Every available translation of Surat ul Maeeda, verse 33, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
اِنَّمَا
بیشک
|
جَزٰٓؤُا
بدلہ
|
الَّذِیۡنَ
ان کا جو
|
یُحَارِبُوۡنَ
جنگ کرتے ہیں
|
اللّٰہَ
اللہ سے
|
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول سے
|
وَیَسۡعَوۡنَ
اور وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
|
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
|
فَسَادًا
فساد کے لیے
|
اَنۡ
یہ کہ
|
یُّقَتَّلُوۡۤا
وہ قتل کردئیے جائیں
|
اَوۡ
یا
|
یُصَلَّبُوۡۤا
وہ سولی چڑھاد ئے جائیں
|
اَوۡ تُقَطَّعَ
یا کاٹ دیے جائیں
|
اَیۡدِیۡہِمۡ
ہاتھ ان کے
|
وَاَرۡجُلُہُمۡ
اور پاؤں ان کے
|
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف سمت سے
|
اَوۡیُنۡفَوۡا
یا وہ نکال دییے جائیں
|
مِنَ الۡاَرۡضِ
اس زمین سے
|
ذٰلِکَ
یہ
|
لَہُمۡ
ان کے لیے
|
خِزۡیٌ
رسوائی ہے
|
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
|
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
|
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
|
عَذَابٌ
عذاب ہے
|
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
|
|
اِنَّمَا
یقیناً
|
جَزٰٓؤُا
جزا
|
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
|
یُحَارِبُوۡنَ
جنگ کرتے ہیں
|
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
|
وَرَسُوۡلَہٗ
اوراس کے رسول سے
|
وَیَسۡعَوۡنَ
اور وہ کوشش کرتے ہیں
|
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
|
فَسَادًا
فساد کی
|
اَنۡ
کہ
|
یُّقَتَّلُوۡۤا
وہ قتل کر دئیے جائیں
|
اَوۡ
یا
|
یُصَلَّبُوۡۤا
وہ سولی چڑھائے جائیں
|
اَوۡ
یا
|
تُقَطَّعَ
بری طرح کاٹ دئیے جائیں
|
اَیۡدِیۡہِمۡ
ہاتھ ان کے
|
وَاَرۡجُلُہُمۡ
اور پاؤں ان کے
|
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف سمتوں سے
|
اَوۡ
یا
|
یُنۡفَوۡا
انہیں باہر نکال دیا جائے
|
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
|
ذٰلِکَ
یہ
|
لَہُمۡ
ان کے لئے
|
خِزۡیٌ
رسوائی ہے
|
فِی الدُّنۡیَا
دُنیا میں
|
وَلَہُمۡ
اور ان کے لئے
|
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
|
عَذَابٌ
عذاب ہے
|
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
|
Indeed, the penalty for those who wage war against Allah and His Messenger and strive upon earth [to cause] corruption is none but that they be killed or crucified or that their hands and feet be cut off from opposite sides or that they be exiled from the land. That is for them a disgrace in this world; and for them in the Hereafter is a great punishment,
جو اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے لڑیں اور زمین میں فساد کرتے پھریں ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کر دیے جائیں یا سولی چڑھا دیے جائیں یا مخالف جانب سے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے جائیں ۔ یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے یہ تو ہوئی انکی دنیاوی ذلت اور خواری اور آخرت میں ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے ۔
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرنے اور زمین میں فساد بپا کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں ان کی سزا تو یہی ہوسکتی ہے کہ انہیں اذیت کے ساتھ قتل کیا جائے یا سولی پر لٹکایا جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں جلاوطن کردیا جائے۔ ان کے لیے یہ ذلت تو دنیا میں ہے اور آخرت میں انہیں بہت بڑا عذاب ہوگا
یقیناان لوگوں کی جزا جو اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فسادپھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، یہی ہے کہ وہ قتل کردیئے جائیں یاسولی چڑھائے جائیں یااُن کے ہاتھ اورپاؤں مخالف سمت سے بری طرح کاٹ دئیے جائیں یا اُنہیں اس زمین سے باہرنکال دیاجائے ، یہ اُن کے لیے دنیا میں رُسوائی ہے اور آخرت میں اُن کے لیے بہت بڑاعذاب ہے ۔
