Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 36

سورة المائدة

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ اَنَّ لَہُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا وَّ مِثۡلَہٗ مَعَہٗ لِیَفۡتَدُوۡا بِہٖ مِنۡ عَذَابِ یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَا تُقُبِّلَ مِنۡہُمۡ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۳۶﴾

Indeed, those who disbelieve - if they should have all that is in the earth and the like of it with it by which to ransom themselves from the punishment of the Day of Resurrection, it will not be accepted from them, and for them is a painful punishment

یقین مانو کہ کافروں کے لئے اگر وہ سب کچھ ہو جو ساری زمین میں ہےبلکہ اس کےمثل اور بھی ہو اور وہ اس سب کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں دینا چاہیں تو بھی ناممکن ہے کہ ان کا فدیہ قبول کر لیا جائے ، ان کے لئے تو دردناک عذاب ہی ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡ
اگر
اَنَّ
بیشک
لَہُمۡ
ان کے لیے ہو
مَّافِی
جو کچھ
الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سارے کا سارا
وَّمِثۡلَہٗ
اور مانند اسی کی
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
لِیَفۡتَدُوۡا
تاکہ وہ فدیہ دیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے (بچنے کے لیے)
یَوۡمِ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مَا
نہ
تُقُبِّلَ
وہ قبول کیا جائے گا
مِنۡہُمۡ
ان سے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡ
اگر
اَنَّ
واقعتاً
لَہُمۡ
ان کے لئے ہو
مَّافِی
جو کچھ
الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کچھ
وَّمِثۡلَہٗ
اور اتنا ہی اور بھی
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
لِیَفۡتَدُوۡا
کہ وہ فدیہ دیں
بِہٖ
اس کو
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے
یَوۡمِ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مَا
نہیں
تُقُبِّلَ
وہ قبول کیا جائے گا
مِنۡہُمۡ
ان سے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve - if they should have all that is in the earth and the like of it with it by which to ransom themselves from the punishment of the Day of Resurrection, it will not be accepted from them, and for them is a painful punishment

یقین مانو کہ کافروں کے لئے اگر وہ سب کچھ ہو جو ساری زمین میں ہےبلکہ اس کےمثل اور بھی ہو اور وہ اس سب کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں دینا چاہیں تو بھی ناممکن ہے کہ ان کا فدیہ قبول کر لیا جائے ، ان کے لئے تو دردناک عذاب ہی ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کافر ہیں اگر زمین میں موجود سارا مال و دولت ان کی ملکیت ہو بلکہ اتنا ہی اور بھی ہو اور وہ چاہیں کہ یہ سب کچھ دے دلاکر قیامت کے دن کے عذاب سے چھوٹ جائیں تو بھی ان سے یہ فدیہ قبول نہ کیا جائے گا اور انہیں دکھ دینے والا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے کفرکیااگرواقعتاان کے پاس وہ سب کچھ ہوجو زمین میں ہے اوراتناہی اور بھی اس کے ساتھ ہو تاکہ وہ اس کو قیامت کے دن کے عذاب سے فدیے میں دے دیں توان سے وہ قبول نہیں کیا جائے گااوران کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who disbelieve are such that if they have all that there is in the earth, and more as much besides it, to pay it as ransom against the punishment of the Doomsday, it shall not be accept¬ed from them. And for them there is a painful punish¬ment.

جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس ہو جو کچھ زمین میں ہے سارا اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہوتا کہ بدلہ میں دیں اپنے قیامت کے دن عذاب سے تو ان سے قبول نہ ہوگا اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اگر ان کے پاس وہ ساری دولت ہوجو کہ زمین میں ہے کل کی کل اور اس کے ساتھ اتنی ہی اور بھی ہو (اور وہ چاہیں) کہ وہ اس کے ذریعے سے فدیہ دے کر چھوٹ سکیں قیامت کے دن کے عذاب سے تو ان سے ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For those who disbelieved - even if they had all that is in the earth, and the like of it with it, and offered it all as ransom from chastisement on the Day of Resurrection, it will not be accepted of them - a painful chastisement lies in store for them.

خوب جان لو کہ جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے ، اگر ان کے قبضہ میں ساری زمین کی دولت ہو اور اتنی ہی اور اس کے ساتھ ، اور وہ چاہیں کہ اسے فدیہ میں دے کر روزِ قیامت کے عذاب سے بچ جائیں ، تب بھی وہ ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں درد ناک سزا مِل کر رہے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے اگر زمین میں جتنی چیزیں ہیں وہ سب ان کے پاس ہوں ، اور اتنی ہی اور بھی ہوں ، تاکہ وہ قیامت کے دن کے عذاب سے بچنے کے لیے وہ سب فدیہ میں پیش کردیں ، تب بھی ان کی یہ پیشکش قبول نہیں کی جائے گی ، اور ان کو دردناک عذاب ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو کافر ہوئے اگر ان کے پاس زمین میں جو کچھ ہے مال و متاع اور اتنا ہی اور اس لیے کہ اس کو دے کر اپنے تئیں قیامت کے عذاب سے چھڑا لیں تو بھی عذاب سے چھڑا ویں تو بھی ان کی طرف قبول نہ ہوگی اور ان کو تکلیف کو عذاب ہوگا 1 دوزخ کی آگ سے نکلنا چاہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس دنیا بھر کی چیزیں ہوں اور ان کے ساتھ اتنی چیزیں (مال وزر) اور بھی ہوں کہ قیامت کے روز یہ بدلہ میں دے کر عذاب سے چھوٹ جائیں (تب بھی) وہ ان سے قبول نہ کی جائیں گی اور ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ کافر ہیں ان کے پاس وہ سب کچھ جو زمین میں موجود ہے ۔ اور بھر اتناہی اور بھی لاکر فدیہ میں دے دیں اور قیامت کے دن کے عذاب سے اپنے آپ کو چھڑانا چاہیں گے تو ان سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔ اب کے لئے تو دردناک عذاب مقرر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس روئے زمین (کے تمام خزانے اور اس) کا سب مال ومتاع ہو اور اس کے ساتھ اسی قدر اور بھی ہو تاکہ قیامت کے روز عذاب (سے رستگاری حاصل کرنے) کا بدلہ دیں تو ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who have disbelieved, if they had all that is in the earth and with it as much again whereby to ransom themselves from the torment on the Day of Judgement, it shall not be accepted of them, and theirs shall be a torment afflictive.

بیشک جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس ساری دنیا کی چیزیں ہوں اور اتنی ہی ان کے پاس اور بھی ہوں تاکہ وہ انہیں معاوضہ میں دے کر قیامت کے دن عذاب سے چھوٹ جائیں تو وہ ان سے (ہرگز) قبول نہ کی جائے گی اور ان کے لیے عذاب درد ناک (ہی) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، اگر انہیں وہ سب کچھ حاصل ہوجائے جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اس کے برابر اور بھی ، تاکہ وہ اس کو فدیہ میں دے کر روزِ قیامت کے عذاب سے چھوٹ سکیں ، تو بھی ان کا فدیہ قبول نہ ہوگا ۔ ان کیلئےبس ایک دردناک عذاب ہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اگر ان کے پاس زمین کی تمام چیزیں ہوں اور اتنی ہی اور ( بھی ) ہوںتاکہ اسے قیامت کے دن کے عذاب سے نجات پانے ک بدلے میں فدیے میں دین تو ( بھی ) ان سے یہ فدیہ قبول نہیںکیا جائے گا اور ان کیلئے درد ناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

