Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 39

سورة المائدة

فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِ ظُلۡمِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوۡبُ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۹﴾

But whoever repents after his wrongdoing and reforms, indeed, Allah will turn to him in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

جو شخص اپنے گناہ کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح کر لے تو اللہ تعالٰی رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے یقیناً اللہ تعالٰی معاف فرمانے والا مہربانی کرنے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

But whosoever repents after his crime and does righteous good deeds, then verily, Allah will pardon him. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. Therefore, whoever repents and goes back to Allah after he commits theft, then Allah will forgive him. Imam Ahmad recorded that Abdullah bin `Amr said that; a woman committed theft during the time of the Messenger of Allah and those from whom she stole brought her and said, "O Allah's Messenger! This woman stole from us." Her people said, "We ransom her." The Messenger of Allah said, اقْطَعُوا يَدَهَا Cut off her hand. They said, "We ransom her with five hundred Dinars." The Prophet said, اقْطَعُوا يَدَهَا Cut off her hand. Her right hand was cut off and the woman asked, "O Messenger of Allah! Is there a chance for me to repent?" He said, نَعَمْ أَنْتِ الْيَوْمَ مِنْ خَطِييَتِكِ كَيَوْمَ وَلَدَتْكِ أُمُّك Yes. This day, you are free from your sin just as the day your mother gave birth to you. Allah sent down the verse in Surah Al-Ma'idah, فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ But whosoever repents after his crime and does righteous good deeds (by obeying Allah), then verily, Allah will pardon him. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. This woman was from the tribe of Makhzum. Her story was narrated in the Two Sahihs from Az-Zuhri from Urwah from Aishah. The incident caused concern for the Quraysh after she committed the theft during the time of the battle of the Conquest (of Makkah). They said, "Who can talk to Allah's Messenger about her matter." They then said, "Who dares speak to him about such matters other than Usamah bin Zayd, his loved one." When the woman was brought to the Messenger of Allah, Usamah bin Zayd talked to him about her and the face of the Messenger changed color (because of anger) and he said, أَتَشْفَعُ فِي حَدَ مِنْ حُدُودِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ Do you intercede in a punishment prescribed by Allah? Usamah said to him, "Ask Allah to forgive me, O Allah's Messenger!" During that night, the Messenger of Allah stood up and gave a speech and praised Allah as He deserves to be praised. He then said, أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ Those who were before you were destroyed because when an honorable person among them would steal, they would leave him. But, when a weak man among them stole, they implemented the prescribed punishment against him. وَإِنِّي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا By Him in Whose Hand is my soul! If Fatimah the daughter of Muhammad stole, I will have her hand cut off. The Prophet commanded that the hand of the woman who stole be cut off, and it was cut off. Aishah said, `Her repentance was sincere afterwards, and she got married and she used to come to me so that I convey her needs to the Messenger of Allah." This is the wording that Muslim collected, and in another narration by Muslim, Aishah said, "She was a woman from Makhzum who used to borrow things and deny that she took them. So the Prophet ordered that her hand be cut off." Allah then said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

39۔ 1 اس توبہ سے مراد عند اللہ قبول توبہ ہے۔ یہ نہیں کہ توبہ چوری یا کسی اور قابل حد جرم کی سزا معاف ہوجائے گی حدود، توبہ سے معاف نہیں ہوں گی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَاَصْلَحَ ۔۔ : یہاں ظلم سے مراد چوری ہے، یعنی جس نے چوری کے بعد توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلی اللہ تعالیٰ اس کا گناہ معاف فرما دے گا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ توبہ کرلینے سے چوری کی حد اس سے ساقط ہوجائے گی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چور کے متعلق فرمایا : ” اسے لے جاؤ، اس کا ہاتھ کاٹ دو ، پھر اسے داغ دو ، پھر میرے پاس لاؤ۔ “ الغرض ! اس کا ہاتھ کاٹا گیا، پھر وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا، آپ نے اس سے فرمایا : ” اللہ سے توبہ کرو۔ “ اس نے کہا : ” میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں۔ “ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ تیری توبہ قبول کرے۔ “ [ مستدرک حاکم : ٤؍٣٨١، ح : ٨١٥٠ و صححہ و قال صاحب نیل الأوطار سندہ صحیح ] یہ تو بالکل صحیح ہے کہ حدود صرف گناہ سے روکنے کے لیے نہیں بلکہ اس گناہ کا کفارہ بھی ہیں، ان سے وہ گناہ معاف ہوجاتا ہے مگر ساتھ توبہ بھی ضروری ہے، تاکہ آئندہ وہ یہ حرکت نہ کرے۔ ہاں کوئی شخص چوری کرے اور اس کا کسی کو پتا نہ چلے، یا چوری کے مال کا مالک اسے عدالت میں نہ لے جائے تو اس کے لیے توبہ و استغفار ہی کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The next verse (39) says: مَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّـهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٣٩﴾ And whoever repents after his transgression and corrects himself, then Allah shall relent towards him. Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful. It will be recalled that forgiveness was also mentioned in connection with the Prescribed Punishment for robbery appearing a few verses earlier (34) - and forgiveness has been mentioned after the punishment for theft as well. But, the statement of forgiveness at both places has a particular difference and it is on the basis of this difference that the sense of forgiveness in both punishments has been taken differently by Muslim jurists. While ordaining the punishment for robbery, giving an exception, Almighty Allah has said: إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُ‌وا عَلَيْهِمْ (except those who repent before you overpower them - 5:34) the outcome of which is that the Hadd Punishment for robbery mentioned in the verse provides an exemption whereby the one who repents - before robbers are overpowered and arrested by the government - shall have his Hadd Punishment forgiven. As for the forgiveness mentioned after the pun¬ishment for theft, it does not have the exemption from this temporal punishment. It is rather in terms of the Hereafter that this repen¬tance shall be accepted towards which a clear indication exists in the words: فَإِنَّ اللَّـهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ (then Allah shall relent towards him). In other words, the relevant ruler of the time will not abandon the Hadd Pun-ishment because of this repentance, instead of that, Almighty Allah will, by forgiving their crime, grant deliverance to them from the pun¬ishment of the Hereafter. Therefore, Muslim jurists almost unani¬mously agree that the Hadd Punishment for robbery shall not be en-forced on robbers who repent before they are arrested. But, should a thief were to forsake and repent from stealing after having committed a theft - whether before or after arrest - then, the Hadd of Sariqah, the Islamic Legal Punishment, which is a temporal punishment, will not be forgiven. That the sin is forgiven and deliverance from the punish¬ment of the Hereafter has been achieved is not contrary to this.

دوسری آیت میں ارشاد فرمایا : فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ يَتُوْبُ عَلَيْهِ ۭاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ یعنی ” جو شخص اپنی بدکرداری اور چوری سے باز آگیا اور اپنے عمل کی اصلاح کرلی تو اللہ تعالیٰ اس کو معاف فرما دیں گے کیونکہ اللہ بہت بخشنے والے اور مہربان ہیں “۔ ڈاکہ زنی کی شرعی سزا جس کا بیان چند آیات پہلے آیا ہے اس میں بھی معافی کا ذکر ہے، اور چوری کی سزا کے بعد بھی معافی کا ذکر ہے، لیکن دونوں جگہ کہ معافی کے بیان میں ایک خاص فرق ہے، اور اسی فرق کی بناء پر دونوں سزاؤں میں معافی کا مفہوم فقہاء کے نزدیک مختلف ہے، ڈاکہ زنی کی سزا میں تو حق تعالیٰ نے بطور استثناء کے ذکر فرمایا : (آیت) الا الذین تابو تا ان تقدروا علیہم۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ ڈاکہ زنی کی جو شرعی سزا آیت میں مذکور ہے۔ اس سے یہ صورت مستثنیٰ ہے کہ ڈاکوؤں پر حکومت کا قابو چلنے اور گرفتار ہونے سے پہلے جو توبہ کرے اس کو یہ سزائے شرعی معاف کردی جائے گی۔ اور چوری کی سزا کے بعد جو معافی کا ذکر ہے اس میں اس سزائے دنیوی سے استثناء نہیں، بلکہ آخرت کے اعتبار سے ان کی توبہ مقبول ہونے کا بیان ہے جس کی طرف (آیت) فان اللّٰہ یتوب علیہ۔ میں اشارہ موجود ہے کہ حکام وقت اس توبہ کی وجہ سے شرعی سزا نہ چھوڑیں گے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے جرم کو معاف فرما کر آخرت کی سزا سے نجات دیں گے، اسی لئے حضرات فقہاء تقریباً اس پر متفق ہیں کہ ڈاکو اگر گرفتار ہونے سے پہلے توبہ کرلیں تو ڈاکہ کی شرعی سزا ان پر جاری نہ ہوگی۔ مگر چور اگر چوری کرنے کے بعد خواہ گرفتاری سے پہلے یا بعد میں چوری سے توبہ کرے تو حد سرقہ جو دنیوی سزا ہے وہ معاف نہ ہوگی، گناہ کی معافی ہو کر آخرت کے عذاب سے نجات پا جانا اس کے منافی نہیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِہٖ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللہَ يَتُوْبُ عَلَيْہِ۝ ٠ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝ ٣٩ ظلم وَالظُّلْمُ عند أهل اللّغة وكثير من العلماء : وضع الشیء في غير موضعه المختصّ به، إمّا بنقصان أو بزیادة، وإمّا بعدول عن وقته أو مکانه، قال بعض الحکماء : الظُّلْمُ ثلاثةٌ: الأوّل : ظُلْمٌ بين الإنسان وبین اللہ تعالی، وأعظمه : الکفر والشّرک والنّفاق، ولذلک قال :إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ [ لقمان/ 13] والثاني : ظُلْمٌ بينه وبین الناس، وإيّاه قصد بقوله : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ إلى قوله : إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ وبقوله : إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ [ الشوری/ 42] والثالث : ظُلْمٌ بينه وبین نفسه، وإيّاه قصد بقوله : فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ [ فاطر/ 32] ، ( ظ ل م ) ۔ الظلم اہل لغت اور اکثر علماء کے نزدیک ظلم کے معنی ہیں کسی چیز کو اس کے مخصوص مقام پر نہ رکھنا خواہ کمی زیادتی کرکے یا اسے اس کی صحیح وقت یا اصلی جگہ سے ہٹاکر بعض حکماء نے کہا ہے کہ ظلم تین قسم پر ہے (1) وہ ظلم جو انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ کرتا ہے اس کی سب سے بڑی قسم کفر وشرک اور نفاق ہے ۔ چناچہ فرمایا :إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ [ لقمان/ 13] شرک تو بڑا بھاری ظلم ہے ۔ (2) دوسری قسم کا ظلم وہ ہے جو انسان ایک دوسرے پر کرتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ إلى قوله : إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے مگر جو درگزر کرے اور معاملے کو درست کرلے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمہ ہے اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنیوالوں کو پسند نہیں کرتا ۔ میں ظالمین سے اسی قسم کے لوگ مراد ہیں ۔ ۔ (3) تیسری قسم کا ظلم وہ ہے جو ایک انسان خود اپنے نفس پر کرتا ہے ۔ چناچہ اسی معنی میں فرمایا : فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ [ فاطر/ 32] تو کچھ ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں صلح والصُّلْحُ يختصّ بإزالة النّفار بين الناس، يقال منه : اصْطَلَحُوا وتَصَالَحُوا، قال : أَنْ يُصْلِحا بَيْنَهُما صُلْحاً وَالصُّلْحُ خَيْرٌ [ النساء/ 128] ( ص ل ح ) الصلاح اور الصلح کا لفظ خاص کر لوگوں سے باہمی نفرت کو دورکر کے ( امن و سلامتی پیدا کرنے پر بولا جاتا ہے ) چناچہ اصطلحوا وتصالحوا کے معنی باہم امن و سلامتی سے رہنے کے ہیں قرآن میں ہے : أَنْ يُصْلِحا بَيْنَهُما صُلْحاً وَالصُّلْحُ خَيْرٌ [ النساء/ 128] کہ آپس میں کسی قرار داد پر صلح کرلیں اور صلح ہی بہتر ہے ۔ غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ رحم والرَّحْمَةُ رقّة تقتضي الإحسان إلى الْمَرْحُومِ ، وقد تستعمل تارة في الرّقّة المجرّدة، وتارة في الإحسان المجرّد عن الرّقّة، وعلی هذا قول النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم ذاکرا عن ربّه «أنّه لمّا خلق الرَّحِمَ قال له : أنا الرّحمن، وأنت الرّحم، شققت اسمک من اسمي، فمن وصلک وصلته، ومن قطعک بتتّه» فذلک إشارة إلى ما تقدّم، وهو أنّ الرَّحْمَةَ منطوية علی معنيين : الرّقّة والإحسان، فركّز تعالیٰ في طبائع الناس الرّقّة، وتفرّد بالإحسان، فصار کما أنّ لفظ الرَّحِمِ من الرّحمة، فمعناه الموجود في الناس من المعنی الموجود لله تعالی، فتناسب معناهما تناسب لفظيهما . والرَّحْمَنُ والرَّحِيمُ ، نحو : ندمان وندیم، ولا يطلق الرَّحْمَنُ إلّا علی اللہ تعالیٰ من حيث إنّ معناه لا يصحّ إلّا له، إذ هو الذي وسع کلّ شيء رَحْمَةً ، والرَّحِيمُ يستعمل في غيره وهو الذي کثرت رحمته، قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] ، وقال في صفة النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] ، وقیل : إنّ اللہ تعالی: هو رحمن الدّنيا، ورحیم الآخرة، وذلک أنّ إحسانه في الدّنيا يعمّ المؤمنین والکافرین، وفي الآخرة يختصّ بالمؤمنین، وعلی هذا قال : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ، تنبيها أنها في الدّنيا عامّة للمؤمنین والکافرین، وفي الآخرة مختصّة بالمؤمنین . ( ر ح م ) الرحم ۔ الرحمۃ وہ رقت قلب جو مرحوم ( یعنی جس پر رحم کیا جائے ) پر احسان کی مقتضی ہو ۔ پھر کبھی اس کا استعمال صرف رقت قلب کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی صرف احسان کے معنی میں خواہ رقت کی وجہ سے نہ ہو ۔ اسی معنی میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے (152) انہ لما خلق اللہ الرحم قال لہ انا الرحمن وانت الرحم شفقت اسمک میں اسمی فمن وصلک وصلتہ ومن قطعت قطعتۃ ۔ کہ جب اللہ تعالیٰ نے رحم پیدا کیا تو اس سے فرمایا :۔ تین رحمان ہوں اور تو رحم ہے ۔ میں نے تیرے نام کو اپنے نام سے اخذ کیا ہے ۔ پس جو تجھے ملائے گا ۔ ( یعنی صلہ رحمی کرے گا ) میں بھی اسے ملاؤں گا اور جو تجھے قطع کرلیگا میں اسے پارہ پارہ کردوں گا ، ، اس حدیث میں بھی معنی سابق کی طرف اشارہ ہے کہ رحمت میں رقت اور احسان دونوں معنی پائے جاتے ہیں ۔ پس رقت تو اللہ تعالیٰ نے طبائع مخلوق میں ودیعت کردی ہے احسان کو اپنے لئے خاص کرلیا ہے ۔ تو جس طرح لفظ رحم رحمت سے مشتق ہے اسی طرح اسکا وہ معنی جو لوگوں میں پایا جاتا ہے ۔ وہ بھی اس معنی سے ماخوذ ہے ۔ جو اللہ تعالیٰ میں پایا جاتا ہے اور ان دونوں کے معنی میں بھی وہی تناسب پایا جاتا ہے جو ان کے لفظوں میں ہے : یہ دونوں فعلان و فعیل کے وزن پر مبالغہ کے صیغے ہیں جیسے ندمان و ندیم پھر رحمن کا اطلاق ذات پر ہوتا ہے جس نے اپنی رحمت کی وسعت میں ہر چیز کو سما لیا ہو ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی پر اس لفظ کا اطلاق جائز نہیں ہے اور رحیم بھی اسماء حسنیٰ سے ہے اور اس کے معنی بہت زیادہ رحمت کرنے والے کے ہیں اور اس کا اطلاق دوسروں پر جائز نہیں ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے :َ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ اور آنحضرت کے متعلق فرمایا ُ : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] لوگو ! تمہارے پاس تمہیں سے ایک رسول آئے ہیں ۔ تمہاری تکلیف ان پر شاق گزرتی ہے ( اور ) ان کو تمہاری بہبود کا ہو کا ہے اور مسلمانوں پر نہایت درجے شفیق ( اور ) مہربان ہیں ۔ بعض نے رحمن اور رحیم میں یہ فرق بیان کیا ہے کہ رحمن کا لفظ دنیوی رحمت کے اعتبار سے بولا جاتا ہے ۔ جو مومن اور کافر دونوں کو شامل ہے اور رحیم اخروی رحمت کے اعتبار سے جو خاص کر مومنین پر ہوگی ۔ جیسا کہ آیت :۔ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ہماری جو رحمت ہے وہ ( اہل ونا اہل ) سب چیزوں کو شامل ہے ۔ پھر اس کو خاص کر ان لوگوں کے نام لکھ لیں گے ۔ جو پرہیزگاری اختیار کریں گے ۔ میں اس بات پر متنبہ کیا ہے کہ دنیا میں رحمت الہی عام ہے اور مومن و کافروں دونوں کو شامل ہے لیکن آخرت میں مومنین کے ساتھ مختص ہوگی اور کفار اس سے کلیۃ محروم ہوں گے )

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

(سابقہ آیت کی بقیہ تفسیر) بیت المال سے چوری پر سزا بیت المال سے چوری کرنے والے کی قطع ید کے مسئلے میں اختلاف رائے ہے۔ امام ابوحنیفہ ، زفر امام ابو یوسف ، امام محمد اور امام شافعی کا قول ہے کہ بیت المال کے چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ حضرت علی ، ابراہیم نخعی اور حسن بصری کا یہی قول ہے۔ ابن وہب نے امام مالک سے روایت کی ہے کہ قطع ید ہوگی ۔ حماد بن ابی سلیمان کا بھی یہی قول ہے ۔ سفیان نے سماک بن حرب سے اور انہوں نے ابن عبید بن الابرض سے روایت کی ہے کہ حضرت علی (رض) کے پاس ایک شخص لایا گیا جس نے مال غنیمت کے پانچویں حصے سے ایک خود لوہے کی ٹوپی چرا لی تھی ۔ آپ نے اس کی قطع ید کا حکم نہیں دیا اور فرمایا کہ اس خمس میں اس شخص کا بھی حصہ ہے۔ وکیع نے المسعوی سے اور انہوں نے القاسم سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے بیت الماس سے چوری کرلی ، اس کے متعلق حضرت سعد (رض) نے حضرت عمر (رض) کو لکھاتو آپ نے جواب میں تحریر فرمایا کہ اس کا ہاتھ کاٹا نہیں جائے گا ۔ بیت المال میں اس شخص کا بھی حصہ ہے۔ ہمیں کسی صحابی کے متعلق علم نہیں کہ ان کی طر ف سے اس بارے میں کسی اختلاف رائے کا اظہارہوا ہو ، نیز جب چور اور دوسرے مسلمانوں کا بیت المال میں برابر کا حق ہے تو اس چور کی حیثیت اس چور جیسی ہوجائے گی جو ایسے مال میں چوری کرلے جو اس کے اور کسی دوسرے شخص کے درمیان مشترک ہو۔ اس بنا پر ایسے چور کا ہاتھ نہیں جاٹا جائے گا۔ شراب کی چوری پر کیا حکم ہے اگر کوئی شخص کسی مسلمان یا ذمی کی شراب چرا لے تو اس کی قطع ید کے مسئلے میں اختلاف رائے ہے۔ ہمارے اصحاب ، امام مالک اور امام شافعی کا قول ہے کہ ایسے چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ سفیان ثوری کا بھی یہی قول ہے۔ اوزاعی کا قول ہے کہ اگر کوئی ذمی کسی مسلمان کی شراب یا سورچرا لے تو اس سے تاوان بھروا لیا جائے گا اور مسلمان کو سزا دی جائے گی ۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ شراب ہمارے لیے مال کی حیثیت نہیں رکھتی البتہ ذمیوں کے لیے معاہدے اور ذمہ داری کی بنا پر اسے مال کی حیثیت سے رہنے دیا گیا ہے اس لیے اس کے چورکا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ کسی چیز کی دو کیفیتیں ہوں تو حکم بدل جاتا ہے اس لیے کہ جو چیز ایک حیثیت سے مال ہوا اور ایک حیثیت سے مال نہ ہو تو اسکی کم سے کم حالت یہ ہوتی ہے کہ اس کی یہ کیفیت اور صفت اس کے چور سے حد سرقہ دور کرنے میں شک کا فائدہ دے جاتی ہے۔ جس طرح اس شخص کو شک کا فائدہ دے کر حد زنا سے بری کردیا جاتا یہ جو اس لونڈی سے ہم بستری کر بیٹھتا ہے جو اس کے اور کسی اور شخص کے درمیان مشترک ہوتی ہے۔ اسے ایک اور پہلو سے دیکھے ، مسلمان کو شراب رکھنے اور پینے پر سزا ملتی ہے وہ اس کا پابند ہوتا ہے کہ شراب کو یا تو سرکہ میں تبدیل کرلے یا اسے بہادے ۔ اس لیے کہ جو شخص اس سے یہ شراب چوری کرلے گا تو وہ ایسی چیز سے اس کا قبضہ ختم کر دے گا جس پر قبضہ ختم کرنا خود اس مسلمان پر ضروری تھا اس لیے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ چوری کا اقبال جرم ایک بار کافی ہے یا نہیں جو شخص ایک دفعہ چوری کا اقبال جرم کرلے اس کے متعلق اختلاف رائے ہے۔ امام ابوحنیفہ ، زفر ، امام مالک ، امام شافعی اور سفیان ثوری کا قول ہے جو شخص ایک مرتبہ چوری کا اقبال جرم کرلے اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ۔ امام ابو یوسف ، قاضی ابن شبرمہ اور قاضی ابن ابی لیلیٰ کا قول ہے کہ جب تک دو دفعہ اقبال جرم نہیں کرے گا اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ پہلے قول کی صحت کی دلیل یہ ہے کہ عبد العزیز بن محمد در اور دی نے یزید بن خصیفہ سے روایت ہے ، انہوں نے محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے کہ ایک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پکڑا ہوا لایا گیا ۔ لوگوں نے عرض کیا اس شخص نے چوری کی ہے ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن کر فرمایا :” میرا خیال نہیں کہ اس نے چوری کی ہوگی “ یہ سن کر چور نے کہا : ہاں ۔ چوری کی ہے ” اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے لے جا کر اس کا ہاٹھ کاٹنے کا حکم دیا اور اس حکم پر عمل درآمد ہوگیا ۔ عبد العزیز دراوردی کے علاوہ دوسرے رایوں نے بھی یزید بن خصیفہ سے اس حدیث کی روایت کی ہے لیکن ان کی اسناد میں حضرت ابوہریرہ (رض) کا ذکر نہیں ہے ، ان راویوں سفیان ثوری ابن جریج اور محمد بن اسحاق شامل ہیں ۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ اس حدیث کی سند خود متصل ہو یا منقطع اس کا حکم ثابت ہے اس لیے کہ جن حضرات نے اسے مرسل حدیث کی صورت میں روایت کی ہے۔ یعنی صحابی کے واسطے کے بغیر ، ان کی یہ روایت ان لوگوں کی روایت کی صحت کے لیے مانع نہیں ہے جنہوں نے اس کے سلسلے سند کو صحابی کے واسطے سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچا دیا ہے۔ علاوہ ازیں اگر یہ حدیث مرسل بھی وارد ہوتی پھر بھی اس کا حکم ثابت ہوجاتا اس لیے کہ جہاں تک کسی حکم کے واجب ہونے کا تعلق ہے تو ہمارے نزدیک مرسل اور موصول روایتیں اس لحاظ سے یکساں درجے کی ہوتی ہیں ۔ غرض اس روایت سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص نے چوری کی ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اگر یہ بات اس طرح ہوتی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صرف ان لوگوں کی گواہی پر انحصار کرلیتے اور اس شخص کو انکار کی تلقین نہ فرماتے۔ جب ان لوگوں کے اس قول کے بعد کہ اس شخص نے چوری کی ہے ۔ آپ نے یہ فرمایا وما اخالہ سوق میرا خیال نہیں کہ اس نے چوری کی ہوگی اور اس وقت تک اس کا ہاتھ قطع نہیں کیا جب تک اس نے اقبال جرم نہیں کرلیا تو اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ آپ نے گواہی کی بنا پر اس کا ہاتھ نہیں کاٹا تھا بلکہ اقبال جرم پر اس کا ہاتھ کاٹا تھا۔ اگر ہمارے مخالفین اس حدیث سے استدلال کریں جسے حماد بن سلمہ نے اسحاق سے ، انہوں نے عبد اللہ بن ابی طلحہ سے ، انہوں نے حضرت ابو ذر (رض) کے آزاد کردہ غلام ابو المنذر سے اور انہوں نے ابو امیہ مخزومی سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک چور کو پکڑ کر لایا گیا جس نے چوری کا اعتراف کرلیا لیکن مال برآمد نہیں ہوا ۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ( ما اخالک سرقت میرا خیال نہیں کہ تم نے چوری کی ہوگی) چور نے یہ سن کر کہا :” اللہ کے رسول ؐ! ہاں چوری کی ہے ۔ “ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم فرمایا جس پر عمل درآمد ہوگیا ۔ اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ایک دفعہ اعتراف جرم پر اس کا ہاتھ نہیں کاٹا ، یہ حدیث اسناد کے لحاظ سے پہلی حدیث سے زیادہ قوی ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس حدیث میں اختلافی نکتے کا بیان نہیں ہے۔ وہ اس طرح کی حدیث میں یہ مذکور نہیں ہے کہ چور نے دو یا تین دفعہ چوری کا اعتراف کیا تھا اس میں تو بس یہ ذکر ہے کہ چور کے اقرار سے پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا فقرہ اس کے سامنے دو یا تین دفعہ دہرایا تھا اور اس کے بعد اس نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس حدیث میں یہ ذکر ہے کہ چور نے اعتراف کرلیا تھا اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے یہ فقرہ کہا تھا ( ما اخالک سوقت) اور دو یا تین مرتبہ اس فقرے کا اعادہ فرمایا تھا۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس میں یہ احتمال ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے دو یا تین دفعہ فقرہ دہرانے کے بعد اس نے اقبال جرم کرلیا تھا اور یہ بھی احتمال ہے کہ اس شخص نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سوا کسی اور کے سامنے اقبال جرم کیا ہو اور یہ چیز کے لیے قطع ید کی موجب نہیں ہے۔ اس میں یہ پہلو بھی ہے کہ اگر یہ بات ثابت بھی ہوجائے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے پہلے اقبال جرم کے بعد اپنے فقرے کا اعادہ کیا تھا تو بھی اس بات پر دلالت نہیں ہوگی کہ اس کے پہلے اقرار سے قطع ید واجب نہیں ہوئی اس لیے کہ اس میں کوئی امتناع نہیں کہ قطع ید تو واجب ہوچکی تھی لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواہش یہ تھی کہ اس کے اقرار کے اسقاط کا کوئی ذریعہ نکل آئے اس لیے آپ نے بار بار اپنا فقرہ دہرا کر اسے اپنے اقرار سے رجوع کرلینے کی تلقین فرمائی ۔ اگر یہ کہا جائے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے فرمای ما ینبغی لوال امرات یوتی الحد الا اقامۃ اس شخص کے لیے جسے والی اور حاکم مقرر کیا گیا ہو اس کے سوا اور کوئی بات مناسب نہیں کہ اس کے پاس جب کسی مجرم کو اس غرص سے لایا جائے کہ اس پر حد جاری کی جائے تو فوراً اس پر حد جاری کر دے۔ اگر اس شخص پر اس کے اقرار کی وجہ سے ابتدا ہی قطع ید واجب ہوجاتی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اقرار سے رجوع کرنے کی تلقین میں مصروف نہ ہوجاتے بلکہ فوری طور پر اس پر حد جاری کردیتے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ قطع ید کا وجوب اس امر سے مانع نہیں ہوتا کہ امام المسلمین عجلت سے کام نہ لے کہ حقیقت کی جستجو کرتے ہوئے معاملے کی تہہ تک پہنچ جائے ، نیز اس پر یہ بھی لازم نہیں ہوتا کہ فوری طور پر مجرم کا ہاتھ کاٹ دے۔ اس لیے کہ رجم کردینے کا حکم نہیں دیا بلکہ اس معاملے کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش میں ان سے یہ کہتے رہے لعلک لمست لعلک قبلت شاید تم نے صرف ہاتھ لگایا ہو، شاید تم نے صرف بوس و کنار کیا ہو ۔ پھر آپ نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ ماعتر (رض) کے خاندان والوں سے یہ بھی پوچھا کہ ” ا س کی عقل ٹھکانے تو ہے ؟ “ کہیں اس پر دیوانگی توطاری نہیں ہوگئی ؟ آپ کی یہ پوچھ گچھ اس پر دلالت نہیں کرتی کہ چاردفعہ اقراء کی بنا پر اس پر رجم کی حد واجب نہیں ہوئی تھی ۔ اس لیے معترض کی بیان کردہ حدیث میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت کردہ اس حدیث کی معاض بن جائے جس میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ آپ نے اس شخص کے اقبال جرم کے بعد قطع ید کا حکم دے دیا تھا۔ یہ بات تو واضح ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی ایسی حد کے اجرا کے لیے قدم نہیں اٹھایا تھا جو ابھی واجب ہی نہیں ہوئی تھی لیکن اس میں کوئی امتناع نہیں کہ حقیقت حالت معلوم کرنے نیز احتیاط برتنے اور معاملے کی توثیق کی خاطر آپ نے واجب شدہ حد کے اجراء میں تاخیر کردی ہو ۔ ہماری ات توجیہ کی صحت پر ابن لہیعہ کی روایت بھی دلالت کرتی ہے جو انہوں نے یزید بن ابی سے نقل کی ہے، انہوں نے عبد الرحمن بن ثعلبہ انصاری سے ، انہوں نے اپنے والد سے کہ حضرت عمرو بن سمرہ (رض) حضو (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور عرض کیا کہ ” میں نے فلاں خاندان کا ایک اونٹ چرا لیا ہے یہ سن کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کی طرف پیغام بھیجا ، انہوں نے جواب میں کہا کہ ہمارا ایک اونٹ گم ہوگیا ہے ۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرو کی قطع ید کا حکم جاری کردیا اور ان کا ہاتھ قلم کردیا گیا ۔ اس روایت میں بھی اس بات کا ذکر ہے کہ آپ نے ایک دفعہ اقرار پر ان کا ہاتھ کاٹ دیا تھا۔ قیاس اور نظر کی جہت سے غور کرنے پر بھی یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ جس چیز کی چوری کا اقرار کرلیا گیا ہو وہ یا تو یمین ہوگی یا غیر عین یعنی وہ ذوات القیم میں سے ہوگی ( ناپ یا تول کے تحت آنے والی چیز نہ ہوگی مثلاً کوئی جانور یا برتن یا کپڑا وغیرہ) یا ذوات الامثال میں سے ہوگی ( ناپ یا تول کے تحت آنے والی چیز ہوگی مثلاً گندم وغیرہ) اگر وہ عین یعنی ذوات القیم میں سے ہوا ور پہلی دفعہ اقرار کی بنا پر اس پر قطع ید واجب نہ ہو سکے تو پھر لا محالہ اس کا تاوان واجب ہوجائے گا اس لیے کہ چور کے پہلے اقرار کے ساتھ اس چیز میں آدمی کا حق ثابت ہوجائے گا اور اس کے لیے دوسری دفعہ اقرار تک تو قف نہیں کیا جائے گا جب مسروقہ چیز پر اس شخص کی ملکیت ثابت ہوجائے گی جس کے حق میں چور نے اقرار کیا ہے اور دوسری طرف قطع ید ثابت نہیں ہوگی تو پھر اس کا تو ان چور پر عائد ہوگا اور عین کے حصول کی صورت میں قطع ید کی نفی ہوجائے گی ۔ اگرچرائی ہوئی چیز غیر عین ذوات الامثال میں سے ہوگی تو چور کے پہلے اقرار کی بنا پر یہ چیز اس کے ذمہ دین یعنی واجب الادا بن جائے گی ۔ اس کے ذمہ اس چیز کا دین بن جانا قطع ید کی نفی کر دے گا جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ جب یہ بات جائز ہے کہ ایک چیز کو شروع ہی سے سرقہ کے طور پر لے لینے کا حکم قطع ید کے سلسلے میں تاوان کی نفی اور اس کے اثبات پر موقوف ہوتا ہے تو آپ نے تاوان لا حق ہونے کے سلسلے میں اس کے اقرار کے حکم کو قطع ید کے وجوب یا اس کے سقوط پر کیوں نہیں موقوف کیا ۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ہمارے نزدیک کسی چیز کو سرقہ کے طورپر لے لینا ہی قطع ید کا وجوب ہوتا ہے۔ اس لیے قطع ید کا حکم کسی اور چیز پر موقوف نہیں ہوگا ۔ ایک چیز کو بطور سرقہ لے لینے کے بعد قطع ید کا سقوط ہی تاوان کا موجب ہوتا ہے ۔ آپ نہیں دیکھتے کہ جب سرقہ گواہوں کی گواہی کی بنا پر ثابت ہوجاتا ہے تو اس کا حکم بھی اسی طرح ہوتا ہے۔ اب جب چورکا پہلا اقرار قطع ید کو واجب نہیں کرے گا تو اس اقرار کو تاوان کا موجب بن جانا چاہیے اور تاوان کا وجوب قطع ید کی نفی کر دے گا اس لیے کہ اس کا دوسرا اقرار اس تاوان کی نفی نہیں کرسکے گا جو پہلے اقرار کی بنا پر اس کے ذمے آگیا ہے اور قطع ید کی نفی کرتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ آپ کی یہ تعلیل زنا کے اقرار کی صورت میں منتقض ہوجاتی ہے۔ اس لیے کہ زنا کے سلسلے میں اس کا پہلا اقرار جب حد کا موجب نہیں ہوگا تو اس کی وجہ سے مہر کا ایجاب ضروری ہوجائے گا اس لیے کہ ملک کے بغیر جماع یا تو حد کا موجب ہوتا ہے یا مہر کا ۔ جب حد منقضی ہوجائے گی تو مہر واجب ہوجائے گا ۔ زانی کا دوسرا ، تیسرا اور چوتھا اقرار اس مہر کو ساقط نہیں کرسکے گا جو شروع ہی سے پہلے اقرار کی بنا پر واجب ہوگیا تھا ۔ یہ چیز زنا کے اندر اقرار کی تعداد کے اعتبار کو ساقط کردیتی ہے۔ جب زنا میں اقرار کی تعداد کے اعتبارکا وجوب درست ہے حالانکہ اس کے ساتھ وہ علت بھی موجود ہے جو سرقہ میں اقرار کی تعداد کے اعتبار کو مانع ہے تو اس سے آپ کی تعلیل کا فساد اور بودا پن واضح ہوجاتا ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ جس بات کا ہم نے ذکر کیا ہے اس سے تمہارے اس اعتراض کا کوئی تعلق نہیں ہے وہ یہ کہ زنا میں شبہ کی بنا پر حد کے سقوط کی صورت میں مہر واجب نہیں ہوتا اس لیے کہ بضع یعنی نسوانی اعضائے جنس سے تلذذ کی قیمت یعنی مہر عقد نکاح یا شبہ عقد کی جہلت سے لا حق ہوتی ہے ۔ لیکن اگر یہ تلذ دونوں بتوں سے عاری ہو تو پھر مہر کا وجوب نہیں ہوگا ۔ اس پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ سب اس پر متفق ہیں کہ کوئی شخص اگر ایک مرتبہ زنا کے ارتکاب کا اقرار کر کے مرجائے یا ارتکاب زنا کا ثبوت گواہی وغیرہ کی شکل میں مل جائے اور حد جاری ہونے سے پہلے اس کی موت واقع ہوجائے تو اس کے مال میں مہر کا وجوب نہیں ہوگا ۔ اگر وہ شخص سرقہ کا ایک دفعہ اقرارکر کے مرجاتات و سب کے نزدیک اس کا تو ان اس کے ذمے آتا اس طرح سب کے قول سے جو نتیجہ نکلتا ہے وہ یہ ہے کہ ایک دفعہ اقرار کے ساتھ تاوان کا ایجاب ہوجاتا ہے اور زنا کے اقرار کے ساتھ حد لگے بغیر مہر کا سقوط ہوجاتا ہے۔ دوسرے حضرات نے اس روایت سے استدلال کیا ہے جو اعمش نے قاسم بن عبد الرحمن سے نقل کی ہے ، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت علی (رض) سے کہ ایک شخص نے آپ (رض) کے پاس آ کر چوری کے جرم کا دو مرتبہ اقرار کرلیا ۔ حضر ت علی (رض) نے اس سے فرمایا کہ تم نے اپنی ذات کے خلاف دوگواہیاں دی ہیں ۔ پھر آپ نے اس کا ہاتھ قلم کرا دیا ہے اور اسے اس کی گردن کے ساتھ لٹکا دیا ۔ لیکن اس روایت میں کوئی دلالت نہیں ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ حضرت علی (رض) کا مسلک یہ ہے کہ دو مرتبہ اقرار کے بغیر قطع ید نہیں ہوسکتی ۔ آپ نے تو صرف فرمایا تھا کہ تو نے اپنی ذات کے خلاف دو گواہیاں دی ہیں آپ نے یہ تو نہیں فرمایا کہ اگر تو صرف ایک گواہی دیتا تو میں تیرا ہاتھ نہ کاٹتا اس روایت سے یہ بات بھی معلوم نہیں ہوتی کہ جب تک اس شخص نے دو مرتبہ اقرار نہیں کرلیا اس وقت تک آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا ۔ نظر اور قیاس کی جہت سے امامابو یوسف کے قول کے حق میں یہ استدلال کیا جاسکتا ہے کہ حد صدقہ جب ایسی حد ہے جو شبہ کی بنا پر ساقط ہوجاتی ہے تو اس میں اقرار کی تعداد کا گواہی کی تعداد کے ساتھ اعتبار واجب ہوگا ۔ جب اس میں کم سے کم تعداد دو گواہوں کی گواہی ہے تو اس سے یہ بات واجب ہوجاتی ہے کہ کم سے کم تعداد جس کے ذریعے اقرار درست ہوسکتا ہے وہ بھی دو ہونی چاہیے جس طرح زنا میں اقرار کی اس تعدا د یعنی چار کا اعتبار کیا گیا ہے جو گواہوں کی تعداد ہے۔ اس سے امام ابویوسف پر یہ بات لازم آتی ہے کہ شرب خمر کے اندر بھی اقرار کی تعداد کا اعتبار کریں ۔ میں نے ابو الحسن کرخی سے سنا تھا کہ انہیں شرب خمر کے سلسلے میں امام ابو یوسف سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جب تک شرابی دو دفعہ اقرار نہیں کرے گا اس وقت تک اس پر حد جاری نہیں کی جائیگی ۔ جس طرح اس میں گواہوں کی تعداد بھی دو ہو۔ لیکن حد قذف کے سلسلے میں امام ابو یوسف پر یہ بات لازم نہیں آتی اس لیے کہ حد قذف کا مطالبہ آدمی کا حق شمار ہوتا ہے جبکہ بقیہ تمام حدود اس طرح نہیں ہوتے۔ ہمارے نزدیک قیاس کی یہ صورت جس کے ذریعے درج بالاسطور میں امام ابو یوسف کے قول کے حق میں استدلال کیا گیا ہے، ناقابل قبول ہے۔ اس لیے کہ مقاد کی تعیین قیاسات کے ذریعے نہیں ہوتی جبکہ مقادیر کا تعلق ان جیسے امور کے ساتھ ہو جو زیر بحث ہیں ۔ ان کی تعیین کا طریقہ توقیف ہے یا پھر اتفاق امت ۔ رشتہ دار کا مال چرانے کا بیان ابو بکر جصاص کہتے ہیں کہ قول باری والسارق والسارقۃ فاقطعو ایدیھماہر چور کی قطع ید کے ابجاب کے لیے عموم ہے الایہ کی تخصیص کی کوئی دلیل قائم ہوجائے جو اس نوع کی ہو جس کا ہم پہلے ذکر کر آئے ہیں۔ یا جس طرح ہم نے ابو الحسن کرخی سے نقل کیا ہے کہ یہ قول باری عموم نہیں ہے بلکہ یہ مجمل ہے جو اپنے حکم کے اثبات کے لیے ایسی دلالت کا محتاج ہے جو کسی اور ذریعے سے حاصل ہوجائے۔ ایک اور جہت سے اس پر غور کیا جائے گا تو معلوم ہوگا کہ اس بات کی بنیاد پر یہ ہے کہ جس چیز کی تخصیص کا ثبوت پر سب کا اتفاق ہوچکا ہو اس کے عموم سے استدلال درست نہیں ہوتا ۔ ہم نے اصول فقہ میں اس بات کی پوری وضاحت کردی ہے ۔ محمد بن شجاع کا مسلک بھی ، یہی ہے تا ہم اگرچہ ہمارے نزدیک یہ قول باری عموم ہے لیکن اگر ہم اسے اس کے مقتضی کے ساتھ رہنے دیں تو ذی رحم محرم ( ایسا رشتہ دار جس کے ساتھ عقد نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے) کے سلسلے میں اس کی تخصیص کی دلالت واضح طور نظرآ سکتی ہے۔ اس مسئلے میں فقہاء کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ اس مسئلے میں اختلاف رائے کا ذکر ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ جو شخص اپنے کسی محرم رشتہ دار کی چوری کرے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹاجائے گا ۔ محرم رشتہ دار وہ ہوتے ہیں کہ اگر ان میں سے ایک کو مرد اور دوسرے کو عورت فرض کرلیا جائے تو ان کے درمیان اس رشتہ کی بنا پر عقد نکاح جائز نہ ہو۔ خاوند یا بیوی ایک دوسرے کا مال چرا لیں تو ہاتھ کاٹا جائے گا نہیں ؟ ہمارے اصحاب کے نزدیک اگر بیوی شوہر کا مال چوری کرلے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ اسی طرح اگر شوہر بیوی کا مال چرالے تو اس پر قطع ید واجب نہیں ہوگی ۔ سفیان ثوری کا قول ہے کہ محرم رشتہ دار کا مال چرانے پر چورکا ہاتھ نہیں کاٹاجائے گا ۔ امام مالک کا قول ہے کہ اگر شوہر بیوی کا مال چرائے گا یا بیوی شوہر کا مال چرائے گی اور چوری کی یہ واردات اس جگہ کے علاوہ کہیں اور کی گئی ہو جہاں یہ دونوں سکونت پذیر ہوں تو اس صورت میں چور کا ہاتھ کاٹ دیاجائے گا، خواہ وہ شوہر ہو یا بیو ی ۔ رشتہ داروں کے سلسلے میں بھی امام مالک کے نزدیک یہی مسئلہ ہے۔ والدین کا مال چرانے پر سزا کا کیا حکم ہوگا ؟ عبید اللہ بن الحسن کا قول ہے کہ جو شخص اپنے والدین کا مال چرا لے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا بشرطیکہ والدین کے پاس اس کا آنا جانا ہو ۔ اگر والدین نے اسے آنے جانے سے منع کر رکھا ہو اور پھر وہ ان کا مال چرالے تو اس صورت میں اس کا ہاتھ قلم کردیا جائے گا ۔ امام شافعی کا قول ہے کہ جو شخص اپنے والدین یا دادا نانا وغیرہ کی چوری کرے اسکا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ اسی طرح اگر میاں بیوی ایک دوسرے کا مال چرا لیں تو اس میں بھی قطع ید واجب نہیں ہوگی۔ ہمارے اصحاب کے قول کی صحت کی دلیل یہ قول باری ہے لیس علیکم جناح ان تاکلوا من بیوتکم او بیوت اباء کم تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم اپنے گھروں میں کھالو یا اپنے آباء کے گھروں میں جا کر کھالو تو قول باری اوما ملکتم مفاتحہ یا اس گھر سے جس کی کنجیوں کے تم مالک ہو۔ اگر تعالیٰ نے آیت میں مذکورہ اشخاص کے گھروں میں جا کر کھا لینے کی اباحت کردی ہے اور یہ چیز ان گھروں میں گھر والوں کی اجازت کے بغیر دخول کی اباحت کی بھی مقتضی ہے۔ جب ان لوگوں کا ان گھروں میں داخلہ جائز ہے تو ان گھروں میں رکھی ہوئی چیزیں محفوظ جگہوں میں رکھی ہوئی چیزیں قرار نہیں پائیں گی۔ جبکہ قطع ید کا وجوب اسی صورت میں ہوتا ہے جبکہ محفوظ جگہ سے کوئی چیز چرا لی گئی ہو ۔ نیز آیت میں مذکورہ اشخاص کا مال کھانے کی اباحت ان کا مال چرا لینے کی صورت میں قطع ید کو مانع ہے اس لیے کہ ان اموال میں چور کا بھی حق ہے جس طح شریک اور حصہ دار وغیرہ کی صورت میں ہوتا ہے۔ دوست کا مال چرانے پر سزا اگر یہ کہا جائے کہ قول باری ہے اوصدیقکم یا اپنے دوست کے گھر سے کھالو لیکن اس کے باوجود اگر دوست دوست کی چوری کرلیتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ظاہر آیت دوست کا مال چرانے پر قطع ید کی نفی کرتی ہے لیکن ہم نے سب کے اتفاق کی دلالت کی بنا پر اس کی تخصیص کردی گئی ہے اور اسکے سوا بقیہ تمام صورتوں کے لیے لفظ کی دلالت بحالہ باقی ہے ۔ علاوہ ازیں ایک شخص جب اپنے دوست کا مال چرانے کا قصد کرتا ہے تو وہ حقیقت میں اس کا دوست نہیں رہتا ۔ زیر بحث مسئلے کی ایک دلیل اور بھی ہے وہ یہ کہ ہمارے نزدیک یہ بات ثابت ہے کہ آیت میں مذکورہ اشخاص پر ضرورت کے وقت اس شخص کی کفالت واجب ہوتی ہے جو ان کا محرم رشتہ دار ہے اور اب اس نے ان کے مال میں چوری کا ارتکاب کیا ہے۔ اس ضرورت مند شخص کے لیے کسی بدل کے بغیر انکے مال میں سے لے لینا جائز ہوتا ہے ۔ اس لیے یہ شخص ان کا مال چرا کر بیت المال سے چوری کرنے والے کے مشابہ ہوگیا اس لیے کہ بیت المال میں ضرورت کے وقت چور کا حق بھی ثابت ہوتا ہے اور اس پر اس کا کوئی بدل بھی لازم نہیں آتا ہے۔ اگر یہ کہاجائے کہ ضرورت کے وقت یہ حق تو اجنبی کے مال میں بھی ثابت ہوجاتا ہے لیکن مال چرانے کی صورت میں یہ چیز اس کی قطع ید سے مانع نہیں ہوتی تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس کی دو وجوہ ہیں ۔ ایک تو یہ کہ اجنبی کے مال میں یہ حق ضرورت کے وقت اور جان جانے کے خوف کی صورت میں ثابت ہوتا ہے۔ لیکن آیت میں مذکور رشتہ داروں کے مال میں یہ حق فقرا اور کسب معاش سے معذور ہوجانے کی صورت میں بھی ثابت ہوجاتا ہے۔ اس لیے دونوں صورتیں ایک دوسرے سے مختلف ہوگئیں ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اجنبی ضرورت کے وقت یہ مال کسی بدل کے مقابلہ میں لیتا ہے لیکن رشتہ دار کی صورت میں بدل کے بغیر ہی وہ ان کے مال کا مستحق ہوجاتا ہے جس طرح ایک شخص کسی بدل کے بغیر بیت المال کے مال کا مستحق ہوجاتا ہے۔ نیز جب جان کی حفاظت اور اعضائے جسمانی کے تحفظ کے لیے مال کے اندر استحقاق پیدا ہوجاتا ہے بشرطیکہ اس کی ضرورت پیش آ جائے۔ دوسری طرف اس چور کو اپنے رشتہ داروں کے مال کی ضرورت تھی تا کہ کسی اور کی چوری نہ کر کے وہ اپنے ہاتھ کو قطع ید کے حکم سے بچا ک زندہ رکھ سکے تو اس صورت میں اس کی حیثیت اس فقیر جیسی ہوگئی جو اپنے مجرم رشتہ دار سے اس بنا پر اخراجات حاصل کرنے کا مستحق ہوجاتا ہے کہ اس کے ذریعے وہ اپنی جان زندہ رکھ سکے یا اپنے بعض اعضاء کو تلف ہونے سے بچا لے نیز ایسے شخص کو باپ پر بھی ہمارے ذکر کردہ معنی میں قیاس کیا جاسکتا ہے۔ جس چیز کی چوری پر قطع ید ہوچکی ہو اس چیز کو دوبارہ چرا لینے والے کا حکم ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ اگر ایک شخص کوئی کپڑا وغیرہ چرا لے اور اسے قطع ید کی سزا بھی مل جائے وہی چور پھر اسی کپڑے کو دوبارہ چرا لے تو اس مرتبہ اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ اس مسئلے کی اصل یہ ہے کہ ہمارے نزدیک قیاس کے ذریعے حدود کا اثبات جائز نہیں ہوتا اس کا طریقہ توقیف ہے یا پھر اتفا ق امت ۔ جب زیر بحث مسئلے میں ہمارے سامنے یہ دونوں باتیں موجود نہیں ہیں تو اب قیاس کے سوا کسی اور ذریعے سے اس کا اثبا ت نہیں ہوسکتا اور یہ چیز ہمارے نزدیک درست نہیں ہوتی ۔ اگر یہ کہا جائے کہ دوسری دفعہ چوری کرنے سے پہلے قول باری السارق والسارقۃ فاقطعوا ایدیھما کے اندر چوری کی سزا کے متعلق عموم موجود ہے ، اس عموم کے تحت آپ نے دوسری مرتبہ چوری کرنے پر اس کا ہاتھ کیوں نہیں کاٹ دیا۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ آیت کا عموم دوسر ی چوری کو شامل نہیں ہے اس لیے کہ اگر قطع واجب ہوجائے تو یہ چوری پائوں کاٹنے کی موجب ہے جبکہ آیت میں قطع ید کا حکم ہے۔ نیز قطع سرقہ کا وجوب سرقہ کے فعل اور عین یعنی چرائی ہوئی چیز دونوں سے متعلق ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ جب قطع کا سقوط ہوتا ہے تو عین کا تاوان واجب ہوجاتا ہے۔ جس طرح زنا کی حد کا جب وطی کے ساتھ تعلق ہوتا ہے تو حد کا سقوط وطی کے تاوان کا موجب ہوتا ہے۔ اسی طرح جب قصاص کے وجوب کا تعلق قتل نفس کے ساتھ ہوتا ہے تو قصاص کا سقوط جان کے تاوان کا موجب بن جاتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح سرقہ میں قطع کے سقوط پر عین کے تاوان کا وجوب اس سلسلے میں عین کے اعتبار کا موجب بن جاتا ہے۔ جب دو عین کے اندر سرقہ کا ایک فعل صرف ایک دفعہ قطع کا موجب ہوتا ہے یعنی اگر کوئی شخص بیک وقت دو چیزیں چرا لے تو اس کی سزا میں صرف ایک دفعہ قطع ید ہوتی ہے۔ تو ایک عین کے اندر دو دفعہ سرقہ کے فعل کا بھی یہی حکم ہونا چاہیے یعنی صرف ایک دفعہ قطع ید کا وجوب ہونا چاہیے اسی لیے کہ قطع کے ایجاب میں فعل سرقہ اور عین یعنی چرائی ہوئی چیز میں سے ہر ایک کا اثر اور دخل ہوتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ایک شخص جب کسی عورت کے ساتھ منہ کالا کرلے اور اس پر حدزنا جاری ہوجائے تو دوبارہ اسی عورت کے ساتھ زنا کے ارتکاب پر دوبارہ اس پر حد زنا جاری ہوتی ہے حالانکہ اس صورت میں ایک ہی عین ( عورت) میں دو دفعہ فعل زنا وقوع پذیر ہوا ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ حد زنا کے وجوب کے تعلق کے سلسلے میں عورت کی اپنی ذات کا کوئی اثر اور داخل نہیں ہوتا ، بلکہ حد زنا کے وجوب کا تعلق وطی کے فعل کے ساتھ ہوتا ہے کسی اور چیز کے ساتھ تعلق ہوتا ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ جب حد ساقط ہوجاتی ہے وطی کا تاوان لازم آ جاتا ہے ، عورت کی ذات کا تاوان پبھرنا لازم نہیں آتا۔ لیکن سرقہ میں حد کے سقوط پر عین سرقہ یعنی چرائی ہوئی چیز کا تاوان آ جاتا ہے یعنی چور سے وہ چیز رکھوالی جاتی ہے، نیز قطع ید کے بعد چور کے پاس موجود چیز جب مباح اور معمولی چیز کے حکم میں ہوجاتی ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ اس چیز کو اپنے مصرف میں لے آنے کی صورت میں اس پر اس کا تاوان واجب نہیں ہوتا تو اس سے یہ بات واجب ہوگئی کہ اس چیز کو دوبارہ چرانے پر اسے قطع کی سزا نہ دیا جائے۔ جس طرح ان چیزوں کی چوری قطع کی سزا نہیں دی جاتی جو اصل کے اعتبار سے مباح اور معمولی چیزیں شمار ہوتی ہیں اگرچہ وہ چیز لوگوں کی ملکیت ہوتی ہیں مثلاً مٹی ، لکڑی ، خشک گھاس اور پانی وغیرہ۔ اسی بنا پر فقہاء کا قول ہے کہ اگر کسی شخص نے سو ت چرا لی ہو اور اس کی سزا میں ق طع ید ہوگئی ہو پھر اس نے اس سوت سے کپڑا بنا لیا ہوا اگر یہی کپڑا وہ دوبارہ چرائے گا تو اسے قطع کی سزا دی جائے گی۔ اس لیے کہ کا تے ہوئے سوت میں کپڑا بننے کا عمل اس سے اباحت کے حکم کو رفع کر دے گا ۔ اباحت کا یہی حکم قطع کے وجوب سے مانع تھا جب یہ حکم اٹھ گیا تو اب قطع کا حکم لاحق ہوجائے گا جس طرح کسی نے لکڑی چرائی ہو تو اس کی سزا میں قطع ید نہیں ہوگی۔ لیکن اگر لکڑی بڑھئی کے ہاتھوں بنے ہوئے دروازے کی شکل میں ہوتی اور پھر وہ اسے چرا لیتا تو اس صورت میں اسی کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ۔ اس لیے کہ بڑھئی کے عمل کی وجہ سے یہ لکڑی اپنی پہلی حالت سے نکل آئی تھی اور اس نے ایک نئی شکل اختیار کرلی تھی ۔ نیز جب ایک چیز چرانے پر قطع ید ہوجاتی ہے اور قطع ید کی یہ سزا اس چیز کو اپنے مصرف میں لے آنے کی صورت میں چور کو تاوان بھرنے سے بری کردیتی ہے تو اس طرح گویا قطع اس مسروقہ چیز کی قیمت کی ادائیگی کے قائم مقائم ہو کر اس چیز کا معاوضہ بن جاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ مسروقہ چیز پر چور کی ملکیت کے وقوع پذیر ہونے کے مشابہ ہوجاتی ہے اس لیے کہ چور پر اس کے بدل کا استحقاق چور کی ملکیت کا موجب بن جاتا ہے۔ جب اس جہت سے مسروہق چیز اس کا مملوکہ اشیاء کے مشابہ ہوگئی تو دوبارہ اس چیز کو چرانے پر قطع کا حکم ساقط ہوگیا اس لیے کہ جب ایک چیز کے بارے میں اس وجہ سے شبہ پیدا ہوجائے کہ وہ ایک جہت سے مباح چیز کے مشابہ ہوا اور ایک جہت سے مملوکہ چیز کے مشابہ تو اس قسم کے شبہ کی بنا پ قطع کا حکم ساقط ہوجاتا ہے۔ چور اگر مال مسروقہ کو باہر لے جانے سے پہلے پکڑ لیا جائے تو اس کا حکم ابو بکر جصاص کہتے ہیں کہ فقہاء امصار اس پر متفق ہیں کہ اس صورت میں قطع واجب نہیں ہوتی الایہ کو چور مسروقہ چیز کو اس کی محفوظ جگہ سے علیحدہ کر دے۔ دار یعنی گھر کا سارا احاطہ ایک حرز یعنی محفوظ جگہ ہے اس لیے جب تک وہ مسروقہ چیز کو گھر کے احاطہ سے باہر نہیں لے جائے گا قطع ید واجب نہیں ہوئی ، حضرت علی (رض) ، حضرت ابن عمر (رض) سے یہی مروی ہے۔ ابراہیم نخعی کا بھی یہی قول ہے۔ یحییٰ بن سعید نے عبد الرحمن بن القاسم سے روایت کی ہے کہ حضرت عائشہ (رض) کو جب یہ اطلاع ملی کہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ چور اگر مال مسروقہ کا باہر نہیں لے گیا ہو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ تو آپ نے فرمایا :” اگر مجھے صرف ایک چھری مل جائے تو میں اس کا ہاتھ کاٹ ڈالوں “ سعید نے قتادہ سے اور انہوں نے حسن سے روایت کی ہے کہ اگر چورگھر کے اندر ہی مل گیا تو بھی اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ کسی آدمی کا گھر کے اندر گھس آنا اسے چور کے نام سے موسوم کرنے کا مستحق قرار نہیں دیتا اس لیے صرف اتنی بات پر قطع ید کے ایجاب درست نہیں ہوگا ۔ حرز کے اندر اس کا چیز کو اٹھا لینا بھی قطع کا موجب نہیں بن سکتا اس لیے کہ چیز بھی اپنے حرز میں موجود ہے۔ جب چور اسے حرز سے باہر نہیں لے گیا تو گویا اس نے اٹھایا ہی نہیں اس لیے اس پر قطع واجب نہیں ہوگی ۔ اگر اس جیسی صورت میں قطع واجب ہوجائے تو پھر حرز کے اعتبار کے کوئی معنی نہیں ہوں گے۔ واللہ اعلم۔ قطع ید کے بعد چور کا تاوان بھرنا امام ابوحنیفہ ، امام ابویوسف ، امام محمد ، زفر ، سفیان ثور ی اور ابن شبرمہ کا قول ہے کہ جب چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور مال مسروقہ بعینہٖ موجود ہو تو مسروق منہ یعنی اس کا مالک اسے اپنے قبضے میں لے لے گا ، اگر مال مسروقہ صرف کیا جا چکا ہو تو چور پر کوئی تاوان لازم نہیں ہوگا ۔ مکحول ، عطاء ، شعبی ، ابن شبرمہ اور ابراہیم نخعی کا ایک قول یہی ہے۔ امام مالک کا قول ہے کہ اگر چور مالدار ہو تو تاوان بھر دے گا اور اگر تنگدست ہو تو اس پر کوئی چیز لازم نہیں آئے گی ۔ عثمان البتی ، لیث بن سعد اور امام شافعی کا قول ہے کہ چور مال مسروقہ کا تاوان بھرے گا خواہ وہ ضائع کیوں نہ ہوچکا ہو ۔ حسن ، زہری ، حماد اور ابراہیم نخعی کا ایک قول یہی ہے۔ ابو بکر جصاص کہتے ہیں کہ جب مال مسروقہ بعینہٖ موجود ہو تو اس کا مالک اسے لے لے گا اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے ایک شخص کا ہاتھ کاٹ دیا تھا جس نے حضرت صفوان (رض) کی چادر چرالی تھی اور چادر انہیں واپس کردی تھی ۔ قطع ید کے بعد تاوان کی نفی پر یہ قول باری دلالت کرتا ہے فاقطعوا ایدیھما جزاء بملکسبا نکالا من اللہ جزائ اس چیز کا اسم ہے جس کا کوئی شخص کسی فعل کی بنا پر مستحق قرار پاتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے چور کے فعل پر اسے قطع ید کی صورت میں پوری جزاء کا مستحق قرار دیا تو اب اس کے ساتھ تاوان کا ایجاب جائز نہیں رہا کیونکہ اس کی وجہ سے منصوص حکم میں اضافہ لازم آتا ہے اور یہ بات صرف اسی طریقے سے جائز ہوسکتی ہے جس طریقے سے نسخ کا جواز ہوتام ہے۔ اسی طرح قول باری انما جزاء الذین یحاربون اللہ ورسولہ اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا کہ پوری جزا وہ ہے جو آیت میں مذکور ہے اس لیے کہ قول باری انما جزاء الذین یحاربون اللہ ورسولہ اس بات کی نفی کرتا ہے کہ آیت میں مذکور جزاء کے علاوہ اور بھی کوئی جزا ہے۔ سنت کی جہت سے عبد اللہ بن صالح کی روایت اس پر دلالت کرتی ہے۔ انہیں مفضل بن فضالہ نے یونس بن یزید سے یہ روایت سنائی ، انہیں سعد بن ابراہیم نے بتایا کہ میں نے اپنے بھائی مسور بن ابراہیم کو حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) سے روایت بیان کرتے ہوئے سنا تھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اذا اقمتم علی السارق الحلہ فلا غرمہ علیہ جب تم چور پر حد سرقہ جاری کردو تو اس کے بعد اس سے کوئی تاوان نہ بھروائو۔ ہمیں بعد الباقی بن قانع نے روایت بیان کی ، انہیں محمد بن نصر بن صہیب نے ، انہیں ابوبکر بن ابی شجاع الادمی نے ، انہیں خالد بن خداش نے ، انہیں اسحاق بن الفرات نے ، انہیں الفضل بن فصالہ نے یونس سے، انہوں نے زہری سے ، انہوں نے سعد بن ابراہیم سے ، انہوں نے مسوربن ابراہیم سے ، انہوں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک چور کو پکڑ کر لایا گیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو قطع ید کا حکم صادر فرمایا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ لاعزم علیہ اس پر کوئی تاوان نہیں ۔ عبد الباقی نے کہا ہے یہی اسناد درست ہے ، خالد بن خداش کو اس اسناد میں غلطی لگ گئی ہے۔ انہوں نے مسور بن ابراہیم کی جگہ مسور بن مخرمہ بیان کردیا ہے ( مسور بن مخرمہ (رض) صحابی ہیں) نظر اور قیاس کی جہت سے بھی اس امر پر دلالت ہو رہی ہے وہ یہ کہ ایک ہی فعل کی سزا میں حد اور مال کا اکٹھا ہوجانا ممتنع ہے جس طرح زنا کے فعل کی صورت میں حد اور مہر دونوں جمع نہیں ہوسکتے یا قتل کے فعل میں قصاص اور دیت دونوں اکٹھے نہیں کیے جاسکتے۔ اس لیے یہ ضروری ہوگیا کہ قطع ید کا وجوب مال کے تاوان کی نفی کر دے اس لیے کہ حدود کے اندر مالکا وجوب صرف شبہ کی بنا پر ہوتا ہے اور شبہ کا وجود قطع ید کی نفی کردیتا ہے۔ ایک اور وجہ بھی ہے وہ یہ کہ ہمارے اصول کے مطابق ضمان ایجاب ملک کا سبب ہوتا ہے ۔ اس لیے اگر ہم چور سے اس بنا پر تاوان بھروالیں گے کہ وہ مسال مسروقہ لے جانے کی بنا پر اس کا مالک ہوگیا تھا جو تاوان کا موجب بن گیا تو اس صورت میں اس کی قطع ید اپنی ملکیت کی چیز لینے کی بنا پر واقع ہوگی جب کہ یہ بات ممتنع ہے۔ جب ہمارے لیے قطع ید کو ٹالنے کو کوئی راستہ نہیں اور تاوان کے ایجاب کے قطع کو ٹالنا اور اسے ختم کردینا لازم آئے گا اس لیے تاوان کا وجوب ممتنع ہوجائے گا ۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٣٩) پھر جو چوری اور قطع ید (ہاتھ کاٹے جانے) کے بعد توبہ کرکے اپنی اصلاح کرے تو توبہ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٩ (فَمَنْ تَابَ مِنْم بَعْدِ ظُلْمِہٖ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوْبُ عَلَیْہِ ط) ( اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ) لیکن اس توبہ سے جرم کی سزا دنیا میں ختم نہیں ہوگی۔ یہ جرم ہے دنیا (قانون) کا اور گناہ ہے اللہ کا۔ جرم کی سزا دنیا میں ملے گی ‘ گناہ کی سزا اللہ نے دینی ہے ‘ اگر توبہ کرلی تو اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا اور اگر توبہ نہیں کی تو اس کی سزا بھی ملے گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :61 اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا ہاتھ نہ کاٹا جائے ، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ہاتھ کٹنے کے بعد جو شخص توبہ کرلے اور اپنے نفس کو چوری سے پاک کر کے اللہ کا صالح بندہ بن جائے وہ اللہ کے غضب سے بچ جائے گا ، اور اللہ اس کے دامن سے اس داغ کو دھو دے گا ۔ لیکن اگر کسی شخص نے ہاتھ کٹوانے کے بعد بھی اپنے آپ کو بدنیتی سے پاک نہ کیا اور وہی گندے جذبات اپنے اندر پرورش کیے جن کی بنا پر اس نے چوری کی اور اس کا ہاتھ کاٹا گیا ، تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہاتھ تو اس کے بدن سے جدا ہو گیا مگر چوری اس کے نفس میں بدستور موجود رہی ، اس وجہ سے وہ خدا کے غضب کا اسی طرح مستحق رہے گا جس طرح ہاتھ کٹنے سے پہلے تھا ۔ اسی لیے قرآن مجید چور کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اللہ سے معافی مانگے اور اپنے نفس کی اصلاح کرے ۔ کیونکہ ہاتھ کاٹنا توانتظام تمدن کے لیے ہے ۔ اس سزا سے نفس پاک نہیں ہو سکتا ۔ نفس کی پاکی صرف توبہ اور رجوع الی اللہ سے حاصل ہوتی ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث میں مذکور ہے کہ ایک چور کا ہاتھ جب آپ کے حکم کے مطابق کاٹا جا چکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پاس بلایا اور اس سے فرمایا قل اسْتغفر اللہ و اتوب الیہ ۔ ”کہہ میں خدا سے معافی چاہتا ہوں اور اس سے توبہ کرتا ہوں“ ۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کے مطابق یہ الفاظ کہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق میں دعا فرمائی کہ اَلّٰھُمَّ تُبْ عَلَیْہِ ۔ ”خدایا اسے معاف فرما دے“ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

