Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 4

سورة المائدة

یَسۡئَلُوۡنَکَ مَاذَاۤ اُحِلَّ لَہُمۡ ؕ قُلۡ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ ۙ وَ مَا عَلَّمۡتُمۡ مِّنَ الۡجَوَارِحِ مُکَلِّبِیۡنَ تُعَلِّمُوۡنَہُنَّ مِمَّا عَلَّمَکُمُ اللّٰہُ ۫ فَکُلُوۡا مِمَّاۤ اَمۡسَکۡنَ عَلَیۡکُمۡ وَ اذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ عَلَیۡہِ ۪ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَرِیۡعُ الۡحِسَابِ ﴿۴﴾

They ask you, [O Muhammad], what has been made lawful for them. Say, "Lawful for you are [all] good foods and [game caught by] what you have trained of hunting animals which you train as Allah has taught you. So eat of what they catch for you, and mention the name of Allah upon it, and fear Allah ." Indeed, Allah is swift in account.

آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کچھ حلال ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تمام پاک چیزیں تمہارے لئے حلال کی گئیں ہیں اور جن شکار کھیلنے والے جانوروں کو تم نے سدھار رکھا ہے ، یعنی جنہیں تم تھوڑا بہت وہ سکھاتے ہو جس کی تعلیم اللہ تعالٰی نے تمہیں دے رکھی ہے پس جس شکار کو وہ تمہارے لئے پکڑ کر روک رکھیں تو تم اس سے کھا لو اور اس پر اللہ تعالٰی کے نام کا ذکر کر لیا کرو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقیناً اللہ تعالٰی جلد حساب لینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
مَاذَاۤ
کیا کچھ
اُحِلَّ
حلال کیا گیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اُحِلَّ
حلال کی گئیں
لَکُمُ
تمہارے لیے
الطَّیِّبٰتُ
پاکیزہ چیزیں
وَمَا
اور جو
عَلَّمۡتُمۡ
سکھایا تم نے
مِّنَ الۡجَوَارِحِ
شکاری جانوروں کو
مُکَلِّبِیۡنَ
شکار کی تعلیم دینے والے
تُعَلِّمُوۡنَہُنَّ
تم سکھاتے ہو انہیں
مِمَّا
اس میں سے جو
عَلَّمَکُمُ
سکھایا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
فَکُلُوۡا
تو کھاؤ
مِمَّاۤ
اس میں سے جو
اَمۡسَکۡنَ
وہ روک رکھیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَ اذۡکُرُوا
اور ذکر کرو
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡہِ
اس پر
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
سَرِیۡعُ
جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ پوچھتے ہیں آپ سے
مَاذَاۤ
کیا
اُحِلَّ
حلال کیا گیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اُحِلَّ
حلال کر دی گئیں
لَکُمُ
تمہارے لئے
الطَّیِّبٰتُ
پاک چیزیں
وَمَا
اور جو
عَلَّمۡتُمۡ
سِدھایا ہے تم نے
مِّنَ الۡجَوَارِحِ
جانورں میں سے
مُکَلِّبِیۡنَ
شکاری بنانے والے ہو
تُعَلِّمُوۡنَہُنَّ
تم سکھاتے ہو انہیں
مِمَّا
اس میں سے جو
عَلَّمَکُمُ
سکھایا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فَکُلُوۡا
چنانچہ تم کھاؤ
مِمَّاۤ
اس میں سے جو
اَمۡسَکۡنَ
وہ پکڑ رکھیں
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے لئے
وَ اذۡکُرُوا
اور تم ذکر کرو
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡہِ
اس پر
وَاتَّقُوا
اور تم ڈرتے رہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَرِیۡعُ
بہت جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Translated by

Juna Garhi

They ask you, [O Muhammad], what has been made lawful for them. Say, "Lawful for you are [all] good foods and [game caught by] what you have trained of hunting animals which you train as Allah has taught you. So eat of what they catch for you, and mention the name of Allah upon it, and fear Allah ." Indeed, Allah is swift in account.

آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کچھ حلال ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تمام پاک چیزیں تمہارے لئے حلال کی گئیں ہیں اور جن شکار کھیلنے والے جانوروں کو تم نے سدھار رکھا ہے ، یعنی جنہیں تم تھوڑا بہت وہ سکھاتے ہو جس کی تعلیم اللہ تعالٰی نے تمہیں دے رکھی ہے پس جس شکار کو وہ تمہارے لئے پکڑ کر روک رکھیں تو تم اس سے کھا لو اور اس پر اللہ تعالٰی کے نام کا ذکر کر لیا کرو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقیناً اللہ تعالٰی جلد حساب لینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کچھ حلال کیا گیا ہے ؟ آپ ان سے کہئے کہ تمام پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کردی گئی ہیں۔ اور ان شکاری جانوروں کا شکار بھی جنہیں تم نے اس طرح سدھایا ہو۔ جیسے اللہ نے تمہیں سکھایا ہے۔ لہذا جو شکار وہ تمہارے لیے روکے رکھیں وہ کھا سکتے ہو اور انہیں چھوڑتے وقت اللہ کا نام لے لیا کرو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بلاشبہ اللہ کو حساب چکانے میں دیر نہیں لگتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا حلال کیاگیاہے؟آپ کہہ دیں تمہارے لئے پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور شکاری جانوروں میں سے جو تم نے سدھارکھے ہیں ،جنہیں تم شکاری بنانے والے ہو،تم انہیں سکھاتے ہواس میں سے جواللہ تعالیٰ نے تمہیں سکھایا ہے چنانچہ جووہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اُس میں سے کھاؤ اور اُس پراللہ تعالیٰ کانام ذکرکرواوراللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو،بلاشبہ اللہ تعالیٰ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They ask you as to what has been made lawful for them. Say, &Made lawful for you are good things, and (hunting through) birds and beasts of prey that you train teaching them out of what Allah has taught you. So, eat of what they hold for you, and recite the name of Allah upon it.|" And fear Allah. Surely, Allah is swift at reckoning.

تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز ان کے لیے حلال ہے کہہ دے تم کو حلال ہیں ستھری چیزیں اور جو سدھاؤ شکاری جانور شکار پر دوڑانے کو کہ ان کو سکھاتے ہو اس میں سے جو اللہ نے تم کو سکھایا ہے سو کھاؤ اس میں سے جو پکڑ رکھیں تمہارے واسطے اور اللہ کا نام لو اس پر اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ جلد لینے والا ہے حساب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کیا حلال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں) بتائیں کہ تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئیں ہیں ) اور یہ جو تم سدھاتے ہو شکاری جانوروں کو پھر چھوڑتے ہو ان کو شکار کے لیے انہیں تم نے سکھایا ہے اس میں سے جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے تو تم ان کے اس شکار میں سے کھاؤ جو وہ تمہارے لیے روکے رکھیں اور اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقیناً اللہ بہت جلد حساب چکانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They ask you what has been made lawful to them. Say: 'All clean things have been made lawful to you, and such hunting animals as you teach, training them to hunt, teaching them the knowledge Allah has given you - you may eat what they catch for you - but invoke the name of Allah on it. Have fear of Allah (in violating His Law). Allah is swift in His reckoning.'

لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے ، کہو تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں ۔ 18 اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سَدھایا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ جن کو خدا کے دیے ہوئے علم کی بنا پر تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ وہ جس جانور کو تمہارے لیے پکڑ رکھیں اس کو بھی تم کھا سکتے ہو ، 19 البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو 20 اور اللہ کا قانون توڑنے سے ڈرو ، اللہ کو حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کون سی چیزیں حلال ہیں؟ کہہ دو کہ : تمہارے لیے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں ۔ اور جن شکاری جانوروں کو تم نے اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سکھا سکھا کر ( شکار کے لیے ) سدھا لیا ہو ، وہ جس جانور کو ( شکار کر کے ) تمہارے لیے روک رکھیں ، اس میں سے تم کھا سکتے ہو ، اور اس پر اللہ کا نام لیا کرو ، ( ٨ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو ، اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر لوگ تجھ سے پو چھتے ہیں پھر حلال کون کون سی چیزیں ہیں کہہ دے ستھری پاکیزہ کھانے کی جیزیں 10 اور شکاری جانور جو تم نے سدھا رکھے ہوں جن کو تم ان باتوں سے کچھ سکھلاتے ہو کہ جو اللہ نے تم کو سکھلائیں یعنی شکار کا طریقہ اور ادب اور تمیز اگر جا نور کو تمہارے لیے دبوچ رکھیں اور اس سے کھائیں نہیں تو اس کو کھاؤ اگرچہ وہ زبح کرنے سے پہلے مرگیا ہو اور اللہ کا نام اس پر یعنی شکاری جانور کو چھوڑ تے وقت لے 11 لیا کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ جلد حسان لینے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کون سی چیزیں حلال کی گئی ہیں فرمادیجئے کہ تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور جو تمہارے سکھلائے ہوئے شکاری جانوروں نے پکڑا ہو تو جس طرح اللہ نے تم کو سکھایا ہے (شکار کرنا) اس طرح تم نے ان کو سکھایا ہو۔ جس شکار کو وہ تمہارے واسطے پکڑ رکھیں پس وہ کھاؤ اور اس پر (بوقت ذبح) اللہ کا نام لو اور اللہ سے ڈرتے رہو یقینا اللہ بہت جلدی حساب لینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کیا حلال ہے ؟ کہہ دیجئے کہ تمہارے لئے ساری پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئی ہیں۔ اللہ کے دئیے ہوئے عمل کی بنا پر وہ شکاری جانور جنہیں تم نے شکار پکڑنا سکھایا ہے۔ تو جس شکار کو انہوں نے تمہارے لئے پکڑ رکھا ہوا سے کھاؤ مگر اس پر اللہ کا نام لے لیا کرو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ بیشک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سی چیزیں ان کے لیے حلال ہیں (ان سے) کہہ دو کہ سب پاکیزہ چیزیں تم کو حلال ہیں اور وہ (شکار) بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہو جن کو تم نے سدھا رکھا ہو اور جس (طریق) سے خدا نے تمہیں (شکار کرنا) سکھایا ہے (اس طریق سے) تم نے ان کو سکھایا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھا لیا کرو اور (شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They ask thee as to whatever is allowed unto them. Say thou: allowed unto you are all clean foods, and as to the animals of prey which ye have taught even as Allah hath taught you, eat of that which they have caught for you, and mention the name of Allah over it; and fear Allah, verily Allah is swift in reckoning.

آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا کیا چیز (کھانے کی) ہم پر حلال کی گئی ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ تم پر (کل) پاکیزہ جانور حلال ہیں ۔ اور تمہارے سدھے ہوئے شکاری جانوروں کا شکار جو شکار پر چھوڑے جاتے ہیں ۔ تم انہیں اس طریقہ پر سکھاتے ہو جو تمہیں اللہ نے سکھایا ہے ۔ سو کھاؤ اس (شکار) کو جسے (شکاری جانور) تمہارے لیے پکڑے رکھیں ۔ اور اللہ کا نام اس (جانور) پر لے لیا کرو ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ حساب جلد کردیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تم سے پوچھتی ہیں: ان کیلئے کیا چیز حلال ٹھہرائی گئی ہے؟ کہو: تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال ٹھہرائی گئی ہیں اور شکاری جانوروں میں سے ، جن کو تم نے سدھایا ہے ، اس علم میں سے کچھ سکھا کر جو خدا نے تم کو سکھایا تو تم ان کے اس شکار میں سے کھاؤ ، جو وہ تمہارے لئے روک رکھیں اور ان پر اللہ کا نام لے لیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ بہت جلد حساب چکانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) سے پوچھتے ہیں کیا کیا چیزیں ( کھانے کی ) ان کیلئے حلال ہیں ۔ آپ ﷺفرما دیجئے تمہارے لئے ( تمام ) پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور تمہارے سکھلائے ہوئے شکاری جانوروں کا شکار ( بھی حلال ہے ) جو شکار پر چھوڑے جاتے ہیں ان شکاری جانوروں کو تم وہ طریقے سکھلاتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں سکھائے ہیں پس کھائو ان میں سے جو وہ تمہارے لئے پکڑ کر رکھیں اور اس ( جانور ) پر اللہ تعالیٰ کا نام لے لیا کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے ؟ کہہ دو تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کردی گئی ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو جن کو اللہ کے دئیے ہوئے علم کی بنا پر تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو۔ وہ جس جانور کو تمہارے لیے پکڑرکھیں اس کو بھی تم کھا سکتے ہو، البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ (کا قانون توڑنے) سے ڈ رو، اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پوچھتے ہیں یہ لوگ آپ سے (اے پیغمبر ! ) کہ کیا حلال ہے ان کے لئے ؟ تو آپ (انہیں) بتادیں کہ حلال کردی گئیں تمہارے لئے سب پاکیزہ چیزیں، اور ان شکاری جانوروں کے شکار بھی جن کو تم نے سکھایا (سدھایا) ہو، ان طریقوں سے جو تم کو سکھائے ہیں اللہ نے، بشرطیکہ ان کو تم نے خود چھوڑا ہو، پس کھاؤ تم اس (شکار) میں سے، جو انہوں نے پکڑا ہو تمہارے لئے، اور اس پر نام لیا کرو اللہ کا، اور (ہر حال میں) ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے، بیشک اللہ بڑا ہی جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کچھ حلال ہے آپ کہیے کہ وہ تمام پاکیزہ چیزیں اور ان شکاری جانوروں کا شکاربھی جنہیں تم نے سدھایا ہوجیسے اللہ نے تمہیں سکھلایا ہے لہٰذاجوشکاروہ تمہارے لئے روکے رکھیں وہ کھالواوران پر اللہ کانام لے لیا کرواور اللہ سے ڈرتے رہوبلاشبہ اللہ کو حساب چکانے میں دیر نہیں لگتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا حلال ہوا تم فرمادو کہ حلال کی گئیں تمہارے لئے پاک چیزیں ( ف۱۹ ) اور جو شکاری جانور تم نے سدھالیے ( ف۲۰ ) انہیں شکار پر دوڑاتے جو علم تمہیں خدا نے دیا اس سے انہیں سکھاتے تو کھاؤ اس میں سے جو وہ مار کر تمہارے لیے رہنے دیں ( ف۲۱ ) اور اس پر اللہ کا نام لو ( ف۲۲ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کو حساب کرتے دیر نہیں لگتی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلال کی گئی ہیں ، آپ ( ان سے ) فرما دیں کہ تمہارے لئے پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور وہ شکاری جانور جنہیں تم نے شکار پر دوڑاتے ہوئے یوں سدھار لیا ہے کہ تم انہیں ( شکار کے وہ طریقے ) سکھاتے ہو جو تمہیں اﷲ نے سکھائے ہیں ، سو تم اس ( شکار ) میں سے ( بھی ) کھاؤ جو وہ ( شکاری جانور ) تمہارے لئے ( مار کر ) روک رکھیں اور ( شکار پر چھوڑتے وقت ) اس ( شکاری جانور ) پر اﷲ کا نام لیا کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اﷲ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کون سی چیزیں حلال کی گئی ہیں؟ کہہ دیجیئے کہ تمہارے لئے سب پاک و پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو جن کو خدا کے سکھائے ہوئے طریقہ کے مطابق ( شکار پکڑنے کا ) طریقہ سکھایا ہو تو جسے وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں ۔ اس میں سے بھی کھا سکتے ہو ۔ اور اس پر ( شکار پر چھوڑتے وقت ) خدا کا نام لے لو ۔ اور اللہ سے ( اس کی معصیت کاری سے ) ڈرو ۔ بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee what is lawful to them (as food). Say: lawful unto you are (all) things good and pure: and what ye have taught your trained hunting animals (to catch) in the manner directed to you by Allah: eat what they catch for you, but pronounce the name of Allah over it: and fear Allah; for Allah is swift in taking account.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), they ask you what has been made lawful for them (as food). Tell them, "All pure things are made lawful for you." If you train dogs or other beasts for hunting, you should train them according to what God has taught you. It, then, is lawful for you to eat the animals that they hunt, provided you mention the Name of God over the prey. Have fear of God. Certainly God's reckoning is swift.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They ask you what is lawful for them. Say: "Lawful unto you are At-Tayyibat (the good things). And those Jawarih (beasts and birds of prey) which you have trained as hounds, training and teaching them (to catch) in the manner as directed to you by Allah; so eat of what they catch for you, but pronounce the Name of Allah over it, and have Taqwa of Allah. Verily, Allah is swift in reckoning."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They ask you as to what is allowed to them. Say: The good things are allowed to you, and what you have taught the beasts and birds of prey, training them to hunt-- you teach them of what Allah has taught you-- so eat of that which they catch for you and mention the name of Allah over it; and be careful of (your duty to) Allah; surely Allah is swift in reckoning.

Translated by

William Pickthall

They ask thee (O Muhammad) what is made lawful for them. Say: (all) good things are made lawful for you. And those beasts and birds of prey which ye have trained as hounds are trained, ye teach them that which Allah taught you; so eat of that which they catch for you and mention Allah's name upon it, and observe your duty to Allah. Lo! Allah is swift to take account.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे आपसे पूछते हैं कि उनके लिए क्या चीज़ हलाल की गई है, कह दीजिए कि तुम्हारे लिए पाकीज़ा चीज़ें हलाल हैं, और शिकारी जानवरों में से जिनको तुमने सधाया है तुम उनको सिखाते हो उसमें से जो अल्लाह ने तुमको सिखाया है, पस तुम उनके शिकार में से खाओ जो वे तुम्हारे लिए पकड़ कर रखें और उन पर अल्लाह का नाम लो और अल्लाह से डरो, अल्लाह बेशक जल्द हिसाब लेने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا کیا جانور ان کے لیے حلال کیے گئے ہیں۔ آپ فرمادیجئیے کہ تمہارے لیے کل حلال جانور حلال کیے گئے ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم تعلیم دو اور تم ان کو چھوڑو بھی اور ان کو اس طریقہ سے تعلیم دو جو تم کو اللہ تعالیٰ نے تعلیم دیا ہے تو (ایسے شکاری جانور) جس شکار کو تمہارے لیے پکڑیں اس کو کھاؤ اور اس پر اللہ کا نام بھی لیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ جلدی حساب لینے والے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے ؟ فرما دیجئے تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور شکاری جانوروں میں سے جو تم نے سکھلائے ہیں جنہیں تم سکھلاتے ہو، جیسے اللہ نے تمہیں سکھایا ہے تو اس میں سے کھاؤ، جو وہ تمہارے لیے روک رکھیں۔ اور اس پر اللہ کا نام لو اور اللہ سے ڈرو یقیناً اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا حلال کیا گیا ہے ‘ کہو تمہارے لئے ساری پاک چیزیں حلال کردی گئی ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو ۔۔۔۔۔ جن کو خدا کے دیئے ہوئے علم کی بنا پر تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو ۔۔۔۔۔۔ وہ جس جانور کو تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو بھی تم کھاسکتے ہو البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ کا قانون توڑنے سے ڈرو اللہ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کیا ہے جواُن کے لیے حلال کیا گیا ہے، آپ فرما دیجئے حلال کی گئیں تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں، اور جن شکار جانوروں کو تم نے تعلیم دی اس حال میں کہ ان کو سدھانے والے ہو، ان کو سکھاتے ہو اس طریقہ سے جو اللہ نے تمہیں سکھایا، سو اس میں سے کھالو جو انہوں نے تمہارے لیے روک لیا اور اس پر اللہ کا نام لو، اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز ان کے لئے حلال ہے کہہ دے تم کو حلال ہیں ستھری چیزیں اور جو سدھاؤ شکاری جانور شکار پر دوڑانے کو کہ ان کو سکھاتے ہو اس میں جو اللہ نے تم کو سکھایا ہے سو کھاؤ اس میں سے جو پکڑ رکھیں تمہارے واسطے اور اللہ کا نام لو اس پر   اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ جلد لینے والا حساب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لوگ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیز حلال کی گئی ہے آپ کہہ دیجیے تمہارے لئے سب پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے شکار پر دوڑانے کو سدھایا ہو جب کہ تم نے ان کو وہ طریقے تعلیم کردیئے ہوں جو خدا نے تم کو بتا دیئے ہیں تو ایسے شکاری جانور جس شکار کو تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھالیا کرو اور شکاری جانور کو دوڑاتے وقت اللہ کا نام لے لیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