Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 24

سورة المائدة

قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِنَّا لَنۡ نَّدۡخُلَہَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوۡا فِیۡہَا فَاذۡہَبۡ اَنۡتَ وَ رَبُّکَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا ہٰہُنَا قٰعِدُوۡنَ ﴿۲۴﴾

They said, "O Moses, indeed we will not enter it, ever, as long as they are within it; so go, you and your Lord, and fight. Indeed, we are remaining right here."

قوم نے جواب دیا کہ اے موسٰی! جب تک وہ وہاں ہیں تب تک ہم ہرگز وہاں نہ جائیں گے ، اس لئے تم اور تمہارا پروردگار جا کر دونوں ہی لڑبھڑ لو ، ہم یہیں بیٹھے ہوئے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسی
اِنَّا
بیشک ہم
لَنۡ
ہرگز نہیں
نَّدۡخُلَہَاۤ
ہم داخل ہوں گے اس میں
اَبَدًا
کبھی بھی
مَّادَامُوۡا
جب تک وہ رہیں گے
فِیۡہَا
اس میں
فَاذۡہَبۡ
پس جاؤ
اَنۡتَ
تم
وَرَبُّکَ
اور رب تمہارا
فَقَاتِلَاۤ
پس تم دونوں جنگ کرو
اِنَّا
بیشک ہم
ہٰہُنَا
یہیں
قٰعِدُوۡنَ
بیٹھنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنَّا
بے شک ہم
لَنۡ نَّدۡخُلَہَاۤ
ہرگز نہیں ہم داخل ہوں گے اس میں
اَبَدًا
کبھی بھی
مَّا
جب تک
دَامُوۡا
وہ رہیں گے
فِیۡہَا
ا س میں
فَاذۡہَبۡ
سو تم جاؤ
اَنۡتَ
تم
وَرَبُّکَ
اور تمہارا رب
فَقَاتِلَاۤ
سو تم دونوں لڑو
اِنَّا
یقیناً ہم
ہٰہُنَا
یہاں
قٰعِدُوۡنَ
بیٹھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Moses, indeed we will not enter it, ever, as long as they are within it; so go, you and your Lord, and fight. Indeed, we are remaining right here."

قوم نے جواب دیا کہ اے موسٰی! جب تک وہ وہاں ہیں تب تک ہم ہرگز وہاں نہ جائیں گے ، اس لئے تم اور تمہارا پروردگار جا کر دونوں ہی لڑبھڑ لو ، ہم یہیں بیٹھے ہوئے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قوم کے لوگ کہنے لگے : جب تک وہ جبار لوگ وہاں موجود ہیں، ہم تو کبھی بھی داخل نہ ہوں گے۔ لہذا تم اور تمہارا رب دونوں جاؤ اور ان سے جنگ کرو۔ ہم تو یہیں بیٹھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہاکہ اے موسیٰ!بے شک ہم اس وقت تک ہرگزاس میں کبھی بھی داخل نہ ہوں گے جب تک وہ لوگ اس میں رہیں گے سو تم اورتمہارارب دونوں جاکرلڑو، یقیناہم تو یہاں بیٹھنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Musa, we shall never enter it, in any case, so long as they are there. So go, you and your Lord, and fight. As for us, we are sitting right here.|"

بولے اے موسیٰ ہم ہرگز نہ جاویں گے ساری عمر جب تک وہ رہیں گے اس میں سو تو جا اور تیرا رب اور تم دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا اے موسیٰ ہم تو ہرگز اس شہر میں داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ اس میں موجود ہیں بس تم اور تمہارا رب دونوں جاؤ اور جا کر قتال کرو ہم تو یہاں بیٹھے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nevertheless they said: 'O Moses! Never shall we enter it as long as they are there. Go forth, then, you and your Lord, and fight, both of you. As for us, we will sit here.'

لیکن انہوں نے پھر یہی کہا کہ “ اے موسیٰ ! ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں موجود ہیں ۔ بس تم اور تمہارا رب ، دونوں جاؤ اور لڑو ، ہم یہاں بیٹھے ہیں ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہنے لگے : اے موسیٰ ! جب تک وہ لوگ اس ( ملک ) میں موجود ہیں ، ہم ہرگز ہرگز اس میں قدم نہیں رکھیں گے ( اگر ان سے لڑنا ہے تو ) تو بس تم اور تمہارا رب چلے جاؤ ، اور ان سے لڑو ، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے اے موسیٰ ہم تو ہرگز وہاں نہیں جانے کے کبھی نہیں جانے کے جب تک وہ لوگ عمالقہ وہاں ہیں تو ایسا کرو تم جاؤ اور تمہارا پروردگار دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) جب تک وہ وہاں رہیں گے ہم وہاں ہرگز داخل نہ ہوں گے پس آپ جائیں آپ اور آپ کا پروردگار دونوں لڑیں ہم تو یہاں بیٹھے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ! ہم کبھی اس ملک کے اندر نہیں داخل ہوں گے جب تک وہ وہاں موجود ہیں۔ تم جاؤ اور تمہارا رب چلا جائے۔ تم دونوں جنگ کرو۔ ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ موسیٰ! جب تک وہ لوگ وہاں ہیں ہم کبھی وہاں نہیں جا سکتے (اگر لڑنا ہی ضرور ہے) تو تم اور تمہارا خدا جاؤ اور لڑو ہم یہیں بیٹھے رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: O Musa! verily we shall never enter it so long as they remain therein; go thou and thy Lord, and fight ye twain, we shall remain here sitting.

