Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 37

سورة المائدة

یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنَ النَّارِ وَ مَا ہُمۡ بِخٰرِجِیۡنَ مِنۡہَا ۫ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّقِیۡمٌ ﴿۳۷﴾

They will wish to get out of the Fire, but never are they to emerge therefrom, and for them is an enduring punishment.

یہ چاہیں گے کہ دوزخ میں سے نکل جائیں لیکن یہ ہرگز اس میں سے نہ نکل سکیں گے ، ان کے لئے تو دوامی عذاب ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُرِیۡدُوۡنَ
وہ چاہیں گے
اَنۡ
کہ
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں
مِنَ النَّارِ
آگ سے
وَمَا
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
بِخٰرِجِیۡنَ
نکلنے والے
مِنۡہَا
اس سے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّقِیۡمٌ
قائم رہنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُرِیۡدُوۡنَ
وہ ارادہ کریں گے
اَنۡ
یہ کہ
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں
مِنَ النَّارِ
آگ سے
وَمَا
حا لانکہ نہیں
ہُمۡ
ہو
بِخٰرِجِیۡنَ
ہرگز نکلنے والے
مِنۡہَا
اس سے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّقِیۡمٌ
ہمیشہ رہنے والا
Translated by

Juna Garhi

They will wish to get out of the Fire, but never are they to emerge therefrom, and for them is an enduring punishment.

یہ چاہیں گے کہ دوزخ میں سے نکل جائیں لیکن یہ ہرگز اس میں سے نہ نکل سکیں گے ، ان کے لئے تو دوامی عذاب ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ چاہیں گے کہ کسی طرح دوزخ سے نکل جائیں مگر نکل نہ سکیں گے کیونکہ انہیں ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ارادہ کریں گے کہ آگ سے نکل جائیں حالانکہ وہ اس سے ہرگزنکلنے والے نہیں ہوں گے اوران کے لیے ہمیشہ رہنے والاعذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will wish to come out of the Fire, but they are not to come out from there. And for them there is a lasting punishment.

چاہیں گے کہ نکل جاویں آگ سے اور وہ اس سے نکلنے والے نہیں اور ان کے لئے عذاب دائمی ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ چاہیں گے کہ آگ سے کسی طرح نکل جائیں لیکن نکل نہیں پائیں گے اور ان کے لیے ہوگا قائم رہنے والا عذاب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will wish to come out of the Fire, but they will not. Theirs will be a long-lasting chastisement.

وہ چاہیں گے کہ دوزخ کی آگ سے نِکل بھاگیں مگر نہ نکل سکیں گے اور انہیں قائم رہنے والا عذاب دیا جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں ، حالانکہ وہ اس سے نکلنے والے نہیں ہیں ، اور ان کو ایسا عذاب ہوگا جو قائم رہے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس میں نکلنے نہ پائیں گے اور ان کو ہمیشہ عذاب ہوتا رہے گا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ آرزو کریں گے کہ آگ سے نکل جائیں مگر وہ اس سے کبھی نہیں نکلیں گے اور ان کو ہمیشہ کا عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ہر طرح چاہیں گے کہ آگ سے نکل بھاگیں لیکن وہ اس سے نکل کر بھاگ بہ سکیں گے ۔ ان کیلئے تو دائمی عذاب مقرر ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ہر چند) چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں مگر اس سے نہیں نکل سکیں گے اور ان کے لئے ہمیشہ کا عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will desire to come forth from the Fire, but they shall not be able to come forth therefrom, and theirs shall be a torment lasting.

چاہیں گے کہ نکل آئیں آگ سے حالانکہ اس سے (کبھی) نہ نکل پائیں گے اور ان کے لیے مستقل عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ زور لگائیں گے کہ آگ سے نکل بھاگیں ، لیکن اس سے کبھی نکل نہ پائیں گے اور ان کیلئے ایک دائمی عذاب ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ دوزخ سے نکلنا چاہیں گے اور اس سے نہیں نکل سکیں گے اور ان کیلئے ہمیشہ کا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ چاہیں گے کہ دوزخ کی آگ سے نکل بھاگیں مگر نہ نکل سکیں گے اور انہیں ہمیشہ رہنے والا عذاب دیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ چاہیں گے کہ (کسی طرح) نکل بھاگیں (دوزخ کی) اس آگ سے مگر وہ کبھی بھی اس سے نکلنے نہیں پائیں گے، اور ان کے لئے دائمی عذاب ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

وہ چاہیں گے کہ کسی طرح جہنم سے نکل جائیں مگر اس سے نکل نہ سکیں گے کیونکہ انہیں ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دوزخ سے نکلنا چاہیں گے اور وہ اس سے نہ نکلیں گے اور ان کو دوامی سزا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ چاہیں گے کہ ( کسی طرح ) دوزخ سے نکل جائیں جب کہ وہ اس سے نہیں نکل سکیں گے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں ، مگر وہ اس سے کبھی نہیں نکل پائیں گے ۔ اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their wish will be to get out of the Fire, but never will they get out therefrom: their penalty will be one that endures.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will wish to get out of the fire but they will not have such a choice. Their torment will be constant.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will long to get out of the Fire, but never will they get out therefrom; and theirs will be a lasting torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They would desire to go forth from the fire, and they shall not go forth from it, and they shall have a lasting punishment.

Translated by

William Pickthall

They will wish to come forth from the Fire, but they will not come forth from it. Theirs will be a lasting doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे चाहेंगे कि आग से निकल जाएं हालाँकि वे उससे निकल न सकेंगे, और उनके लिए एक मुस्तक़िल अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس بات کی خواہش کریں گے کہ دوزخ سے نکل آویں اور وہ اس سے کبھی نہ نکلیں گے اور ان کو عذاب دائمی ہوگا۔ (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں جب کہ وہ اس سے کسی طرح نکلنے والے نہیں اور ان کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ چاہیں گے کہ دوزخ کی آگ سے نکل بھاگیں مگر نہ نکل سکیں گے اور انہیں قائم رہنے والا عذاب دیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ارادہ کریں گے کہ دوزخ سے نکلیں حالانکہ وہ اس میں سے نکلنے والے نہیں اور ان کے لیے ہمیشہ باقی رہنے والا عذاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چاہیں گے کہ نکل جاویں آگ سے اور وہ اس سے نکلنے والے نہیں اور ان کے لیے عذاب دائمی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ کافر اس امر کی خواہش کریں گے کہ آگ سے نکل جائیں حالانکہ ان کو اس آگ سے کبھی نکلنا نصیب نہیں ہوگا اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے ۔