Those who fight against Allah and His Messenger and run about trying to spread disorder in the earth, their punishment is nothing but that they shall be killed off or be crucified or their hands and legs be cut apart from different sides or they be kept away from the land (they live in). That is a humiliation for them in this world, and for them in the Hereafter there is a great punishment;
یہی سزا ہے ان کی جو لڑتے ہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور دوڑتے ہیں ملک میں فساد کرنے کو کہ ان کو قتل کیا جائے یا سولی چڑھائے جاویں یا کاٹے جاویں انکے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے یا دور کردئیے جاویں اس جگہ سے یہ ان کی رسوائی ہے دنیا میں اور ان کے لیے آخرت میں بڑا عذاب ہے،
یہی ہے سزا ان لوگوں کی جو لڑائی کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور زمین میں فساد پھیلاتے پھرتے ہیں کہ انہیں (عبرت ناک طور پر) قتل کیا جائے یا انھیں سولی چڑھایا جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں میں کاٹ دیے جائیں یا انھیں ملک بدر کردیا جائے یہ تو ان کے لیے دنیا کی زندگی میں رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے (مزید ) بہت بڑا عذاب ہے
Those who wage war against Allah and His Messenger, and go about the earth spreading mischief -indeed their recompense is that they either be done to death, or be crucified, or have their hands and feet cut off from the opposite sides or be banished from the land. Such shall be their degradation in this world; and a mighty chastisement lies in store for them in the World to Come
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لیے تگ و دو کرتے پھرتے ہیں کہ فساد برپا کریں 55 ان کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں ، یا سولی پر چڑھائے جائیں ، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں ، یا وہ جلا وطن کر دیے جائیں ۔ 56 یہ ذلّت و رسوائی تو ان کے لیے دنیا میں ہے اور آخرت میں ان کے لیے اس سے بڑی سزا ہے ۔
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی کرتے اور زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں ، ان کی سزا یہی ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے ، یا سولی پر چڑھا دیا جائے ، یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں ، ( ٢٦ ) یا انہیں زمین سے دور کردیا جائے ( ٢٧ ) یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے ، اور آخرت میں ان کے لیے زبردست عذاب ہے ۔
اور ان کی سزا ہی ہے کہ ایک یک کر کے ماڑ ڈالے یا سولی دیے جائیں یا ایک طرف کا یا دوسری طرف کا پاؤں ان کا کا ٹا جائے مثلا داہنا پا یاں پاؤں یا قید کے جائیں یا دیس نکالا ہو یہ تو دنیا میں کی روئی اور آخرت میں ان کو بڑی مار پڑے گی
یقینا جو اللہ سے اور اس کے پیغمبر سے لڑتے ہیں اور وہ زمین میں فساد برضا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا صرف یہی ہے کہ قتل کیے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا مخالف سمت سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں۔ یہ دنیا میں ان کے لئے رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بھی بہت بڑا عذاب ہے
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لڑتے ہیں اور دنیا میں فساد پھیلانے کی بھاگ دوڑ میں لگے رہتے ہیں ان کی سزا یہ ہے کہ قتل کئے جائیں یا سولی پر لٹکا دئیے جائیں یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دئیے جائیں یا جلاوطن کر دئیے جائیں۔ یہ سزا ان کے لئے دنیا میں سخت رسوائی اور آخرت میں ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔
جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے
The meed of those who wage war against Allah and His apostle and go about in the land corrupting is only that they shall be slain or crucified or their hands and feet be cut off on the opposite sides, or be banished from the land. Such shall be their humiliation in the world, and theirs shall be in the Hereafter a mighty torment.
