Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 34

سورة المائدة

اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَیۡہِمۡ ۚ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۴﴾٪  9

Except for those who return [repenting] before you apprehend them. And know that Allah is Forgiving and Merciful.

ہاں جو لوگ اس سے پہلے توبہ کرلیں کہ تم ان پر قابو پالو تو یقین مانو کہ اللہ تعالٰی بہت بڑی بخشش اور رحم و کرم والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Except for those who (having fled away and then) came back (as Muslims) with repentance before they fall into your power; in that case, know that Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. This Ayah is clear in its indication that it applies to the idolators. As for the Muslims who commit this crime and repent before they are apprehended, the punishment of killing, crucifixion and cutting the limbs will be waved. The practice of the Companions in this regard is that all of the punishments prescribed in this case will be waved, as is apparent from the wording of the Ayah. Ibn Abi Hatim recorded that Ash-Sha`bi said, "Harithah bin Badr At-Tamimi was living in Al-Basra, and he committed the crime of mischief in the land. So he talked to some men from Quraysh, such as Al-Hasan bin Ali, Ibn Abbas and Abdullah bin Jafar, and they talked to Ali about him so that he would grant him safety, but Ali refused. So Harithah went to Sa`id bin Qays Al-Hamadani who kept him in his house and went to Ali, saying, `O Leader of the Faithful! What about those who wage war against Allah and His Messenger and cause mischief in the land?' So he recited the Ayah until he reached, إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُواْ عَلَيْهِمْ (Except for those who (having fled away and them) came back (as Muslims) with repentance before they fall into your power). So Ali wrote a document that granted safety, and Sa`id bin Qays said, `This is for Harithah bin Badr."' Ibn Jarir recorded this Hadith. Ibn Jarir recorded that `Amir Ash-Sha`bi said, "A man from Murad came to Abu Musa, while he was the governor of Al-Kufah during the reign of Uthman, and said to him after he offered the obligatory prayer, `O Abu Musa! I seek your help. I am so-and-so from Murad and I waged war against Allah and His Messenger and caused mischief in the land. I repented before you had any authority over me.' Abu Musa proclaimed, `This is so-and-so, who had waged war against Allah and His Messenger and caused mischief in the land, and he repented before we had authority over him. Therefore, anyone who meets him, should deal with him in a better way. If he is saying the truth, then this is the path of those who say the truth. If he is saying a lie, his sins will destroy him. So the man remained idle for as long as Allah willed, but he later rose against the leaders, and Allah punished him for his sins and he was killed." Ibn Jarir recorded that Musa bin Ishaq Al-Madani said that; Ali Al-Asadi waged war, blocked the roads, shed blood and plundered wealth. The leaders and the people alike, sought to capture him, but they could not do that until he came after he repented, after he heard a man reciting the Ayah, قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ لاَ تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًاِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ O My servants who have transgressed against themselves! Despair not of the mercy of Allah, verily, Allah forgives all sins. Truly, He is Oft-Forgiving, Most Merciful. (39:53) So he said to that man, "O servant of Allah! Recite it again." So he recited it again, and Ali put down his sword and went to Al-Madinah in repentance, arriving during the night. He washed up and went to the Masjid of the Messenger of Allah and prayed the dawn prayer. He sat next to Abu Hurayrah amidst his companions. In the morning, the people recognized him and went after him. He said, "You have no way against me. I came in repentance before you had any authority over me." Abu Hurayrah said, "He has said the truth," and he held his hand and went to Marwan bin Al-Hakam, who was the governor of Al-Madinah during the reign of Muawiyah. Abu Hurayrah said, "This is Ali and he came in repentance and you do not have a way against him, nor can you have him killed." So Ali was absolved of punishment and remained on his repentance and went to the sea to perform Jihad in Allah's cause. The Muslims met the Romans in battle, and the Muslims brought the ship Ali was in to one of the Roman ships, and Ali crossed to that ship and the Romans escaped from him to the other side of the ship, and the ship capsized and they all drowned."

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

34۔ 1 یعنی گرفتار ہونے سے پہلے اسلامی حکومت کی اطاعت کا اعلان کردیں تو پھر انہیں معاف کردیا جائے، مذکورہ سزائیں نہیں دی جائیں گی۔ لیکن پھر اس امر میں اختلاف ہے کہ سزاؤں کی معافی کے ساتھ انہوں نے قتل کر کے یا مال لوٹ کر یا ابرو ریزی کر کے بندوں پر جو دست درازی کی یہ جرائم بھی معاف ہوجائیں گے یا ان کا بدلہ لیا جائے گا، بعض علماء کے نزدیک معاف نہیں ہوں گے بلکہ ان کا قصاص لیا جائے گا۔ (امام شوکانی اور امام ابن کثیر کا رجحان اس طرف ہے کہ مطلقاً انہیں معاف کردیا جائے گا اور اسی کو ظاہر آیت کا مقتضی بتلایا ہے۔ البتہ گرفتاری کے بعد توبہ سے جرائم معاف نہیں ہوں گے۔ وہ مستحق سزا ہوں گے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٦٧] اسلام اور توبہ سے سابقہ گناہوں کی معافی :۔ اس کی بھی دو صورتیں ہیں ایک یہ کہ کوئی شخص حالت کفر میں فساد فی الارض کرتا رہا پھر مسلمان ہو کر مسلمانوں کے پاس آگیا اور اپنی سب سابقہ عادات ترک کردیں تو اس سے سابقہ گناہوں پر مواخذہ نہ ہوگا کیونکہ اسلام لانا ہی ایسا عمل ہے جو اپنے سے پہلے گناہوں کو ختم کردیتا ہے اور دوسری صورت یہ ہے کہ کوئی شخص اسلام لا کر بھی فساد کا مجرم رہا لیکن بعد میں اس نے توبہ کرلی اور امن پسند اور مطیع قانون بن کر زندگی گزارنے لگا۔ تو اب اس کے سابقہ گناہوں کا سراغ لگا کر اسے سزا نہیں دی جائے گی اس سے سرکاری جرائم تو معاف ہوجائیں گے لیکن بندوں کے جو حقوق اس نے غصب کیے ہیں ان کی تلافی بہرحال اس کے ذمہ رہے گی۔ خواہ ان کی ادائیگی کرے یا معاف کروا لے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا۔۔ : یعنی ایسے لوگوں کا قصور معاف کردیا جائے گا اور انھیں مذکورہ سزائیں نہیں دی جائیں گی، کیونکہ ان کا گرفتار ہونے سے پہلے از خود اپنے آپ کو حوالے کردینا یہ معنی رکھتا ہے کہ انھوں نے اپنے جرائم سے توبہ کرلی ہے، لیکن پھر اس بات میں اختلاف ہے کہ سزاؤں کی معافی کے ساتھ انھوں نے قتل کر کے یا مال لوٹ کر یا آبروریزی کر کے بندوں پر جو دست درازی کی ہے یہ جرائم بھی معاف ہوجائیں گے یا ان کا بدلہ لیا جائے گا ؟ بعض علماء کے نزدیک یہ معاف نہیں ہوں گے، ان کا قصاص لیا جائے گا۔ ابن کثیر اور شوکانی کا رجحان اس طرف ہے کہ مطلقاً انھیں معاف کردیا جائے گا، انھوں نے آیت کے ظاہر الفاظ کا تقاضا یہی بتایا ہے، البتہ گرفتاری کے بعد توبہ سے جرائم معاف نہیں ہوں گے، وہ مستحق سزا ہوں گے۔ (فتح القدیر، ابن کثیر)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In the second verse (34) : إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُ‌وا عَلَيْهِمْ (... except those who repent before you overpower them), an exception has been men¬tioned. The exception is that should the robbers and rebels were to repent - before they are surrounded and overpowered by government forces, and are in a state when their position of strength is still opera¬tive - and decide on their own to abandon their practice of highway robbery, then, this Prescribed Punishment will stand dropped in their case. This exception is different from the general Law of Hudud because in other crimes such as theft and adultery, if the criminal, after he has committed the crime and has been indicted by a Qadi court as guilty, were to prove that he had repented genuinely, then, though the punishment of the Hereafter (Akhirah) would stand forgiven by virtue of this repentance, yet the Islamic Prescribed Punishment ( حَد شَرعی ) will not be forgiven in this mortal world - as it will be explained later, after some verses, under the punishment for theft. The wisdom behind this exception is that, on the one hand, such severity has been maintained in the punishment of robbers that for the commitment of the crime - even if by one person out of a whole group - punishment is given to the whole group. Therefore, on the oth¬er hand, things have been made softer and lighter through this excep¬tion, that is, let them repent if they would, in which case, the punish¬ment of the mortal world would also be forgiven. In addition to that, there is a strategic advantage here in this provision, that is, it is not always easy to control or overpower a powerful group, therefore, the door of persuasion has been left open for them so that they are induced to repent. Yet another expedient consideration in this matter is that killing a person is an extreme punishment. Here, the drift of the Islamic Law is that it should happen as rarely as possible while, in a case of rob¬bery, the killing of a whole group becomes necessary, therefore, the ef-fort to reform them too, through persuasion, was continued simultane¬ously. The kind of effect it produced was that ` Ali Asadi who robbed passersby on the outskirts of Madinah with the help of his group hap¬pened to hear one of those days the following verse of the Holy Qur&an being recited by a Qari in the caravan (under attack) : يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَ‌فُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّ‌حْمَةِ اللَّـهِ (0 My servants who have committed excesses against their own selves, do not lose hope in the mercy of Allah - Zumar, 39-53). When he looked for the Qari and found him, he asked him to re-cite the verse once again. When he had heard the verse the second time, he put his sword back into the sheath, repented from robbery and reached Madinah. At that time, Marwan ibn al-Hakam was the chief executive of Madinah. The well-known Sahabi, Sayyidna Abu Hu¬rairah (رض) I held Asadi by the hand and took him to the Amir of Madinah. Before him, he recited this verse of the Qur&an and said: You cannot give him any punishment. The government was already helpless :against their robbery and the disorder generated by it. Everyone was pleased with the outcome. An event similar to this happened when Haritha ibn Badr rebelled, left the city and took to the practice of killing and plundering. But, Al-mighty Allah gave him the Taufiq (ability) later on when he repented and returned to Madinah. Then, Sayyidna ` Ali (رض) did not subject him to the ordained legal punishment (حَد شَرعی). At this point, it is worth remembering that the waiver in the Is¬lamic Legal Punishment (حَد شَرعی) does not make it necessary that the Rights of the Servants of Allah the criminal has trampled upon will also be forgiven. On the contrary, the fact of the matter is that any-thing valuable taken from anyone, which is still available, must be re-turned back. And if someone was killed or wounded, one is duty-bound to go through the consequences as stipulated under the Law of Qisas (Even Retaliation). However, since Qisas is the Right of the Ser¬vant of Allah, it could be forgiven if forgiven by the guardians of the person killed or by the person who holds that Right. Other than that, if someone has hurt someone else financially, it is necessary to vacate the liability (Daman), or have it forgiven by the person concerned. This is the favoured position of Imam Abu Hanifah and that of the ma¬jority of the jurists of Islam. A little reflection would show that this is a fairly obvious matter as the act of seeking deliverance from any in¬fringement of the Rights of the Servants of Allah is a part of the act of Taubah (repentance) itself. Taubah without it remains just incomplete. Therefore, a robber or dacoit will be taken as genuinely repentant only when he pays for whatever Rights of the Servants of Allah he has infringed upon, or has it forgiven by them.

