Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 56

سورة المائدة

وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿۵۶﴾٪  12

And whoever is an ally of Allah and His Messenger and those who have believed - indeed, the party of Allah - they will be the predominant.

اور جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے اور مسلمانوں سے دوستی کرے ، وہ یقین مانے کہ اللہ تعالٰی کی جماعت ہی غالب رہے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّ
دوستی کرے گا
اللّٰہَ
اللہ سے
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول سے
وَالَّذِیۡنَ
اور ان سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فَاِنَّ
تو بیشک
حِزۡبَ
گروہ
اللّٰہِ
اللہ کا
ہُمُ
وہی
الۡغٰلِبُوۡنَ
غالب آنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّتَوَلَّ
دوست بنا ئے گا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کو
وَالَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فَاِنَّ
تو یقیناً
حِزۡبَ
جماعت
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
ہُمُ
وہی
الۡغٰلِبُوۡنَ
غالب آنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And whoever is an ally of Allah and His Messenger and those who have believed - indeed, the party of Allah - they will be the predominant.

اور جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے اور مسلمانوں سے دوستی کرے ، وہ یقین مانے کہ اللہ تعالٰی کی جماعت ہی غالب رہے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص اللہ کو، اس کے رسول اور مومنوں کو دوست بنائے (وہ یقین رکھے کہ) اللہ کی جماعت ہی غالب ہو کر رہے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو اﷲ تعالیٰ کو اوراس کے رسول کواورایمان والوں کودوست بنائے گاتویقیناًاﷲ تعالیٰ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever takes to friend-ship with Allah and His Messenger and those who be¬lieve, then, the people of Allah are the ones to prevail.

اور جو کوئی دوست رکھے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور ایمان والوں کو تو اللہ کی جماعت وہی سب پر غالب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی دوستی قائم کرے گا اللہ اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ایمان والوں کے ساتھ پس سن لو کہ حزب اللہ ہی غالب رہنے والی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All those who take Allah and His Messenger and those who believe as their allies, should remember that the party of Allah will be triumphant.

اور جو اللہ اور اس کے رسول اور اہل ایمان کو اپنا رفیق بنالے اسے معلوم ہو کہ اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے ۔ ؏۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اور ایمان والوں کو دوست بنائے تو ( وہ اللہ کی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے اور ) اللہ کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور ایمان والوں سے دوستی رکھے گا وہ اللہ تعالیٰ کے گروہ میں ہے اور اللہ ہی کا گروہ غالب دے گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کوئی اللہ کو دوست رکھے اور اس کے پیغمبر کو اور ایمان والوں کو تو یقینا اللہ کا گروہ ہی غالب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو بھی اللہ کو اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور ایمان والوں کو اپنا پکا دوست بنائے گا تو جان لو کہ اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر اور مومنوں سے دوستی کرے گا تو (وہ خدا کی جماعت میں داخل ہوگا اور) خدا کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever befriendeth Allah and His apostle and those who have believed, then verily the party of Allah! - they are the overcomers.

اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ایمان والوں سے دوستی رکھے گا سو بیشک اللہ ہی کا گروہ غالب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ ، اس کے رسول اور اہلِ ایمان کو دوست بناتے ہیں ( تو وہ اللہ کی پارٹی ہیں ) اور اللہ ہی کی پارٹی ہے جو غالب رہنے والی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور ایمان والوں سے دوستی رکھے گا پس بیشک اللہ تعالیٰ ہی کی جماعت غالب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو اللہ اس کے رسول اور اہل ایمان کو اپنا دوست بنا لے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی دوستی رکھے گا اللہ سے، اور اس کے رسول سے، ان لوگوں سے جو ایمان (کی دولت) رکھتے ہیں، تو (یقینا وہ کامیاب ہوگیا کہ وہ اللہ کی جماعت میں سے ہے اور) بیشک اللہ کی جماعت ہی سدا غالب رہنے والی ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ کو ، اس کے رسول اور مومنوں کو دوست بنالے ( وہ یقین رکھے کہ ) اللہ کی جماعت ہی غالب ہوکررہے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کو اپنا دوست بنائے تو بیشک اللہ ہی کا گروہ غالب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ایمان والوں کو دوست بنائے گا تو ( وہی اﷲ کی جماعت ہے اور ) اللہ کی جماعت ( کے لوگ ) ہی غالب ہونے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو تولاّ رکھے ، اللہ سے ، اس کے رسول سے اور صاحبانِ ایمان سے ( وہ اللہ کا گروہ ہے ) اور بے شک اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who turn (for friendship) to Allah, His Messenger, and the (fellowship of) believers,- it is the fellowship of Allah that must certainly triumph.

Translated by

Muhammad Sarwar

One whose guardians are God, His Messenger, and the true believers should know that God's party will certainly triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whosoever takes Allah, His Messenger, and those who have believed, as protectors, then the party of Allah will be the victorious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever takes Allah and His apostle and those who believe for a guardian, then surely the party of Allah are they that shall be triumphant.

Translated by

William Pickthall

And whoso taketh Allah and His messenger and those who believe for guardian (will know that), lo! the party of Allah, they are the victorious.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शख़्स अल्लाह और उसके रसूल और ईमान वालों को दोस्त बनाए तो बेशक अल्लाह की जमात ही ग़ालिब रहने वाली है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص اللہ سے دوستی رکھے گا اور اس کے رسول سے اور ایماندار لوگوں سے سو اللہ کا گروہ بلاشک غالب ہے۔ (56)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو کوئی اللہ کو اور اس کے رسول کو اور ان لوگوں کو دوست بنائے جو ایمان لائے ہیں تو یقیناً اللہ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے۔ “ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو اللہ اور اس کے رسول اور اہل ایمان کو اپنا رفیق بنا لے اسے معلوم ہو کہ اللہ کی جماعت ہی غالب ہونے والی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کوئی شخص دوست رکھے اللہ کو اور اس کے رسول کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے سوا اس میں شک نہیں کہ اللہ کا جو گروہ ہے وہی غالب ہونے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی دوست رکھے اللہ کو اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ع اور ایمان والوں کو تو اللہ کی جماعت وہی سب پر غالب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کوئی اللہ کو اور اس کے رسول کو اور اہل ایمان کو رفیق بنائے گا تو یقین کرو کہ اللہ ہی کی جماعت غالب رہنے والی ہے ۔