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور ملک میں فساد پھیلانے میں لگے رہتے ہیں ۔ ان کی سزا بس یہی ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا سولی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پیر مخالف جانب سے کاٹے جائیں یا وہ ملک سے نکال دیئے جائیں ۔ یہ تو ان کی رسوائی دنیا میں ہوئی ۔ اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
ان لوگوں کی سزا جو اللہ اور اس کے رسول سے بغاوت کرتے ہیں اور ملک میں فساد برپا کرنے میں سرگرم ہیں ، بس یہ ہے کہ عبرتناک طور پر قتل کیے جائیں یا سولی پر لٹکائے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پاؤں بے ترتیب کاٹ ڈالے جائیں یا ملک سے باہر نکال دیے جائیں ۔ یہ ان کیلئے اس دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کیلئے ایک عذابِ عظیم ہے ۔
بلاشبہ جو لوگ اﷲتعالیٰ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے پھرتے ہیں ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کر دئے جائیں یا سولی چڑھادئے جائیں یا ان کے ہاتھ پائوں مخالف جہت سے کاٹ دئیے جائیں یا وہ ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو ان کی دنیا میں رسوائی ہے اور ان کیلئے آخرت میں بڑا عذاب ہے ۔
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لیے دوڑتے پھرتے ہیں کہ فساد پھیلائیں ان کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں، یا سولی پر چڑھائے جائیں، یا ان کے ہاتھ اور پائوں مخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا وہ جلا وطن کردیئے جائیں۔ یہ ذلت ورسوائی تو ان کے لیے دنیا میں ہے، اور آخرت میں ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔
سوائے اس کے نہیں کہ سزا ان لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے، اور وہ فساد مچاتے پھر ہیں (اللہ کی) اس زمین میں، یہی ہے کہ ان کو قتل کردیا جائے چن چن کر، یا ان کو لٹکا دیا جائے پھانسی پر، یا کاٹ ڈالے جائیں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے یا جلا وطن کردیا جائے ان کو، یہ تو ان کی رسوائی ہے دنیا میں، اور ان کے لیے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے،
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے اور فسادبپاکرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا یہی ہوسکتی ہے کہ انہیں اذیت سے قتل کیا جائے یاسولی پر لٹکایاجائے یا ان کے ہاتھ پائوں مخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں جلا وطن کردیاجائے ان کے لئے یہ ذلت دنیامیں ہے اور آخرت میں انہیں بہت بڑا عذاب ہوگا
وہ کہ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ( ف۹٤ ) اور ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں ان کا بدلہ یہی ہے کہ گن گن کر قتل کیے جائیں یا سولی دیے جائیں یا ان کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹے جائیں یا زمین سے دور کردیے جائیں ، یہ دنیا میں ان کی رسوائی ہے ، اور آخرت میں ان کے لیے بڑا غداب ،
بیشک جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد انگیزی کرتے پھرتے ہیں ( یعنی مسلمانوں میں خونریز رہزنی اور ڈاکہ زنی وغیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں ) ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا پھانسی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا ( وطن کی ) زمین ( میں چلنے پھرنے ) سے دور ( یعنی ملک بدر یاقید ) کر دیئے جائیں ۔ یہ ( تو ) ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) بڑا عذاب ہے
بے شک جو لوگ خدا اور رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں ، ان کی سزا یہ ہے کہ ( ۱ ) انہیں قتل کر دیا جائے ۔ ( ۲ ) یا سولی پر چڑھا دیا جائے ۔ ( ۳ ) یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں ۔ ( ۴ ) یا جلا وطن کر دیئے جائیں ۔ یہ تو ہوئی ان کی رسوائی دنیا میں اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
The punishment of those who wage war against Allah and His Messenger, and strive with might and main for mischief through the land is: execution, or crucifixion, or the cutting off of hands and feet from opposite sides, or exile from the land: that is their disgrace in this world, and a heavy punishment is theirs in the Hereafter;
The only proper recompense for those who fight against God and His Messenger and try to spread evil in the land is to be killed, crucified, or either to have one of their hands and feet cut from the opposite side or to be sent into exile. These are to disgrace them in this life and they will suffer a great torment in the life hereafter.
