Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 34

سورة المائدة

اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَیۡہِمۡ ۚ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۴﴾٪  9

Except for those who return [repenting] before you apprehend them. And know that Allah is Forgiving and Merciful.

ہاں جو لوگ اس سے پہلے توبہ کرلیں کہ تم ان پر قابو پالو تو یقین مانو کہ اللہ تعالٰی بہت بڑی بخشش اور رحم و کرم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
تَابُوۡا
توبہ کریں
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے قبل
اَنۡ
کہ
تَقۡدِرُوۡا
تم قادر ہو جاؤ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
تَابُوۡا
جنہوں نے توبہ کی
مِنۡ قَبۡلِ
پہلے ہی
اَنۡ
یہ کہ
تَقۡدِرُوۡا
تم قابو پاؤ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
فَاعۡلَمُوۡۤا
پھر تم جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Except for those who return [repenting] before you apprehend them. And know that Allah is Forgiving and Merciful.

ہاں جو لوگ اس سے پہلے توبہ کرلیں کہ تم ان پر قابو پالو تو یقین مانو کہ اللہ تعالٰی بہت بڑی بخشش اور رحم و کرم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ۔ (انہیں یہ سزائیں نہیں دی جائیں گی) تمہیں علم ہونا چاہئے کہ اللہ بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے اس سے پہلے توبہ کی کہ تم ان پر قابو پاؤ توجان لو یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except those who repent before you overpower them. Then, be sure that Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

مگر جنہوں نے توبہ کی تمہارے قابو پانے سے پہلے تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان کے جو توبہ کرلیں اس سے پہلے کہ تم ان پر قابو پاؤ پس جان لو کہ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمانے والا مہربان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except for those who repent before you have overpowered them. Know well that Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 57 ؏۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہاں وہ لوگ اس سے مستثنی ہیں جو تمہارے ان کو قابو میں لانے سے پہلے ہی توبہ کرلیں ( ٢٨ ) ایسی صورت میں یہ جان رکھو کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جو لوت تمہارے ہاتھ میں آنے سے پہلے توبہ کرلیں یعنی گرفتار سے پہلے تو جان رکھو اللہ بخشنے والا مہربان ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر وہ لوگ کہ تمہارے پکڑ لینے سے پہلے توبہ کریں پس جان لو کہ اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مگر ہاں وہ لوگ جو اس سے پہلے کہ تم ان پر قابو پاؤ تو بہ کرلیں (اور اسلامی حکومت کی اطاعت قبول کرلیں) تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جن لوگوں نے اس سے پیشتر کہ تمہارے قابو میں آ جائیں توبہ کر لی تو جان رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Save those who repent ere ye have them in your power; for know that Allah is Forgiving, Merciful.

مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابوپاؤ تو جانے رہو کہ بیشک اللہ تعالیٰ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مگر جو لوگ تمہارے قابو پانے سے پہلے ہی توبہ کرلیں تو سمجھ لو کہ اللہ مغفرت فرمانے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر جو لوگ تمہارے گرفتار کرنے سے پہلے توبوبہ کر لیں تو جان لوکہ بیشک اﷲتعالیٰ بڑے مغفرت فرمانے ، رحم فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پائو۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بجز ان کے جو (سچے دل سے) توبہ کرلیں قبل اس سے کہ تم ان پر قابو پالو، تو (ان سے حد ساقط ہوئی۔ سو) تم یقین جان لو کہ بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

مگرجولوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابوپائو ( ان کے لئے یہ سزائیں نہیں ہیں ) اور جان لوکہ اللہ بہت بڑابخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر وہ جنہوں نے توبہ کر لی اس سے پہلے کہ تم ان پر قابو پاؤ ( ف۹۵ ) تو جان لو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر جن لوگوں نے ، قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پا جاؤ ، توبہ کرلی ، سو جان لو کہ اﷲ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

مگر وہ لوگ جو توبہ کر لیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ ۔ تو جان لو کہ اللہ بڑا بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except for those who repent before they fall into your power: in that case, know that Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

As for those who repent before you (the legal authorities) have control over them (by proving their guilts). They should know that God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except for those who (having fled away and then) came back (as Muslims) with repentance before they fall into your power; in that case, know that Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those who repent before you have them in your power; so know that Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Save those who repent before ye overpower them. For know that Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर जो लोग तौबा कर लें तुम्हारे उन पर क़ाबू पा लेने से पहले तो जान लो कि अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں مگر جو لوگ قبل اس کے کہ تم ان کو گرفتار کرو توبہ کرلیں تو جان لو کہ بیشک اللہ تعالیٰ بخش دینگے مہربانی فرمادینگے۔ (5) (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” مگر جو لوگ تمہارا ان پر قابو پانے سے پہلے توبہ کرلیں کہ تم ان پر قابو پاؤتوجان لو کہ بیشک اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ “ ( ٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ۔۔۔۔۔ تو تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کرلی اس سے پہلے کہ تم ان پر قدرت پاؤ، سو جان لو کہ بلاشبہ اللہ غفور رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جنہوں نے توبہ کی تمہارے قابو پانے سے پہلے تو جان لو کہ اللہ بحشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ جو اس سے پہلے پہلے کہ تم ان پر قابو پائو توبہ کرلیں تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