Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 23

سورة المائدة

قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیۡنَ یَخَافُوۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمَا ادۡخُلُوۡا عَلَیۡہِمُ الۡبَابَ ۚ فَاِذَا دَخَلۡتُمُوۡہُ فَاِنَّکُمۡ غٰلِبُوۡنَ ۬ ۚ وَ عَلَی اللّٰہِ فَتَوَکَّلُوۡۤا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۳﴾

Said two men from those who feared [to disobey] upon whom Allah had bestowed favor, "Enter upon them through the gate, for when you have entered it, you will be predominant. And upon Allah rely, if you should be believers."

دو شخصوں نے جو خدا ترس لوگوں میں سے تھے ، جن پر اللہ تعالٰی کا فضل تھا کہا کہ تم ان کے پاس دروازے میں تو پہنچ جاؤ ۔ دروازے میں قدم رکھتے ہی یقیناً تم غالب آجاؤ گے ، اور تم اگر مومن ہو تو تمہیں اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
رَجُلٰنِ
دو آدمیوں نے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے
یَخَافُوۡنَ
ڈرتے تھے
اَنۡعَمَ
انعام کیا تھا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِمَا
ان دونوں پر
ادۡخُلُوۡا
داخل ہوجاؤ
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡبَابَ
دروازے سے
فَاِذَا
پھر جب
دَخَلۡتُمُوۡہُ
تم داخل ہوجاؤ گے اس میں
فَاِنَّکُمۡ
تو بیشک تم
غٰلِبُوۡنَ
غالب آنے والے ہو
وَ عَلَی اللّٰہِ
اور اللہ ہی پر
فَتَوَکَّلُوۡۤا
پس تم توکل کرو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
رَجُلٰنِ
دو آدمیوں نے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جو
یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے تھے
اَنۡعَمَ
انعام کیا تھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡہِمَا
ان دونوں پر
ادۡخُلُوۡا
تم داخل ہو جاؤ
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡبَابَ
دروازے سے
فَاِذَا
پھر جب
دَخَلۡتُمُوۡہُ
تم داخل ہو جاؤ گے اس میں
فَاِنَّکُمۡ
تو یقیناً تم
غٰلِبُوۡنَ
غالب ہو
وَ عَلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ ہی پر
فَتَوَکَّلُوۡۤا
پھرتم توکل کرو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

Said two men from those who feared [to disobey] upon whom Allah had bestowed favor, "Enter upon them through the gate, for when you have entered it, you will be predominant. And upon Allah rely, if you should be believers."

دو شخصوں نے جو خدا ترس لوگوں میں سے تھے ، جن پر اللہ تعالٰی کا فضل تھا کہا کہ تم ان کے پاس دروازے میں تو پہنچ جاؤ ۔ دروازے میں قدم رکھتے ہی یقیناً تم غالب آجاؤ گے ، اور تم اگر مومن ہو تو تمہیں اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اللہ سے ڈرتے تھے ان میں سے دو آدمیوں نے، جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا، کہا : ان (جباروں) کے مقابلہ کے لیے دروازے میں داخل ہوجاؤ۔ جب تم اس میں داخل ہوگئے تو پھر تم ہی غالب رہو گے، اور اگر تم ایمان لاتے ہو تو اللہ پر بھروسہ کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان لوگوں میں سے دوآدمیوں نے کہاجو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے تھے جن پر اﷲ تعالیٰ نے انعام کیاتھا’’ان پر دروازے سے داخل ہوجاؤپھر جب تم اس سے داخل ہو جاؤ گے تویقیناًتم ہی غالب ہونے والے ہواوراﷲ تعالیٰ ہی پرتوکل کرو،اگرتم مومن ہو ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said two men from among the God-fearing, on whom Allah had bestowed His favour, |"Enter the gate (charging) upon them. And once you have entered it, you are the ones to overcome. And in Allah you must place your trust, if you are believers.|"

کہا دو مردوں نے اللہ سے ڈرنے والوں میں سے کہ خدا کی نوازش تھی ان دو پر گھس جاؤ ان پر حملہ کر کے دروازہ میں پھر جب تم اس میں گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب ہوگے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر یقین رکھتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہا دو اشخاص نے جو (اللہ کا) خوف رکھنے والوں میں سے تھے اور اللہ نے بھی ان دونوں پر انعام کیا تھا تم ان کے مقابلے میں دروازے کے اندر گھس جاؤ اور جب تم اس میں داخل ہو گے تو لازماً تم غالب ہوجاؤ گے اور اللہ پر توکل کرو اگر تم مومن ہو ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Two from among these who were frightened but upon whom Allah had bes-towed His favour said: 'Enter upon them through the gate - for if you do enter - you will be the victors. And put your trust in Allah if indeed you are men of faith.'

