Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 29

سورة المائدة

اِنِّیۡۤ اُرِیۡدُ اَنۡ تَبُوۡٓاَ بِاِثۡمِیۡ وَ اِثۡمِکَ فَتَکُوۡنَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ ۚ وَ ذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾

Indeed I want you to obtain [thereby] my sin and your sin so you will be among the companions of the Fire. And that is the recompense of wrongdoers."

میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنے گناہ سر پر رکھ لے اور دوزخیوں میں شامل ہو جائے ظالموں کا یہی بدلہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنِّیۡۤ
بیشک میں
اُرِیۡدُ
میں چاہتا ہوں
اَنۡ
کہ
تَبُوۡٓاَ
تو پلٹے
بِاِثۡمِیۡ
ساتھ میرے گناہ
وَ اِثۡمِکَ
اور اپنے گناہ کے
فَتَکُوۡنَ
پس تو ہوجائے
مِنۡ اَصۡحٰبِ
ساتھوں میں سے
النَّارِ
آگ کے
وَذٰلِکَ
اور یہ
جَزٰٓؤُا
بدلہ ہے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اُرِیۡدُ
میں ارادہ رکھتا ہوں
اَنۡ
کہ
تَبُوۡٓاَ
تم لوٹو
بِاِثۡمِیۡ
ساتھ میرے گناہ کے
وَ اِثۡمِکَ
اور اپنے گناہ کے
فَتَکُوۡنَ
پھر تم ہو جاؤ
مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ
آگ والوں میں سے
وَذٰلِکَ
اور یہی
جَزٰٓؤُا
جزا ہے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کی
Translated by

Juna Garhi

Indeed I want you to obtain [thereby] my sin and your sin so you will be among the companions of the Fire. And that is the recompense of wrongdoers."

میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنے گناہ سر پر رکھ لے اور دوزخیوں میں شامل ہو جائے ظالموں کا یہی بدلہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں چاہتا ہوں کہ تو میرا اور اپنا گناہ سب کچھ سمیٹ لے اور اہل دوزخ سے ہوجائے اور ظالم لوگوں کی یہی سزا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًمیں ارادہ رکھتاہوں کہ میرااوراپناگناہ لے کرتم لوٹو،پھرتم آگ والوں میں سے ہو جاؤاور ظالموں کی یہی جزاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

I would rather have you earn my sin and your sin and then become one of the people of the Fire. And that is the punish¬ment of the unjust.|"

میں چاہتا ہوں کہ تو حاصل کرے میرا گناہ اور اپنا گناہ پھر ہوجاوے تو دوزخ والوں میں اور یہی ہے سزا ظالموں کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تم ہی اپنے سر لے لو تو پھر تم ہوجاؤ گے جہنم والوں میں سے اور یہی بدلہ ہے ظالموں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I would desire that you be laden with my sin and with your sin, and thus become among the inmates of the Fire. That indeed is the right recompense of the wrong-doers.'

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے50 اور دوزخی بن کر رہے ۔ ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں تو یہ چاہتا ہوں کہ انجام کار تم اپنے اور میرے دونوں کے گناہ میں پکڑے جاؤ ، ( ٢٣ ) اور دوزخیوں میں شامل ہو ۔ اور یہی ظالموں کی سزا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں چاہتا ہوں کہ تو میرا اور اپنا دونوں کا گناہ سمیٹ لے اور دوزخیوں میں شریک ہوجائے اور ظالموں کی یہی سزا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک میں چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنا گناہ اپنے سر لے لے پھر تو دوزخ والوں میں سے ہوجائے اور ظالموں کی یہی جزا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹے اور تو ہی دوزخ والا بنے۔ اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ میں بھی ماخوذ ہو اور اپنے گناہ میں بھی پھر (زمرہ) اہل دوزخ میں ہو اور ظالموں کی یہی سزا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily would that thou bear my sin and thine own sin, and then thou become of the fellows of the Fire; that is the meed of the wrong-doers.

میں تو یہی چاہتا ہوں کہ تو میرے (قتل کا) گناہ اور اپنا (پچھلا) گناہ (دونوں) اپنے سر رکھ لے پھر تو دوزخیوں میں شامل ہوجائے ۔ یہی سزا ہے ظلم کرنے والوں کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں چاہتا ہوں کہ میرا گناہ اور اپنا گناہ ، دونوں تمہی لے کر لوٹو اور جہنم والوں میں سے بنو اور یہی سزا ہے ظالموں کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تومجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھائے گا ( تب بھی ) میں تجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں پڑھائوں گا بیشک میں اﷲتعالیٰ رب العلمین سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے پس تو اہل دوزخ سے ہوجائے، ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میں چاہتا ہوں کہ تو (اپنی بند اطواری کی وجہ سے) سمیٹ لے میرے گناہ کو بھی، اور اپنے گناہ کو بھی، پھر تو (اپنے کیے کے نتیجے میں) ہوجائے دوذخیوں میں سے، اور یہی ہے بدلہ ظالموں کا،

Translated by

Noor ul Amin

میں چاہتاہوں کہ تومیرا اور اپنا گناہ سب کچھ سمیٹ لے ا وراہل جہنم میں سے ہوجائے اور ظالم لوگوں کی یہی سزا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میں تو یہ چاہتا ہوں کہ میرا ( ف۷۳ ) اور تیرا گناہ ( ف۸٤ ) دونوں تیرے ہی پلہ پڑے تو تو دوز خی ہوجائے ، اور بے انصافوں کی یہی سزا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

میں چاہتا ہوں ( کہ مجھ سے کوئی زیادتی نہ ہو اور ) میرا گناہ ِ ( قتل ) اور تیرا اپنا ( سابقہ ) گناہ ( جس کے باعث تیری قربانی نامنظور ہوئی سب ) توہی حاصل کرلے پھر تو اہلِ جہنم میں سے ہو جائے گا ، اور یہی ظالموں کی سزا ہے

Translated by

Hussain Najfi

میں تو یہ چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنا گناہ سمیٹ لے جائے اور پھر دوزخیوں میں سے ہو جائے کہ ظالموں کی یہی سزا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For me, I intend to let thee draw on thyself my sin as well as thine, for thou wilt be among the companions of the fire, and that is the reward of those who do wrong."

Translated by

Muhammad Sarwar

I would prefer you to take sole responsibility for both our sins and thus become a dweller of hell; this is what an unjust person deserves."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, I intend to let you draw my sin on yourself as well as yours, then you will be one of the dwellers of the Fire, and that is the recompense of the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely I wish that you should bear the sin committed against me and your own sin, and so you would be of the inmates of the fire, and this is the recompense of the unjust.

Translated by

William Pickthall

Lo! I would rather thou shouldst bear the punishment of the sin against me and thine own sin and become one of the owners of the fire. That is the reward of evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं चाहता हूँ कि मेरा और अपना गुनाह तुम ही ले लो फिर तुम आग वालों में शामिल हो जाओ, और यही सज़ा है ज़ुल्म करने वालों की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں یوں چایتا ہوں کہ تو میرے گناہ اور اپنے گناہ سب اپنے سر رکھ لے پھر تو دوزخیوں میں شامل ہوجائے۔ اور یہی سزا ہوتی ہے ظلم کرنے والوں کی۔ (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں یہ چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنا گناہ لے کر لوٹے، پھر تو آگ والوں میں سے ہوجائے اور ظالموں کی یہی جزا ہے۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے اور دوزخی بن کر رہے ۔ ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ اور اپنے گناہ اپنے سر دھرلے پھر تو دوزخ والوں میں سے ہوجائے اور یہ ظالموں کی سزا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں چاہتا ہوں کہ تو حاصل کرے میرا گناہ اور اپنا گناہ پھر ہوجاوے تو دوزخ والوں میں اور یہی ہے سزا ظالموں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو جملہ مخلوقات کا رب ہے میرا مقصد یہ ہے کہ تو اپنے گناہوں کے ساتھ میرے قتل کا گناہ بھی حاصل کرے پھر تو اہل دوزخ میں شامل ہوجائے اور یہ دوزخی ہونا ہی صحیح بدلہ ہے ظالموں کا