Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 48

سورة المائدة

وَ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ مُہَیۡمِنًا عَلَیۡہِ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَہُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ وَ لَا تَتَّبِعۡ اَہۡوَآءَہُمۡ عَمَّا جَآءَکَ مِنَ الۡحَقِّ ؕ لِکُلٍّ جَعَلۡنَا مِنۡکُمۡ شِرۡعَۃً وَّ مِنۡہَاجًا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَجَعَلَکُمۡ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ لٰکِنۡ لِّیَبۡلُوَکُمۡ فِیۡ مَاۤ اٰتٰىکُمۡ فَاسۡتَبِقُوا الۡخَیۡرٰتِ ؕ اِلَی اللّٰہِ مَرۡجِعُکُمۡ جَمِیۡعًا فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ فِیۡہِ تَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿ۙ۴۸﴾

And We have revealed to you, [O Muhammad], the Book in truth, confirming that which preceded it of the Scripture and as a criterion over it. So judge between them by what Allah has revealed and do not follow their inclinations away from what has come to you of the truth. To each of you We prescribed a law and a method. Had Allah willed, He would have made you one nation [united in religion], but [He intended] to test you in what He has given you; so race to [all that is] good. To Allah is your return all together, and He will [then] inform you concerning that over which you used to differ.

اور ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ یہ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور ان کی محافظ ہے اس لئے آپ ان کے آپس کے معاملات میں اسی اللہ کی اُتاری ہوئی کتاب کے ساتھ حکم کیجئے ، اس حق سے ہٹ کر ان کی خواہشوں کے پیچھے نہ جائیے تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے ایک دستور اور راہ مقرر کر دی اگر منظور مولٰی ہوتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن اس کی چاہت ہے کہ جو تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائے تم نیکیوں کی طرف جلدی کرو تم سب کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے ، پھر وہ تمہیں ہر وہ چیز بتا دے گا ، جس میں تم اختلاف کرتے رہتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡزَلۡنَاۤ
اور نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الۡکِتٰبَ
کتاب
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی
لِّمَا
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
پہلے ہے اس سے
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتابوں میں سے
وَ مُہَیۡمِنًا
اور نگہبان ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَاحۡکُمۡ
پس فیصلہ کیجیے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِمَاۤ
اس کے مطابق جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کیجیے
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
عَمَّا
اس سے (ہٹ کر) جو
جَآءَکَ
آگیا آپ کے پاس
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
لِکُلٍّ
ہر ایک کے لیے
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
شِرۡعَۃً
ایک راستہ
وَّ مِنۡہَاجًا
اور ایک طریقہ
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَجَعَلَکُمۡ
البتہ وہ بنا دیتا تمہیں
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
لِّیَبۡلُوَکُمۡ
اس لیے کہ آزمائے تمہیں
فِیۡ مَاۤ
اس میں جو
اٰتٰىکُمۡ
اس نے دیا تمہیں
فَاسۡتَبِقُوا
پس سبقت کرو/ آگے بڑھو
الۡخَیۡرٰتِ
نیکیوں میں
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ ہی کے
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
جَمِیۡعًا
سب کے سب کا
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھر وہ بتا دے گا تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
فِیۡہِ
جس میں
تَخۡتَلِفُوۡنَ
تم اختلاف کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡزَلۡنَاۤ
اور نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
الۡکِتٰبَ
کتاب
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی ہے
لِّمَا
اس کے لئے جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
پہلے ہے اس کے
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَ مُہَیۡمِنًا
اور نگہبان ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَاحۡکُمۡ
چنانچہ آپ فیصلہ کرو
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِمَاۤ
اس کے مطابق
اَنۡزَلَ
جو نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَا تَتَّبِعۡ
اور نہ آپ پیچھا کرو
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کا
عَمَّا
اس سے جو
جَآءَکَ
آیا ہے آپ کے پاس
مِنَ الۡحَقِّ
حق سے
لِکُلٍّ
ہر ایک کے لئے
جَعَلۡنَا
مقرر کر دیا ہے ہم نے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
شِرۡعَۃً
ایک راستہ
وَّ مِنۡہَاجًا
اور ایک طریقہ
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَجَعَلَکُمۡ
ضرور وہ بنا دیتا تمہیں
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلٰکِنۡ
لیکن
لِّیَبۡلُوَکُمۡ
تاکہ وہ آزمائش کرے تمہاری
فِیۡ مَاۤ
اس میں جو
اٰتٰىکُمۡ
عطا کیا ہے اس نے تمہیں
فَاسۡتَبِقُوا
چنانچہ نہ تم سبقت لے جاؤ
الۡخَیۡرٰتِ
بھلائیوں میں
اِلَی
طرف
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
مَرۡجِعُکُمۡ
پلٹ کر جانا ہے تمہیں
جَمِیۡعًا
سب کو
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھروہ بتا ئےگا تمہیں
بِمَا
ساتھ اس کےجو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
فِیۡہِ
اس میں
تَخۡتَلِفُوۡنَ
تم اختلا ف کیا کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