دوسری آیت اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَيْهِمْ میں ایک استثناء ذکر کیا گیا ہے، وہ یہ ہے کہ ڈاکو اور باغی اگر حکومت کے گھیرے میں آنے اور ان پر قابو پانے سے پہلے پہلے جب کہ ان کی قوت و طاقت بحال ہے، اس حالت میں اگر توبہ کرکے رہزنی سے خود ہی باز آجائیں تو ڈاکہ کی یہ حد شرعی ان سے ساقط ہوجائے گی، یہ استثناء عام قانون حدود سے مختلف ہے، کیونکہ دوسرے جرائم چوری زنا وغیرہ میں جرم کرنے اور قاضی کی عدالت میں جرم ثابت ہوجانے کے بعد اگر مجرم سچے دل سے توبہ بھی کرے تو گو اس توبہ سے آخرت کی سزا معاف ہوجائے گی، مگر دنیا میں حد شرعی معاف نہ ہوگی، جیسا کہ چند آیتوں کے بعد چوری کی سزا کے تحت میں اس کا تفصیلی بیان آئے گا۔ حکمت اس استثناء کی یہ ہے کہ ایک طرف ڈاکوؤں کی سزا میں یہ شدت اختیار کی گئی ہے کہ پوری جماعت میں کسی ایک سے بھی جرم کا صدور ہو تو سزا پوری جماعت کو دی جاتی ہے، اس لئے دوسری طرف سے استثناء کے ذریعہ معاملہ کو ہلکا کردیا گیا، کہ توبہ کرلیں تو سزائے دنیا بھی معاف ہوجائے، اس کے علاوہ اس میں ایک سیاسی مصلحت بھی ہے کہ ایک طاقتور جماعت پر ہر وقت قابو پانا آسان نہیں ہوتا، اس لئے ان کے واسطے ترغیب کا دروازہ کھلا رکھا گیا، کہ وہ توبہ کی طرف مائل ہوجائیں۔ نیز اس میں یہ بھی مصلحت ہے کہ قتل نفس ایک انتہائی سزا ہے، اس میں قانون اسلام کا رخ یہ ہے کہ اس کا وقوع کم سے کم ہو اور ڈاکہ کی صورت میں ایک جماعت کا قتل لازم آتا ہے اس لئے ترغیبی پہلو سے ان کو اصلاح کی دعوت بھی ساتھ ساتھ جاری رکھی گئی، اسی کا یہ اثر تھا کہ علی اسدی جو مدینہ طیبہ کے قرب میں ایک جتھہ جمع کر کے آنے جانے والوں پر ڈاکہ ڈالتا تھا، ایک روز قافلہ میں کسی قاری کی زبان سے یہ آیت اس کے کان میں پڑگئی، (آیت) یعبادی الذین اسرفوا۔ قاری کے پاس پہنچے، اور دوبارہ پڑھنے کی درخواست کی دوسری مرتبہ آیت سنتے ہی اپنی تلوار میان میں داخل کی، اور رہزنی سے توبہ کرکے مدینہ طیبہ پہنچے، اس وقت مدینہ پر مروان بن حکم حاکم تھے، حضرت ابوہریرہ (رض) ان کا ہاتھ پکڑ کر امیر مدینہ کے پاس لے گئے، اور قرآن کی آیت مذکورہ پڑھ کر فرمایا کہ آپ اس کو کوئی سزا نہیں دے سکتے۔ حکومت بھی ان کے فساد و رہزنی سے عاجز ہو رہی تھی سب کو خوشی ہوئی۔ اسی طرح حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے زمانہ میں حارثہ بن بدر بغاوت کرکے نکل گیا، اور قتل و غارت گری کو پیشہ بنالیا، مگر پھر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور توبہ کرکے واپس آیا، تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس پر حد شرعی جاری نہیں فرمائی۔ یہاں یہ بات قابل یادداشت ہے کہ حد شرعی کے معاف ہوجانے سے یہ لازم نہیں آتا کہ حقوق العباد جن کو اس نے ضائع کیا ہے وہ بھی معاف ہوجائیں، بلکہ اگر کسی کا مال لیا ہے اور وہ موجود ہے تو اس کا واپس کرنا ضروری ہے، اور کسی کو قتل کیا ہے یا زخمی کیا ہے تو اس کا قصاص اس پر لازم ہے، البتہ چونکہ قصاص حق العبد ہے تو اولیاء مقتول یا صاحب حق کے معاف کرنے سے معاف ہوجائے گا، اور جو کوئی مالی نقصان کسی کو پہنچایا ہے اس کا ضمان ادا کرنا یا اس سے معاف کرانا لازم ہے، امام اعظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اور جمہور فقہاء کا یہی مسلک ہے، اور اگر غور کیا جائے تو یہ بات یوں بھی ظاہر ہے کہ حقوق العباد سے خلاصی حاصل کرنا خود توبہ کا ایک جز ہے، بدون اس کے توبہ ہی مکمل نہیں ہوتی، اس لئے کسی ڈاکو کو تائب اسی وقت مانا جائے گا جب وہ حقوق العباد کو ادا یا معاف کرالے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَيْہِمْ۝ ٠ۚ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝ ٣٤ۧ توب التَّوْبُ : ترک الذنب علی أجمل الوجوه وهو أبلغ وجوه الاعتذار، فإنّ الاعتذار علی ثلاثة أوجه : إمّا أن يقول المعتذر : لم أفعل، أو يقول : فعلت لأجل کذا، أو فعلت وأسأت وقد أقلعت، ولا رابع لذلک، وهذا الأخير هو التوبة، والتَّوْبَةُ في الشرع : ترک الذنب لقبحه والندم علی ما فرط منه، والعزیمة علی ترک المعاودة، وتدارک ما أمكنه أن يتدارک من الأعمال بالأعمال بالإعادة، فمتی اجتمعت هذه الأربع فقد کملت شرائط التوبة . وتاب إلى الله، فذکر «إلى الله» يقتضي الإنابة، نحو : فَتُوبُوا إِلى بارِئِكُمْ [ البقرة/ 54] ( ت و ب ) التوب ( ن) کے معنی گناہ کے باحسن وجود ترک کرنے کے ہیں اور یہ معذرت کی سب سے بہتر صورت ہے کیونکہ اعتذار کی تین ہی صورتیں ہیں ۔ پہلی صورت یہ ہے کہ عذر کنندہ اپنے جرم کا سرے سے انکار کردے اور کہہ دے لم افعلہ کہ میں نے کیا ہی نہیں ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس کے لئے وجہ جواز تلاش کرے اور بہانے تراشے لگ جائے ۔ تیسری صورت یہ ہے کہ اعتراف جرم کے ساتھ آئندہ نہ کرنے کا یقین بھی دلائے افرض اعتزار کی یہ تین ہی صورتیں ہیں اور کوئی چوتھی صورت نہیں ہے اور اس آخری صورت کو تو بہ کہا جاتا ہ مگر شرعا توبہ جب کہیں گے کہ گناہ کو گناہ سمجھ کر چھوڑ دے اور اپنی کوتاہی پر نادم ہو اور دوبارہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرے ۔ اگر ان گناہوں کی تلافی ممکن ہو تو حتی الامکان تلافی کی کوشش کرے پس تو بہ کی یہ چار شرطیں ہیں جن کے پائے جانے سے توبہ مکمل ہوتی ہے ۔ تاب الی اللہ ان باتوں کا تصور کرنا جو انابت الی اللہ کی مقتضی ہوں ۔ قرآن میں ہے ؛۔ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعاً [ النور/ 31] سب خدا کے آگے تو بہ کرو ۔ قادر الْقُدْرَةُ إذا وصف بها الإنسان فاسم لهيئة له بها يتمكّن من فعل شيء ما، وإذا وصف اللہ تعالیٰ بها فهي نفي العجز عنه، ومحال أن يوصف غير اللہ بالقدرة المطلقة معنی وإن أطلق عليه لفظا، بل حقّه أن يقال : قَادِرٌ علی كذا، ومتی قيل : هو قادر، فعلی سبیل معنی التّقييد، ولهذا لا أحد غير اللہ يوصف بالقدرة من وجه إلّا ويصحّ أن يوصف بالعجز من وجه، والله تعالیٰ هو الذي ينتفي عنه العجز من کلّ وجه . ( ق د ر ) القدرۃ ( قدرت) اگر یہ انسان کی صنعت ہو تو اس سے مراد وہ قوت ہوتی ہے جس سے انسان کوئی کام کرسکتا ہو اور اللہ تعالیٰ کے قادرہونے کے معنی یہ ہیں کہ وہ عاجز نہیں ہے اور اللہ کے سوا کوئی دوسری ہستی معنوی طور پر قدرت کا ملہ کے ساتھ متصف نہیں ہوسکتی اگرچہ لفظی طور پر ان کیطرف نسبت ہوسکتی ہے اس لئے انسان کو مطلقا ھو قادر کہنا صحیح نہیں ہے بلکہ تقیید کے ساتھ ھوقادر علی کذا کہاجائیگا لہذا اللہ کے سوا ہر چیز قدرت اور عجز دونوں کے ساتھ متصف ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ایسی ہے جو ہر لحاظ سے عجز سے پاک ہے غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ رحم والرَّحْمَةُ رقّة تقتضي الإحسان إلى الْمَرْحُومِ ، وقد تستعمل تارة في الرّقّة المجرّدة، وتارة في الإحسان المجرّد عن الرّقّة، وعلی هذا قول النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم ذاکرا عن ربّه «أنّه لمّا خلق الرَّحِمَ قال له : أنا الرّحمن، وأنت الرّحم، شققت اسمک من اسمي، فمن وصلک وصلته، ومن قطعک بتتّه» فذلک إشارة إلى ما تقدّم، وهو أنّ الرَّحْمَةَ منطوية علی معنيين : الرّقّة والإحسان، فركّز تعالیٰ في طبائع الناس الرّقّة، وتفرّد بالإحسان، فصار کما أنّ لفظ الرَّحِمِ من الرّحمة، فمعناه الموجود في الناس من المعنی الموجود لله تعالی، فتناسب معناهما تناسب لفظيهما . والرَّحْمَنُ والرَّحِيمُ ، نحو : ندمان وندیم، ولا يطلق الرَّحْمَنُ إلّا علی اللہ تعالیٰ من حيث إنّ معناه لا يصحّ إلّا له، إذ هو الذي وسع کلّ شيء رَحْمَةً ، والرَّحِيمُ يستعمل في غيره وهو الذي کثرت رحمته، قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] ، وقال في صفة النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] ، وقیل : إنّ اللہ تعالی: هو رحمن الدّنيا، ورحیم الآخرة، وذلک أنّ إحسانه في الدّنيا يعمّ المؤمنین والکافرین، وفي الآخرة يختصّ بالمؤمنین، وعلی هذا قال : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ، تنبيها أنها في الدّنيا عامّة للمؤمنین والکافرین، وفي الآخرة مختصّة بالمؤمنین . ( ر ح م ) الرحم ۔ الرحمۃ وہ رقت قلب جو مرحوم ( یعنی جس پر رحم کیا جائے ) پر احسان کی مقتضی ہو ۔ پھر کبھی اس کا استعمال صرف رقت قلب کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی صرف احسان کے معنی میں خواہ رقت کی وجہ سے نہ ہو ۔ اسی معنی میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے (152) انہ لما خلق اللہ الرحم قال لہ انا الرحمن وانت الرحم شفقت اسمک میں اسمی فمن وصلک وصلتہ ومن قطعت قطعتۃ ۔ کہ جب اللہ تعالیٰ نے رحم پیدا کیا تو اس سے فرمایا :۔ تین رحمان ہوں اور تو رحم ہے ۔ میں نے تیرے نام کو اپنے نام سے اخذ کیا ہے ۔ پس جو تجھے ملائے گا ۔ ( یعنی صلہ رحمی کرے گا ) میں بھی اسے ملاؤں گا اور جو تجھے قطع کرلیگا میں اسے پارہ پارہ کردوں گا ، ، اس حدیث میں بھی معنی سابق کی طرف اشارہ ہے کہ رحمت میں رقت اور احسان دونوں معنی پائے جاتے ہیں ۔ پس رقت تو اللہ تعالیٰ نے طبائع مخلوق میں ودیعت کردی ہے احسان کو اپنے لئے خاص کرلیا ہے ۔ تو جس طرح لفظ رحم رحمت سے مشتق ہے اسی طرح اسکا وہ معنی جو لوگوں میں پایا جاتا ہے ۔ وہ بھی اس معنی سے ماخوذ ہے ۔ جو اللہ تعالیٰ میں پایا جاتا ہے اور ان دونوں کے معنی میں بھی وہی تناسب پایا جاتا ہے جو ان کے لفظوں میں ہے : یہ دونوں فعلان و فعیل کے وزن پر مبالغہ کے صیغے ہیں جیسے ندمان و ندیم پھر رحمن کا اطلاق ذات پر ہوتا ہے جس نے اپنی رحمت کی وسعت میں ہر چیز کو سما لیا ہو ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی پر اس لفظ کا اطلاق جائز نہیں ہے اور رحیم بھی اسماء حسنیٰ سے ہے اور اس کے معنی بہت زیادہ رحمت کرنے والے کے ہیں اور اس کا اطلاق دوسروں پر جائز نہیں ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے :َ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ اور آنحضرت کے متعلق فرمایا ُ : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] لوگو ! تمہارے پاس تمہیں سے ایک رسول آئے ہیں ۔ تمہاری تکلیف ان پر شاق گزرتی ہے ( اور ) ان کو تمہاری بہبود کا ہو کا ہے اور مسلمانوں پر نہایت درجے شفیق ( اور ) مہربان ہیں ۔ بعض نے رحمن اور رحیم میں یہ فرق بیان کیا ہے کہ رحمن کا لفظ دنیوی رحمت کے اعتبار سے بولا جاتا ہے ۔ جو مومن اور کافر دونوں کو شامل ہے اور رحیم اخروی رحمت کے اعتبار سے جو خاص کر مومنین پر ہوگی ۔ جیسا کہ آیت :۔ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ہماری جو رحمت ہے وہ ( اہل ونا اہل ) سب چیزوں کو شامل ہے ۔ پھر اس کو خاص کر ان لوگوں کے نام لکھ لیں گے ۔ جو پرہیزگاری اختیار کریں گے ۔ میں اس بات پر متنبہ کیا ہے کہ دنیا میں رحمت الہی عام ہے اور مومن و کافروں دونوں کو شامل ہے لیکن آخرت میں مومنین کے ساتھ مختص ہوگی اور کفار اس سے کلیۃ محروم ہوں گے )

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے (الا الذین تابوا من قبل ان تقدروا علیھم فاعلموا ان اللہ غفور رحیم۔ مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پائو، تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے) ۔ آیت کا یہ حصہ ان لوگوں کے لئے استثناء ہے جو قابو میں آنے سے پہلے توبہ کرلیں اس جملے کے ذریعے انہیں ان لوگوں سے نکال دیا گیا ہے جن پر اللہ نے حد واجب کردی اس لئے کہ استثناء میں بعض افراد کو اس مجموعے سے خارج کردیا جاتا ہے جس میں یہ افراد شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً یہ قول باری ہے (الا آل لوط انا لمنجوھم اجمعین الا امراتہ آل لوط کے سوا، ہم ان سب کو بچا لینے والے ہیں مگر اس کی بیوی) اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط (علیہ السلام) کے گھرانے کو ہلاک کئے جانے والوں کے مجموعے سے خارج کردیا اور پھر استثناء کے ذریعے حضرت لوط (علیہ السلام) کی بیوی کو بچا لئے جانے والوں کے مجموعے سے خارج کردیا۔ یا جس طرح یہ قول باری ہے (فسجد الملائکۃ کلھم اجمعون الا ابلیس تمام فرشتوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہیں کیا) اس آیت میں ابلیس کو سجدہ کرنے والوں کے مجموعے سے خارج قرار دیا گیا۔ اسی طرح آیت زیر بحث میں جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جنہوں نے قابو میں آنے سے پہلے توبہ کرلی ہو ان افراد کے مجموعے سے مستثنیٰ کردیا جن پر اس نے حد واجب کردی تھی تو گویا اس نے ان پر حد کے ایجاب کی نفی کردی۔ اس بات کو اپنے قول (فاعلموا ان اللہ غفور رحیم) کے ذریعہ اور زیادہ موکد بنادیا جس طرح یہ قول باری ہے (قل للذین کفروا ان ینتھو یغفر لھم ما قد سلف۔ آپ کافروں سے کہہ دیں کہ اگر وہ باز آ جائیں تو ان کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے) اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ان سے دنیا و آخرت دونوں کی سزائیں ساقط ہوجائیں گی۔ اگر یہ اعتراض اٹھایا جائے کہ چوری کے سلسلے میں ارشاد باری ہے (فمن تاب من بعد ظلمہ واصلح فان اللہ غفور رحیم۔ جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو بیشک اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے) لیکن اس کے باوجود چور کی توبہ حد کی سزا کو اس سے ساقط نہیں کرتی۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اللہ تعالیٰ نے چور کو اس مجموعے سے خارج نہیں کیا ہے جس پر اس نے حد کی سزا واجب کردی تھی۔ بلکہ آیت کے ذریعے صرف یہ بتایا ہے کہ ان میں سے جو شخص توبہ کرلے گا تو اللہ اس کے لئے بڑا غفور و رحیم ہے۔ اس کے برعکس محاربین کی آیت میں استثناء کا ذکر ہے جو قابو میں آنے سے پہلے توبہ کرلینے والوں کو ان محاربین کے مجموعے سے نکالنے کا موجب ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے حد کی سزا واجب کردی ہے۔ نیز قول باری (فمن تاب من بعد ظلمہ واصلح) کے متعلق یہ کہنا درست ہے کہ یہاں سے ایک نئے کلام کا آغاز ہوا ہے جو اپنے طور پر کسی اور فقرے کی تضمین سے مستغنی ہے۔ ہر ایسا کلام جو اپنے طور پر خود مکتفی ہو ہم دلالت کے بغیر کسی اور فقرے کے ساتھ اس کی تضمین نہیں کرسکتے۔ جبکہ قول باری (الا الذین تابوا من قبل ان تقدروا علیھم) اپنے مفہوم کو بیان کرنے کے لئے ماقبل کے جملے کا محتاج ہے اسی بنا پر ماقبل کے جملے کے ساتھ اس کی تضمین کردی گئی جب آیت میں مذکورہ حد ساقط ہوگئی تو آدمیوں کے حقوق یعنی قتل، جسموں پر لگنے والے زخم اور اموال کے تاوان وغیرہ کا وجوب ثابت ہوگیا۔ جب حد کا وجوب ہوجاتا ہے تو آدمیوں کے حقوق کا مال، جان اور زخموں کے سلسلے میں تاوان ساقط ہوجاتا ہے وہ اس لئے کہ جرم کی بنا پر واجب ہونے والی حد آدمیوں کے ان تمام حقوق کو ساقط کردیتی ہے جو اس جرم سے متعلق ہوتے ہیں۔ مثلاً چور جبچوری کرتا ہے اور سزا میں اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے تو وہ چرائے ہوئے مال کا تاوان نہیں بھرتا۔ اسی طرح زانی پر جب حد زنا جاری کردی جاتی ہے تو اس پر مہر کی رقم لازم نہیں آتی۔ نیز قاتل پر جب قصاص واجب ہوجاتا ہے تو اس پر مال کا تاوان لازم نہیں آتا۔ یہی صورت محاربین کی ہے۔ جب ان پر حد جاری کردی جاتی ہے تو آدمیوں کے حقوق ساقط ہوجاتے ہیں۔ اس لئے محارب سے جب حد ساقط ہوجاتی ہے تو اس پر اس مال یا جان کا تاوان لازم ہوجاتا ہے جسے اس کے ہاتھوں نقصان پہنچا ہو۔ جس طرح چور سے اگر حد ساقط کردی گئی ہو تو اس پر مال کا تاوان لازم ہوجاتا ہے یا زانی سے اگر حد کا سقوط ہوگیا ہو تو اس پر مہر کی رقم لازم ہوجاتی ہے۔ رہزنی اور قتل و غارتگری کی سزا کس مقام پر رہزنی اور قتل و غارتگری کرنے کی صورت میں ایک شخص محارب قرار پاتا ہے اس بارے میں اختلاف ہے۔ امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ جو شخص شہر کے اندر دن یا رات کے وقت ڈاکہ ڈالے یا رہزنی کرے یا مثلاً حیرہ سے لے کر کوفہ کے درمیان دن یا رات کے وقت وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہو تو ایسی صورت میں وہ رہزن نہیں قرار پائے گا۔ ایک شخص اس وقت رہزن قرار پائے گا جب وہ صحرائی علاقوں میں یعنی شہری حدود سے باہر رہزنی کی وارداتوں میں ملوث پایا جائے۔ امام ابو یوسف سے املا کی صورت میں مسائل لکھنے والوں نے نقل کیا ہے کہ اس مسئلے میں شہری اور غیر شہری علاقے سب یکاسں ہیں، اور ان مقامات پر رہزنی اور قتل و غارت کے مرتکب افراد محارب قرار دیئے جائیں گے جس کے نتیجے میں ان پر حد قائم کی جائے گی۔ امام ابو یوسف سے مروی ہے کہ ایسے چور جو شہری حدود میں واقع لوگوں کے گھروں پر رات کے وقت اچانک حملے کرتے ہیں انہیں رہزن قرار دیا جائے گا اور ان پر رہزنوں کے احکام جاری کئے جائیں گے۔ امام مالک سے منقول ہے کہ ایک شخص اس وقت محارب قرار دیا جائے گا جب وہ گائوں سے کم از کم تین میل کے فاصلے پر رہزنی کرے گا۔ امام مالک سے یہ بھی منقول ہے کہ محاربت کے معنی یہ ہیں کہ کسی جذبۂ انتقام کے بغیر صرف مال کی طلب میں قتال کیا جائے۔ اس قول میں امام مالک نے شہری حدود اور غیر شہری میں کوئی فرق نہیں کیا ہے۔ امام شافعی کا قول ہے کہ رہزن اور ڈاکو وہ لوگ ہیں جو ہتھیار لے کر لوگوں کی ناکہ بندی کریں اور پھر ان سے ان کا مال چھین لیں۔ اس میں شہر اور صحرا کا حکم یکساں ہے۔ ثوری کا قول ہے کہ کوفہ شہر میں ڈاکہ ڈالنے والا شخص محارب نہیں کہلائے گا جب تک وہ اس شہر کے حدود سے باہر اس فعل کا ارتکاب نہ کرلے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا (لاقطع علی خائن ولامختلس، خیانت کرنے والے نیز اچکے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اچکے کے ہاتھ کاٹنے کی نفی کردی۔ مختلس وہ شخص ہوتا ہے جو کسی کی کوئی چیز اچک لیتا ہے۔ اس میں قوت پکڑنے کی بات نہیں ہوتی۔ اس بنا پر محاربین کے اندر قوت پکڑنے کی بات کا اعتبار واجب ہوگیا۔ نیز یہ کہ جب وہ ایسے مقام پر ہوں جہاں ان کے لئے زور پکڑنا ممکن نہ ہو اور جن لوگوں کے خلاف یہ کارروائی کرنے کا ارادہ کریں مسلمانوں کی طرف سے انہیں مدد بھی پہنچ سکتی ہو تو ایسی صورت میں وہ محارب نہیں کہلا سکتے۔ ان کی حیثیت اچکے اورل لٹیرے جیسی ہوگی۔ مگر ایک تنہا شخص اگر شہر کے اندر یہ حرکت کرے تو وہ اچکا اور غاصب قرار پائے گا اس پر رہزنوں کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی گروہ صحرائی علاقے میں یعنی شہری حدود سے باہر زور پکڑ لے تو اس کے لئے گزرنے والے قافلوں وغیرہ کے اموال چھین لینا ممکن ہوتا ہے۔ جبکہ ان قافلے والوں کو بروقت مدد بھی نہیں پہنچائی جاسکتی۔ اس لئے ان کی حیثیت اچکے سے مختلف ہوگئی۔ نیز ان لوگوں سے بھی مختلف ہوگئی جن کے اندر زور پکڑنے کی بات نہیں پائی جاتی۔ اگر شہر اور غیر شہر کا حکم یکساں ہوتا تو پھر ایک تنہا شخص اور ایک پورے گروہ کے حکم کا یکساں ہونا بھی واجب ہوتا۔ جبکہ یہ بات واضح ہے کہ شہری حدود کے اندر ایک تنہا شخص محارب نہیں ہوسکتا اس لئے کہ اس کے اندر زور پکڑنے کی بات موجود نہیں ہوتی۔ اسی طرح شہری حدود کے اندر ایک پورے گروہ کا بھی یہی حکم ہونا چاہیے اس لئے کہ ان کے اندر بھی شہریوں کے خلاف زور پکڑ جانے کی بات موجود نہیں ہوتی۔ لیکن اگر یہی گروہ صحرائی علاقے میں ہو تو اس کے اندر یہ کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اس پر صرف اسی صورت میں قابو پایا جاسکتا ہے کہ اس کا پیچھا کر کے اس کے خلاف جنگی کارروائی کی جائے اس لئے ان کے حکم اور شہری حدود میں اس قسم کی کارروائی کرنے والوں کے حکم میں فرق پڑگیا۔ اگر کوئی یہ کہے کہ جب آپ کے ذکر کردہ سبب کا اعتبار ضروری ہے تو اس سے یہ بات واجب ہوگئی کہ دس چوروں کا ایک گروہ اگر ہزار آدمیوں کا کوئی قافلہ روک لے تو یہ گروہ محارب نہ قرار پائے اس لئے کہ قافلے والے اس سے اپنا بچائو کرسکتے ہیں۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ چوروں کا یہ گروہ قوت پکڑنے اور باہر آ جانے کی بنا پر محارب بن گیا خواہ وہ قافلہ لوٹنے کا ارادہ رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔ اس کے بعد ان سے یہ حکم اس بنا پر ٹل نہیں سکتا کہ قافلے والے ان سے اپنا بچائو کرسکتے تھے۔ جس طرح شہر والوں کا ان سے اپنا بچائو کرلینا اس حکم کے ٹلنے کا سبب نہیں بن سکتا۔ امام ابو یوسف نے شہری حدود میں چوریاں کرنے والوں پر محاربین کا حکم جاری کیا ہے اس لئے کہ شہری چور طاقت ور ہوتے ہیں، نیز شہریوں کے خلاف ان کی کارروائیاں محاربت کی بنا پر ہوتی ہیں اور مقصد مال چھیننا ہوتا ہے۔ اس لئے شہری حدود کے اندر اور شہر سے باہر کارروائیاں کرنے کی بنا پر ان کے حکم میں کوئی فرق نہیں پڑے گا جس طرح زنا، سرقہ، تہمت اور قتل کی حدود کو واجب کرنے پر اسباب کا حکم ہے کہ خواہ یہ شہر کے اندر پائے جائیں یا باہر ہر صورت میں ان کے مرتکبین پر حد جاری ہوجاتی ہے۔ فصل محارب کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے لئے مقدار مال کیا ہو ؟ محارب کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے سلسلے میں ہمارے اصحاب نے چھینے ہوئے مال کی یہ مقدار بیان کی ہے کہ ان محاربین میں سے ہر ایک کے حصے میں کم از کم دس درہم آتے ہوں۔ امام شافعی نے حد سرقہ کی طرح یہاں بھی فی کس چوتھائی دینار کا اعتبار کیا ہے۔ جبکہ امام مالک نے کسی مقدار کا اعتبار نہیں کیا ہے اس لئے کہ ان کے نزدیک صرف خروج کی بنا پر مال لوٹنے سے پہلے ہی ایسے لوگ اس سزا کے مستحق ہوجاتے ہیں۔ فصل ااجتماعی جملے میں بعض نے قتل اور بعض نے لوٹ مار کی ہو تو کیا حکم ہوگا ؟ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ اگر محاربین کے گروہ میں سے بعض افراد نے لوٹ مار اور قتل وغیرہ کا ارتکاب کیا ہو تو پورے ٹولے پر محاربین کا حکم جاری ہوگا اس لئے کہ محاربت اور طاقت و قوت حاصل کرنے کی کیفیت اس پورے ٹولے کی جتھا بندی کی بنا پر پیدا ہوئی تھی۔ جب وہ سبب یعنی طاقت و قوت پکڑ لینا جس کی وجہ سے ان کے ساتھ محاربت کا حکم متعلق ہوگیا وہ ان کی جتھا بندی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تو اس سے یہ بات ضروری ہوگئی کہ اس پورے ٹولے پر لگائے جانے والے حکم میں کوئی فرق نہ پڑے خواہ ان میں سے بعض نے لوٹ مار اور قتل و غارتگری کا ارتکاب کیا ہو اور باقی ماندہ افراد نے ان کا ساتھ دے کر ان کی پشت پناہی کی ہو۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اسلامی لشکر جب اہل حرب کافروں کا مال بطور غنیمت حاصل کرتا ہے تو اس لشکر میں شامل افراد کے درمیان اس کی تقسیم کے حکم میں اس لحاظ سے فرق نہیں پڑتا کہ ان میں سے کس نے قتال میں باقاعدہ حصہ لیا ہے اور کس نے لڑنے والے افراد کی معاونت اور پشت پناہی کی ہے۔ اسی لئے ان میں سے اگر کسی نے مدمقابل کافر کو لاٹھی مار کر یا تلوار کی ضرب لگا کر قتل کردیا ہو تو اس سے حکم میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اس لئے کہ جو شخص سرے سے نبرد آزما ہی نہ ہوا ہوگا اس پر بھی قتال میں عملی طور پر حصہ لینے والوں کا حکم جاری ہوگا۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٤ ( اِلاَّ الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْہِمْ ج) یعنی پکڑے جانے سے پہلے ایسے لوگ اگر توبہ کرلیں تو ان کے لیے رعایت کی گنجائش ہے ‘ لیکن جب پکڑ لیے گئے تو توبہ کا دروازہ بند ہوگیا۔ (فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ) حضرت علی (رض) نے خوراج کے ساتھ یہی معاملہ کیا تھا کہ اگر تم اپنے غلط عقیدے کو اپنے تک رکھو تو تمہیں کچھ نہیں کہا جائے گا ‘ لیکن اگر تم خونریزی کرو گے ‘ قتل و غارت کرو گے تو پھر تمہارے ساتھ رعایت نہیں کی ‘ جاسکتی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

57. If they give up subversion and abandon their endeavour to disrupt or overthrow the righteous order, and their subsequent conduct shows that they have indeed become peace-loving, law-abiding citizens of good character, they need not be subjected to the punishments mentioned here even if any of their former crimes against the state should come to light. If their crime involves violation of the rights of other men they may not be absolved from their guilt. If, for instance, they have either killed a person, seized someone's property or committed any other crime against human life or property they will be tried according to the criminal law of Islam. They will not, however, be accused of either rebellion and high treason or of waging war against God and His Messenger.