31: ڈاکے کی سزا میں بھی اوپر توبہ کا ذکر آیا تھا، مگر وہاں توبہ کا اثر یہ تھا کہ گرفتاری سے پہلے توبہ کرلینے سے حد کی سزا معاف ہوجاتی تھی، یہاں اس قسم کے الفاظ نہیں ہیں، لہذا امام ابوحنیفہ (رح) کی تشریح کے مطابق چور کی سزا توبہ سے معاف نہیں ہوتی، چاہے وہ گرفتاری سے پہلے توبہ کرلے، یہاں صرف یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ اس توبہ کا اثر آخرت میں جاری ہوگا کہ اس کا گناہ معاف کردیا جائے گا، اس کے لئے بھی آیت میں دو شرطیں بیان کی گئی ہیں ایک یہ کہ وہ دل سے شرمندہ ہو کر توبہ کرے اور دوسرے یہ کہ اپنے معاملات درست کرلے، اس میں یہ بات بھی داخل ہے کہ جن جن کا سامان چرایا تھا ان کو وہ سامان واپس کرے الا یہ کہ وہ معاف کردیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 یہاں ظلم سے مراد مسرقہ چوری ہے یعنی جس نے چوری کے بعد توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلی اللہ تعالیٰ ان کا گناہ معاف فرامائے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ توبہ کرلینے سے چوری کی حد اس سے ساقط ہوجائے گی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں چورتوبہ کرتے ہوئے آتے لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر حد جاری فرماتے دار قطنی کی ایک روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک چورکا ہاتھ کٹوایا اور پھر اس سے فرمایا تب الی الہ یعنی توبہ کرو اللہ تعالیٰ تمہارا قصور معاف فرمائے ( از فتح القدیر ( یہ باکل صحیح ہے کہ حد دو کفارہ میں محض ان کی حیثیت زواجر کی نہیں ہو ہے مگر ساتھ ہی توبہ کی بھی ضرورت ہے۔ (ماخوذ از قرطبی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : مجرموں کے لیے توبہ اور اصلاح کا دروازہ کھلا رکھ کر انہیں توبہ اور اصلاح کی ترغیب دی گئی ہے۔ دنیا کے دسا تیر اور قوانین میں اس بات کا اہتمام نہیں کیا جاتا کہ ایک مجرم کو سزا دینے کے بعد اس کی اصلاح کا اہتمام کیا جائے۔ یہ اعزاز بھی صرف دین اسلام کو حاصل ہے کہ وہ مجرم کو سزا دینے کے بعد نہ صرف اسے اپنی اصلاح کا موقع دیتا ہے بلکہ وہ اسے اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ جو شخص بھی سچے دل اور اصلاح کے ارادے کے ساتھ توبہ کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کو رحیم وکریم پائے گا۔ اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجرم کو توبہ کی تلقین کیا کرتے تھے۔ (عَنْ أَبِی سَعِیدٍنِ الْخُدْرِیِّ (رض) عَنِ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ کَانَ فِی بَنِی إِسْرَاءِیلَ رَجُلٌ قَتَلَ تِسْعَۃً وَتِسْعِینَ إِنْسَانًا ثُمَّ خَرَجَ یَسْأَلُ فَأَتٰی رَاہِبًا فَسَأَلَہُ فَقَالَ لَہُ ہَلْ مِنْ تَوْبَۃٍ قَالَ لَا فَقَتَلَہُ فَجَعَلَ یَسْأَلُ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ اءْتِ قَرْیَۃَ کَذَا وَکَذَا فَأَدْرَکَہُ الْمَوْتُ فَنَاءَ بِصَدْرِہٖ نَحْوَہَا فَاخْتَصَمَتْ فیہِ مَلَاءِکَۃُ الرَّحْمَۃِ وَمَلَاءِکَۃُ الْعَذَابِ فَأَوْحَی اللّٰہُ إِلٰی ہَذِہٖ أَنْ تَقَرَّبِی وَأَوْحَی اللّٰہُ إِلٰی ہَذِہٖ أَنْ تَبَاعَدِی وَقَال قیسُوا مَا بَیْنَہُمَا فَوُجِدَ إِلٰی ہٰذِہٖ أَقْرَبَ بِشِبْرٍ فَغُفِرَ لَہُ ) [ رواہ البخاری : کتاب احادیث الانبیاء، باب حدیث الغار ] ” حضرت ابو سعید خدری (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا بنی اسرائیل میں ایک شخص نے ننانوے قتل کیے تھے۔ پھر وہ توبہ کے لیے استغفار کر رہا تھا وہ ایک راہب کے پاس پہنچا اور اس سے پوچھا کیا اس کی توبہ قبول ہوسکتی ہے ؟ راہب نے جواب دیا نہیں۔ اس نے اسے بھی قتل کردیا۔ پھر وہ مسئلہ پوچھنے گیا، اسے اس شخص نے ایک بستی کی طرف رہنمائی کی۔ راستے میں اس کو موت نے آلیا تو وہ اپنے سینے کے بل اس بستی کی طرف گرا۔ اس شخص کے بارے میں رحمت اور عذاب کے فرشتے جھگڑنے لگے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو حکم دیا کہ مرنے والے کے قریب ہوجائے اور چھوڑی ہوئی بستی کو اس سے دوری کا حکم دیا۔ پھر دونوں کے درمیان فاصلہ ناپنے کا حکم دیا۔ چناچہ وہ منزل مقصود کے بالشت بھر قریب پا یا گیا اس لیے اس کو معاف کردیا گیا۔ “ (عَنْ أَبِی مُوسَی (رض) عَنْ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَبْسُطُ یَدَہُ باللَّیْلِ لِیَتُوبَ مُسِیء النَّہَارِ وَیَبْسُطُ یَدَہُ بالنَّہَارِ لِیَتُوبَ مُسِیء اللَّیْلِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا ) [ رواہ مسلم : کتاب التوبہ، باب قبول التوبۃ من الذنوب ] ” حضرت ابو موسیٰ (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ رات کو اپنا دست رحمت پھیلاتا ہے تاکہ دن بھر کا گنہگار توبہ کرلے اور دن کو دست شفقت بڑھاتا ہے تاکہ رات بھر کا گنہگار توبہ کرلے، سورج کے مغرب سے نکلنے یعنی قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ “ (کُلُّ بَنِيْ آدَمَ خَطَّاءٌ وَخَیْرُ الْخَطَّآءِیْنَ التَّوَّابُوْنَ ) [ رواہ ابن ماجۃ : کتاب الزھد، باب ذکر التوبۃ ] ” آدم کی ساری اولاد خطا کار ہے اور بہترین خطا کار توبہ کرنے والے ہیں۔ “ (مَنْ تَابَ قَبْلَ أَنْ یُغَرْغِرَ نَفْسُہٗ قَبِلَ اللّٰہُ مِنْہُ )[ احمد : کتاب باقی مسند المکثرین، باب أحادیث رجال من أصحاب النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ] ” جس نے موت کے آثار ظاہرہونے سے پہلے توبہ کرلی اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ “ ( اَلتَّاءِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَہٗ ) [ رواہ ابن ماجۃ : کتاب الزھد ] ” گناہ سے توبہ کرنے والا گناہ نہ کرنے کے برابر ہوجاتا ہے۔ “ تفسیر بالقرآن توبہ کی شرائط : ١۔ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور صاف پاک رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ (البقرۃ : ٢٢٢) ٢۔ توبہ اور اپنی اصلاح کرنے والے کی اللہ توبہ قبول کرتا ہے۔ (البقرۃ : ١٥٩ تا ١٦٠) ٣۔ جو گناہ کے بعد توبہ کرے اور نیک ہوجائے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے۔ (المائدۃ : ٣٩) ٤۔ برائی کرنے کے بعد توبہ کرنے پر اللہ تعالیٰ معاف کردیتا ہے۔ (الاعراف : ١٥٣) ٥۔ ایمان والو سچے دل سے توبہ کرلو اللہ تبارک وتعالیٰ تمہاری برائیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا۔ (التحریم : ٨) ٦۔ سچی اور صحیح توبہ اس کی ہے جو توبہ کے بعد نیک اعمال کرتا رہے اور گناہ سے بچے۔ (الفرقان : ٧١) ٧۔ توبہ کے بعد گناہوں سے باز آنے والے کی توبہ قبول ہوتی ہے جو اپنی موت تک گناہوں سے باز نہ آئے اور توبہ بھی کرتا رہے اس کی توبہ قبول نہیں۔ (النساء : ١٧۔ ١٨) ٨۔ اگر کبیرہ گناہوں سے بچا جائے تو پھر چھوٹے گناہ معاف ہوتے ہیں۔ (النساء : ٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِہِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللّہَ یَتُوبُ عَلَیْْہِ إِنَّ اللّہَ غَفُورٌ رَّحِیْمٌ(39) ” اور وہ دانا وبینا ہے ۔ پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ کی نظر عنایت پھر اس پر مائل ہوجائے گی ‘ اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے) ” اللہ کی حکمرانی ایک ہے ‘ وہ مالک الملک ہے ‘ وہی ہے جو اس دنیا کے لئے قانون بناتا ہے اور آخرت میں پھر اس قانون کے مطابق جزا وسزا مقرر کرتا ہے ۔ ان معاملات میں نہ تعدد ہے ‘ نہ کوئی تقسیم ہے اور نہ یہ معاملات ایک دوسرے سے جدا ہیں ۔ لوگوں کے معاملات اس وقت تک درست نہیں ہوسکتے جب تک حق قانون سازی اور نظام جزاوسزا دنیا اور آخرت دونوں میں ایک ہی ذات باری میں مرتکز نہ کردیا جائے ۔ اس لئے کہ اگر اس کائنات میں صرف اللہ الہ نہ ہوتا اور متعدد الہ ہوتے تو یہ کب کی تباہ ہوچکی ہوتی ۔ پس وہی ہے جو آسمانوں میں بھی الہ ہے اور زمین میں الہ۔ درس نمبر ٤٩ ایک نظر میں : اس سبق میں اسلامی نظریہ حیات اور اسلامی نظام حیات کا نہایت ہی اہم مسئلہ لیا گیا ہے ۔ اس پر اسلامی نظام حکومت اور اسلامی زندگی کا دارومدا رہے ۔ سورة آل عمران اور سورة نساء میں بھی اس مسئلے کا بار بار ذکر ہوا ہے لیکن یہاں اس سبق میں اسے نہایت ہی واضح اور قطعی شکل میں لے لیا گیا ہے ۔ یہاں اس مسئلے کو اشارۃ النص یا مفہوم آیت کے طور پر نہیں لیا گیا نہ بطور اقتضاء النص لیا گیا ۔ یہاں اسے عبارۃ النص اور قضی الدلالت کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ یہ مسئلہ نظام حکومت ‘ قانونی نظام اور عدالتی نظام سے متعلق ہے اور اس کی اساس پر مسئلہ توحید ‘ مسئلہ حاکمیت الہیہ اور ایک شخص کے ایمان کے ہونے نہ ہونے کا دارومدار ہے ۔ سوال یہ ہے کہ ہمارا نظام حکومت ہمارا قانونی نظام اور ہمارا نظام عدالت آیا اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق ہوگا ‘ شریعت کے مطابق ہوگا اور ان شرائع کے مطابق ہوگا جو ادیان سماوی میں محفوظ رہی ہیں ۔ سابقہ رسل اور اس رسول آخر الزمان کی شریعت کے مطابق ہوگا یا ہماری خواہشات بدلتی ہوئی خواہشات یا ہمار مصالح اور بدلتے ہوئے مصالح کے مطابق ہوگا جو اللہ کی شریعت کے مطابق نہیں ہیں یا صرف کسی دوریا کسی نسل کے رسم و رواج کے مطابق متغیر اور متبدل ہوتا رہے گا ۔ آیا لوگوں کی زندگی اور اس کرہ ارض پر حاکمیت ‘ ربوبیت اور قیومیت اللہ کی ہوگی یا اس میں سے بعض چیزیں اللہ کی اور بعض دوسرے لوگوں کی ہوں گی ؟ اللہ تعالیٰ کا فرمان یہ ہے کہ اس کے سوا کوئی اور الہ نہیں ہے ۔ اس نے لوگوں کے لئے ایک شریعت نازل کی ہے اور یہ شریعت اور قانون اس کی حاکمیت کے مطابق ہے ۔ اس نے لوگوں سے یہ عہد لیا ہے کہ وہ اللہ کی شریعت پر قائم رہیں گے اور اس کرہ ارض پر یہی شریعت حاکم رہے گی ۔ اور لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اسی شریعت کے مطابق اپنی عدالتیں چلائیں اور انبیاء کا بھی فرض ہے کہ وہ اس کے مطابق کام کریں ۔ انبیاء کے بعد حکام کا فرض بھی یہی ہے کہ وہ اس کے مطابق فیصلے کریں ۔ اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ اس مسئلے میں کوئی جھوٹ اور کوئی خود مختاری نہیں ہے ۔ اس مسئلے میں زندگی کے معاملات میں سے چھوٹے سے چھوٹے معاملے میں انحراف ناقابل برداشت ہے ۔ اگر کوئی پوری نسل کسی بھی دور میں کوئی قانون اس کے مقابلے میں وضع کرے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ نہ کسی قبیلے یا کسی قوم کا کوئی اصول اس کے مقابلے میں کوئی حیثیت رکھتا ہے الا یہ کہ اللہ نے کسی چیز کا اذن دے دیا ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہاں سوال یا تو ایمان وکفرکا ہے یا اسلام اور جاہلیت کا یا شریعت ہوگی یا نفسانیت ۔ اس معاملے میں نہ کوئی بین بین مقام ہے ۔ نہ نرمی ہے اور نہ مصالحت ہے ۔ مومنین وہی لوگ ہیں جو اللہ کے قانون کے مطابق حکم کرتے ہیں ۔ اس سے ذرہ برابر انحراف نہیں کرتے اور اس میں ایک حرف کی تبدیلی نہیں کرتے ، ظالم ‘ فاسق ‘ اور کافر وہ لوگ ہیں جو اس معاملے میں انحراف کرکے فیصلے اللہ کے قانون شریعت کے مطابق نہیں کرتے ۔ حکمران اگر اللہ کی شریعت کے مطابق حکمران ہوں گے تو وہ دائرہ ایمان میں داخل ہوں گے یا وہ کسی دوسرے آئین ودستور و قانون پر چلتے ہوں گے جس کی اجازت اللہ نے نہ دی ہوگی تو وہ کافر ‘ فاسق اور ظالم ہوں گے ۔ لوگوں کے لئے دو ہی راستے ہیں ‘ یا تو وہ حکام اور ججوں کی جانب سے اللہ کے قانون کے مطابق جاری کردہ فیصلے قبول کریں گے اور اپنی زندگی کے تمام امور میں ایسا کریں گے تو وہ مومن ہوں گے اور اگر وہ یہ راہ اختیار نہ کریں گے تو وہ مومن نہ ہوں گے ۔ ان دو راستوں کے درمیان کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے ۔ نہ اس معاملے میں کوئی حجت بازی کام دے گی ‘ نہ کوئی معذرت قبول ہوگی ‘ نہ کوئی مصلحت قبول ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ بہر حال لوگوں کا رب ہے اور وہی جانتا ہے کہ لوگوں کی مصلحت کس میں ہے ؟ اللہ تعالیٰ لوگوں کی حقیقی بہبود کے لئے قانون سازی کرتا ہے لہذا اللہ کی شریعت اور احکام سے کوئی قانون اور کوئی آرڈر بہتر نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اللہ کی شریعت کو تسلیم نہیں کرتا ۔ یا یہ کہ وہ اللہ سے زیادہ لوگوں کی مصلحت کے بارے میں جانتا ہے ۔ اگر کوئی اپنی زبان اور اپنے عمل سے ایسا کہے تو وہ دائرہ ایمان سے خارج تصور ہوگا ۔ یہ ہے وہ عظیم مسئلہ جو اس سبق میں فیصلہ کن انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس سبق میں یہودیوں کے حالات بھی بیان کئے گئے ہیں جو مدینہ کے اردگرد پھیلے ہوئے تھے جو منافقین کے ساتھ مل کر اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے تھے اور داؤ پیچ لڑا رہے تھے ۔ (آیت) ” من الذین قالوا امنا باافواھھم ولم تو من قلوبھم “۔ (٥ : ٤١) (ان لوگوں سے جو یہ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ ان کے دل ایمان نہ لائے تھے) اس میں وہ حالات بھی بیان کئے گئے ہیں جن کے مطابق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سازشوں کا مقابلہ کر رہے تھے اور جن سے یہودی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ سے آج تک باز نہیں آئے ۔ اس سبق میں قرآن کی عبارتوں سے کئی باتیں نکلتی ہیں ۔ پہلا فیصلہ تو یہ ہوتا ہے کہ وہ تمام ادیان جو اللہ کی جانب سے نازل ہوئے ان میں تمام فیصلے اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق ہوتے رہے ۔ ان کے اندر زندگی کا پورا نظام اللہ کی شریعت پر قائم ہوتا رہا ۔ یہ بات اسلام اور کفر کے اندر حد فاصل رہی ‘ اسلام اور جاہلیت کے اندر فرق و امتیاز کی بنیاد رہی اور شریعت اور ہوائے نفس کے درمیان جدائی کی اساس رہی کہ شریعت کے مطابق فیصلے کراتا ہے اور کون نہیں کراتا ہے۔ توراۃ کو بھی اللہ نے اس لئے نازل فرمایا کہ اس میں ہدایت اور نور تھا ۔ (آیت) ” یَحْکُمُ بِہَا النَّبِیُّونَ الَّذِیْنَ أَسْلَمُواْ لِلَّذِیْنَ ہَادُواْ وَالرَّبَّانِیُّونَ وَالأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُواْ مِن کِتَابِ اللّہِ وَکَانُواْ عَلَیْْہِ شُہَدَائ۔ (٥ : ٤٤) (سارے نبی جو مسلم تھے ‘ اسی کے مطابق ان یہودیوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے اور اسی طرح ربانی اور احبار بھی ۔ (اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے) کیونکہ انہیں کتاب کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے) دوسری جگہ ہے ۔ (آیت) ” وعندھم التورۃ فیھا حکم اللہ “ (٥ : ٤٣) (اور انکے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم ہے) اور دوسری جگہ ارشاد ہوتا ہے۔ (آیت) ” وکتبنا علیھم علیھم فیھا ان النفس بالنفس) (اور ہم نے اس میں ان پر یہ فرض کردیا کہ جان کے بدلے جان ہوگی ) اور حضرت ابن مریم عیسیٰ (علیہ السلام) کو انجیل دی گئی ۔ (آیت) ” مصدقالما بین یدیہ من التورت وھدی وموعظۃ للمتقین (٤٦) والیحکم اھل الانجیل بما انزل اللہ فیہ “۔ (٤٧) (٥ : ٤٦۔ ٤٧) (اور وہ تورات میں سے جو کچھ اس وقت موجود تھا اس کی تصدیق کرنے والی تھی اور خدا ترس لوگوں کے لئے سراسر ہدایت اور نصیحت تھی ، ہمارا حکم تھا کہ اہل انجیل اس قانون کے مطابق فیصلے کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے) پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی پر قرآن کریم نازل فرمایا ۔ (آیت) ” بالحق مصدقالما بین یدیہ من الکتب ومھیمنا علیہ (٥ : ٤٨) (سچائی کے ساتھ اور الکتاب میں سے جو کچھ اس کے آگے موجود ہے اس کی تصدیق کرنے والی اور اس کی محافظ اور نگہبان ہے) اور نبی آخر الزمان کو حکم دیا گیا : (آیت) ” فاحکم بینھم بما انزل اللہ ولا تتبع اھوآء ھم عما جآءک من الحق (٥ : ٤٨) (لہذا تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو) اور پھر کہا : (آیت) ” ومن لم یحکم بما انزل اللہ فاولئک ھم الفسقون “۔ (٥ : ٤٧) (جو لوگ اللہ کے قانون کے مطابق فیصلے نہ کریں وہ فاسق ہیں) اور یہ حکم دیا : (آیت) ” افحکم الجاھلیۃ یبغون ومن احسن من اللہ حکما لقوم یوقنون “۔ (٥ : ٥٠) (تو پھر کیا جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں حالانکہ جو لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں کے نزدیک اللہ بہتر فیصلہ کرنے والا اور کون ہو سکتا ہے) ان آیات سے صاف نظر آتا ہے کہ تمام ادیان کا اس نکتے پر پورا پورا اتفاق رہا ہے ۔ یوں اسلامی حدود متعین ہوجاتی ہیں اور اسلام کی سرائط کا تعین ہوجاتا ہے ۔ محکموں اور عدالتوں کے لئے بھی اور حکام کے لئے بھی ۔ اصل بات یہ ہے کہ تمام فیصلے اللہ کے احکام کے مطابق کئے جائیں اور عوام الناس ان فیصلوں کو قبول کریں ۔ اور اسلامی قانون کو چھوڑ کر دوسرے قوانین اور احکام کے پیچھے نہ بھاگیں ۔ اس فریم ورک میں یہ مسئلہ نہایت ہی اہمیت اختیار کرجاتا ہے اور اس زاویے سے اس پر زور دینے کے اسباب بھی لازما نہایت ہی اہم ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ یہ اسباب کیا ہیں ؟ چاہے ان اسباب کی تلاش ہم ان نصوص کے اندر کریں یا پوری قرآنی آیات وعبارات میں کریں یہ اسباب ہمیں بالکل واضح نظر آتے ہیں ۔ ان میں پہلا سبب یہ ہے کہ یہ دراصل اللہ کی الوہیت اس کی ربوبیت اور حاکمیت کے اقرار کا مسئلہ ہے اور یہ کہ اس کے ساتھ ان امور میں کوئی شریک نہیں ہے ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اس کے انکار کا مسئلہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ معاملہ ایمان اور کفر کا معاملہ بن جاتا ہے ۔ اسلام اور جاہلیت کا مسئلہ ہے ۔ یا جاہلیت ہوگی یا اسلام ہوگا ۔ آپ پورے قرآن پر نگاہ ڈالیں ۔ یہ ایک نمائش گاہ ہے لیکن اس میں جہاں دیکھو اس ایک ہی حقیقت کو برائے مشاہدہ پیش کیا گیا ہے ۔۔۔۔ ۔۔ یہ کہ اللہ وحدہ ہی خالق ہے ‘ اسی نے اس پوری کائنات کو پیدا کیا ‘ اسی نے اس انسان کو پیدا کیا ‘ اسی نے اس زمین و آسمان کو اور ان کے درمیان پائے جانے والی تمام اشیاء کو اس انسان کے لئے مسخر کیا ۔ تخلیق صرف اللہ کی ہے اور اس میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے ‘ چاہے یہ مخلوق چھوٹی ہو یا بڑی ‘ تھوڑی ہو یا زیادہ ہو ۔۔۔۔۔ یہ کہ اللہ ہی مالک ہے اور وہ مالک اس لئے ہے کہ وہی خالق ہے ۔ زمینون اور آسمانوں اور ان دونوں کے درمیان اور آسمانوں اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہے اس کا مالک ہے اور وہ مالک اس لئے ہے کہ وہی خالق ہے ۔ زمینوں اور آسمانوں اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہے اس کا مالک اللہ ہے ‘ وہ منفردا مالک ہے اور اس میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے ۔۔۔۔۔ پھر یہ کہ اللہ رازق ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی اور ذات انسان کو یا دوسرے جانداروں کو رزق فراہم نہیں کرسکتی نہ کم اور نہ زیادہ ۔ اور پھر کہ اللہ اس کائنات کا شہنشاہ اور اس کے اندر متصرف ہے اور وہ لوگوں کے لئے بھی متصرف الامور ہے ۔ اس لئے کہ وہی خالق ‘ وہی مالک اور وہی رازق ہے اور وہ اس قدر قدرتوں کا مالک ہے جس کی قدرت کاملہ کے بغیر نہ تخلیق ہو سکتی ہے اور نہ رزق مل سکتا ہے اور نہ نفع ونقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اسی پوری کائنات پر اس کی حکمرانی ہے ۔ اب ایمان کیا ہے ‘ ان مذکورہ بالاامور کا اقرار ایمان ہے یعنی یہ کہ حاکمیت ‘ ملکیت اور ربوبیت میں اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے ۔ یہ خصائص صرف ذات باری کو حاصل ہیں ۔ اسلام درحقیقت سرتسلیم خم کردینے کا نام ہے اور ان خصوصیات کے تقاضوں کے اندر اللہ کی اطاعت کا نام اسلام ہے یعنی الوہیت ‘ ربوبیت ‘ قیومیت اور حاکمیت کا حق صرف ذات باری کو حاصل ہے ‘ اس پوری کائنات پر جس کے اندر انسان اس کا ایک جزء ہے ۔ اللہ کے قضا وقدر کے فیصلوں کا اعتراف اور اس کی شریعت کے قوانین کا اعتراف اس میں شامل ہے ۔ بس اللہ کی شریعت کا اعتراف ہی دراصل اللہ کی الوہیت ‘ ربوبیت اور اس کا حاکمیت اور نگہبانی کا اعتراف ہے ۔ اس شریعت کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کے معنی سب سے پہلے یہ ہیں کہ ہم اللہ کی الوہیت ‘ ربوبیت اور اس کی حاکمیت وقیومیت کا انکار کر رہے ہیں بایں معنی کہ کوئی اپنی زندگی کے تمام جزئی معاملات میں فیصلے کسی اور شریعت و قانون کے مطابق کرے ، اسلام کے سامنے سرتسلیم خم کرنا یا اس کا انکار کرنا چاہے زبان سے ہو یا عمل سے ہو دونوں صورتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مسئلہ کفر و ایمان کا مسئلہ ہے ‘ جاہلیت اور اسلام کا مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے یہ آیت آئی ہے : (آیت) ” ومن لم یحکم بما انزل اللہ فاولئک ھم الکفرون “۔ (٥ : ٤٤) (جو لوگ بھی اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہی لوگ کافر ہیں) اور دوسری آیات میں فاسق اور ظالم کے الفاظ آئے ہیں ۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ اسلامی شریعت دوسرے شرائع اور قوانین کے مقابلے میں قطعا برتر اور افضل ہے اور اس سبق کی آخری آیت اسی کی جانب اشارہ کر رہی ہے ۔ (آیت) ” ومن احسن من اللہ حکما القوم یوقنون “۔ (٥ : ٥٠) (جو لوگ یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کون ہو سکتا ہے ۔ ) اسلامی شریعت کی افضیلت کا یہ اعتراف بھی مسئلہ ایمان کے اندر شامل ہے اور ایک سچے مومن کے نزدیک زندگی کے تمام حالات اور طریقوں میں اللہ کے قانون اور شریعت کو ہی افضل ہونا چاہئے ۔ اس لئے کوئی مومن انسان تو یہ دعوی کر ہی نہیں سکتا کہ انسانی قوانین اللہ کی شریعت سے افضل یا اس کے مماثل ہو سکتے ہیں ۔ کسی پیمانے ‘ کسی حال اور کسی رسم و رواج کے اعتبار سے ۔ اگر کوئی ایسا دعوی کرے گا تو وہ مومن نہ ہوگا نہ وہ مسلم ہوگا ‘ بلکہ اس کے اس دعوے کا مفہوم یہ ہوگا کہ وہ شخص اللہ سے زیادہ لوگوں کے حالات کا جاننے والا ہے اور وہ ان کے حالات کی بابت اللہ سے زیادہ اچھے فیصلے کرنے والا ہے یا اس کے اس دعوے کا مفہوم یہ ہوگا کہ لوگوں کو بعض حالات پیش آئے لیکن ان حالات کا علم اللہ تعالیٰ کو نہ تھا ۔ لوگوں کو بعض ضروریات درپیش تھیں ‘ جو اللہ کی نظروں سے اوجھل تھیں (نعوذ باللہ) اور پھر بھی اللہ نے لوگوں کے لئے قانون سازی کی یا یہ کہ اللہ کو ان کا علم تھا لیکن اس کے باوجود اللہ نے ان کے لئے قانون نہ بنایا ۔ ظاہر ہے کہ ایسے دعو وں کے ساتھ ایمان اور اسلام جمع نہیں ہو سکتے اگرچہ بظاہر اپنی زبان سے کوئی ایمان اور اسلام کا دعوی کرے ۔ اب اس فضیلت کا عملی اظہار کس طرح ہوگا تو اصل حقیقت یہ ہے کہ ہم اس کی حقیقت تک پوری طرح پہنچ ہی نہیں سکتے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قوانین کی پوری حکمت کا اظہار کسی دور میں بھی پوری طرح نہیں فرمایا ۔ جن حکمتوں کا ذکر ہوا ہے ‘ یہاں ہم فی ظلال القرآن میں ان پر پوری بحث نہیں کرسکتے لہذا یہاں ہم چند جھلکیاں ہی دے سکتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی شریعت ایک کامل اور باہم مربوط نظام حیات ہے ۔ اس کے اندر انسان کے لئے راہنمائی ‘ اس کی زندگی کی تنظیم اور ہر جہت سے اس کی تعمیر و ترقی کا سامان موجود ہے ۔ یہ نظام اس انسانی زندگی کے ہر قسم کے حالات اور ہر زمان ومکان میں اس کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے ۔ یہ ایک ایسا نظام ہے جو اس انسان کی شخصیت اور اس کے نفس کے بارے میں نہایت ہی گہرے علم پر مبنی ہے اور اس میں اس کی پوری ضروریات کا حل موجود ہے ۔ یہ نظام اس پوری کائنات کی ماہیت کو پیش نظر رکھ کر وضع کیا گیا ہے اور اس نظام کی تشکیل میں انسانوں کی فطرت اور اس کائنات کے طبعی قوانین کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے جو اس پوری کائنات کے اندر کار فرما ہیں اس لئے اس نظام میں انسانی زندگی کے معاملات کے اندر کوئی افراط وتفریط نہیں ہے اور اس میں فطرت انسانی کے ساتھ کوئی تصادم نہیں ہے ۔ نہ یہ فطری میلانات کے اندر توڑ پھوڑ کرتا ہے اور نہ انسان کی فطری سرگرمیوں پر بندشیں عائد کرتا ہے ۔ اس نظام اور موامیس فطرت کے اندر کوئی تصادم بھی نہیں ہے بلکہ اس نظام پر عمل کرنے کے نتیجے میں اس کے اندر اور موامیس فطرت کے اندر نہایت ہی بہترین توازن ‘ اعتدال اور ہم آہنگی پیدا ہوجاتی ہے ۔ یہ وہ چیز ہے جو کسی دوسرے انسانی نظام کے اندر کبھی بھی پیدا نہیں ہوئی ۔ انسان تو محض ظاہری باتوں ہی کو جانتا ہے اور ایک انسان ایک متعین دور میں زندگی پاتا ہے ۔ وہ اپنے دور کے حالات کے مطابق ہی کچھ ظاہری باتوں کو سمجھ سکتا ہے ۔ انسان خود جو نظام بھی وضع کرتا ہے اس کے اندر انسانی جہالت کے آثار بہرحال پائے جاتے ہیں اور اس کے وضع کردہ نظام کے بعض تباہ کن اثرات بھی انسانی زندگی کے بعض پہلوؤں پر ظاہر ہوجاتے ہیں ۔ انسان کی فطرت اور ان وضعی قوانین کے اندر تباہ کن تصادم کے نتیجے میں انسانیت تباہ کن جھٹکوں سے دو چار ہوتی رہتی ہے ۔ سب سے پہلے یہ کہ اسلامی نظام ‘ عدل مطلق پر قائم ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہی صحیح طرح اس بات کو جانتا ہے کہ عدل کن زرائع سے قائم کیا جاسکتا ہے اور کس طرح وہ بار آور ہو سکتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی سب کا رب ہے اس لئے سب کے درمیان انصاف کرنا بھی اسی کا حق ہے ۔ اللہ کا نظام ذاتی خواہش ‘ کسی خاص رجحان اور ہر قسم کے نقص سے ایسے ہی پاک ہوتا ہے جس طرح وہ نظام جہالت ‘ نقص اور افراط وتفریط سے پاک ہوتا ہے ۔ یہ وہ اوصاف ہیں کہ جو کسی ایسے نظام زندگی میں جمع نہیں ہو سکتے جو انسان کا بنایا ہوا ہو ‘ اس لئے کہ انسان کے اندر شخصی خواہشات بھی ہوتی ہیں ‘ ذاتی رجحانات بھی اس کے اندر ہوتے ہیں اور انسان کے اندر شخصی خواہشات بھی ہوتی ہیں ‘ ذاتی رجحانات بھی اس کے اندر ہوتے ہیں اور انسان کے اندر جہل اور دوسرے نقائص بھی ہوتے ہیں چاہے یہ قانون کوئی فرد بنائے یا کوئی طبقہ بنائے یا کوئی پوری قوم بنائے یا کسی خاص زمانے کی پوری نسل انسانی بنا دے یا انسانوں کے تمام ادوار کی نسلیں اسے بنائیں اس لئے کہ ان تمام قانون سازوں کے اپنے میلانات اور رجحانات ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی ذاتی خواہشات اور مفادات ان پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا تمام حالات میں قانون ساز جہالت نقص اور عجز سے پاک نہیں ہوتے اور وہ کسی ایک زمان ومکان کے اندر بھی معاملے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ نہیں کرسکتے ۔ پھر اسلامی نظام ایک ایسا نظام ہے جو اس پوری کائنات کے ناموس کے ساتھ ہم آہنگ ہے اس لئے کہ اسلامی نظام اللہ کا نظام ہے اور ناموس کائنات بھی اللہ کا جاری کردہ ہے ۔ اللہ کی ذات ہی اس کائنات کی صانع ہے اور وہی اس انسان کی بھی صانع ہے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے جب انسان کے لئے کوئی ضابطہ بنایا ہے تو وہ ایسا ہی ہے جس طرح اس نے کائنات کے ایک حصے کے لئے ضابطہ بنایا ہے ۔ ذات باری اس پوری کائنات کے تمام عناصر پر غالب ہے اور ان پر نہگبان ہے ۔ یہ تمام عناصر اللہ کی ہدایت پر رواں و ودواں ہیں اور یہ تمام عناصر ان قوانین کو جانتے ہیں جوان پر حکمران ہیں۔ یہ قوانین ان پر ان کے خالق کے حکم سے حکمران ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی نظام میں ایک انسان اور اس کے ارد گرد پھیلی ہوئی اس کائنات کے اندر ایک قسم کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ اس طرح ضابطہ شریعت جو اس انسان کی زندگی کی تنظیم کرتا ہے ایک کائناتی مزاج اپنے اندر رکھتا ہے اور یہ ضابطہ صرف انسانی نفس کے ساتھ معاملہ نہیں کرتا نہ صرف اپنے بنی نوع انسان کے ساتھ ہی نہیں کرتا بلکہ یہ معاملہ زندہ اور غیر زندہ اشیاء کے ساتھ ہوتا ہے اور اس پوری کائنات کے ساتھ ہوتا ہے جس میں وہ زندہ وجود رہ رہا ہے اور اس سے وہ نکل نہیں سکتا اور اسے اس کائنات کے اندر اس کے ساتھ جڑ کر زندہ رہنا ہے ۔ امن اور آشتی کے ساتھ ۔ پھر یہ واحد نظام زندگی ہے جس میں ایک انسان تمام دوسرے انسانوں کی غلامی سے پوری طرح آزاد ہوجاتا ہے ۔ اسلام کے سوا تمام نظام ہائے زندگی میں انسان انسانوں کے غلام ہوتے ہیں اور صرف اسلامی نظام ہی میں تمام لوگ تمام دوسرے لوگوں کی غلامی سے نکل آتے ہیں اور اس میں وہ صرف اللہ کے بندے ہوتے ہیں سب کے سب ۔ جیسا کہ اس سے پہلے ہم بار بار بیان کر آئے ہیں اللہ کی خصوصیات میں سے اہم ترین خصوصیت اللہ کی حاکمیت ہے ۔ اور جو شخص خود انسانوں کے لئے قانون بناتا ہے وہ یہ خصوصیت اپنے لئے خاص کرلیتا ہے اور ان انسانوں کے اندر ایک طرح کی الوہیت کا مدعی بن جاتا ہے ۔ یہ لوگ جو اس کو انسان کا قانون مانتے ہیں وہ اس انسان کے بندے بن جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی بندگی سے نکل آتے ہیں ۔ یہ لوگ اس دین پر ہوتے ہیں ‘ اللہ کے دین پر نہیں ہوتے ۔ اسلام جب حق قانون سازی صرف اللہ کے سپرد کرتا ہے تو وہ لوگوں کو تمام انسانوں کی بندگی سے خارج کر کے اسے صرف اللہ کی بندگی میں داخل کردیتا ہے ۔ انسان کی آزادی کا اعلان کرتا ہے بلکہ اسلام انسان کے لئے ایک نئے جنم کا اعلان کرتا ہے ۔ اس طرح کہ انسان کی گردن جب تک دوسرے انسان کے حق سے آزاد نہ ہو ‘ اس وقت تک وہ آزاد تصور نہیں ہوتا اور جب تک یہ تمام انسان رب الناس کے سامنے مساوی سطح پر کھڑے نہیں ہوجاتے ۔ یہ مسئلہ جوان آیات میں لیا گیا ہے یہ اسلامی عقیدے اور اسلامی نظریہ حیات کا نہایت ہی اہم اور خطرناک مسئلہ ہے ۔ یہالوہیت اور عبودیت کا مسئلہ ہے ۔ یہ عدالت اور اصلاح کا مسئلہ ہے ۔ یہ حریت اور مساوات کا مسئلہ ہے ۔ یہ پوری انسانیت کی آزادی اور نئے جنم کا مسئلہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے کفر اور ایمان کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے اور اسے اسلام اور جاہلیت کے امتیاز کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے ۔ جاہلیت کسی ایک دور کا نام نہیں ہے ۔ یہ ایسی حالت کا نام ہے جس کے کچھ بنیادی عناصر ترکیبی ہیں۔ جہاں بھی اس کے عناصر اور مقومات پائے جائیں وہاں جاہلیت موجود ہوجاتی ہے ۔ اس کے یہ عناصر جس نظام اور جس صورت حالات میں پائے جائیں وہ نظام جاہلی نظام ہوگا اور اس حالت کو حالت جاہلیت کہیں گے ۔ اس کی ریڑھ کی ہڈی یہ ہے کہ کوئی قانون سازی اور حکمرانی میں انسانی خواہشات کا تابع ہوجائے اور اسلامی نظام اور اللہ کی شریعت کے تابع نہ ہو ۔ یہ خواہشات چاہے کسی فرد کی خواہشات ہوں ‘ چاہے کسی طبقے کی خواہشات ہوں چاہے کسی ایک قوم کی خواہشات ہوں یا پوری نسل انسانی کی خواہشات اس لئے کہ یہ سب خواہشات اور یہ سب لوگ جب تک اللہ کی شریعت کے تابع نہ ہوں گے یہ نفسانی خواہشات ہی رہیں گی ۔ اگر ایک فرد کسی سوسائٹی کے لئے قانون سازی کرے تو یہ جاہلیت ہے ‘ اس لئے کہ اس صورت میں اس کی خواہش قانون ہوگی ۔ اس کی رائے قانون ہوگی ‘ اور اس ضمن میں اگر کوئی فرق ہے تو صرف الفاظ کا ہے ۔ اصل حقیقت وہ ہے جو ہم کہہ رہے ہیں ۔ یا کوئی ایک طبقہ تمام طبقات کے لئے قانون سازی کر رہا ہو تو یہ صورت حال بھی جاہلیت ہوگی ۔ اس صورت میں اس طبقے کی مفادات قانون کی شکل میں اختیار کرلیں گے ، یا اس طبقے کی پارلیمنٹ میں اکثریت کی رائے قانون بن جائے گی اس صورت میں فرق اگر کوئی ہے تو صرف الفاظ کا ہے ۔ یا پھر اگر حق قانون سازی تمام طبقات کے نمائندوں کو حاصل ہے اور امت کے تمام گروہوں کو حاصل ہے تو بھی یہ صورت حال جاہلی صورت حال ہے ‘ اس لئے کہ لوگوں کی آراء کسی وقت بھی ذاتی خواہشات سے پاک نہیں ہوتیں۔ پھر اس قانون سازی میں جہالت بھی شامل ہوگی کیونکہ لوگ جاہلیت سے کبھی پاک نہیں ہوتے یا پھر اگر ریفرنڈم کی صورت ہو تو پوری قوم کی اغلبیت کی رائے قانون ہوجائے گی ۔ اب بھی فرق اگر کوئی ہوگا تو صرف الفاظ کا ہوگا ۔ اس سے بھی وسیع دائرے میں پوری اقوام کا مجموعہ اگر کوئی قانون سازی کرتا ہے تو وہ بھی جاہلیت ہوگی ‘ کیونکہ ان اقوام کے قومی مقاصد قانونی صورت اختیار کرلیں گے یا بین الاقوامی مجالس کی جو رائے بنے گی وہ قانون ہوجائے گی اور یہ نظام بھی جاہلی ہوگا ۔ فرق اگر کوئی ہوگا تو صرف الفاظ کا ہوگا ۔ اب تمام افراد ‘ تمام سوسائٹیوں ‘ تمام اقوام اور تمام نسلوں کا خالق اگر کوئی قانون بناتا ہے تو یہ قانون تمام لوگوں کے لئے ہوگا اور یہ اللہ کی شریعت ہوگی ۔ اس میں کسی ایک کو نقصان دے کر دوسرے کو فاہدہ نہیں پہنچایا جاتا ۔ اس میں کسی فرد ‘ کسی سوسائٹی اور کسی بین الاقوامی انجمن یا کسی پوری نسل انسانی کے ساتھ مخصوص باتوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اس لئے کہ اللہ سب کے لئے رب العالمین ہے اور اس کے ہاں سب کا رتبہ برابر ہے ۔ پھر وہ سب کی مصلحت اور مفاد کو بھی اچھی طرح جانتا ہے اور یہ سب امور افراط اور تفریط سے بھی پاک ہوتے ہیں ۔ اب اگر کوئی اور قانون سازی کرے تو یقینا لوگ اس غیر کے غلام ہوں گے چاہے یہ غیر اللہ جو بھی ہو ۔ فرد ہو ‘ سوسائٹی ہو یا طبقہ ہو یا قوم ہو یا انجمن اقوام ہو ۔۔۔۔۔ لیکن اللہ کی قانون سازی میں تمام لوگ آزاد ہوجاتے ہیں ‘ مساوی سطح پر آجاتے ہیں ۔ ان کے ماتھے اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ۔ وہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مسئلہ انسانوں کی زندگی میں نہایت ہی اہمیت رکھتا ہے اور خود اس نظام کائنات کے اندر بھی اس کی اہمیت ہے ۔ (آیت) ” لو اتبع الحق اھوائھم لفسدت السموات والارض ومن فیھن “۔ (اگر سچائی لوگوں کی خواہشات کے تابع ہوجائے تو آسمانوں اور زمینوں اور ان کے درمیان میں ان کے معاملات میں بھی فساد ہوجائے ) اس لئے اللہ کے سوا کسی اور کے مطابق فیصلے کرنے کی معنی ہیں شروفساد اور آخر کار اس کی وجہ سے انسان دائرہ ایمان سے خارج ہوجاتا ہے ۔ ذرا قرآنی آیات کو غور سے پڑھیں ۔ یہ اس نص کا تقاضا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi