۔ جانا بیت المقدس پر تھا۔ جب نہر اردن سے پار ہو کر دنیا کے قدیم ترین شہر اریحا پر پہنچے، تو یہاں قیام فرمایا۔ اور بنی اسرائیل کے انتظام کے لئے بارہ سرداروں کا انتخاب کرنا قرآن کریم کی پچھلی آیات میں بیان ہوچکا ہے۔ ان سرداروں کو آگے بھیجا تاکہ وہ ان لوگوں کے حالات اور محاذ جنگ کی کیفیات معلوم کرکے آئیں جو بیت المقدس پر قابض ہیں اور جن سے جہاد کرنے کا حکم ملا ہے۔ یہ حضرات بیت المقدس پہنچے تو شہر سے باہر ہی قوم عمالقہ کا کوئی آدمی مل گیا۔ اور وہ اکیلا ان سب کو گرفتار کرکے لے گیا۔ اور اپنے بادشاہ کے سامنے پیش کیا کہ یہ لوگ ہم سے جنگ کرنے کے قصد سے آئے ہیں۔ شاہی دربار میں مشورہ ہوا کہ ان سب کو قتل کردیا جائے یا کوئی دوسری سزا دی جائے۔ بالآخر رائے اس پر ٹھہری کہ ان کو آزاد کردیں تاکہ یہ اپنی قوم میں جا کر عمالقہ کی قوت و شوکت کے ایسے عینی گواہ ثابت ہوں کہ کبھی ان کی طرف رخ کرنے کا خیال بھی دل میں نہ لائیں۔ اس موقع پر اکثر کتب تفسیر میں اسرائیلی روایات کی لمبی چوڑی کہانیاں درج ہیں جن میں اس ملنے والے شخص کا نام عوج بن عنیق بتلایا ہے۔ اور اس کی بےپناہ قدوقامت اور قوت و طاقت کو ایسی مبالغہ آمیزی کے ساتھ بیان کیا ہے کہ کسی سمجھ دار آدمی کو اس کا نقل کرنا بھی بھاری ہے۔ امام تفسیر ابن کثیر نے فرمایا کہ عوج بن عنق کے جو قصے ان اسرائیلی روایات میں مذکور ہیں نہ عقل ان کو قبول کرسکتی ہے اور نہ شرع میں ان کا کوئی جواز ہے۔ بلکہ یہ سب کذب و افترا ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ قوم عمالقہ کے لوگ چونکہ قوم عاد کے بقایا ہیں جن کے ہیبت ناک قدوقامت کا خود قرآن کریم نے ذکر فرمایا ہے۔ اس قوم کا ڈیل ڈول اور قوت و طاقت ضرب المثل تھی۔ ان کا ایک آدمی قوم بنی اسرائیل کے بارہ آدمیوں کو گرفتار کرکے لے جانے پر قادر ہوگیا۔ بہرحال بنی اسرائیل کے بارہ سردار عمالقہ کی قید سے رہا ہو کر اپنی قوم کے پاس مقام اریحا پر پہنچے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے اس عیجب و غریب قوم اور اس کی ناقابل قیاس قوت و شوکت کا ذکر کیا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے قلب پر تو ان سب باتوں کا ذرہ برابر بھی اثر نہ ہوا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی فتح و کامیابی کی بشارت سنا دی تھی۔ بقول اکبر مجھ کو بےدل کر دے ایسا کون ہے یاد مجھ کو انتم الاعلون ہے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) تو ان کی قوت و شوکت کا حال سن کر اپنی جگہ کوہ استقامت بنے ہوئے اقدام جہاد کی فکر میں لگے رہے۔ مگر خطرہ یہ ہوگیا کہ بنی اسرائیل کو اگر حریف مقابل کی اس بےپناہ طاقت کا علم ہوگیا تو یہ لوگ پھسل جائیں گے۔ اس لیے ان بارہ سرداروں کو ہدایت فرمائی کہ قوم عمالقہ کے یہ حالات بنی اسرائیل کو ہرگز نہ بتائیں، بلکہ راز رکھیں۔ مگر ہوا یہ کہ ان میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے دوستوں سے خفیہ طور پر اس کا تذکرہ کردیا۔ صرف دو آدمی جن میں سے ایک نام یوشع بن نون اور دوسرے کا لب بن یوقنا تھا۔ انہوں نے موسوی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس راز کو کسی پر ظاہر نہیں کیا۔ اور (ظاہر ہے کہ بارہ میں سے جب دس نے راز فاش کردیا) تو اس کا پھیل جانا قدرتی امر تھا۔ بنی اسرائیل میں جب ان حالات کی خبریں شائع ہونے لگیں تو لگے رونے، پیٹنے اور کہنے لگے کہ اس سے تو اچھا یہی تھا کہ فرعون کی طرح ہم بھی غرق دریا ہوجاتے۔ وہاں سے بچا لا کر ہمیں مروایا جا رہا ہے۔ انہیں حالات میں بنی اسرائیل نے یہ الفاظ کہے : قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِنَّ فِيْهَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ ڰ وَاِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا حَتّٰي يَخْرُجُوْا مِنْهَا ۚ یعنی اے موسیٰ اس شہر میں تو بڑی زبردست قوم آباد ہے جن کا مقابلہ ہم سے نہیں ہو سکتا۔ اس لیے جب تک وہ لوگ آباد ہیں موجود ہیں ہم وہاں جانے کا نام نہ لیں گے۔ اگلی آیت میں ہے کہ وہ شخص جو ڈرنے والے تھے اور جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا تھا انہوں نے بنی اسرائیل کی یہ گفتگو سن کر بطور نصیحت ان کو کہا کہ تم پہلے ہی کیوں ڈرے مرتے ہو، ذرا قدم اٹھا کر شہر بیت المقدس کے دروازہ تک تو چلو۔ ہمیں یقین ہے کہ تمہارا اتنا ہی عمل تمہاری فتح کا سبب بن جائے گا۔ اور دروازہ بیت المقدس میں داخل ہوتے ہی تم غالب ہوجاؤ گے۔ اور دشمن شکست کھا کر بھاگ جائے گا۔ یہ دو شخص جن کا اس آیت میں ذکر ہے۔ اکثر مفسرین کے نزدیک وہ ہی بارہ میں سے دو سردار ہیں جنہوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر عمالقہ کا پورا حال بنی اسرائیل کو نہ بتایا تھا۔ یعنی یوشع بن نون اور کالب بن یوقنا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِنَّ فِيْہَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ۝ ٠ۤۖ وَاِنَّا لَنْ نَّدْخُلَہَا حَتّٰي يَخْرُجُوْا مِنْہَا۝ ٠ۚ فَاِنْ يَّخْرُجُوْا مِنْہَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ۝ ٢٢ موسی مُوسَى من جعله عربيّا فمنقول عن مُوسَى الحدید، يقال : أَوْسَيْتُ رأسه : حلقته . جبر أصل الجَبْر : إصلاح الشیء بضرب من القهر، والجبّار في صفة الإنسان يقال لمن يجبر نقیصته بادّعاء منزلة من التعالي لا يستحقها، وهذا لا يقال إلا علی طریق الذم، کقوله عزّ وجل : وَخابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ [إبراهيم/ 15] ( ج ب ر ) الجبر اصل میں جبر کے معنی زبردستی اور دباؤ سے کسی چیز کی اصلاح کرنے کے ہیں ۔ الجبار انسان کی صفت ہو تو اس کے معنی ہوتے ہیں ناجائز تعلی سے اپنے نقص کو چھپانے کی کوشش کرنا ۔ بدیں معیل اس کا استعمال بطور مذمت ہی ہوتا ہے ۔ جیسے قران میں ہے : ۔ وَخابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ [إبراهيم/ 15] تو ہر سرکش ضدی نامراد ہ گیا ۔ خرج خَرَجَ خُرُوجاً : برز من مقرّه أو حاله، سواء کان مقرّه دارا، أو بلدا، أو ثوبا، وسواء کان حاله حالة في نفسه، أو في أسبابه الخارجة، قال تعالی: فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] ، ( خ رج ) خرج ۔ ( ن) خروجا کے معنی کسی کے اپنی قرار گاہ یا حالت سے ظاہر ہونے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ قرار گاہ مکان ہو یا کوئی شہر یا کپڑا ہو اور یا کوئی حالت نفسانی ہو جو اسباب خارجیہ کی بنا پر اسے لاحق ہوئی ہو ۔ قرآن میں ہے ؛ فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] موسٰی وہاں سے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

لفظ جبار کی تشریح قول باری ہے (ان فیھا قوما جبارین۔ وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں) ایک قول یہ ہے کہ لفظ جبار راحبار علی الامر “ کسی بات پر مجبور کرنا) سے نکلا ہے۔ ٹوٹی ہوئی ہڈی پر پلستر چڑھانے کو ” جبر العظم “ اس لئے کہتے ہیں کہ پلستر یا جبیرہ کے ذریعے اس ہڈی کو ٹھیک ہوجانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ خون رائیگاں جانے اور خونبہا لازم نہ ہونے کو جبار کہا جاتا ہے اس لئے کہ اس کے اندر بھی زبردستی کے معنی پائے جاتے ہیں۔ لمبے کھجور کے درخت کو جس تک ہاتھ نہ پہنچ سکے جبارۃ کہا جاتا ہے اس لئے کہ وہ بھی جبار انسان کی طرح ہوتا ہے۔ جبار انسان اس شخص کو کہا جاتا ہے کہ جو لوگوں کو اپنے مقصد اور مطلب پر مجبور کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے لئے لفظ جبار مدح کی صفت ہے اور غیر اللہ کے لئے صفت ذم ہے۔ اس لئے کہ غیر اللہ ایسی چیز کی بنا پر بڑا بنتا ہے جو اس کی اپنی نہیں ہوتی بلکہ اللہ کی دی ہوئی ہوتی ہے، جب عظمت اور بڑائی صرف اللہ کی ذات کے لئے ہے وہی جبار اور صاحب عظمت ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ جب اللہ کے لئے جبار کی صفت کا اطلاق کیا جائے تو اس کے معنی ہوں گے اللہ تعالیٰ عارف باللہ کو اپنی ذات بےہمتا کی تعظیم کی دعوت دیتا ہے۔ جبار اور قہار میں یہ فرق ہے کہ قہار کے اندر اس شخص پر غلبہ پالینے کے معنی پائے جاتے ہیں جو اللہ کی نافرمانی کر کے اس کے ساتھ دشمنی کرتا ہو یا دشمنی کرنے والے کے حکم میں ہو۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٢ (قَالُوْا یٰمُوْسٰٓی اِنَّ فِیْہَا قَوْمًا جَبَّارِیْنَ ق) ہم فلسطین میں کیسے داخل ہوجائیں ؟ یہاں تو جو لوگ آباد ہیں وہ بڑے طاقت ور ‘ گراں ڈیل اور زبردست ہیں۔ ہم ان کا مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

45. This could have two meanings: either that two of those who feared the high-handed people of the Promised Land made that statement or that two of those who feared God did so. (However, most Qur'anic commentators subscribe to the latter meaning - Ed.)

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 قوت ایمانی کے کمزور ہونے کی وجہ سے اپنی مرعبیت کا اظہار کر رہے ہیں ؎( یہ اطلاع فارس کے مقام پر پیش کی گئی) لیکن جس انداز سے بعض تفسیری روایات میں ان لوگوں (جبارین کا نقشہ پیش کیا گیا ہے وہ تمام اسرائیلی روایات ہیں جن کو ایک معمولی عقل کا انسان بھی تسلیم نہیں کرسکتا خصوصا عوج بن عنق کا فسانہ جس کے متعلق حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ یہ سب من گھڑت افسانے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔ حدیث میں ہے کہ حضرت آدم ( علیہ السلام) کا قد ساٹھ ہاتھ تھا اور اس کے بعد سے لوگ برابر گھٹ رہے ہیں۔ (بخاری مسلم پھر عوج بن عنق کا قد تین ہزار تین سو تنتیس ہاتھ کیسے ہوسکتا ہے (ابن کثیر)7 یعنی ان کو آپ معجزانہ طور پر اس سر زمین سے نکال دیں تو ہم جانے کے لیے تیار ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : قوم کا موسیٰ (علیہ السلام) کو جواب۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے حکمت عملی کے تحت قوم کے سرداروں کو فلسطین کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے یہ کہہ کر روانہ کیا کہ ان کی فوجی طاقت کا جائزہ لے کر مجھے رپورٹ دینا لیکن یاد رکھنا یہ خبر بنی اسرائیل یعنی عوام کو نہیں پہنچنا چاہیے۔ اس کے باوجود بارہ میں سے دس لیڈروں نے موسیٰ کے حکم کی نافرمانی کرتے ہوئے اپنے اپنے قبائل کے چیدہ چیدہ افراد کو صورت حال بتلائی کہ جس سر زمین کی طرف ہمیں پیش قدمی کا حکم دیا جا رہا ہے۔ وہاں بڑے بڑے کڑیل جوان، جنگ جو اور بہادر لوگ ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنا ہمارے بس کا روگ نہیں چناچہ جوں ہی موسیٰ (علیہ السلام) نے قوم کو جہاد کی تیاری کا حکم دیا اور فرمایا آگے بڑھنا پیچھے نہ ہٹنا۔ ورنہ شکست ہوگی دنیا میں ذلیل اور آخرت میں تمہیں اس فرار اور انکار کی سزا ملے گی۔ دو لیڈروں کے سوا باقی سب نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہاں ہمارے مقابلے میں انتہائی طاقت ور لوگ رہتے ہیں۔ ہم ان کا ہرگز مقابلہ نہیں کرسکتے ہم تبھی ارض مقدس میں داخل ہوں گے جب وہ لوگ خود بخود وہاں سے نکل جائیں لیکن ان میں سے دور ہنما ایسے تھے جن پر اللہ تعالیٰ نے ثابت قدم رہنے کا انعام فرمایا تھا کیونکہ وہ خوف خدا رکھنے والے تھے نہ انھوں نے راز افشا کیا اور نہ ہی جہاد سے فرار اختیار کیا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے مؤقف کی پر زور تائید کرتے ہوئے اپنی قوم کو سمجھایا کہ حوصلہ نہ ہارو اور دل چھوٹا نہ کرو۔ اگر تم ایماندار ہو توجناب موسیٰ (علیہ السلام) کے فرمان پر یقین رکھو۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھو جوں ہی تم اس سرزمین پر قدم رکھو گے فتح تمہاری ہوگی۔ لیکن سمجھانے اور کوشش کے باوجود انھوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کہا کہ ہمارے وہاں داخل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر آپ کو فتح کا اتنا ہی شوق اور یقین ہے تو تم اور تمہارا رب جہاد کرے ہم تو یہاں بیٹھے رہیں گے۔ مسائل ١۔ اللہ سے ڈرنے والوں پر اللہ کا انعام ہوتا ہے۔ ٢۔ اللہ اور اس کے رسول کی بات ماننے والے غالب آتے ہیں۔ ٣۔ مومن ہر حال میں اللہ تعالیٰ پہ توکل کرتے ہیں۔ ٤۔ نیک لوگوں کو دوسروں کو نیکی کی تلقین کرنی چاہیے۔ تفسیر بالقرآن اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے : ١۔ رسول کریم کو اللہ پر تو کل کرنے کی ہدایت۔ (النمل : ٧٩) ٢۔ مومنوں کو اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا حکم۔ (المجادلۃ : ١٠) ٣۔ انبیاء اور نیک لوگ اللہ پر توکل کرتے ہیں۔ (یوسف : ٦٧) ٤۔ جو اللہ پر توکل کرتا ہے اللہ اسے کافی ہوجاتا ہے۔ (الطلاق : ٣) ٥۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا چاہیے کیونکہ وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔ (التوبۃ : ١٢٩) ٦۔ اللہ توکل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ (آل عمران : ١٥٩) ٧۔ اللہ صبر کرنے والوں اور توکل کرنے والوں کو بہترین اجر عطا فرمائے گا۔ (العنکبوت : ٥٩) ٨۔ اللہ پر ایمان لانے والوں اور توکل کرنے والوں کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ (الشوریٰ : ٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” قَالُوا یَا مُوسَی إِنَّ فِیْہَا قَوْماً جَبَّارِیْنَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَہَا حَتَّیَ یَخْرُجُواْ مِنْہَا فَإِن یَخْرُجُواْ مِنْہَا فَإِنَّا دَاخِلُونَ (22) ” انہوں نے جواب دیا ” اے موسیٰ وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں ‘ ہم وہاں ہر گز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ، ہاں اگر وہ نکل آئے تو ہم داخل ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ ‘ یہاں آکر یہودیوں کی اصل سامنے آتی ہے وہ بالکل ننگے ہوجاتے ہیں اور ان پر بالکل مہین سا پردہ بھی نہیں رہتا ۔ یہ اس لئے کہ اب وہ ایک حقیقی خطرے کے سامنے کھڑے تھے ۔ اب وہ کسی قسم کی ظاہر داری بھی نہ کرسکتے تھے ۔ نہ وہ جھوٹی بہادری کا مظاہرہ اور بڑھکیں مار سکتے تھے ‘ نہ منافقت کرسکتے تھے ۔ خطرہ ان کی آنکھوں کے سامنے مجسم تھا اور قریب تھا ۔ اس لئے ان کو یہ بات بھی بچا نہ سکی کہ وہ اس سرزمین کے مالک ہیں اور یہ کہ اللہ نے وہ انکی قسمت میں لکھ دی ہے ‘ اس لئے کہ وہ تو نہایت ہی سستی فتح چاہتے تھے ‘ جس کی انہیں کوئی قیمت ادا کرنی نہ پڑے نہ اس کی راہ میں کوئی جدوجہد کرنی پڑے ۔ وہ اس قدر آرام دہ فتح چاہتے تھے جو ان پر من اور سلوی کی طرح نازل ہو کہتے ہیں : (آیت) ” ۔۔۔۔۔۔ قَوْماً جَبَّارِیْنَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَہَا حَتَّیَ یَخْرُجُواْ مِنْہَا فَإِن یَخْرُجُواْ مِنْہَا فَإِنَّا دَاخِلُونَ (22) لیکن فتح اور نصرت کی ذمہ داریاں وہ نہیں ہیں جو بنی اسرائیل کے زہن میں تھی ۔ ان کے دل تو ایمان سے فارغ تھے ۔ ان کے رجال مومن ان کو کہتے ہیں : ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

51 قَالُوْا یٰمُوْسیٰ الخ بنی اسرائیل نے موسیٰ (علیہ السلام) کو جواب دیا کہ ارض مقدسہ پر تو ایک بڑی طاقتور اور جابر قوم عمالقہ کا قبضہ ہے ہم تو اس میں قدم بھی نہیں رکھیں گے اور نہ ہم میں ان کے مقابلے کی تاب ہے۔ ہاں اگر وہ خود بخود ہی اس سرزمین کو خالی کردیں اور نکل کر کہیں چلے جائیں تو ہم وہاں جانے کے لیے تیار ہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 4 بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا یہ حکم سن کر جواب دیا کہ اے موسیٰ ! اس سر زمین میں تو بڑے زبردست اور زور آور قد آور لوگ رہتے ہیں اور جب تک وہ لوگ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو اس سر زمین میں ہرگز قدم بھی نہ رکھیں گے ہاں ! اگر وہ زبردست اور زور آور لوگ اس سر زمین میں کس طرح نکل جائیں اور کہیں چلے جائیں تو بیشک ہم وہاں داخل ہوجائیں گے۔ (تیسیر) جہاد کے یہاں لوگوں نے مختلف معنی کئے ہیں ہم نے تیسیر میں سب معنی کی رعایت رکھی ہے اور یہ ہم ابھی عرض کرچکے ہیں کہ ان باروں سرداروں میں سے جن کو بطور جاسوس دریافت حال کے لئے بھیجا گیا تھا دس سرداروں نے تمام واقعات بیان کردیئے تھے اور عمالقہ کی حالت بیان کردی تھی کہ وہ لوگ نہایت زبردست اور آلات حرب سے پورے مسلح ہیں اور ہم تو ان کے آگے ٹڈے جیسے ہیں وہ بڑے قد آور اور جسیم ہیں یہ سن کر ان لوگوں کی ہمت پست ہوگئی اور سیدنا موسیٰ (علیہ الصلوۃ والسلام) کی تقریر سن کر کہنے لگے۔ جناب ہم میں ان لوگوں کے مقابلے کی طاقت نہیں ہے ہم تو اس وقت تک اس سر زمین میں قدم بھی نہیں رکھیں گے۔ اور جہاد کے ارادے سے داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ لوگ وہاں سے کسی نہ کسی طرح نکل جائیں اور جب وہ وہاں سے نکل جائیں گے اور ارض مقدسہ کو خالی کردیں گے تو بیشک ہم وہاں داخل ہونے کو تیار ہیں اسی گفتگو کے دوران میں دو شخصوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی تائید کی اور بنی اسرائیل کو ترغیب دی کہ تم ہمت کر کے شہر کے دروازے تک تو چلو اگر تم دروازے میں داخل ہوگئے تو یقین جانو ! تم پورے ملک پر قابض ہو جائو گے ان ہی دو شخصوں کا آگے مذکور ہے۔ (تسہیل)