The recompense of those who wage war against Allah and His Messenger and do mischief in the land is only that they shall be killed or crucified, or their hands and their feet be cut off on opposite sides, or be exiled from the land. That is their disgrace in this world, and a great torment is theirs in the Hereafter.
The punishment of those who wage war against Allah and His apostle and strive to make mischief in the land is only this, that they should be murdered or crucified or their hands and their feet should be cut off on opposite sides or they should be imprisoned; this shall be as a disgrace for them in this world, and in the hereafter they shall have a grievous chastisement,
The only reward of those who make war upon Allah and His messenger and strive after corruption in the land will be that they will be killed or crucified, or have their hands and feet on alternate sides cut off, or will be expelled out of the land. Such will be their degradation in the world, and in the Hereafter theirs will be an awful doom;
जो लोग अल्लाह और उसके रसूल से लड़ते हैं और ज़मीन में फ़साद करने के लिए दौड़ते हैं उनकी सज़ा यही है कि उनको क़त्ल कर दिया जाए या वह सूली पर चढ़ाए जाएं या उनके हाथ और पाँव मुख़ालिफ़ सिम्त से काटे जाएं या उनको मुल्क से बाहर निकाल दिया जाए, यह उनकी रुसवाई है दुनिया में और आख़िरत में, उनके लिए बड़ा अज़ाब है।
جو لوگ اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں (3) اور ملک میں فساد پھیلاتے پھرتے ہیں (4) ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کیے جائیں یاسولی دیے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے کاٹ دئیے جائیں یا زمین پر سے نکال دئیے جائیں یہ ان کے لیے دنیا میں (سخت) رسوائی ہے اور ان کو آخرت میں عذاب عظیم ہوگا۔ (33)
” ان لوگوں کی جزا جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے اور زمین میں فساد کی کوشش کرتے ہیں یہی ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا انہیں سولی دی جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹے جائیں یا انہیں ملک سے نکال دیاجائے، یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لیے آخرت میں بڑا عذاب ہے۔ “ (٣٣)
(جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لئے تگ ودو کرتے پھرتے ہیں کہ فساد برپا کریں ان کی سزا یہ ہے کہ قتل کئے جائیں ‘ یا سولی پر چڑھائے جائیں ‘ یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں ‘ یا وہ جلا وطن کردیئے جائیں ۔ یہ ذلت ورسوائی تو ان کے لئے دنیا میں ہے اور آخرت میں ان کے لئے اس سے بڑی سزا ہے
جو لوگ اللہ سے اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد کے لیے دوڑتے ہیں ان کی سزا یہی ہے کہ ان کو قتل کیا جائے، یا ان کو سولی پر چڑھایا جائے، یا ان کے ہاتھ پاؤں جانب مخالف سے کاٹ دیئے جائیں یہ دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور ان کے لیے آخرت میں بڑا عذاب ہے
یہی سزا ہے ان کی جو لڑائی کرتے ہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور دوڑتے ہیں ملک میں فساد کرنے کو کہ ان کو قتل کیا جائے یا سولی چڑھائے جاویں یا کاٹے جاویں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے یا دور کردیے جاویں اس جگہ سے یہ ان کی رسوائی ہے دنیا میں اور ان کے لیے آخرت میں بڑا عذاب ہے
جو لوگ اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور ملک میں فساد برپا کرنے کو دوڑے دوڑے پھرتے ہیں ایسے لوگوں کی بس یہی سزا ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا ان میں سے ہر ایک کا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پائوں کاٹ دیا جائے یا وہ شہر بدر کردیئے جائیں یہ سزا ان کے لئے دنیا میں سخت رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے