Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْحِبْرُ: وہ نشان جو عمدہ اور خوبصورت معلوم ہو۔ حدیث میں ہے (1) (۶۵) یَخْرُجُ مِنَ النَّارِ رَجُلٌ قَدْ ذَھَبَ حِبْرُہٗ وَسِبْرُہٗ کہ آگ سے ایک آدمی نکلے گا جس کا حس و جمال اور چہرے کی رونق ختم ہوچکی ہوگی اسی سے روشنائی کو حبْرٌ کہا جاتا ہے۔ (2) شَاعِرٌ مُحَبِّرٌ: عمدہ گو شاعر (3) شِعرٌ مُحَبَّرٌ: عمدہ شعر۔ ثَوبٌ حَبِیْرٌ: ملائم اور نیا کپڑا۔ اَرْضٌ مِحْبَارٌ: جلد سرسبز ہونے والی زمین (والجمع محابیر) اَلْحَبِیْرُ (من السحاب) خوبصورت بادل۔ حُبِرَ فُلان: اس کے جسم پر زخم کا نشان باقی ہے۔ اَلْحَبْرُ: عالم کو کہتے ہیں اس لئے کہ لوگوں کے دلوں پر اس کے علم کا اثر باقی رہتا ہے۔ اور افعال حسنہ میں لوگ اس کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ اسی معنیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے فرمایا: (4) (۶۶) کہ علماء تا قیامت باقی رہیں گے، اگرچہ ان کی شخصیتیں اس دنیا سے فنا ہوجاتی ہیں، لیکن ان کے آثار لوگوں کے دلوں پر باقی رہتے ہیں۔ حَبْرٌ کی جمع احْبَارٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَہُمۡ وَ رُہۡبَانَہُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ) (۹:۳۱) انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ … کو اﷲ کے سوا خدا بنالیا ہے۔ اور آیت کریمہ ہے: (فِیۡ رَوۡضَۃٍ یُّحۡبَرُوۡنَ ) (۳۰:۱۵) کے معنیٰ یہ ہیں کہ وہ جنت میں اس قدر خوش ہوں گے کہ وہاں کی نعمتوں کی تروتازگی کا اثر ان کے چہروں پر ہویدا ہوگا۔
Surah:5Verse:44 |
اور علماء۔ فقہاء بھی
and the scholars
|
|
Surah:5Verse:63 |
اور علماء
and the religious scholars
|
|
Surah:9Verse:31 |
اپنے علماء کو
their rabbis
|
|
Surah:9Verse:34 |
علماء میں سے
the rabbis
|