Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 28

سورة المائدة

لَئِنۡۢ بَسَطۡتَّ اِلَیَّ یَدَکَ لِتَقۡتُلَنِیۡ مَاۤ اَنَا بِبَاسِطٍ یَّدِیَ اِلَیۡکَ لِاَقۡتُلَکَ ۚ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اللّٰہَ رَبَّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۲۸﴾

If you should raise your hand against me to kill me - I shall not raise my hand against you to kill you. Indeed, I fear Allah , Lord of the worlds.

گو تو میرے قتل کے لئے دست درازی کرے لیکن میں تیرے قتل کی طرف ہرگز اپنے ہاتھ نہ بڑھاؤں گا ، میں تو اللہ تعالٰی پروردگار عالم سے خوف کھاتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَئِنۡۢ
البتہ اگر
بَسَطۡتَّ
بڑھا یا تونے
اِلَیَّ
میری طرف
یَدَکَ
ہاتھ اپنا
لِتَقۡتُلَنِیۡ
تاکہ تو قتل کردے مجھے
مَاۤ
نہیں
اَنَا
میں پھیلانے والا
بِبَاسِطٍ
بڑھا نے والا
یَّدِیَ
ہاتھ اپنا
اِلَیۡکَ
طرف تیرے
لِاَقۡتُلَکَ
تاکہ میں قتل کردوں تجھے
اِنِّیۡۤ
بیشک میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اللّٰہَ
اللہ سے
رَبَّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَئِنۡۢ
یقیناً اگر
بَسَطۡتَّ
تو نے بڑھایا
اِلَیَّ
میری جانب
یَدَکَ
ہاتھ اپنا
لِتَقۡتُلَنِیۡ
تاکہ تو قتل کر دے مجھے
مَاۤ
نہیں
اَنَا
میں
بِبَاسِطٍ
بڑھانے والا
یَّدِیَ
ہاتھ اپنا
اِلَیۡکَ
تیری جانب
لِاَقۡتُلَکَ
کہ میں قتل کروں تجھے
اِنِّیۡۤ
یقینا ً میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
رَبَّ الۡعٰلَمِیۡنَ
رب العالمین سے
Translated by

Juna Garhi

If you should raise your hand against me to kill me - I shall not raise my hand against you to kill you. Indeed, I fear Allah , Lord of the worlds.

گو تو میرے قتل کے لئے دست درازی کرے لیکن میں تیرے قتل کی طرف ہرگز اپنے ہاتھ نہ بڑھاؤں گا ، میں تو اللہ تعالٰی پروردگار عالم سے خوف کھاتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تو مجھے مار ڈالنے کے لیے میری طرف اپنا ہاتھ بڑھائے گا تو بھی میں تجھے قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا۔ میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااگرتونے میری جانب اپناہاتھ بڑھایاتاکہ تو مجھے قتل کردے تومیں اپناہاتھ تیری جانب بڑھانے والا نہیں کہ میں تجھے قتل کر دوں ، یقیناًمیں اﷲرب العالمین سے ڈرتا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you stretch your hand towards me to kill me, I am not going to stretch my hand towards you to kill you. Of course, I fear Allah, the Lord of the worlds.

اگر تو ہاتھ چلاوے گا مجھ پر مارنے کو میں نہ ہاتھ چلاؤں گا تجھ پر مارنے کو میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو پروردگار ہے سب جہان کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر آپ اپنا ہاتھ چلائیں گے مجھ پر مجھے قتل کرنے کے لیے (تب بھی) میں اپنا ہاتھ نہیں چلاؤں گا آپ کو قتل کرنے کے لیے مجھے تو اللہ کا خوف ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Even if you stretch forth your hand against me to kill, I will not stretch forth my hand to kill you. Surely, I fear Allah, the Lord of the entire universe.

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا ، 49 میں اللہ ربّ العالمین سے ڈرتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم نے مجھے قتل کرنے کو اپنا ہاتھ بڑھایا تب بھی میں تمہیں قتل کرنے کو اپنا ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا ۔ میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تو مجھ مار ڈالنے کے لیے ہاتھ مجھ پر چلائے گا تو میں اپنا ہاتھ تیرے ما رڈالنے کے لیے تجھ پر نہیں چلاؤں گا میں تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہان کا مالک ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تو میرے قتل کے لئے مجھ پر دست درازی کرے گا ، میں تجھے قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا کہ یقینا میں اللہ ، جہانوں کے پروردگار سے ڈرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہاں ! اگر تو میرے قتل کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کیلئے ہاتھ ہرگز نہ بڑھاؤں گا۔ میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے مجھ پر ہاتھ چلائے گا تو میں تجھ کو قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہاتھ نہیں چلاؤں گا مجھے تو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If thou stretchest forth thine hand against me to slay me, I shall not be stretching forth my hand against thee to slay thee, verily I fear Allah, the Lord of the worlds.

تو اگر تو اپنا ہاتھ مجھ پر اٹھائے گا کہ مجھے قتل کرڈالے ۔ تو میں (جب بھی) اپنا ہاتھ تجھ پر اٹھانے کا نہیں کہ تجھے قتل کرڈالوں ۔ (کیونکہ) میں تو اللہ پروردگار عالم سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم مجھے قتل کرنے کیلئے مجھ پر دست درازی کرو گے تو میں تم کو قتل کرنے کیلئے تم پر دست درازی کرنے والا نہیں ۔ میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تومجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھائے گا ( تب بھی ) میں تجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں پڑھائوں گا بیشک میں اﷲتعالیٰ رب العلمین سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھائوں گا، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تو نے مجھے قتل کرنے کو ہاتھ اٹھایا تو بھی میں تجھے قتل کرنے کو ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا، کہ بیشک میں ڈرتا ہوں اللہ رب العالمین سے،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتومجھے مارڈالنے کے لئے میری طرف اپناہاتھ بڑھائے گا تو بھی میں تجھے قتل کرنے کے لئے اپنا ہاتھ نہیں بڑھائوں گامیں توفقط اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اگر تو اپنا ہاتھ مجھ پر بڑھائے گا کہ مجھے قتل کرے تو میں اپنا ہاتھ تجھ پر نہ بڑھاؤں گا کہ تجھے قتل کروں ( ف۸۲ ) میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو مالک ہے سارے جہاں کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تو اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لئے میری طرف بڑھائے گا ( تو پھر بھی ) میں اپنا ہاتھ تجھے قتل کرنے کے لئے تیری طرف نہیں بڑھاؤں گا کیونکہ میں اﷲ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا ۔ تو میں تمہیں قتل کرنے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا ۔ ( کیونکہ ) میں تو ڈرتا ہوں اس اللہ سے ، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"If thou dost stretch thy hand against me, to slay me, it is not for me to stretch my hand against thee to slay thee: for I do fear Allah, the cherisher of the worlds.

Translated by

Muhammad Sarwar

Even if you try to kill me, I certainly shall not try to kill you. I have fear of God, the Lord of the creation.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"If you do stretch your hand against me to kill me, I shall never stretch my hand against you to kill you, for I fear Allah; the Lord of all that exists."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you will stretch forth your hand towards me to slay me, I am not one to stretch forth my hand towards you to slay you surely I fear Allah, the Lord of the worlds:

Translated by

William Pickthall

Even if thou stretch out thy hand against me to kill me, I shall not stretch out my hand against thee to kill thee, lo! I fear Allah, the Lord of the Worlds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम मुझे क़त्ल करने के लिए हाथ उठाओगे तो मैं तुमको क़त्ल करने के लिए तुम पर हाथ नहीं उठाऊँगा, मैं डरता हूँ उस अल्लाह से जो सारे जहानों का रब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تو مجھ پر میرے قتل کرنے کے لیے دست درازی کرے گا تب بھی میں تجھ پر تیرے قتل کرنے کے لیے ہرگز دست درازی کرنے والا نہیں۔ میں تو خدائے پروردگار عالم سے ڈرتا ہوں۔ (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر تو نے اپناہاتھ میری طرف بڑھایا کہ مجھے قتل کرے تو میں اپناہاتھ تیری طرف بڑھانے والا نہیں ہوں کہ تجھے قتل کروں بلاشبہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا ۔ میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ یقینی بات ہے کہ اگر تو نے میرے قتل کرنے کے لیے میری طرف ہاتھ بڑھایا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے تیری طرف اپنا ہاتھ بڑھانے والا نہیں ہوں گا۔ بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تو ہاتھ چلاوے گا مجھ پر مارنے میں نہ ہاتھ چلاؤں گا تجھ پر مارنے کو   میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو پروردگار ہے سب جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تو مجھے قتل کرنے کی غرض سے اپنا ہاتھ بڑھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کی غرض سے تجھ پر اپنا ہاتھ نہیں اٹھائوں گا کیونکہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں