Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 30

سورة المائدة

فَطَوَّعَتۡ لَہٗ نَفۡسُہٗ قَتۡلَ اَخِیۡہِ فَقَتَلَہٗ فَاَصۡبَحَ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۳۰﴾

And his soul permitted to him the murder of his brother, so he killed him and became among the losers.

پس اسے اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل پر امادہ کر دیا اسنے اسے قتل کر ڈالا جس سے نقصان پانے والوں میں سے ہو گیا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَطَوَّعَتۡ
تو آسان کردیا
لَہٗ
اس کے لیے
نَفۡسُہٗ
اس کے نفس نے
قَتۡلَ
قتل کرنا
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کا
فَقَتَلَہٗ
تو اس نے قتل کردیا اسے
فَاَصۡبَحَ
تو وہ ہوگیا
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَطَوَّعَتۡ
چنانچہ پسندیدہ بنا لیا
لَہٗ
اس کے لئے
نَفۡسُہٗ
اس کے نفس نے
قَتۡلَ
قتل کو
اَخِیۡہِ
اس کے بھائی کے
فَقَتَلَہٗ
تو اس نے قتل کر ڈالا اسے
فَاَصۡبَحَ
چنانچہ وہ ہو گیا
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And his soul permitted to him the murder of his brother, so he killed him and became among the losers.

پس اسے اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل پر امادہ کر دیا اسنے اسے قتل کر ڈالا جس سے نقصان پانے والوں میں سے ہو گیا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بالآخر دوسرے کو اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کر ہی لیا۔ چناچہ اسے مار ڈالا اور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اُس کے نفس نے اُس کے لیے اس کے بھائی کے قتل کوپسندیدہ بنادیاتواُس نے اسے قتل کرڈالا،چنانچہ وہ خسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

His self, however, prompted him to kill his brother, so he killed him and became one of the losers.

پھر اس کو راضی کیا اس کے نفس نے خون پر اپنے بھائی کے پھر اس کو مار ڈالا سو ہوگیا نقصان اٹھانے والوں میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بالآخراس کے نفس نے آمادہ کر ہی لیا اسے اپنے بھائی کے قتل پر تو اس نے اسے قتل کردیا اور ہوگیا تباہ ہونے والوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

At last his evil soul drove him to the murder of his brother, and he killed him, whereby he himself became one of the losers.

آخرکار اس کے نفس نے اپنے بھائی کا قتل اس کے لیے آسان کر دیا اور وہ اسے مار کر ان لوگوں میں شامل ہو گیا جو نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آخر کار اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیا ، چنانچہ اس نے اپنے بھائی کو قتل کر ڈالا ، اور نامرادوں میں شامل ہوگیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر قابیل کے نفس نے اس کو یہی سوجھایا کہ اپنے بھائی کو مار ڈالے پھر اس کو مار ڈالا اور ٹوٹے والوں میں شریک ہوگیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کیا تو اس نے اسے قتل کردیا پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل پر اس کو آمادہ کردیا۔ اور اس نے قتل کر ہی ڈالا اور وہ سخت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر اس کے نفس نے اس کو بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اس نے اسے قتل کر دیا اور خسارہ اٹھانے والوں میں ہو گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then his soul made the slaying of his brother agreeable to him, so he slew him, and he became of the losers.

غرض اس کے نفس نے اسے اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کردیا تو اس نے اسے مار (ہی) ڈالا ۔ جس سے وہ بڑا نقصان اٹھانے والوں میں ہوگیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بالآخر اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیا اور وہ اس کو قتل کرکے نامرادوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تومجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھائے گا ( تب بھی ) میں تجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں پڑھائوں گا بیشک میں اﷲتعالیٰ رب العلمین سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر کار اسکے نفس نے بھائی کے قتل پر اس کو راضی کرلیا، اور اس نے اس کو قتل کر ڈالا اور ان لوگوں میں شامل ہوگیا جو نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی آمادہ کرلیا اس کو اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل پر، سو اس نے اسکو قتل کر ڈالا جس کے نتیجے میں وہ ہوگیا خسارہ اٹھانے والوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

بالآخردوسرے نے اپنے آپ کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیاچنانچہ اسے مارڈالا اور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اسکے نفس نے اسے بھائی کے قتل کا چاؤ دلایا تو اسے قتل کردیا تو رہ گیا نقصان میں ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس ( قابیل ) کے نفس نے اس کے لئے اپنے بھائی ( ہابیل ) کا قتل آسان ( اور مرغوب ) کر دکھایا ، سو اس نے اس کو قتل کردیا ، پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

تو ( بالآخر ) اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل کو اس کے لئے آسان بنا دیا ۔ چنانچہ اس نے اسے قتل کر دیا اور وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (selfish) soul of the other led him to the murder of his brother: he murdered him, and became (himself) one of the lost ones.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Cain's) soul prompted him to kill his own brother. In doing so he became of those who lose.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So the soul of the other encouraged him and made fair-seeming to him the murder of his brother; he murdered him and became one of the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then his mind facilitated to him the slaying of his brother so he slew him; then he became one of the losers

Translated by

William Pickthall

But (the other's) mind imposed on him the killing of his brother, so he slew him and became one of the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसके नफ़्स ने उसको अपने भाई के क़त्ल पर राज़ी कर लिया और उसने उसे क़त्ल कर डाला, फिर वह नुक़सान उठाने वालों में शामिल हो गया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس کے جی نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کردیا پھر اس کو قتل ہی کرڈالا جس سے بڑے نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوگیا۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر اس کے نفس نے اس کے لیے اس کے بھائی کا قتل پسندیدہ بنا دیا۔ اس نے اسے قتل کردیا پس وہ خسارہ پانے والوں میں سے ہوگیا۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخرکا اس کے نفس نے اپنے بھائی کا قتل اس کے لئے آسان کردیا اور وہ اسے مار کر ان لوگوں میں شامل ہوگیا جو نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کے نفس نے اسے اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیا سو اسے قتل کردیا جس کی وجہ سے وہ نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوگیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس کو راضی کیا اس کے نفس نے خون پر اپنے بھائی کے پھر اس کو مار ڈالا سو ہوگیا نقصان اٹھانے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر کار اس دوسرے کو اس کے نفس نے اپنے بھائی کا قتل آسان کردیا اور اس نے اپنے بھائی کو قتل کر ڈالا پھر وہ قاتل سخت نقصان اٹھانیوالوں میں ہوگیا