Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 44

سورة المائدة

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا التَّوۡرٰىۃَ فِیۡہَا ہُدًی وَّ نُوۡرٌ ۚ یَحۡکُمُ بِہَا النَّبِیُّوۡنَ الَّذِیۡنَ اَسۡلَمُوۡا لِلَّذِیۡنَ ہَادُوۡا وَ الرَّبّٰنِیُّوۡنَ وَ الۡاَحۡبَارُ بِمَا اسۡتُحۡفِظُوۡا مِنۡ کِتٰبِ اللّٰہِ وَ کَانُوۡا عَلَیۡہِ شُہَدَآءَ ۚ فَلَا تَخۡشَوُا النَّاسَ وَ اخۡشَوۡنِ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۴﴾

Indeed, We sent down the Torah, in which was guidance and light. The prophets who submitted [to Allah ] judged by it for the Jews, as did the rabbis and scholars by that with which they were entrusted of the Scripture of Allah , and they were witnesses thereto. So do not fear the people but fear Me, and do not exchange My verses for a small price. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the disbelievers.

ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت و نور ہے یہودیوں میں اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالٰی کے ماننے والے ( انبیاء علیم السلام ) اور اہل اللہ اور علماء فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وہ اس پر اقراری گواہ تھے اب تمہیں چاہیے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو ، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ ( پورے اور پختہ ) کافر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بیشک ہم
اَنۡزَلۡنَا
نازل کی ہم نے
التَّوۡرٰىۃَ
تورات
فِیۡہَا
اس میں
ہُدًی
ہدایت
وَّنُوۡرٌ
اور نور تھا
یَحۡکُمُ
فیصلہ کرتے تھے
بِہَا
ساتھ اس کے
النَّبِیُّوۡنَ
انبیاء
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اَسۡلَمُوۡا
اسلام لائے تھے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے تھے
وَالرَّبّٰنِیُّوۡنَ
اور ربانی ہیں / رب والے بھی
وَالۡاَحۡبَارُ
اور علماء / فقہاء بھی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
اسۡتُحۡفِظُوۡا
وہ محافظ بن گئے تھے
مِنۡ کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ کی کتاب کے
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
عَلَیۡہِ
اس پر
شُہَدَآءَ
گواہ
فَلَا
تو نہ
تَخۡشَوُا
تم ڈرو
النَّاسَ
لوگوں سے
وَاخۡشَوۡنِ
اور ڈرو مجھ سے
وَلَا
اور نہ
تَشۡتَرُوۡا
تم لو
بِاٰیٰتِیۡ
بدلے میری آیات کے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
وَمَنۡ
اور جو
لَّمۡ
نہ
یَحۡکُمۡ
فیصلہ کرے
بِمَاۤ
اس کے مطابق جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡکٰفِرُوۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناً
اَنۡزَلۡنَا
نازل کی ہم نے
التَّوۡرٰىۃَ
تورات
فِیۡہَا
اس میں
ہُدًی
ہدایت ہے
وَّنُوۡرٌ
اور روشنی ہے
یَحۡکُمُ
فیصلہ کرتے تھے
بِہَا
ساتھ اس کے
النَّبِیُّوۡنَ
انبیاء
الَّذِیۡنَ
جو
اَسۡلَمُوۡا
فرماں بردار ہوئے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
ہَادُوۡا
یہودی ہوئے
وَالرَّبّٰنِیُّوۡنَ
اوراللہ والے
وَالۡاَحۡبَارُ
اور علماء
بِمَا
اس لیےکہ
اسۡتُحۡفِظُوۡا
انہیں محافظ بنایا گیا
مِنۡ کِتٰبِ اللّٰہِ
کتا ب اللہ کا
وَکَانُوۡا
اور وہ تھے
عَلَیۡہِ
اس پر
شُہَدَآءَ
گواہ
فَلَا تَخۡشَوُا
چنانچہ نہ تم ڈرو
النَّاسَ
لوگوں سے
وَاخۡشَوۡنِ
اور تم ڈرو مجھ سے
وَلَا تَشۡتَرُوۡا
اور نہ تم خریدو
بِاٰیٰتِیۡ
بدلے میری آیات کے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
وَمَنۡ
اور جو
لَّمۡ یَحۡکُمۡ
نہ وہ فیصلہ کریں
بِمَاۤ
اس کے مطابق جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فَاُولٰٓئِکَ
تو وہ لوگ
ہُمُ
وہی ہیں
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We sent down the Torah, in which was guidance and light. The prophets who submitted [to Allah ] judged by it for the Jews, as did the rabbis and scholars by that with which they were entrusted of the Scripture of Allah , and they were witnesses thereto. So do not fear the people but fear Me, and do not exchange My verses for a small price. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the disbelievers.

ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت و نور ہے یہودیوں میں اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالٰی کے ماننے والے ( انبیاء علیم السلام ) اور اہل اللہ اور علماء فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وہ اس پر اقراری گواہ تھے اب تمہیں چاہیے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو ، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ ( پورے اور پختہ ) کافر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ہم نے تورات اتاری جس میں ہدایت اور روشنی ہے۔ اسی کے مطابق اللہ کے فرمانبردار نبی ان لوگوں کے فیصلے کیا کرتے تھے۔ جو یہودی بن گئے تھے اور خدا پرست اور علماء بھی (اسی تورات کے مطابق فیصلے کرتے تھے) کیونکہ وہ اللہ کی کتاب کی حفاظت کے ذمہ دار بنائے گئے تھے اور وہ اس کے (حق ہونے کی) شہادت بھی دیتے تھے لہٰذا تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھی سے ڈرو اور میری آیات کو حقیر سے معاوضہ کی خاطر بیچ نہ کھاؤ۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اورروشنی تھی، اسی کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار انبیاء، اللہ والے اورعلماء ان لوگوں کے لیے فیصلہ کرتے تھے جویہودی بنے۔ اس لیے کہ انہیں کتاب اللہ کا محافظ بنایا گیا تھا۔ اور وہ اس پرگواہ بھی تھے۔چنانچہ تم لوگوں سے نہ ڈرو اورمجھ سے ڈرو اور میری آیات کے بدلے تھوڑی قیمت نہ لو،اورجواُس کے مطابق فیصلہ نہ کریں جواللہ تعالیٰ نے نازل کیاہے تووہی لوگ کافرہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely We have sent down the Torah, having guidance and light therein by which the prophets, the submit¬ting ones, judge for the Jews, and (so do) the Men of the Lord and the Men of knowledge, because they were entrusted with the protection of the Book of Allah, and they stood guard over it. So, do not fear people. Fear Me. And do not take a paltry price for My verses. And whoever does not judge by what Allah has sent down, then, they are the disbelievers.

ہم نے نازل کی توریت کہ اس میں ہدایت اور روشنی ہے اس پر حکم کرتے تھے پیغمبر جو کہ حکم برادر تھے اللہ کے یہود کو اور حکم کرتے تھے درویش اور عالم اس واسطے کہ وہ نگہبان ٹھہرائے گئے تھے اللہ کی کتاب پر اور اس کی خبر گیری پر مقرر تھے سو تم نہ ڈرو لوگوں سے اور مجھ سے ڈرو اور مت خریدو میری آیتوں پر مول تھوڑا، اور جو کوئی حکم نہ کرے اس کے موافق جو کہ اللہ نے اتارا سو وہ ہی لوگ ہیں کافر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناہم نے ہی نازل فرمائی تھی تورات اس میں ہدایت بھی تھی اور نور بھی تھا اس کے مطابق فیصلے کرتے تھے انبیا ( علیہ السلام) ء جو کہ سب فرمانبردار تھے (اللہ کے) (اور وہ فیصلے کرتے تھے) یہودیوں کے لیے اور درویش اور علماء بسبب اس کے کہ وہ کتاب اللہ کے نگران بنائے گئے تھے اور وہ اس پر گواہ تھے (تو ان سے کہہ دیا گیا تھا کہ) تم لوگوں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو حقیر سی قیمت پر فروخت نہ کرو اور جو اللہ کی اتاری ہوئی شریعت کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہی تو کافر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We revealed the Torah, wherein there is guidance and light. Thereby did Prophets - who had submitted themselves (to Allah) - judge for the Judaized folk; and so did the scholars and jurists. They judged by the Book of Allah for they had been entrusted to keep it, and bear witness to it. So (O Jews!) do not fear men but fear Me, and do not barter away My signs for a trivial gain. Those who do not judge by what Allah has revealed are indeed the unbelievers.

ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی ۔ سارے نبی ، جو مسلِم تھے ، اسی کے مطابق ان یہودی بن جانے والوں کے معاملات 72 کا فیصلہ کرتے تھے ، اور اِسی طرح ربّانی اور اَحبار بھی 73 ﴿اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے﴾ کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس ﴿اے گروہ یہود !﴾ تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو ۔ جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک ہم نے تورات نازل کی تھی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا ۔ تمام نبی جو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار تھے ، اسی کے مطابق یہودیوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے ، اور تمام اللہ والے اور علماء بھی ( اسی پر عمل کرتے رہے ) کیونکہ ان کو اللہ کی کتاب کا محافظ بنایا گیا تھا ، اور وہ اس کے گواہ تھے ۔ لہذا ( اے یہودیو ) تم لوگوں سے نہ ڈرو ، اور مجھ سے ڈرو ، اور تھوڑی سی قیمت لینے کی خا طر میری آیتوں کا سودا نہ کیا کرو ۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ لوگ کافر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک ہم توریت اتاری اس میں ہدایت ہے اور روشنی خدا کے تابع دار پیمبر جو حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے بعد بنی اسرائیل میں آئے یہودیوں کو اسی کے موافق حکم دیتے حکم دیتے رہے 5 اور پیمبروں کے علاوہ درویش مشائخ اور مولوی بھی اسی پر حکم دیتے رہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے وہ حافظ بنائے گئے تھے امانتداری اور اس کی نگہبانی کرتے تھے 1 تو اسے یہود یو لوگوں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈروف 2 میری آیتوں کے بدلے دنیا کا تھوڑا مول مت لو رشوت کھا کر میرے حکم مت چھپاؤف 3 اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے اتارے موافق حکم نہ دیں وہی کافر ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں راہنمائی ہے اور روشنی ہے پیغمبر جو کہ (اللہ کے) فرماں بردار تھے اس کے موافق یہود کو حکم دیا کرتے تھے اور اہل اللہ اور علماء بھی کیونکہ انہیں اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے پس تم لوگوں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو تھوڑی قیمت (مال دنیا) پہ مت بیچو اور جو کوئی اللہ کے نازل کیے ہوئے کے مطابق حکم نہ کرے تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے توریت نازل کی تھی جس میں ہدایت اور نور ہے۔ اسی کے ذریعہ انبیاء کرام (علیہ السلام) جو اللہ کے فرماں بردار ہیں اہل یہود کے درمیان فیصلے کیا کرتے تھے۔ اسی طرح وہ اللہ والے اور اہل علم جو اللہ کی اس کتاب کے محافظ گواہ بنائے گئے تھے۔ (اس کتاب کے مطابق فیصلہ کیا کرتے تھے) تم بھی لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرو اور میری آیتوں کو گھٹیا قیمت پر فروخت نہ کرو۔ وہ لوگ جو اللہ کے نازل کئے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہ کافر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتاب خدا کے نگہبان مقرر کیے گئے تھے اور اس پر گواہ تھے (یعنی حکم الہٰی کا یقین رکھتے تھے) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We sent down the Taurat wherein was a guidance and a light. By it the prophets who submitted themselves judged those who were judaised, and so did the divines and the priests by that wherewith they were entrusted of the Book of Allah and they had become witnesses thereof. Wherefore fear not the mankind but fear Me, and barter not My revelations for a small price, And whosoever judgeth not by that which Allah hath sent down - those then they are the infidels.

بےشیک ہم ہی نے توریت نازل کی ہے جس میں ہدایت اور روشنی ہے ۔ اسی کے مطابق وہ نبی جو اللہ کے مطیع تھے یہودی لوگوں کا فیصلہ کرتے تھے اور (اسی طرح) ان کے مشائخ وعلماء (بھی) ۔ اس لیے کہ انہیں کتاب اللہ کی نگہداشت کا حکم دیا گیا تھا ۔ اور وہ اس کے گواہ تھے ۔ سو تم انسانوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ اور میرے احکام کو دنیا کی متاع قلیل کے عوض نہ بیچ ڈالو ۔ اور جو کوئی اللہ کے نازل کئے ہوئے (احکام) کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو یہی لوگ تو کافر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم ہی نے تورات اتاری ، جس میں ہدایت اور روشنی ہے ۔ اسی کے مطابق خدا کے فرمانبردار انبیاء ، ربانی علماء اور فقہاء یہود کے معاملات کے فیصلے کرتے تھے بوجہ اس کے کہ وہ کتابِ الہٰی کے امین اور اس کے گواہ ٹھہرائے گئے تھے کہ لوگوں سے نہ ڈریو ، مجھ ہی سے ڈریو اور میرے احکام کو دنیا کی متاع حقیر کے عوض نہ فروخت کیجیو ۔ اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی شریعت کے مطابق فیصلے نہ کریں تو یہی لوگ کافر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک ہم نے تورات نازل کی ہے جس میں ہدایت اور روشنی ہے ۔ انبیاء علیہم السلام جو اﷲتعالیٰ کے فرما نبردار ہیں اور اﷲوالے اور علما یہودیوں کیلئے اسی کے مطابق فیصلے کیا کرتے تھے اس لیے کہ اﷲتعالیٰ نے انہیں کتاب کی حفاظت کا حکم دیا تھا اور وہ اس پر گواہ ( بھی ) تھے ۔ سو تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ ( ہی ) سے ڈرو اور میری آیتیں تھوڑی سے قیمت کے بدلے نہ بیچو اور جو کوئی اﷲتعالیٰ کے نازل کیے ہوئے احکام کے مطابق فیصلے نہ کرے تو یہی لوگ کافر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی۔ سارے نبی جو مسلم تھے، اسی کے مطابق یہود کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے اور اسی طرح درویش اور عالم بھی، کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے، پس تم (اے یہود ! ) لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو تھوڑے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو ۔ جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم ہی نے اتارا تورات کو، جس میں ہدایت بھی تھی اور نور بھی، اسی کے مطابق فیصلہ کرتے تھے (اللہ کے) وہ پیغمبر، جو (اپنے رب کے حضور) گردن جھکائے ہوئے تھے، ان یہود کے لئے، اور (اسی کے مطابق فیصلہ کرتے تھے) ان کے درویش اور علماء بھی، کیونکہ ان کو محافظ (و نگہبان) ٹھرایا گیا تھا اللہ کی کتاب کا، اور وہ اس پر گواہ تھے، پس تم مت ڈرو لوگوں سے (اے گروہ یہود ! ) بلکہ خاص مجھ ہی سے ڈرو، اور مت لو تم میری آیتوں کے بدلے میں (دنیاء دوں کا یہ) گھٹیا مول، اور جو لوگ فیصلہ نہیں کرتے اس (حکم و قانون) کے مطابق جس کو اللہ نے اتارا ہے، وہ کافر ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ہم نے تورات اتاری جس میں ہدایت اور روشنی ہے اس کے مطابق اللہ کے