The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اور راستہ
Tap any part above to see where else it appears
اَلنَّھْجُ کے معنی کھلے راستہ کے ہیں اور نَھَجَ الْاَمْرُ وَاَنْھَجَ کے معنی ہیں:کسی امر کا واضح ہونا۔ اَلْمَنْھَجُ وَالْمِنْھَاجُ:کشادہ راہ۔قرآن پاک میں ہے:۔ (لِکُلٍّ جَعَلۡنَا مِنۡکُمۡ شِرۡعَۃً وَّ مِنۡہَاجًا) (۵۔۴۸) ہم نے تم میں سے ہر ایک فرقے کے لئے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے۔اور اسی سے نَھَجَ الثَّوْبُ وَاَنْھَجَ ہے جس کے معنی کپڑے میں بوسیدگی کے آثار ظاہر ہونے کے ہیں۔اَنْھَجَہُ الْبِلیٰ:کپڑے کو بوسیدگی نے جھرجھرا کردیا۔
1 results