وہ لوگ بولے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہم ہرگز وہاں کبھی بھی نہ داخل ہوں گے جب تک وہ لوگ بولے اے موسیٰ ہم ہرگز وہاں کبھی بھی نہ داخل ہوں گے جب تک کہ وہ لوگ وہاں موجود ہیں سو آپ خود اور آپ کے خداوند چلے جائیں اور آپ دونوں لڑبھڑلیں ہم تو یہاں سے ٹلتے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے موسیٰ! ہم اس میں ہرگز نہیں داخل ہونے کے ، جب تک وہ اس میں موجود ہیں ۔ تو تم اور تمہارا خداوند جاکر لڑو ، ہم تو یہاں بیٹھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز کبھی بھی اس ( بستی ) میں داخل نہیں ہوںگے جب تک کہ وہ اس میں موجود ہیں پس تو اور تیرا رب چلے جائیں اور دونوں لڑلیں بیشک ہم تو یہیں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن انہوں نے پھر یہی کہا کہ اے موسیٰ ! ہم تو وہاں نہ جائیں گے بس تم اور تمہارا رب دونوں جاؤ اور لڑو، ہم یہاں بیٹھے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر انہوں نے پھر بھی یہی کہا کہ اے موسیٰ ہم تو کسی قیمت پر بھی وہاں داخل نہیں ہوں گے، جب تک کہ وہ وہاں موجود ہیں، پس جاؤ تم اور تمہارا رب، اور تم دونوں جا کر (ان سے) لڑو، ہم تو بہر حال یہیں بیٹھے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے موسیٰ : جب تک وہ ( جبارلوگ ) وہاں موجود ہیں ہم تو کبھی بھی نہ داخل نہ ہوں گے لہٰذاتم اور رب دونوں جائواوران سے جنگ کروہم تو یہیں بیٹھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ( ف۷٤ ) اے موسیٰ ہم تو وہاں ( ف۷۵ ) کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں ہیں تو آپ جائیے اور آپ کا رب تم دونوں لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اے موسٰی! جب تک وہ لوگ اس ( سرزمین ) میں ہیں ہم ہرگز کبھی بھی وہاں داخل نہیں ہوں گے ، پس تم جاؤ اور تمہارا رب ( ساتھ جائے ) سو تم دونوں ( ہی ان سے ) جنگ کرو ، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں 

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا موسیٰ! ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہوں گے ۔ جب تک وہ اس میں ہیں ۔ لہٰذا آپ اور آپ کا خدا دونوں چلے جائیں اور جا کر لڑیں ہم تو یہیں بیٹھے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Moses! while they remain there, never shall we be able to enter, to the end of time. Go thou, and thy Lord, and fight ye two, while we sit here (and watch)."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "(Moses), as long as they are in the land, we shall never go there. Go with your Lord to fight them but we shall stay where we are".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Musa! We shall never enter it as long as they are there. So go, you and your Lord, and fight you two, we are sitting right here."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Musa! we shall never enter it so long as they are in it; go therefore you and your Lord, then fight you both surely we will here sit down.

Translated by

William Pickthall

They said: O Moses! We will never enter (the land) while they are in it. So go thou and thy Lord and fight! We will sit here.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि ऐ मूसा! हम कभी वहाँ दाख़िल न होंगे जब तक वे लोग वहाँ हैं, पस तुम और तुम्हारा अल्लाह दोनों जाकर लड़ो, हम यहाँ बैठे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کہ اے موسیٰ ہم تو ہرگز کبھی بھی وہاں قدم نہ رکھیں گے جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں تو آپ اور آپ کے اللہ میاں چلے جائیے اور دونوں لڑبھڑ لیجئیے ہم تو یہاں سے سرکتے نہیں۔ (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے موسیٰ ! ہم تو اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ اس میں موجود ہیں پس تو اور تیرا رب جاؤ اور لڑوہم تو یہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب میرے اختیار میں کوئی نہیں ہے مگر میری اپنی ذات یا میرا بھائی ‘ پس تو ہمیں ان نافرمان لوگوں سے الگ کر دے ۔ اللہ نے جواب دیا : تو وہ ملک اب چالیس سال تک ان پر حرام ہے ۔ یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے ‘ ان نافرمانوں کی حالت پر ہر گز ترس نہ کھاؤ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ موسیٰ (علیہ السلام) ! ہم ہرگز کبھی بھی اس میں داخل نہ ہوں گے جب تک کہ وہ لوگ اس میں موجود ہیں لہذا تو اور تیرا رب دونوں جائیں پھر دونوں جنگ کرلیں بیشک ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے موسیٰ ہم ہرگز نہ جاویں گے ساری عمر جب تک وہ رہیں گے اس میں سو تو جا اور تیرا رب اور تم دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر بنی اسرائیل نے پھر یہی جواب دیا کہ اے موسیٰ جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں ہم اس سر زمین میں ہرگز کبھی داخل نہیں ہوں گے سوائے موسیٰ تو اور تیرا رب دونوں جائو اور ان سے جنگ کرو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں ۔