فرمابردارنبی ان لوگوں کے فیصلے کیا کرتے تھے جو یہودی بن گئے تھے اور اللہ والے اور علماء بھی ( اسی تورات کے مطابق فیصلے کرتے تھے ) کیونکہ وہ کتابِ اللہ کی حفاظت کے ذمہ داربنائے گئے تھے اور وہ اس کے ( حق ہونے کی ) شہادت بھی دیتے تھے لہٰذاتم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھی سے ڈرو اور میری آیات کو حقیرسے معاوضہ کی خاطر بیچ نہ کھائو اورجو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں تووہی لوگ کافر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے توریت اتاری اس میں ہدایت اور نور ہے ، اس کے مطابق یہود کو حکم دیتے تھے ہمارے فرمانبردار نبی اور عالم اور فقیہہ کہ ان سے کتاب اللہ کی حفاظت چاہی گئی تھی ( ف۱۱۳ ) اور وہ اس پر گواہ تھے تو ( ف۱۱٤ ) لوگوں سے خوف نہ کرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیتوں کے بدلے ذلیل قیمت نہ لو ( ف۱۱۵ ) اور جو اللہ کے اتارے پر حکم نہ کرے ( ف۱۱٦ ) وہی لوگ کافر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں ہدایت اور نور تھا ، اس کے مطابق انبیاء جو ( اﷲ کے ) فرمانبردار ( بندے ) تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے اور اﷲ والے ( یعنی ان کے اولیاء ) اور علماء ( بھی اسی کے مطابق فیصلے کرتے رہے ) ، اس وجہ سے کہ وہ اﷲ کی کتاب کے محافظ بنائے گئے تھے اور وہ اس پر نگہبان ( و گواہ ) تھے ۔ پس تم ( اقامتِ دین اور احکامِ الٰہی کے نفاذ کے معاملے میں ) لوگوں سے مت ڈرو اور ( صرف ) مجھ سے ڈرا کرو اور میری آیات ( یعنی احکام ) کے بدلے ( دنیا کی ) حقیر قیمت نہ لیا کرو ، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ ( و حکومت ) نہ کرے سو وہی لوگ کافر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے توراۃ نازل کی جس میں ہدایت اور نور ( روشنی ) تھی اس کے مطابق یہودیوں کے لئے فیصلے کرتے تھے ۔ وہ تمام نبی جو اللہ کے مطیع و فرمانبردار تھے اللہ والے علماء و احبار بھی اس کے مطابق فیصلے کرتے تھے جس کی حفاظت کے وہ ذمہ دار بنائے گئے تھے اور جس کے وہ گواہ تھے ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو ۔ بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ اور میری آیات کو تھوڑی سی قیمت کے عوض فروخت نہ کرو اور جو اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ کافر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It was We who revealed the law (to Moses): therein was guidance and light. By its standard have been judged the Jews, by the prophets who bowed (as in Islam) to Allah's will, by the rabbis and the doctors of law: for to them was entrusted the protection of Allah's book, and they were witnesses thereto: therefore fear not men, but fear me, and sell not my signs for a miserable price. If any do fail to judge by (the light of) what Allah hath revealed, they are (no better than) Unbelievers.