خوب جان لو کہ جنہوں نے کفر کیا، اگر ان کے پاس ساری زمین کی دولت ہو، اتنی ہی اور اسکے ساتھ اور وہ یہ ساری دولت فدیہ کے طور پردے کر قیامت کے عذاب سے بچنا چاہیں تو وہ دولت ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں دردناک سزا مل کر رہے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ اڑے رہے اپنے کفر (و باطل) پر، (یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مرگئے) تو ان کے پاس اگر (بالفرض) دنیا بھر کی سب دولت بھی موجود ہو، اور اتنی ہی اس کے ساتھ اور بھی، تاکہ وہ اس کو اپنے بدلے میں دے سکیں قیامت کے دن کے عذاب سے بچنے کے لئے، تو وہ بھی ان سے (کسی قیمت پر) قبول نہیں کی جائے گی، اور ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے کفر کیا ( خواہ کافرہویامسلمان ) اگرزمین میں موجودسارا مال ودولت ان کی ملکیت ہوبلکہ اتنا ہی اور بھی ہواور وہ چاہیں کہ یہ سب کچھ دے دلا کریوم قیامت کے عذاب سے چھوٹ جائیں تو بھی ان سے یہ فدیہ قبول نہ کیا جائے گااورانہیں دردناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو کافر ہوئے جو کچھ زمین میں ہے سب اور اس کی برابر اور اگر ان کی ملک ہو کہ اسے دے کر قیامت کے عذاب سے اپنی جان چھڑائیں تو ان سے نہ لیا جائے گا اور ان کے لئے دکھ کا عذاب ہے ( ف۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ کفر کے مرتکب ہو رہے ہیں اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ( مال و متاع اور خزانہ موجود ) ہو جو روئے زمین میں ہے بلکہ اس کے ساتھ اتنا اور ( بھی ) تاکہ وہ روزِ قیامت کے عذاب سے ( نجات کے لئے ) اسے فدیہ ( یعنی اپنی جان کے بدلہ ) میں دے دیں تو ( وہ سب کچھ بھی ) ان سے قبول نہیں کیا جائے گا ، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا اور بھی ہو ، تاکہ اسے بطور فدیہ دیں اور قیامت کے دن عذاب سے بچ جائیں ، تو وہ بھی ان سے قبول نہ کیا جائے گا ۔ اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who reject Faith,- if they had everything on earth, and twice repeated, to give as ransom for the penalty of the Day of Judgment, it would never be accepted of them, theirs would be a grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the unbelievers had twice as much as the wealth of the whole earth in order to ransom themselves from the torment in the life hereafter, still their ransom would not have been accepted. For them there will be a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve, if they had all that is in the earth, and as much again therewith to ransom themselves thereby from the torment on the Day of Resurrection, it would never be accepted of them. And theirs would be a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who disbelieve, even if they had what is in the earth, all of it, and the like of it with it, that they might ransom themselves with it from the punishment of the day of resurrection, it shall not be accepted from them, and they shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

As for those who disbelieve, lo! if all that is in the earth were theirs, and as much again therewith, to ransom them from the doom on the Day of Resurrection, it would not be accepted from them. Theirs will be a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने कुफ़्र किया है अगर उनके पास वह सब कुछ हो जो ज़मीन में है और उतना ही और हो; ताकि वे उसको फ़िदया में देकर क़यामत के दिन अज़ाब से छूट जाएं तब भी वह उनसे क़बूल न किया जाएगा और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یقینا جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس تمام دنیا بھر کی چیزیں ہوں اور ان چیزوں کے ساتھ اتنی چیزیں اور بھی ہوں تاکہ وہ اس کو دے کر روز قیامت کے عذاب سے چھوٹ جائیں (تب بھی وہ چیزیں ہرگز) ان سے قبول نہ کی جائیں گی اور ان کو دردناک عذاب ہوگا۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جن لوگوں نے کفر کیا زمین میں جو کچھ ہے اگر وہ سب اور اس کے ساتھ اتنا اور بھی ان کے پاس ہو تاکہ وہ اس کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیہ دیں تو ان سے قبول نہ کیا جائے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خوب جان لو کہ جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے اگر ان کے قبضے میں ساری زمین کی دولت ہو اور اتنی ہی اور اس کے ساتھ اور وہ چاہیں کہ اسے فدیہ میں دے کر روز قیامت کے عذاب سے بچ جائیں ‘ تب بھی وہ ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں دردناک سزا مل کر رہے گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اس جیسا اس کے ساتھ اور بھی ہوتا کہ وہ قیامت کے دن کے عذاب سے جان چھڑانے کے لیے دیدیں تو یہ ان سے قبول نہ کیا جائے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس ہو جو کچھ زمین میں ہے سارا اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہوتا کہ بدلہ میں دیں اپنے قیامت کے عذاب سے تو ان سے قبول نہ ہوگا اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقین جانو ! جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا ہی اور بھی اس کے ساتھ ہو کہ وہ کافر یہ سب مال و دولت روز قیامت کے عذاب سے بچنے کے لئے فدیہ میں دنیا چاہیں تب بھی وہ ان کی طرف قبول نہیں کیا جائے گا اور انہیں درد ناک عذاب ہو کر رہے گا