ان ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے 45 جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان جبّاروں کے مقابلہ میں دروازے کے اندر گھس جاؤ ، جب تم اندر پہنچ جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے ۔ اللہ پر بھروسہ رکھو اگر تم مومن ہو ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ( خدا کا ) خوف رکھتے تھے ، ان میں سے دو مرد جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا تھا ۔ ( ٢٠ ) بول اٹھے کہ : تم ان پر چڑھائی کر کے ( شہر کے ) دروازے میں گھس تو جاؤ ۔ جب گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے ۔ اور اپنا بھروسہ صرف اللہ پر رکھو ، اگر تم واقعی صاحب ایمان ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دو آدمی جو خدا سے ڈرتے ہوں گے یو شع اور کالب اور خدا تعالے نے ان پر فضل کیا تھا 8 کہنے لگے ایکیبارگی حملہ کر کے ان کے دروازے میں گھس پڑو جہاں تم دروازے کے اند گھس گئے پھر تم ہی غالب ہوگئے اور اگر تم کو ایمان ہے تو اللہ پر بھروسا رکھو وہ کمزوروں کو زور آوروں پر غالب کرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دو مردوں نے ان لوگوں میں سے جو (اللہ سے) ڈرنے والے تھے ، جن پر اللہ نے انعام کیا تھا ، کہا تم دروازے تک تو چلو پس جب تم اس (دروازے) میں قدم رکھو گے تو یقینا تم (اسی وقت) غالب آجاؤ گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم ایمان والے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مگر دو شخص جو اللہ سے ڈرتے تھے (اور جنہیں اللہ نے ایمان کی دولت سے نوازا تھا) نصیحت کرنے لگے کہ تم لوگ شہر کے دروازوں کے اندر سے گھس جاؤ۔ جب تم لوگ اندر پہنچ جاؤ گے تو فتح و کامیابی تمہاری ہوگی۔ اللہ (کی امداد) پھر بھروسہ کرو اگر تم ایمان رکھتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ (خدا سے) ڈرتے تھے ان میں سے دو شخص جن پر خدا کی عنایت تھی کہنے لگے کہ ان لوگوں پر دروازے کے رستے سے حملہ کردو جب تم دروازے میں داخل ہو گئے تو فتح تمہارے ہے اور خدا ہی پر بھروسہ رکھو بشرطیکہ صاحبِ ایمان ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereupon spake two men of those who feared and whom Allah had favoured; enter ye the gate against them, then as ye enter it ye are the over - and put your trust in Allah, if ye are indeed believers.

(اس پر) وہ وہ آدمی جو (اللہ سے) ڈرنے ولوں میں تھے (اور) ان دونوں پر اللہ کا فضل تھا بولے ۔ تم ان پر چڑھائی کرکے شہر کے دروازہ تک تو چلو سو جس وقت تم دروازہ میں قدم رکھو گے اسی وقت غالب آجاؤ گے اور اللہ ہی پر بھروسہ رکھو اگر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دو شخصوں نے ، جو تھے تو انہیں ڈرنے والوں ہی میں سے ، پر خدا کا ان پر فضل تھا ، للکارا کہ تم ان پر چڑھائی کرکے شہر کے پھاٹک میں گھس جاؤ! جب تم اس میں گھس جاؤ گے تو تمہی غالب رہو گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان میں سے دوآدمیوں نے کیا جو ( اللہ تعالیٰ ) سے ڈڑنے والے تھے ، اللہ تعالیٰ کا ان دونوں پر فضل تھا کہ تم ان پر دروازے سے داخل ہو جائو سوجب تم دروازے میں داخل ہو گے پس بلاشبہ تم غالب ہو جائو گے اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھو اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان جباروں کے مقابلہ میں دروازے کے اندر چلے جاؤ، جب تم اندر پہنچ جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے۔ اللہ پر بھروسہ رکھو اگر تم مومن ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر کہا دو شخصوں نے ان سے کہا کہ تم لوگ ان پر چڑھائی کر کے ان کے دروازے تک تو پہنچو، پس جونہی تم اس طرح ان کے دروازے پر پہنچو گے، تو یقینا غلبہ تمہارا ہی ہوگا، اور اللہ ہی پر بھروسہ رکھو اگر تم واقعی ایماندار ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ اللہ سے ڈرتے تھے ان میں سے دو آدمیوں نے ، جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھاکہا:ان کے مقابلہ کے لئے دروازے میں داخل ہوجائو پھر جب تم اس میں داخل ہوگئے توپھرتم ہی غالب رہوگے اور اگرتم ایمان لاتے ہوتو ا للہ تعالیٰ ہی پر توکل کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دو مرد کہ اللہ سے ڈرنے والوں میں سے تھے ( ف۷۰ ) اللہ نے انہیں نوازا ( ف۷۱ ) بولے کہ زبردستی دروازے میں ( ف۷۲ ) ان پر داخل ہو اگر تم دروازے میں داخل ہوگئے تو تمہارا ہی غلبہ ہے ( ف۷۳ ) اور اللہ ہی پر بھروسہ کرو اگر تمہیں ایمان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان ( چند ) لوگوں میں سے جو ( اﷲ سے ) ڈرتے تھے دو ( ایسے ) شخص بول اٹھے جن پر اﷲ نے انعام فرمایا تھا ( اپنی قوم سے کہنے لگے: ) تم ان لوگوں پر ( بلا خوف حملہ کرتے ہوئے شہر کے ) دروازے سے داخل ہو جاؤ ، سو جب تم اس ( دروازے ) میں داخل ہو جاؤ گے تو یقیناً تم غالب ہو جاؤ گے ، اور اﷲ ہی پر توکل کرو بشرطیکہ تم ایمان والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اس وقت دو شخصوں نے جو ( اللہ سے ) ڈرنے والوں میں سے تھے ۔ جنہیں اللہ نے ( خصوصی ) نعمت سے نوازا تھا ۔ کہا ۔ کہ تم ان ( جباروں ) پر چڑھائی کرکے دروازہ کے اندر گھس جاؤ اور جب تم اس کے اندر داخل ہوگے ( تو وہ بھاگ کھڑے ہوں گے اور ) تم غالب آجاؤگے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم ایمان دار ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(But) among (their) Allah-fearing men were two on whom Allah had bestowed His grace: They said: "Assault them at the (proper) Gate: when once ye are in, victory will be yours; But on Allah put your trust if ye have faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

Two God-fearing men on whom God had bestowed favors told them, "Proceed through the gates and when you enter the city you will be victorious. Have trust in God if you are true believers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Two men of those who feared (Allah and) on whom Allah had bestowed His grace said: "Assault them through the gate; for when you are in, victory will be yours. And put your trust in Allah if you are believers indeed."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Two men of those who feared, upon both of whom Allah had bestowed a favor, said: Enter upon them by the gate, for when you have entered it you shall surely be victorious, and on Allah should you rely if you are believers.

Translated by

William Pickthall

Then out spake two of those who feared (their Lord, men) unto whom Allah had been gracious: Enter in upon them by the gate, for if ye enter by it, lo! ye will be victorious. So put your trust (in Allah) if ye are indeed believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(उनमें से) दो आदमी जो अल्लाह से डरने वालों में से थे और उन दोनों पर अल्लाह ने ईनाम किया था उन्होंने कहा कि तुम उन पर हमला करके शहर के फाटक में दाख़िल हो जाओ, जब तुम उसमें दाख़िल हो जाओगे तो तुम ही ग़ालिब रहोगे, और अल्लाह पर भरोसा रखो अगर तुम मोमिन हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان دو شخصوں نے جو کہ ڈرنے والوں میں سے تھے جن پر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا تھا کہا کہ تم ان پر دروازہ تک تو چلوسو جس وقت تم دروازہ میں قدم رکھوگے اسی وقت غالب آجاؤ گے اور اللہ پر نظر رکھو اگر تم ایمان رکھتے ہو۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دو آدمی جو انہیں میں سے تھے جن پر اللہ نے انعام کیا تھا وہ اللہ سے ڈرتے تھے کہنے لگے تم ان پر دروازے میں داخل ہوجاؤ جب تم اس میں داخل ہوگئے تو یقیناً تم غالب ہوگے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم ایمان دار ہو۔ “ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب تک وہ وہاں موجود ہیں ۔ بس تم اور تمہارے رب دونوں جاؤ اور لڑو ‘ ہم تو یہاں بیٹھے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دو آدمیوں نے کہا جو ڈرنے والے تھے اللہ نے ان پر انعام فرمایا تھا کہ تم لوگ ان پر دروازے سے داخل ہوجاؤ۔ سو جب تم اس میں داخل ہوں گے تو بلاشبہ تم غلبہ پانے والے ہوں گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم مومن ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا دو مردوں نے اللہ سے ڈرنے والوں میں سے کہ خدا کی نوازش تھی ان دو پر   گھس جاؤ ان پر حملہ کر کے دروازہ میں پھر جب تم اس میں گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب ہو گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر یقین رکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر جو لوگ خدا سے ڈرنے والے تھے ان میں سے ان دو شخصوں نے جن پر خدا نے انعام کیا تھا بنی اسرائیل سے یوں کہا ہم ان لوگوں پر چڑھائی کر کے شہر کے دروازے میں گھس جائو، پھر جب تم دروازے میں داخل ہو جائو گے تو یقین مانو کہ تم ان پر غالب آ جائو گے اور اگر تم مومن ہو تو اللہ ہی پر بھروسہ رکھو ۔