Translated by

Muhammad Sarwar

We had revealed the Torah, containing guidance and light. The Prophets who had submitted themselves to the will of God, judged the Jews by the laws of the Torah. So did the godly people and the Jewish scholars who remembered some parts of the Book of God and bore witness to it. Mankind, do not be afraid of people but have fear of Me. Do not sell My revelations for a paltry price. Those who do not judge by the laws of God are disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We did send down the Tawrah, therein was guidance and light, by which the Prophets who submitted themselves to Allah's will, judged for the Jews. And the Rabbaniyyun and the Ahbar, for to them was entrusted the protection of Allah's Book, and they were witnesses thereto. Therefore fear not men but fear Me and sell not My verses for a miserable price. And whosoever does not judge by what Allah has revealed, such are the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We revealed the Taurat in which was guidance and light; with it the prophets who submitted themselves (to Allah) judged (matters) for those who were Jews, and the masters of Divine knowledge and the doctors, because they were required to guard (part) of the Book of Allah, and they were witnesses thereof; therefore fear not the people and fear Me, and do not take a small price for My communications; and whoever did not judge by what Allah revealed, those are they that are the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Lo! We did reveal the Torah, wherein is guidance and a light, by which the prophets who surrendered (unto Allah) judged the Jews, and the rabbis and the priests (judged) by such of Allah's Scripture as they were bidden to observe, and thereunto were they witnesses. So fear not mankind, but fear Me. And My revelations for a little gain. Whoso judgeth not by that which Allah hath revealed: such are disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक हमने तौरात उतारी है जिसमें हिदायत और रौशनी है, उसी के मुताबिक़ अल्लाह के फ़रमाँबरदार अम्बिया यहूदी लोगों के दरमियान फ़ैसला किया करते थे और उनके अल्लाह वाले लोग और उलमा भी; इसलिए कि वह अल्लाह की किताब पर निगहबान ठहराए गए थे और वे उसके गवाह थे, पस तुम इंसानों से न डरो (बल्कि) मुझ से डरो और मेरी आयतों को क़ीमत के बदले न बेचो, और जो कोई उसके मुवाफ़िक़ फ़ैसला न करे जो अल्लाह ने उतारा है तो वही लोग काफ़िर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے توریت نازل فرمائی تھی جس میں ہدایت تھی اور وضوح تھا انبیأ جو کہ اللہ تعالیٰ کے مطیع تھے اس کے موافق یہود کو حکم دیا کرتے تھے اور اہل اللہ اور علمأ بھی بوجہ اس کے کہ ان کو اس کتاب اللہ کی نگہداشت کا حکم دیا تھا اور وہ اس کے اقراری ہوگئے تھے سو تم بھی لوگو وں سے اندیشہ مت کرو اور مجھ سے ڈرو اور میرے احکام کے بدلے میں متاع قلیل مت لو اور جو شخص خدا تعالیٰ کے نازل کیے ہوئے کے موافق حکم نہ کرے سو ایسے لوگ بالکل کافر ہیں۔ (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک ہم نے تورات اتاری، جس میں ہدایت اور روشنی تھی اس کے مطابق فیصلہ کرتے تھے انبیاء جو فرماں بردار تھے ان لوگوں کے لیے جو یہودی اور ربانی اور عالم بنے، یہ اللہ کی کتاب کے محافظ بنائے گئے تھے اور وہ اس پر گواہ تھے۔ تم ان لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیات کے بدلے تھوڑی قیمت نہ لو اور جو اللہ کی نازل شدہ کتاب کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہی کافر ہیں۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے توراۃ نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی ، ہمارے نبی جو مسلم تھے ‘ اسی کے مطابق ان یہودیوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے ۔ اور اسی طرح ربانی اور احبار بھی (اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے) کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس (اے گروہ یہود) تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے سے بیچنا چھوڑ دو ، جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم نے توریت نازل کی اس میں ہدایت ہے اور روشنی ہے، اس کے ذریعہ انبیاء فیصلہ کرتے تھے انبیاء جو اللہ کے فرمانبردار تھے یہ فیصلے ان لوگوں کو دیتے تھے جو یہود تھے اور اللہ والے اور علم والے بھی فیصلہ دیتے تھے بوجہ اس کے کہ ان کو اللہ کی کتاب کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، اور اس پر گواہ تھے۔ تو تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیتوں کے ذریعہ تھوڑی سی قیمت مت خریدو، اور جو شخص اس کے موافق حکم نہ کرے جو اللہ نے نازل فرمایا ہے۔ سو یہی لوگ کافر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے نازل کی تورات کہ اس میں ہدایت اور روشنی ہے اس پر حکم کرتے تھے پیغمبر جو کہ حکم بردار تھے اللہ کے یہود کو اور حکم کرتے تھے درویش اور عالم اس واسطے کہ وہ نگہبان ٹھرائے گئے تھے اللہ کی کتاب پر اور اس کی خبر گیری پر مقرر تھے سو تم نہ ڈرو لوگوں سے اور مجھ سے ڈرو اور مت خریدو میری آیتوں پر مول تھوڑا اور جو کوئی حکم نہ کرے اس کے موافق جو کہ اللہ نے اتارا سو وہی لوگ ہیں کافر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ ہم نے توریت نازل کی تھی جس میں ہدایت اور روشنی تھی انبیاء جو خدا کے فرمانبردا ہوا کرتے ہیں یہود کو اسی توریت کے موافق حکم دیا کرتے تھے اور اسی طرح اہل اللہ اور علماء بھی توریت ہی کے موافق حکم دیا کرتے تھے کیوں کہ ان کو کتاب الٰہی کی حفاظت کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا اور وہ اس کتاب الٰہی پر نگہبان تھے سوائے یہود تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرتے رہو اور میرے احکام کے عوض قلیل فائدہ حاصل نہ کرو اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق حکم نہ دیں تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں