Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 39

سورة المائدة

فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِ ظُلۡمِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوۡبُ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۹﴾

But whoever repents after his wrongdoing and reforms, indeed, Allah will turn to him in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

جو شخص اپنے گناہ کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح کر لے تو اللہ تعالٰی رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے یقیناً اللہ تعالٰی معاف فرمانے والا مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَنۡ
تو جو کوئی
تَابَ
توبہ کرے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ظُلۡمِہٖ
اپنے ظلم کے
وَاَصۡلَحَ
اور وہ اصلاح کرلے
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
یَتُوۡبُ
وہ مہربان ہوگا
عَلَیۡہِ
اس پر
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَنۡ
پھر جس نے
تَابَ
توبہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ظُلۡمِہٖ
اپنے ظلم کے
وَاَصۡلَحَ
اور اصلاح کر لی اس نے
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَتُوۡبُ
توبہ قبول کرے گا
عَلَیۡہِ
اس کی
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

But whoever repents after his wrongdoing and reforms, indeed, Allah will turn to him in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

جو شخص اپنے گناہ کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح کر لے تو اللہ تعالٰی رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے یقیناً اللہ تعالٰی معاف فرمانے والا مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جو شخص ایسا ظلم کرنے کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے وہ یقینا بہت بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجس نے اپنے ظلم کے بعدتوبہ کی اوراصلاح کرلی تویقینااﷲ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گابے شک اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever repents after his transgression and corrects himself, then Allah shall relent towards him. Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

پھر جس نے توبہ کی اپنے ظلم کے پیچھے اور اصلاح کی تو اللہ قبول کرتا ہے اس کی توبہ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جس نے بھی توبہ کرلی اپنے اس ظلم کے بعد اور اصلاح کرلی تو اللہ ضرور قبول کرتا ہے اس کی توبہ کو یقیناً اللہ غفور ہے رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But he who repents after he has committed wrong, and makes amends, Allah will graciously turn to him. Truly Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کر لے تو اللہ کی نظرِ عنایت پھر اس پر مائل ہو جائے گی ، 61 اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جو شخص اپنی ظالمانہ کارروائی سے توبہ کرلے ، اور معاملات درست کرلے ، تو اللہ اس کی توبہ قبول کرلے گا ( ٣١ ) بیشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جو کوئی قصور کے بعد یعنی چوری کر کے تو بہ کرلے اور چھے کام کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ اس کو معاف کر دے بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جو کوئی زیادتی کرنے کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو یقینا اس کی توبہ قبول فرماتے ہیں بیشک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جس بےقصور کرکے توبہ کرلی اور اصلاح حال کرلی تو بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا، بیحد مغفرت کرنے والا اور رحمت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرے اور نیکوکار ہو جائے تو خدا اس کو معاف کر دے گا کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then whosoever repenteth after his wrong-doing and amendeth, verily Allah shall relent toward him. Verily Allah is Forgiving, Merciful.

پھر جو شخص اپنی حرکت ناشائستہ کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو بیشک اللہ اس پر توجہ کرے گا ۔ بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جس نے اپنے اس ظلم کے بعد توبہ اور اصلاح کرلی تو اللہ اس پر عنایت کی نظر فرمائے گا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جو شخص اپنی اس زیادتی کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کر لے تو بیشک اﷲتعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتے ہیں بیشک اﷲتعالیٰ بڑی مغفرت والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا۔ اللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جس نے توبہ کرلی اپنے ظلم کے بعد اور اس نے اصلاح کرلی (اپنے بگاڑ کی) تو بیشک اللہ توجہ فرمائے گا اس پر (اپنی نظر رحمت و عنایت سے کہ) بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھر جو شخص ایساظلم کرنے کے بعدتوبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تواللہ اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے ، وہ یقینا بہت بخشنے والارحم کر نیوالا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرے اور سنور جائے تو اللہ اپنی مہر سے اس پر رجوع فرمائے گا ( ف۱۰۰ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جو شخص اپنے ( اس ) ظلم کے بعد توبہ اور اصلاح کرلے تو بیشک اﷲ اس پر رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا ہے ۔ یقیناً اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جو شخص توبہ کرلے اپنے ظلم سے اور ( اپنی ) اصلاح کر لے ، تو یقینا اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if the thief repents after his crime, and amends his conduct, Allah turneth to him in forgiveness; for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

However, God will accept the repentance of whoever repents and reforms himself after committing injustice; He is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But whosoever repents after his crime and does righteous good deeds, then verily, Allah will pardon him. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But whoever repents after his iniquity and reforms (himself), then surely Allah will turn to him (mercifully); surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

But whoso repenteth after his wrongdoing and amendeth, lo! Allah will relent toward him. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जिसने अपने ज़ुल्म के बाद तौबा की और इस्लाह कर ली तो अल्लाह बेशक उस पर तवज्जोह करेगा, और अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جو شخص توبہ کرلے اپنی اس زیادتی کے بعد اور اعمال کی درستی رکھے تو بیشک اللہ تعالیٰ اس پر توجہ فرماوینگے بیشک خدا تعالیٰ بڑے مغفرت والے ہیں بڑی رحمت والے ہیں۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو یقیناً اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا۔ بیشک اللہ بےحد بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ کی نظر عنایت پھر اس پر مائل ہوجائے گی ‘ اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جو شخص اپنے ظلم کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے سو بلا شبہ اللہ اس کی توبہ قبول فرمالے گا بیشک اللہ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جس نے توبہ کی اپنے ظلم کے پیچھے اور اصلاح کی تو اللہ قبول کرتا ہے اس کی توبہ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جو شخص اپنے گناہ کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی نظر عفو کے ساتھ اس پر توجہ فرمائے گا یقینا اللہ بےحد بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