And We have revealed to you, [O Muhammad], the Book in truth, confirming that which preceded it of the Scripture and as a criterion over it. So judge between them by what Allah has revealed and do not follow their inclinations away from what has come to you of the truth. To each of you We prescribed a law and a method. Had Allah willed, He would have made you one nation [united in religion], but [He intended] to test you in what He has given you; so race to [all that is] good. To Allah is your return all together, and He will [then] inform you concerning that over which you used to differ.

اور ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ یہ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور ان کی محافظ ہے اس لئے آپ ان کے آپس کے معاملات میں اسی اللہ کی اُتاری ہوئی کتاب کے ساتھ حکم کیجئے ، اس حق سے ہٹ کر ان کی خواہشوں کے پیچھے نہ جائیے تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے ایک دستور اور راہ مقرر کر دی اگر منظور مولٰی ہوتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن اس کی چاہت ہے کہ جو تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائے تم نیکیوں کی طرف جلدی کرو تم سب کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے ، پھر وہ تمہیں ہر وہ چیز بتا دے گا ، جس میں تم اختلاف کرتے رہتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے آپ پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلے کی کتاب کی تصدیق کرتی ہے۔ اور اس کی جامع و نگران بھی ہے۔ لہذا آپ ان کے فیصلے اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق ہی کیجئے اور جبکہ آپ کے پاس حق آچکا ہے تو ان کی خواہشات کے پیچھے نہ چلیے۔ تم میں سے ہر امت کے لئے ہم نے ایک شریعت اور ایک راہ عمل مقرر کی ہے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بھی بنا سکتا تھا لیکن وہ تو چاہتا ہے کہ اس نے جو کتاب تمہیں دی ہے اس کے ذریعہ تمہاری آزمائش کرے۔ لہذا (اصل کام یہ ہے) کہ بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔ تم سب نے اللہ ہی کی طرف جانا ہے پھر جن باتوں میں تم اختلاف کرتے رہے وہ سب کچھ تمہیں بتادے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ کی طرف یہ کتاب حق کے ساتھ نازل کی ہے جو تصدیق کرنے والی ہے اس کے لیے جوکتاب میں سے اس سے پہلے ہے اوران پر نگہبان ہے، چنانچہ آپ ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں جواللہ تعالیٰ نے نازل کیاہے اورجوحق آپ کے پاس آیاہے اسے چھوڑکران کی خواہشات کاپیچھانہ کرو۔تم میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے ایک راستہ اورایک طریقہ مقرر کردیاہے اور اگراﷲ تعالیٰ چاہتاتو ضرور وہ تمہیں ایک ہی اُمت بنا دیتالیکن وہ چاہتاہے کہ اس میں تمہاری آزمائش کرے جواس نے تمہیں عطاکیاہے،چنانچہ تم بھلائیوں میں سبقت لے جاؤ،تم سب کو اﷲ تعالیٰ کی طرف پلٹ کرجاناہے،پھروہ تمہیں اس چیز کے متعلق بتائے گا جس میں تم اختلاف کیاکرتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have sent down to you the Book with truth, confirming the Book before it, and a safeguard for it. So, judge between them by what Allah has sent down, and do not follow their desires against the truth that has come to you. For each of you We have made a way and a method. And had Allah willed, He would have made a single community of people, but (He did not), so that He may test you in what He has given to you. Strive, then, to excel each other in good deeds. To Al¬lah is the return of you all. Then Allah shall tell you about what you were disputing in.

اور تجھ پر اتاری ہم نے کتاب سچی تصدیق کرنے والی سابقہ کتابوں کی اور ان کے مضامین پر نگہبان سو تو حکم کر ان میں موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اور ان کی خوشی پر مت چل چھوڑ کر سیدھا راستہ جو تیرے پاس آیا ہر ایک کو تم میں سے دیا ہم نے ایک دستور اور راہ اور اللہ چاہتا تو تم کو ایک دین پر کردیتا لیکن تم کو آزمانا چاہتا ہے اپنے دیئے ہوئے حکموں میں سو تم دوڑ کرلو خوبیاں، اللہ کے پاس تم سب کو پہنچنا ہے جتا دے گا جس بات میں تم کو اختلاف تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اب اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے آپ پر کتاب نازل فرمائی حق کے ساتھ جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان پر نگران ہے تو ( آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی) فیصلہ کریں ان کے درمیان اس (قانون) کے مطابق جو اللہ نے نازل فرمایا ہے اور مت پیروی کریں ان کی خواہشات کی اس حق کو چھوڑ کر جو آچکا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تم میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے ایک شریعت اور ایک راہ عمل طے کردی ہے اور اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا مگر اس نے چاہا کہ وہ اس چیز میں تمہاری آزمائش کرے جو اس نے تم کو عطا کی تو تم نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرو اللہ ہی کی طرف تم سب کا لوٹنا ہے تو وہ تمہیں جتلا دے گا ان چیزوں کے بارے میں جن میں تم اختلاف کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We revealed the Book to you (O Muhammad!) with Truth, confirming whatever of the Book was revealed before, and protecting and guarding over it. Judge, then, in the affairs of men in accordance with the Law that Allah has revealed, and do not follow their desires in disregard of the Truth which has come to you. For each of you We have appointed a Law and a way of life. And had Allah so willed, He would surely have made you one single community; instead, (He gave each of you a Law and a way of life) in order to test you by what He gave you. Vie, then, one with another in good works. Unto Allah is the return of all of you; and He will then make you understand the truth concerning the matters on which you disagreed.

پھر اے محمد ! ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب بھیجی جو حق لے کر آئی ہے اور الکتاب میں سے جو کچھ اس کے آگے موجود ہے اس کی تصدیق کرنے والی 78 اور اس کی محافظ و نگہبَان ہے ۔ 79 لہٰذا تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس سے منّہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ۔ ۔ ۔ ۔ 80 ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور ایک راہِ عمل مقرر کی ۔ اگرچہ تمہارا خدا چاہتا تو تم سب کو ایک امّت بھی بنا سکتا تھا ، لیکن اس نے یہ اس لیے کیا کہ جو کچھ اس نے تم لوگوں کو دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے ۔ لہٰذا بھلائیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو ۔ آخر کار تم سب کو خدا کی طرف پلٹ کر جانا ہے ، پھر وہ تمہیں اصل حقیقت بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہے 81 ہو ۔ ۔ ۔ ۔ 82

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے رسول محمد ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے تم پر بھی حق پر مشتمل کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان کی نگہبان ہے ۔ لہذا ان لوگوں کے درمیان اسی حکم کے مطابق فیصلہ کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے ، اور جو حق بات تمہارے پاس آگئی ہے اسے چھوڑ کر ان کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو ۔ تم میں سے ہر ایک ( امت ) کے لیے ہم نے ایک ( الگ ) شریعت اور طریقہ مقرر کیا ہے ۔ ( ٤٠ ) اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بنا دیتا ، لیکن ( الگ شریعتیں اس لیے دیں ) تاکہ جو کچھ اس نے تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائے ۔ لہذا نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔ اس وقت وہ تمہیں وہ باتیں بتائے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیمبر ہم نے تجھ پر بھی سچی کتاب اتاری یعنی قرآن شریف وہ اگلی کتابوں کو تصدیق کرتی ہے اور ان کی حفاظت کرتی ہے 1 تو جو خد انے اتارا اس کے موافق ان لوگوں کو یعنی اہل کتاب کا فیصلہ کر اور خدا کے پاس سے جو سچی بات 2 تجھے پہنچتی ہے اس کو چھوڑ کر ان کی خوہشوں پر مت چل لوگو یہود اور نصاریٰ اور مسلمان ہم نے تم میں سے ہر ایک کا ایک رہ اور شریعت دی ہے 3 اور اگر اللہ چاہتا ہے تو تم تینوں کو ایک ہی امت ایک ہی دین ایک ہی شریعت رد کردیتا مگر تم کو جو مختلف احکام دینے 2 اس اے تمہارا آزمانا منظور بہر حال نیکیوں پر لپکو تم سب کو اللہ تعالیٰ کے پاس لوٹ کر جانا ہے وہ جن باتوں میں تم دنیا میں اختلاف کرتے تھے تم کو جتادے گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ پر حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان کی محافظ ہے سو جو اللہ نے نازل فرمایا اس کے مطابق ان میں حکم کیجئے اور آپ کے پاس حق آجانے کے بعد ان کی خواہشات کو مت مانیئے (اور) تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے دستور اور ایک طریقہ مقرر فرمایا ہے اور اگر اللہ چاہتے تو تم سب کو ایک ہی امت کردیتے لیکن (ایسا نہیں کیا) اس نے جو احکام تم کو دیئے اس میں تمہیں آزمانا چاہتے ہیں سو نیکی میں جلدی کرو تم سب کو اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے جو سراسر حق ہے۔ اور پچھلی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔ اور ان کی محافظ و نگہبان بھی ہے۔ اس لئے آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ ان قوانین کے مطابق کیجئے جو اللہ نے نازل کئے ہیں۔ اور لوگوں کی نفسانی خواہشات پر حق کا سیدھا راستہ چھوڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے جب کہ آپ کے پاس حق آچکا ہے۔ ہم نے ہر ایک امت کو ایک شریعت اور ایک راہ عمل بخشا ہے۔ اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا۔ لیکن اس نے جو کچھ نازل کیا ہے اس میں تمہیں آزمانا چاہتا ہے۔ لہٰذا تم نیکیوں کی طرف دوڑو۔ ایک دن تم سب کو اللہ ہی کے پاس پہنچنا ہے۔ پھر وہ بتا دے گا کہ تم کن باتوں میں مختلف راہوں پر چلتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان (سب) پر شامل ہے تو جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کے مطابق ان کا فیصلہ کرنا اور حق جو تمہارے پاس آچکا ہے اس کو چھوڑ کر ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا ہم نے تم میں سے ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ایک ہی شریعت پر کر دیتا مگر جو حکم اس نے تم کو دیئے ہیں ان میں وہ تمہاری آزمائش کرنی چاہتا ہے سو نیک کاموں میں جلدی کرو تم سب کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر جن باتوں میں تم کو اختلاف تھا وہ تم کو بتا دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have sent down the Book unto thee with truth; and confirming that which hath preceded it of the Book, and a guardian thereof. Wherefrom judge thou between them by that which Allah hath sent down, and follow thou not away from that which hath their desires come to thee of the truth. Unto each of you We appointed law and a way. And had Allah listed, He would have made you all a single community, but He willed not in order that he may prove you by that which He hath vouchsafed unto you. Hasten wherefore to the virtues; unto Allah is the return of you all; then He shall declare unto you concerning that wherein ye have been disputing.

اور ہم نے آپ پر (یہ) کتاب اتاری ہے سچائی کے ساتھ تصدیق کرنے والی ان کتابوں کی جو اس سے پیشتر اتر چکی ہیں اور ان پر محافظ ۔ تو آپ ان لوگوں کے درمیان اللہ کے اتارے ہوئے (احکام) کے مطابق فیصلہ کیا کیجئے اور ان لوگوں کی خواہشوں پر عمل نہ کیجیے ۔ اس سچائی سے الگ ہو کر جو آپ کے پاس آچکی ہے ۔ تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے ایک (خاص) شریعت اور راہ رکھی تھی ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تم (سب) کو ایک ہی امت بنا دیتا ۔ لیکن (اس نے ایسا نہیں کیا) تاکہ تمہیں آزماتا رہے اس میں جو وہ تمہیں دیتا رہا ہے تو تم نیکیوں کی طرف لپکو ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے تو وہ تمہیں وہ بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہاری طرف کتاب اتاری حق کے ساتھ ، مصداق اس سے پیٹر سے موجود کتاب کی اور اس کیلئے کسوٹی بنا کر ۔ تو ان کے درمیان فیصلہ کرو اس کے مطابق جو اللہ نے اتارا اور اس حق سے ہٹ کر جو تمہارے پاس آچکا ہے ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرو ۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک کیلئے ایک ضابطہ اور ایک طریقہ ٹھہرایا اور اگر اللہ چاہتا تو تم کو ایک ہی امت بنا دیتا ۔ لیکن اس نے چاہا کہ اس چیز میں تمہاری آزمائش کرے جو اس نے تم کو بخشی تو بھلائیوں کیلئے ایک دوسرے پر سبقت کرنے کی کوشش کرو ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کا پلٹنا ہے تو وہ تمہیں آگاہ کرے گا اس چیز سے ، جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے آپ ( ﷺ ) پر حق کے ساتھ کتاب نازل کی جو تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے والی کتابوں کی اور ان کی محافظ ( بھی ) ہے پس آپ ان لوگوں کے درمیان جو اﷲتعالیٰ نے نازل فرمایا ہے اس کے مطابق فیصلے فرمائیں اور جو حق آپ کے پاس پہنچ چکا ہے اس کے مقابلے میں ان لوگوں کی خواہش کی اتباع نہ فرمائیں ۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک کیلئے شریعت اور راہ مقرر کر دی ہے اور اگر اﷲتعالیٰ چاہتے تو تم سب کو ایک امت بنا دیتے لیکن اﷲتعالیٰ چاہتے ہیں جو تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائش پس تم نیکیوں کے کرنے میں جلدی کرو تم سب نے اﷲتعالیٰ کی طرف لوٹنا ہے پس اﷲتعالیٰ تمہیں بتا دیں گے جس میں تم اختلاف کرتے رہتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم نے آپ کی طرف یہ کتاب بھیجی جو حق لے کر آئی ہے اور کتاب (تورات) میں سے جو کچھ اس کے آگے موجود ہے اس کی تصدیق کرنے والی اور اس کی محافظ و نگہبان ہے، لہٰذا تم اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی مت کرو۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور ایک راہ عمل مقرر کی، حالانکہ اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بھی بنا سکتا تھا لیکن اس نے یہ اس لیے کیا کہ جو کچھ اس نے تم لوگوں کو دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے، لہٰذا بھلائیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرو۔ آخر کار تم سب کو اللہ کی طرف پلٹ کر جانا ہے ؟ پھر وہ تمہیں اصل حقیقت بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اب ہم نے اتارا آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) اس کتاب (عظیم) کو حق کے ساتھ، تصدیق کرنے والی بنا کر، ان تمام کتابوں کے لئے جو کہ اس سے پہلے آچکی ہیں، اور محافظ (و نگہبان) بنا کر ان پر، پس آپ فیصلہ کریں ان کے درمیان اس کے مطابق جو اللہ نے اتارا ہے، اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اس حق سے (ہٹ کر) جو کہ آچکا آپ کے پاس، ہم نے تم میں سے ہر ایک (امت) کے لئے مقرر کی ایک شریعت اور راہ عمل، اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن (اس نے ایسے نہیں کیا) تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے ان احکام میں جو اس نے تم کو دیے ہیں، پس تم لوگ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو نیکیوں میں، اور تم سب کو بہر حال لوٹ کر جانا ہے اللہ کی طرف، پھر وہ خبر کر دے گا تم کو ان سب کاموں کی جن میں تم لوگ اختلاف کرتے رہے تھے (اپنی فرصت حیات میں)

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے آپ پر مبنی برحق کتاب نازل کی ہےجو اپنے سے پہلی کتاب کی تصدیق کرتی ہے اور اس کی جامع ونگران بھی ہے لہٰذا ان کے فیصلے اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق کیجئے آپ کے پاس حق آچکا ہے توان کی خواہشات کے پیچھے نہ چلئے تم میں سے ہرامت کے لئے ہم نے ایک شریعت اور ایک راہ عمل مقرر کیا ہے اور اگراللہ چاہتا توتمہیں ایک امت بنا دیتا لیکن اِس نےجو کچھ تمہیں دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش چاہتا ہے لہٰذابھلائی میں سبقت کروتم سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے پھرجن باتوں میں تم اختلا ف کرتے رہے وہ تمہیں بتلادے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب ہم نے تمہاری طرف سچی کتاب اتاری اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی ( ف۱۲٤ ) اور ان پر محافظ و گواہ تو ان میں فیصلہ کرو اللہ کے اتارے سے ( ف۱۲۵ ) اور اسے سننے والے ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اپنے پاس آیا ہوا حق چھوڑ کر ، ہم نے تم سب کے لیے ایک ایک شریعت اور راستہ رکھا ( ف۱۲٦ ) اور اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت کردیتا مگر منظور یہ ہے کہ جو کچھ تمہیں دیا اس میں تمہیں آزمائے ( ف۱۲۷ ) تو بھلائیوں کی طرف سبقت چاہو ، تم سب کا پھرنا اللہ ہی کی طرف ہے تو وہ تمہیں بتادے گا جس بات میں تم جھگڑتے تھے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے نبئ مکرّم! ) ہم نے آپ کی طرف ( بھی ) سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے پہلے کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس ( کے اصل احکام و مضامین ) پر نگہبان ہے ، پس آپ ان کے درمیان ان ( احکام ) کے مطابق فیصلہ فرمائیں جو اﷲ نے نازل فرمائے ہیں اور آپ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں ، اس حق سے دور ہو کر جو آپ کے پاس آچکا ہے ۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لئے الگ شریعت اور کشادہ راہِ عمل بنائی ہے ، اور اگر اﷲ چاہتا تو تم سب کو ( ایک شریعت پر متفق ) ایک ہی امّت بنا دیتا لیکن وہ تمہیں ان ( الگ الگ احکام ) میں آزمانا چاہتا ہے جو اس نے تمہیں ( تمہارے حسبِ حال ) دیئے ہیں ، سو تم نیکیوں میں جلدی کرو ۔ اﷲ ہی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے ، پھر وہ تمہیں ان ( سب باتوں میں حق و باطل ) سے آگاہ فرمادے گا جن میں تم اختلاف کرتے رہتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ کتاب نازل کی ہے ۔ جو تصدیق کرتی ہے ۔ ان ( آسمانی ) کتابوں کی جو اس سے پہلے موجود ہیں اور ان کی محافظ و نگہبان ہے ۔ لہٰذا آپ ان کے درمیان وہی فیصلہ کریں جو اللہ نے نازل کیا ہے اور اس حق سے منہ موڑ کر جو آپ کے پاس آگیا ہے ۔ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں ، ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لئے ایک شریعت اور ایک راہ مقرر کی ہے اور اگر خدا ( زبردستی ) چاہتا ، تو تم سب کو ایک ہی ( شریعت ) کی ایک ہی امت بنا دیتا ۔ مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں آزمائے ( ان احکام میں ) جو ( مختلف اوقات میں ) تمہیں دیتا رہا ہے بس تم نیکیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرو ۔ تم سب کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے ، پھر وہ تمہیں آگاہ کرے گا ۔ ان باتوں سے جن میں تم اختلاف کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To thee We sent the Scripture in truth, confirming the scripture that came before it, and guarding it in safety: so judge between them by what Allah hath revealed, and follow not their vain desires, diverging from the Truth that hath come to thee. To each among you have we prescribed a law and an open way. If Allah had so willed, He would have made you a single people, but (His plan is) to test you in what He hath given you: so strive as in a race in all virtues. The goal of you all is to Allah; it is He that will show you the truth of the matters in which ye dispute;

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Book to you (Muhammad) in all Truth. It confirms the (original) Bible and has the authority to preserve or abrogate what the Bible contains. Judge among them by what God has revealed to you and do not follow their desires instead of the Truth which has come to you. We have given a law and a way of life to each of you. Had God wanted, He could have made you into one nation, but He wanted to see who are the more pious ones among you. Compete with each other in righteousness. All of you will return to God who will tell you the truth in the matter of your differences.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have sent down to you the Book (this Qur'an) in truth, confirming the Scripture that came before it and Muhayminan over it (old Scriptures). So judge between them by what Allah has revealed, and follow not their vain desires, diverging away from the truth that has come to you. To each among you, We have prescribed a law and a clear way. If Allah willed, He would have made you one nation, but that (He) may test you in what He has given you; so compete in good deeds. The return of you (all) is to Allah; then He will inform you about that in which you used to differ.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have revealed to you the Book with the truth, verifying what is before it of the Book and a guardian over it, therefore judge between them by what Allah has revealed, and do not follow their low desires (to turn away) from the truth that has come to you; for every one of you did We appoint a law and a way, and if Allah had pleased He would have made you (all) a single people, but that He might try you in what He gave you, therefore strive with one another to hasten to virtuous deeds; to Allah is your return, of all (of you), so He will let you know that in which you differed;

Translated by

William Pickthall

And unto thee have We revealed the Scripture with the truth, confirming whatever Scripture was before it, and a watcher over it. So judge between them by that which Allah hath revealed, and follow not their desires away from the truth which hath come unto thee. For each We have appointed a divine law and a traced-out way. Had Allah willed He could have made you one community. But that He may try you by that which He hath given you (He hath made you as ye are). So vie one with another in good works. Unto Allah ye will all return, and He will then inform you of that wherein ye differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने आपकी तरफ़ किताब उतारी हक़ के साथ, तस्दीक़ करने वाली पिछली किताब की और उसके मज़ामीन पर निगहबान, पस आप फ़ैसला करें उसके मुताबिक़ जो अल्लाह ने उतारा है, और जो हक़ आपके पास आ चुका है उसको छोड़ कर उनकी ख़्वाहिशों की पैरवी न करें, हमने तुम में से हर एक के लिए एक शरीअत और एक तरीक़ा ठहराया है, और अगर अल्लाह चाहता तो तुमको एक ही उम्मत बना देता मगर अल्लाह ने चाहा कि वह अपने दिए हुए हुक्मों में तुम्हारी आज़माइश करे पस तुम भलाइयों की तरफ़ दौड़ो, आख़िरकार तुम सबको अल्लाह की तरफ़ लौट कर जाना है फिर वह तुमको आगाह कर देगा उस चीज़ से जिसमें तुम इख़्तिलाफ़ कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے یہ کتاب (2) آپ کے پاس بھیجی ہے جو خود بھی صدق کے ساتھ (موصوف) ہے اور اس سے پہلے جو کتابیں ہیں ان کی بھی تصدیق کرتی ہے اور ان کتابوں کی محافظ ہے تو ان کے باہمی معاملات میں اسی بھیجی ہوئی کتاب کے موافق فیصلہ فرمایا کیجئیے اور یہ جو سچی کتاب آپ کو ملی ہے اس سے (دور ہوکر) ان کی خواہشوں پر عملدرآمد نہ کیجئیے تم میں سے ہر ایک کے لئیے ہم نے خاص شریعت اور خاص طریقت تجویز کی تھی اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو تم سب کو ایک ہی امت کردیتے لیکن ایسا نہیں کیا تاکہ جو جو دین تم کو دیا ہے اس میں تم سب کا امتحان فرماویں۔ تو مفید باتوں کی طرف دوڑو (3) تم سب کو خدا ہی کے پاس جانا ہے پھر وہ تم سب کو جتلادے گا جس میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔ (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے آپ کی طرف یہ کتاب حق کے ساتھ بھیجی، اس حال میں کہ کتابوں کی تصدیق کرنے والی اور اس پر محافظ ہے، پس ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے نازل کیا اور جو حق آپ کے پاس آیا ہے اس سے ہٹ کر ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کریں تم میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے ایک راستہ اور ایک طریقہ مقرر کیا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک امت بنا دیتا لیکن وہ تمہیں اس میں آزماتا ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے، پس نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو، اللہ ہی کی طرف تم سب کا لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا جن باتوں میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اے نبی (علیہ السلام) ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب بھیجی جو حق لے کر آئی ہے اور الکتاب میں سے جو کچھ اس کے آگے موجود ہے اس کی تصدیق کرنیوالی اور اس کی محافظ ونگہبان ہے ۔ لہذا تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ۔ ہم نے تم انسانوں میں سے ہر ایک کیلئے ایک شریعت اور ایک راہ عمل مقرر کی ۔ اگر تمہارا خدا چاہتا تو تم سب کو ایک امت بھی بنا سکتا تھا ‘ لیکن اس نے یہ اس لئے کیا کہ جو کچھ اس نے تم لوگوں کو دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے ، لہذا بھلائیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو۔ آخر کار تم سب کو خدا کی طرف پلٹ کر جانا ہے ‘ پھر وہ تمہیں اصل حقیقت بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے حق کے ساتھ آپ کی طرف کتاب اتاری وہ ان کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے نازل ہوئیں اور وہ ان کتابوں کی محافظ ہے اور آپ ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کیجئے جو اللہ نے نازل فرمایا اور جو حق آپ کے پاس آیا ہے اسے چھوڑ کر آپ ان کی خواہشات کا اتباع نہ کیجیے تم میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے شریعت اور خاص راہ مقرر کردی ہے، اور اگر اللہ چاہتا تو تم کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن ( اس نے ایسا نہیں کیا) تاکہ تم کو اس کے بارے میں آزمائے جو تم کو دیا، سو تم خیر کے کاموں کی طرف دوڑو، اللہ ہی کی طرف تم سب کا لوٹنا ہے، سو ان باتوں کے بارے میں وہ تم کو باخبر فرمائے گا جن میں تم اختلاف رکھتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ پر اتاری ہم نے کتاب سچی تصدیق کرنے والی سابقہ کتابوں کی اور ان کے مضامین پر نگہبان سو تو حکم کر ان میں موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اور ان کی خوشی پر مت چل چھوڑ کر سیدھا راستہ جو تیرے پاس آیا ہر ایک کو تم میں سے دیا ہم نے ایک دستور اور راہ اور اللہ چاہتا تو تم کو ایک دین پر کردیتا لیکن تم کو آزمانا چاہتا ہے اپنے دیے ہوئے حکموں میں   سو تم دوڑ کرلو خوبیاں اللہ کے پاس تم سب کو پہنچنا ہے پھر جتاوے گا جس بات میں تم کو اختلاف تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس کتاب کو ہم نے آپ کی طرف بھیجا ہے جس کا حال یہ ہے کہ یہ خود بھی سچی ہے اور اپنے سے پہلی کتابوں کو بھی سچا بتانے والی ہے اور ان کتابوں کی محافظ بھی ہے لہٰذا آپ ا اہل کتاب کے مابین اس کتاب کے موافق فیصلہ کیا کیجیے جو اللہ نے آپ پر نازل کی ہے اور جو سچی کتاب آپ کے پاس آچکی ہے اس سے ہٹ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیا کیجیے ہم نے تم میں سے ہر ایک امت کے لئے ایک خاص شریعت اور ایک واضح راہ مقرر کی تھی اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو وہ تم سب کو ایک ہی امت کردیتا لیکن اس نے جو کچھ تم کو دیا ہے اس میں وہ تم کو آزمانا چاہتا ہے لہٰذا تم نیک اور مفید کاموں میں سبقت کرو تم سب کو اللہ ہی کیطرف واپس جانا ہے پھر جن جن امور میں تم اختلاف کیا کرتے تھے ان کی حقیقت سے وہ تم سب کو آگاہ کر دے گا۔