Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 59

سورة المائدة

قُلۡ یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ ہَلۡ تَنۡقِمُوۡنَ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنۡ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡنَا وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلُ ۙ وَ اَنَّ اَکۡثَرَکُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۵۹﴾

Say, "O People of the Scripture, do you resent us except [for the fact] that we have believed in Allah and what was revealed to us and what was revealed before and because most of you are defiantly disobedient?"

آپ کہہ دیجئے اے یہودیوں اور نصرانیوں! تم ہم سے صرف اس وجہ سے دشمنیاں کر رہے ہو کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو کچھ ہماری جانب نازل کیا گیا ہے جو کچھ اس سے پہلے اتارا گیا ہے اس پر ایمان لائے ہیں اور اس لئے بھی کہ تم میں اکثر فاسق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
ہَلۡ
نہیں
تَنۡقِمُوۡنَ
تم بیر رکھتے
مِنَّاۤ
ہم سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَمَاۤ
اور جو کچھ
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے
وَمَاۤ
اور جو کچھ
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاَنَّ
اور بیشک
اَکۡثَرَکُمۡ
اکثر تمہارے
فٰسِقُوۡنَ
فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
ہَلۡ
نہیں
تَنۡقِمُوۡنَ
تم انتقام لیتے ہو
مِنَّاۤ
ہم سے
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡ
اس کے کہ
اٰمَنَّا
ہم ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالی ٰ پر
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مِنۡ قَبۡلُ
۔(اس) سے پہلے
وَاَنَّ
اور بلا شبہ
اَکۡثَرَکُمۡ
تم میں سے اکثر لوگ
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

Say, "O People of the Scripture, do you resent us except [for the fact] that we have believed in Allah and what was revealed to us and what was revealed before and because most of you are defiantly disobedient?"

آپ کہہ دیجئے اے یہودیوں اور نصرانیوں! تم ہم سے صرف اس وجہ سے دشمنیاں کر رہے ہو کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو کچھ ہماری جانب نازل کیا گیا ہے جو کچھ اس سے پہلے اتارا گیا ہے اس پر ایمان لائے ہیں اور اس لئے بھی کہ تم میں اکثر فاسق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ یہود سے کہئے : تمہیں ہم سے کیا بیر ہے سوائے اس کے کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے ہیں اور اس پر بھی جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو ہم سے پہلے نازل کیا گیا تھا اور اکثر ان میں سے نافرمان ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ اے اہلِ کتاب!نہیں تم ہم سے انتقام لیتے ہوسوائے اس کے کہ ہم اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس پربھی جوہماری طرف نازل کیا گیا اوراس پر بھی جواس سے پہلے نازل کیا گیا اور بلاشبہ تم میں سے اکثرلوگ نافرمان ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 People of the Book, do you accuse us only be-cause we have believed in Allah and in what has been sent down to us and what has been sent down earlier, and because most of you are sinners?|"

تو کہہ اے کتاب والو ! کیا ضد ہے تم کو ہم سے مگر یہی کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو نازل ہوا ہم پر اور جو نازل ہوچکا پہلے اور یہی کہ تم میں اکثر نافرمان ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے کہیے کہ اے کتاب والو تم کس بات کا انتقام لے رہے ہو ہم سے ؟ سوائے اس کے کہ ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اور (اس پر) جو ہم پر نازل کیا گیا اور (اس پر بھی) جو پہلے نازل کیا گیا اور حقیقت یہ ہے کہ تمہاری اکثریت نافرمانوں پر مشتمل ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: 'People of the Book! Do you hate us for anything else except that we believe in Allah, and in the teaching which has been revealed to us and in the teaching which was revealed before? Indeed most of you are transgressors.'

اِن سے کہو ، “ اے اہل کتاب ! تم جس بات پر ہم سے بگڑے ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور دین کی اس تعلیم پر ایمان لے آئے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی ، اور تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں ؟ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم ( ان سے ) کہو کہ : اے اہل کتاب ! تمہیں اس کے سوا ہماری کون سی بات بری لگتی ہے کہ ہم اللہ پر اور جو کلام ہم پر اتارا گیا اس پر اور جو پہلے اتارا گیا تھا اس پر ایمان لے آئے ہیں ، جبکہ تم میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر کہہدے کتاب والوتم ہم میں کچھ نہیں یہی عیب نکالتے ہوتا کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو ہم پر اترا اس پر یعنی قرآن مجید اور جو ہم سے پہلے اترا اس پر ایمان لائے اور یہی کہ تم میں اکثر فاسق نافرمان ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے اے اہل کتاب ! تم ہم میں کون سی برائی دیکھتے ہو بس یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ ایمان لائے اور جو ہم پر نازل ہوا (اس پر) اور جو ہم سے پہلے نازل ہوا (اس پر) اور یہ کہ تم میں اکثر لوگ بدکردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اہل کتاب سے کہہ دیجئے تم ہم لوگوں سے کیوں بگڑے ہوئے ہو ؟ یہی ناکہ ہم اللہ پر اور جو کچھ اس نے ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیا اور جو کچھ اس سے پہلے نازل ہوچکا ہے اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ مگر تم لوگوں میں سے اکثر و بیشتر اللہ کے نافرمان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اے اہل کتاب! تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو سوا اس کے کہ ہم خدا پر اور جو (کتاب) ہم پر نازل ہوئی اس پر اور جو (کتابیں) پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں اکثر بدکردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O people of the Book! what is it that ye persecute us for save that we believe in Allah and in that which hath been sent down unto us and that which hath been sent down aforetime? and most of you are transgressors.