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :57 یعنی اگر وہ سعی فساد سے باز آگئے ہوں اور صالح نظام کو درہم برہم کرنے یا الٹنے کی کوشش چھوڑ چکے ہوں اور ان کا بعد کا طرز عمل ثابت کر رہا ہو کہ وہ امن پسند مطیع قانون اور نیک چلن انسان بن چکے ہیں اور اس کے بعد ان کے سابق جرائم کا پتہ چلے تو ان سزاؤں میں سے کوئی سزا ان کو نہ دی جائے گی جو اوپر بیان ہوئی ہیں البتہ دو آدمیوں کے حقوق پر اگر کوئی دست درازی انہوں نے کی تھی تو اس کی ذمہ داری ان پر سے ساقط نہ ہوگی مثلا اگر کسی انسان کو انہوں نے قتل کیا تھا یا کسی کا مال لیا تھا یا کوئی اور جرم انسانی جان ومال کے خلاف کیا تھا تو اسی جرم کے بارے میں فوجداری مقدمہ ان پر قائم کیا جائے گا ۔ لیکن بغاوت اور غداری اور خدا و رسول کے خلاف محاربہ کا کوئی مقدمہ نہ چلایا جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

28: مطلب یہ ہے کہ اگر وہ گرفتار ہونے سے پہلے ہی توبہ کرلیں اور اپنے آپ کو حکام کے حوالے کردیں توان کی مذکورہ سزائیں معاف ہوجائیں گی، البتہ چونکہ بندوں کے حقوق صرف توبہ سے معاف نہیں ہوتے اس لئے اگر انہوں نے مال لوٹا ہے تو وہ مالک کو لوٹانا ہوگا، اور اگر کسی کو قتل کیا ہے تو اس کے وارثوں کو حق ملے گا کہ وہ ان کو قصاص کے طور پر قتل کرنے کا مطالبہ کریں، ہاں اگر وہ بھی معاف کردیں یا قصاص کے بدلے خون بہا لینے پر راضی ہوجائیں توان کی جان بخشی ہوسکتی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7 یعنی ایسے لوگوں کا قصو معاف کردیا کیونکہ ان کا گرفتا ہونے سے پہلے ازخود اپنے آپ کو حوالے کردینا یہ معنی رکھتا ہے کہ انہوں نے اپنے جرائم سے توبہ کرلی ہے مگر انہوں نے جو حقوق بندوں کے تلف کیے ہو نگے وہ معاف نہیں ہو کئے جاسکتے ان میں بہر حال ان کو پکڑا جائے گا اسی طرح شراب، زنا سرقہ وغیرہ کی حد بھی توبہ سے معاف نہیں ہوسکتی ہاں ان گناہوں پر دنیا میں اللہ تعالیٰ پردہ ڈال دے تو عند الہ توبہ سے معاف سکتے ہیں (قرطبی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ مطلب یہ ہے کہ اوپر جو سزامذکور ہوئی ہے وہ حد اور حق اللہ کے طور پر ہے جو کہ بندہ کے معاف کرنے سے معاف نہیں ہوتی قصاص وحق العبد کے طور پر نہیں جو کہ بندہ کے معاف کرنے سے معاف ہوجاتا ہے پس جب قبل گرفتاری کے ان لوگوں کا تائب ہوناثابت ہوجائے تو حد ساقط ہوجائے گی جو کہ اللہ تعالیٰ کا حق تھا البتہ حق العبد باقی رہے گا پس اگر مال لیا ہوگا تو اس کا ضمان دیناپڑے گا اور قتل کیا ہوگا تو اس کا قصاص لیا جائے گا لیکن اس ضمان وقصاص کے معاف کرنے کا حق صاحب مال اور ولی مقتول کو حاصل ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ اسلامی سزاؤں کا فلسفہ یہ ہے کہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ مگر صرف سزا کا نفاذ ہی اصلاح کا ذریعہ نہیں ہوا کرتا اگر مجرموں کو سزا پر سزا دی جاتی رہے تو بسا اوقات وہ قومی مجرم اور پیشہ ور لٹیرے ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے اسلام نے دوسرے جرائم کی طرح سنگین جرائم کے مرتکب افراد کے لیے بھی توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ لیکن اس کی ایک بڑی شرط یہ ہے کہ وہ انتظامیہ کی پکڑ میں آنے اور عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہونے سے پہلے تائب ہوجائیں۔ اس میں بھی کچھ صورتوں کو ناقابل معافی قرار دیا گیا ہے۔ اگر ایسے شخص نے کوئی قتل کیا ہے تو اسے قتل کے بدلے میں قتل کیا جائے گا۔ اس نے کسی کا مال لوٹا ہو تو اس سے واپس لے کر اس کے مالک کو دلوانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ طریقۂ کار فوج داری اور دیوانی مقدمات میں ہوگا۔ اخلاقی مقدمات مثلاً زنا کاری کے مقدمہ میں نہ بدلہ ہے اور نہ ہی شہادتیں قائم ہونے کے بعد عدالت معافی دے سکتی ہے۔ توبہ کا دروازہ کھولتے ہوئے اعلان فرمایا ہے کہ اگر یہ لوگ آئندہ کے لیے سچے دل سے توبہ کرلیں تو اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور نہایت ہی مہربانی کرنے والا ہے۔ اگر یہ لوگ اسلامی سزا کے بعد یا عدالت میں پہنچنے سے پہلے اخلاص کے ساتھ توبہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ انھیں معاف فرما دے گا۔ (عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) التَّاءِبُ مِنْ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَہُ ) [ رواہ ابن ماجۃ : کتاب الزہد، باب ذکر التوبۃ ] ” حضرت ابوعبیدہ بن عبداللہ (رض) اپنے والد سے بیان کرتے ہیں رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گناہوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو “ (عَنْ أَبِی مُوسَی (رض) عَنْ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَبْسُطُ یَدَہُ باللَّیْلِ لِیَتُوبَ مُسِیء النَّہَارِ وَیَبْسُطُ یَدَہُ بالنَّہَارِ لِیَتُوبَ مُسِیء اللَّیْلِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا )[ رواہ مسلم : کتاب التوبہ، باب قبول التوبۃ من الذنوب ] ” حضرت ابو موسیٰ (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ رات کو اپنا دست رحمت پھیلاتا ہے تاکہ دن بھر کا گنہگار توبہ کرلے اور دن کو دست شفقت بڑھاتا ہے تاکہ رات بھر کا گنہگار توبہ کرلے، سورج کے مغرب سے نکلنے یعنی قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ “ (عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو (رض) عَنِ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لَیَقْبَلُ تَوْبَۃَ الْعَبْدِ مَا لَمْ یُغَرْغِرْ ) [ رواہ ابن ماجۃ : باب ذِکْرِ التَّوْبَۃِ ] ” حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ بندے کی توبہ کو قبول فرماتا ہے جب تک اس کا سانس حلق میں نہیں اٹک جاتا۔ “ (عَنْ أَنَسٍ (رض) قَالَ قَالَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کُلُّ بَنِی آدَمَ خَطَّاءٌ وَخَیْرُ الْخَطَّاءِیْنَ التَّوَّابُوْنَ ) [ رواہ ابن ماجۃ : باب ذِکْرِ التَّوْبَۃِ ] ” حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا آدم کا ہر بیٹا خطا کار ہے اور ان میں سے بہتر وہ ہے جو خطا کرنے کے بعد توبہ کرنے والا ہے۔ “ مسائل ١۔ گرفتاری سے پہلے توبہ کرنے والوں کو اللہ معاف فرما دیتا ہے۔ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ کن لوگوں پر رحم کرتا ہے : ١۔ اللہ کی مہربانی کے بغیر گناہ سے بچنا مشکل ہے۔ (یوسف : ٥٣) ٢۔ اللہ توبہ کرنے والوں کو اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے بیشک اللہ معاف اور رحم کرتا ہے۔ (التوبۃ : ٩٩) ٣۔ اللہ توبہ کرنے والوں کو معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔ (التوبۃ : ٢٧) ٤۔ اللہ معاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔ (المائدۃ : ٧٤) ٥۔ جو سچے دل سے تائب ہوجائے ایمان کے ساتھ اعمال صالح کرتا رہے تو اللہ تعالیٰ اس کی برائیوں کو نیکیوں میں بدل دے گا کیونکہ اللہ معاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔ (الفرقان : ٧٠) ٦۔ گناہ گار کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے۔ (الزمر : ٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” إِلاَّ الَّذِیْنَ تَابُواْ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُواْ عَلَیْْہِمْ فَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّہَ غَفُورٌ رَّحِیْمٌ(34) ” (مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ۔۔۔۔۔ تو تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے) توبہ کرنے والوں کی سزا اور جرم معاف کرنے میں جو حکمت پوشیدہ ہے وہ بالکل واضح ہے اور اس کے دو پہلو ہیں ۔ پہلا یہ کہ ان کی توبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے ‘ جبکہ وہ پر قوت تھے ‘ بغاوت جاری رکھ سکتے تھے اور یہ ان کی جانب سے اصلاح پذیری اور ہدایت پر آجانے کی قوی دلیل ہے ۔ دوسرا پہلو یہ ہوگا انہیں دیکھ کر اس قسم کے دوسرے لوگ بھی توبہ کرنے اور راہ راست پر آنے کے لئے آمادہ ہوجائیں گے ۔ اس طرح جنگ وجدل اور مقابلے کے ذریعے انہیں مغلوب کرنے کے بجائے آسان طریقوں سے انہیں راہ راست پر لے آنا ممکن ہوجائے گا ۔ اسلامی نظام زندگی انسان کی اصلاح کے لئے اس کے تمام جذبات ‘ میلانات ‘ اور تمام ذرائع اور احتمالات کو کام میں لاتا ہے اور یہ ایک ایسا نظام ہے جو خود انسانی مزاج اور فطرت کے بنانے والے نے بنایا ہے ۔ وہ ذات انسانی ذات کے نشیب و فراز سے خوف واقف ہے ۔ وہ ذات جانتی ہے کہ انسان کی اصلاح کس طرح ہو سکتی ہے اور کس ذریعے سے ہو سکتی ہے ۔ کیا وہ ذات نہیں جانتی جس نے انسان کو پیدا کیا ہے ‘ وہ تو لطیف وخبیر ہے ۔ (آیت) ” (الا یعلم من خلق وھو اللطیف الخبیر) اسلامی نظام زندگی لوگوں پر صرف اسلامی قانون نافذ نہیں کرتا ۔ وہ قانون کی تلوار اٹھا کر لوگوں پر اس طرح مسلط کرتا ہے کہ وہ ڈر کر دوبارہ جرم کا ارتکاب نہ کریں ۔ سزا صرف ان لوگوں کو دی جاتی ہے جو ڈنڈے کے بغیر کسی صورت میں بھی اصلاح کی راہ پر نہیں آتے ۔ اسلام سب سے پہلے لوگوں کی قلبی تربیت پر زور دیتا ہے ۔ لوگوں کے مزاج کو درست کیا جاتا ہے اور ان کی روح کو راہ اصلاح پر لایا جاتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسے معاشرے اور ایک ایسی سوسائٹی کا قیام بھی ضروری ہے جس کے اندر اصلاح ‘ نیکی اور بھلائی کے بیج بار آور ہو سکیں ۔ یہ بیج اسی زمین میں بار آور ہو سکتے ہیں جس کے اندر سے گندے پودوں اور جڑی بوٹیوں کو ختم کردیا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی نظام زندگی اقدامات کرتے ہی ‘ اصلاح روح اور تقوائے دل کی طرف کی طرف آجاتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں روحانیت اور ترسی پیدا کرنے کی سعی کی جاتی ہے ۔ انہیں حکم دیا جاتا ہے ہے کہ خدا تک پہنچنے کے لئے اور اصلاح کی راہ اختیار کرنے کے لئے دوسرے وسائل بھی اختیار کئے جائیں اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سب سے بڑا وسیلہ اصلاح ہے ۔ اسلامی سوسائٹی کو کفر کے انجام سے ڈرایا جاتا ہے اور آخرت کے عذاب کی ایسی تصویر کشی کی جاتی ہے جو نہایت ہی خوفناک ہوتی ہے اور ہر شخص اس کو دیکھ کر عبرت پکڑ سکتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر فرمایا (اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْھِمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ) (مگر وہ لوگ جنہوں نے اس سے پہلے توبہ کرلی کہ ان پر تم قابو پاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے) اس کے بارے میں حضرات مفسرین فرماتے ہیں کہ حکومت کے گھیراؤ میں آنے اور قابو پانے سے پہلے ڈاکو توبہ کرلیں تو اللہ تعالیٰ کے یہاں ان کی توبہ قبول ہے لیکن اس سے توبہ سے صرف حد شرعی ساقط ہوجائے گی۔ حق العبد معاف نہ ہوگا۔ اگر عمداً کسی کو قتل کیا تو مقتول کے اولیاء کو اختیار ہے کہ قتل کردیں یا معاف کردیں اور جو مال لیا ہے اس کا واپس کرنا بھی واجب ہوگا۔ خلاصہ یہ ہے کہ توبہ سے حد شرعی معاف ہوگئی حق العبد معاف نہیں ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 ان لوگوں کی سزا جو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لڑتے ہیں اور ملک میں فساد و بدامنی برپا کرنے کو دوڑے دوڑے پھرتے ہیں بس یہی ہے کہ ان کو قتل کیا جائے یا وہ سولی پر چڑھائے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پائوں مخالف اور مقابل جانب سے کاٹے جائیں یعنی داہنا ہاتھ اور بایاں پائوں یا وہ شہر بدر کر دیئیجائیں اور شہری آزادی سے ان کو محروم کردیا جائے یہ مذکورہ سزا سزا ان کے لئے دنیا میں سخت ذلت و رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے مگر ہاں وہ لوگ جو اس سے پہلے پہلے کہ تم ان پر قابو پائو اور ان کو گرفتار کرو وہ توبہ کرلیں تو یقین جانو ! اور خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ اپنے حقوق کو بڑا بخشنے والا اور توبہ کرنیوالوں پر نہایت مہربانی کرنے والا ہے۔ (تیسیر ) حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں اول فرمایا خون کرنا گناہ ہے مگر بدلے میں یا فساد کی سزا میں اب اس کا بیان کیا کہ جو کوئی لڑائی کرے اللہ و رسول سے یعنی حاکم کے مخالف ہور کر ملک کو غارت کرے وہ ہاتھ لگے تو سولی چڑھا کر ماریئے یا قتل کر یئے یا دایاں ہاتھ اور بایاں پائوں کاٹیے یا قید میں ڈال رکھیے جیسی خطا ہو ویسی سزا (موضح القرآن) فائدہ : اگر ایک شخص راہ لوٹتا تھا اب نے موقوف کیا اور اسباب اس کام کا دور کیا تو اس پر حد نہیں (موضح القرآن) اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں اور زمین میں فساد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ راہزنی اور ڈکیتی کرتے ہیں اور جن لوگوں کو اللہ کے حکم سے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امن دیا ہے جیسے مسلمان اور ذمی ان کو قتل کرتے ہیں اور ان کے مال لوٹتے ہیں جیسے ہمارے ہاں ڈاکے ڈالنے والے اور قطاع الطریق جو راستوں میں لوگوں کو لوٹتے اور مارتے ہیں اس قسم کے لوگوں کو فرمایا ہے کہ زمین میں فساد کرتے پھرتے ہیں اور بےگناہ لوگوں کے مال لوٹ لیتے ہیں اور ان کو قتل کردیتے ہیں ان کی جزا یہ ہے ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کا مطلب یہ ہے کہ داہنا ہاتھ پہنچے کے پاس اور باہنا پائوں ٹخنے کے پاس سے کاٹ دیا جائے شہر بدر کرنے کا مطلب امام ابوحنیفہ کے نزدیک قید خانے میں ڈال دینا ہے گرفتاری سے قبل توبہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ اگر مجرموں نے گرفتار ہونے سے پہلے تو بہ کرلی تو حد ساقط ہوجائے گی اور حد شرعی جو اللہ تعالیٰ کا حق ہے وہ معاف ہوجائے گا البتہ حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے جیسا کہ ہم آگے مثال دے کر سمجھا دیں گے یہاں تو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حدود کو حقوق اللہ کہا جاتا ہے اور قصاص کو حق العبد کہتے ہیں حق العبد اگر بندہ معاف کر دے تو معاف ہوجاتا ہے لیکن حدود کسی کے معاف کئے سے معاف نہیں ہوتیں اسی لئے ہم نے تسہیل میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حقوق بخشدینے والا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی رہزن گرفتار ہونے سے قبل توبہ کرلے اور اپنی لوٹ مار سے باز آجائے تو اللہ اس پر سے حد سادہ فرما دے گا لیکن اگر قصاص کا جرم بھی کیا ہے تو اس کا بدلہ لیا جائے گا کیونکہ وہ جب تک صاحب حق معاف نہ کرے معاف نہیں ہوگا ۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حدود میں یہی ایک حد ہے جو توبہ کرنے سے ساقط ہوجاتی ہے ۔ باقی حدود مثلاً چوری، زنا، حد قذف وغیرہ توبہ سے مطلقاً معاف نہیں ہوتیں بلکہ ان میں تفصیل ہے جو کتب اصول میں مذکور ہے ۔ بعض حضرات نے اس آیت سے مشرکین مراد لئے ہیں بعض نے مرتدین لئے ہیں بعض نے کہا وہ باغی مسلمان مراد ہیں جو حاکم کی اطاعت سے نکل جائیں اور ملک میں لوٹ مار کرتے پھریں مگر راجح یہی ہے کہ آیت کو عام رکھا جائے تاکہ آیت ان تمام جارحانہ کارروائی کرنے والوں پر صادق آسکے جو اسلامی حکومت کے نظام کو درہم برہم کرنے والی ہوں ، مثلاً ارتداد، رہزنی، ڈکیتی، لوٹ مار، قتل، اسلامی اقتدار کے خلاف سازشیں وغیرہ آیت کا شا ن نزول بھی اسی کا موید معلوم ہوت ہے کیونکہ یہ آیت قبیلہ عکل اور عرینہ کے بعض لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو مدینہ منورہ میں آئے اور انہوں نے اسلام قبول کیا اور حضور کے فرمانے سے اونٹ چرانے والوں کے ساتھ رہے پھر ایک دن موقعہ پاکر اونٹ چرانے والوں کو قتل کیا اور ان کی آنکھیں پھوڑدیں اور اونٹ لے کر بھاگ گئے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پیچھے بیس آدمیوں کا ایک دستہ بھیجا جو ان کو رفتار کر لائے پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو مختلف سزائیں دیں کیونکہ یہ لوگ یہ لوگ مرتد بھی ہوئے انہوں نے قتل بھی کیا اور مال بھی لوٹا۔ ابن جریر کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اہل کتاب کی ایک قوم سے معاہدہ تھا انہوں نے عہد کو توڑا اور زمین میں فساد کرنا شرو ع کردیا اللہ تعالیٰ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اختیار دیا کہ ان چاروں سزائوں میں سے جو مناسب سمجھو ان کو سزا دو اور چونکہ اس قسم کے جرائم کرنے والوں کی چار حالتیں ہوسکتی تھیں ان چاروں کی سزا بیان کردی ، وہ چار حالتیں یہ ہیں ایک یہ کہ راہزن صرف کسی کو قتل کردیں اور مال چھیننے کی نوبت نہ آئے دوسری حالت یہ ہے کہ ڈاکوئوں نے قتل بھی کیا ہو اور مال بھی چھینا ہو تیسری حالت یہ ہے کہ مال چھینا ہو اور قتل کی نوبت نہ آئی ہو چوتھی حالت یہ ہ کہ نہ مال چھیننے کی نوبت آئی ہو نہ قتل کی نوبت آئی ڈاکوئوں نے صرف ڈرایا دھمکایا تھا اور لوٹ مار کا ارادہ کر رہے تھے مگر اس سے پہلے ہی گرفتار ہوگئے۔ پہلی حالت میں ان کی سزا قتل ہے۔ دوسری حالت میں سولی کی سزا تیسری حالت میں داہنے ہاتھ اور باہنے پائوں کا قطع چوتھی حالت میں قید کی سزا خلاصہ یہ ہے کہ قتل نفس بھی ہو اور اخذ مال بھی یاد دونوں نہ ہوں یا قتل نفس ہو اور اخذ مال نہ ہو یا اخذمال ہو اور قتل نفس نہ ہو تو ان صورتوں میں یہ سزائیں مرتب ہوں گی خواہ راہزنوں میں سے یہ حرکت ایک نے کی ہو یا سب نے کی ہو اور کسی ایک شخص کے ساتھ کی ہو یا بہت سے آدمیوں کے ساتھ کی ہو بشرطیکہ اس قسم کے جرم کا ارتکاب شہر سے دور کیا گیا ہو اگر شہر میں ڈاکہ ڈالا ہو یا آبادی کے قریب کسی کو لوٹا مارا ہو تو یہ سزائیں مترب نہ ہوں گی اور جن لوگوں پر راہزنوں نے ڈاکہ ڈالا ہو وہ ذمی یا مسلمان ہوں جن کا مال محترم اور مومون ہے راہزنوں نے اگر قتل بھی کیا ہو اور مال بھی لوٹا ہو تو حاکم اسلام کو یہ بھی اختیار ہے کہ چاہے قتل کرے یا چاہے سولی پر چڑھائے یا ہاتھ پائوں کاٹ کر پھر سولی دے یا ہاتھ پائوں کا ٹ کر پھر قتل کرے اور چوتھی صورت میں یعنی جب کہ فقط ڈرایا دھمکایا ہو حاکم اسلام کو یہ بھی حق ہے کہ وہ قید کرنے سے پہلے کچھ تعزیر جاری کر دے پھر قید میں ڈال دے اور اس وقت تک قید میں رکھ جب تک قرائن سے اس کا تائب ہونا معلوم نہ ہوجائے یہ چاروں حالتیں جو زیر بحث ہیں ان کی سزائیں حق اللہ اور حدود ہیں اگر مال کا مالک یا مقتول کا ولی معاف کر دے گا تو معاف نہیں ہوگی۔ اگر راہزنوں نے قتل نہ کیا اور مال بھی نہ لیا بلکہ کسی مسلمان یا ذمی کو مجروح کر دیات و یہ صورت مذکورہ حدود سے خارج ہوگی اور اس کا حکم عام زخموں کا سا ہوگا یعنی مجرموں پر قصاص آئے گا اور اگر مجرموں نے مال بھی لوٹا اور زخمی بھی کیا تو حد صرف اخذ مال پر جاری ہوگی یعنی داہنا ہاتھ اور بایاں پائوں کا ٹ دیا جائے گا باقی قصاص کا معاملہ اس سے علیحدہ ہوگا کیونکہ وہ حق العبد میں داخل ہوگا چاہے مجروح معاف کر دے یا قصاص لے لے۔ ہاتھ اور پائوں کاٹنے کے بعد داغ دیئے جائیں تاکہ خون بند ہوجائے۔ الا الذین تابوا کا مطلب ہم غرض کرچکے ہیں اگر گرفتاری سے پہلے پہلے مجرم تائب ہوجائیں اور یہ فساد فی الارض چھوڑ دیں تو ان پر حدود جاری نہیں ہوں گی۔ جیسا کہ شعبی نے کہا کہ جاربہ بن بدر یتمی زمین میں فساد کرتا تھا اہل بصرہ میں سے مشہور محارب تھا حضرت علی کرم اللہ وجہہ اس کو امن دینے کو تیار نہ تھے حالانکہ وہ تائب ہوچکا تھا اس نے حسن بن علی ابن عباس عبداللہ بن جعفر کی معرفت کئی دفعہ کوشش کی مگر جاربہ کو کامیابی نہ ہوئی آخر وہ سعید بن قیس ہمدانی کی خدمت میں حاضر ہوا سعید نے جاربہ کو اپنے گھر میں بٹھایا اور حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر ہ کر پوچھا اے امیر المومنین ! اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جس نے اللہ اور اس کے رسول سے محاربہ کیا اور زمین میں فساد برپا کرتا پھر حضرت علی نے یہ آیت پڑھی انما جزائو الذین اور جب حضرت علی (رض) الا الذین تابوا پر پہنچے تو سعید نے فوراً کہا اے امیر المومنین ! جاربہ بن بدر تیمی کے لئے امان لکھ دیجیے چناچہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے امان لکھ دی اسی طرح کا ایک واقعہ حضرت ابو موسیٰ کو پیش آیا جب وہ کوفہ میں حاکم تھے ایک شخص نے آ کر کہا اے ابو موسیٰ میں فلاں بن فلاں ہوں میں محارب تھا لیکن آپ کے قابو پانے سے پہلے میں تائب ہوچکا ہے ابو موسیٰ نے اعلان کردیا کہ یہ فلاں بن فلاں محارب تھا اور زمین میں فساد کیا کرتا تھا مگر یہ توبہ کرچکا ہے اب سوائے بھلائی کے اس کے ساتھ اور کوئی معاملہ نہ کیا جائے اور کوئی اس سے تعرض نہ کرے اگر یہ سچا ہے تو سچی راہ پر رہے گا اور اگر دروغ گو ہے تو اس کے گناہ خود اس کا تدارک کرلیں گے چناچہ یہ شخص کچھ دنوں کے بعد پھر نکل گیا اور قتل کردیا گیا ۔ (ابن جریر) علی اسد ی بھیاسی قسم کا ڈاکو تھا اور اس کی گرفتاری کی کوشش کی جاتی تھی مگر ہاتھ نہ لگتا تھا وہ تائب ہو کر مدینہ آیا اور مسجد نبوی میں اس سنے صبح کی نماز پڑھی جب اجالا ہوگیا تو لوگوں نے اسے پہچان لیا اور گرفتار کرنے کی کوشش کی اس نے کہا اب تم مجھ کو گرفتار نہیں کرسکتے میں تائب ہو کر آیا ہوں حضرت ابوہریرہ مسجد میں بیٹھے تھے انہوں نے فرمایا یہ سچ کہتا ہے اس کا ہاتھ پکڑ کر مردان کے پاس لے گئے مردان مدینہ کے حاکم تھے حضرت ابوہریرہ نے کہا یہ علی اسدی ہے لیکن چونکہ تائب ہو کر آیا ہے اس لئے اس پر اب آپ کا کوئی زور نہیں یہ سن کر مردان نے اس سے کوئی تعارض نہ کیا ۔ بہرحال ! آیت کا ماحصل اور خلاصہ ترجمہ یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے محاربہ کرتے اور زمین میں فساد برپا کرتے پھرتے ہیں ان کی سزا یہ ہے کہ اگر انہوں نے کسی مسلمان یا ذمی کو قتل کیا ہو تو وہ قتل کئے جائیں اور اگر انہوں نے قتل کے ساتھ مال بھی لوٹا ہو تو ان کو پھانسی کی سزا دی جائے اور اگر انہوں نے صرف مال لوٹا ہو اور قتل نہ کیا ہو تو ان کا داہنا ہاتھ اور بایاں پائوں کاٹ دیا جائے اور کاٹ کر داغ دے دیا جائے اور اگر انہوں نے نہ قتل کیا ہو اور نہ مال لوٹنے کی نوبت آئی ہو بلکہ صرف ڈرایا دھمکایا ہو تو ان کو قید کردیا جائے اور ان کی شہری آزادی کو سلب کرلیا جائے یہ سزائے مذکور ان کے لئے دنیا میں سخت رسوائی اور ذلت کا سامان ہے اور ان کو اس کے علاوہ آخرت میں بھی عذاب عظیم ہوگا۔ مگر ہاں ! وہ لوگ ان سزائوں سے مستثنا ہوں گے جو تمہارے گرفتار کرنے اور ان پر قابو پانے سے پہلے پہلے تائب ہوجائیں اور اس ڈاکہ زنی سے باز آجائیں اور راستوں کا لوٹنا چھوڑ دیں تو ایسی حالت میں تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ اپنی حدود کو بخش دینے والا اور اپنے حقوق کو معاف کردینے والا ہے اور توبہ قبول کرنے میں مہربانی کرنے والا ہے۔ اب آگے پھر معاصی سے بچنے اور نیک امور کو بجا لانے کی تاکید مذکور ہے اور جہاد فی سبیل اللہ کا ذکر ہے تاکہ یہ بات معلوم ہوجائے کہ ڈاکہ ڈالنے ار اس جان کو مارنے اور اس مال کو لوٹنے کا جو مامن ہو اور حکم ہے اور اعلاء کلمتہ اللہ کی غرض سے اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے کا حکم اور ہے گو بظاہر قتل اور لوٹ یہاں بھی ہے اور وہاں بھی ہے لیکن بدترین معصیت ہے اور ایک بہترین اجر وثواب کا موجب ہے چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)