آپ کہہ دیجیے کہ اے اہل کتاب ! تم ہم سے بس یہی ضد رکھتے ہونا کہ ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ اور جو کچھ ہمارے اوپر اترا ہے اس پر اور جو کچھ ہم سے پیشتر اتر چکا ہے اس پر ؟ ۔ اور یہی کہ تم سے اکثر نافرمان ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو کہ اے اہلِ کتاب! تم ہم پر بس اس بات کا غصہ نکال رہے ہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس چیز پر ، جو ہماری طرف بھیجی گئی اور اس چیز پر ، جو پہلے اتاری گئی جبکہ تم میں اکثر نافرمان ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اے اہل کتاب ہم سے تمہیں یہی ضد ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ ہم پر نازل ہوا اور جو کچھ ہم سے پہلے نازل ہوا اس پر ایمان رکھتے ہیں اور بلاشبہ تم میں سے اکثر نافرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے کہو اے اہل ِ کتاب ! تم ہم سے صرف اس لیے بگڑے ہو کہ ہم اللہ پر اور اس ( دین کی تعلیم) پر ایمان لے آئے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی، اور تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ، اے کتاب والو، کیا تم لوگ ہم سے اسی بات کا انتقام (اور بدلہ) لیتے ہو کہ ہم (صدق دل سے) ایمان لائے اللہ پر ؟ اور اس (کتاب) پر، جو اتاری گئی ہماری طرف، اور ان سب کتابوں پر بھی جو اتاری گئیں اس سے پہلے اور اس بناء پر کہ تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( یہود سے ) کہہ دیجئے:’’اے اہل کتاب تمہیں ہم سے کیا دشمنی ہے سوائے اس کے کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور اس پر بھی جو ہماری طرف نازل کیا گیا اوراس پر بھی جو ہم سے پہلے نازل ہوا تھا‘‘اوراکثران میں سے نافرمان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے کتابیوں تمہیں ہمارا کیا برا لگا یہی نہ کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور اس پر جو پہلے اترا ( ف۱۵۲ ) اور یہ کہ تم میں اکثر بےحکم ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے نبئ مکرّم! ) آپ فرما دیجئے: اے اہلِ کتاب! تمہیں ہماری کون سی بات بری لگی ہے بجز اس کے کہ ہم اﷲ پر اور اس ( کتاب ) پر جو ہماری طرف نازل کی گئی ہے اور ان ( کتابوں ) پر جو پہلے نازل کی جا چکی ہیں ایمان لائے ہیں اور بیشک تمہارے اکثر لوگ نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہیے! اے اہل کتاب تم ہم پر کیا عیب لگاتے ہو؟ یہی کہ ہم اللہ پر ، جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے ۔ اس پر اور جو اس سے پہلے اتارا گیا ، اس پر ایمان لائے ہیں ( حقیقت یہ ہے کہ ) تم میں سے زیادہ تر فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O people of the Book! Do ye disapprove of us for no other reason than that we believe in Allah, and the revelation that hath come to us and that which came before (us), and (perhaps) that most of you are rebellious and disobedient?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to the People of the Book, "Do you take revenge on us because of our belief in God and what He has revealed to us and to others before us? Most of you are evil-doers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O People of the Scripture! Do you criticize us for no other reason than that we believe in Allah, and in what has been sent down to us and in that which has been sent down before (us), and that most of you are rebellious"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O followers of the Book! do you find fault with us (for aught) except that we believe in Allah and in what has been revealed to us and what was revealed before, and that most of you are transgressors?

Translated by

William Pickthall

Say: O People of the Scripture! Do ye blame us for aught else than that we believe in Allah and that which is revealed unto us and that which was revealed aforetime, and because most of you are evil-livers?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) आप कह दीजिए कि ऐ अहले किताब! तुम हमसे सिर्फ़ इसलिए ज़िद रखते हो कि हम ईमान लाए अल्लाह पर और उस पर जो हमारी तरफ़ उतारा गया और उस पर जो हमसे पहले उतरा, और तुम में से अकसर लोग नाफ़रमान हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ اے اہل کتاب تم ہم میں کونسی بات معیوب پاتے ہوبجز اس کے کہ ہم ایمان لائیں ہیں اللہ پر اور (اس پر) جو ہمارے پاس بھیجی گئی ہے اور (اس پر) جو پہلے بھیجی جاچکی ہے باوجود اس کے کہ تم میں اکثر لوگ ایمان سے خارج ہیں۔ (1) (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اے اہل کتاب ! تم ہم سے اس کے سوا کس چیز کا ؟ کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو اس سے پہلے نازل کیا گیا اور بلاشبہ تم میں سے اکثر نافرمان ہیں۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو : اے اہل کتاب ‘ تم جس بات پر ہم سے بگڑے ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور دین کی اس تعلیم پر ایمان لائے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی اور تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرمادیجئے ! کہ اے اہل کتاب ! تم ہم سے صرف اس لیے ناراض ہوتے ہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر ایمان لائے جو ہماری طرف اتارا گیا اور جو ہم سے پہلے اتارا گیا، اور ایک یہ بات ہے کہ تم میں اکثر نافرمان ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے کتاب والو کیا ضد ہے تم کو ہم سے مگر یہی کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو نازل ہوا ہم پر اور جو نازل ہوچکا پہلے اور یہی کہ تم میں اکثر نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجیے اے اہل کتاب بجز ان امور کے کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کچھ ہم پر نازل ہوا اس پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم سے پہلے نازل ہوئی اس پر بھی ایمان لائے اور وہ کونسی بات ہے جس پر تم ہم کو عیب لگاتے ہو باوجود اس کے کہ تم میں کے اکثر لوگ خارج از ایمان ہیں