Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 60

سورة المائدة

قُلۡ ہَلۡ اُنَبِّئُکُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰلِکَ مَثُوۡبَۃً عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ مَنۡ لَّعَنَہُ اللّٰہُ وَ غَضِبَ عَلَیۡہِ وَ جَعَلَ مِنۡہُمُ الۡقِرَدَۃَ وَ الۡخَنَازِیۡرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوۡتَ ؕ اُولٰٓئِکَ شَرٌّ مَّکَانًا وَّ اَضَلُّ عَنۡ سَوَآءِ السَّبِیۡلِ ﴿۶۰﴾

Say, "Shall I inform you of [what is] worse than that as penalty from Allah ? [It is that of] those whom Allah has cursed and with whom He became angry and made of them apes and pigs and slaves of Taghut. Those are worse in position and further astray from the sound way."

کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ کہ اس سے بھی زیادہ برے اجر پانے والا اللہ تعالٰی کے نزدیک کون ہے؟ وہ جس پر اللہ تعالٰی نے لعنت کی اور اس پر وہ غصہ ہو اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی ، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راہ راست سے بہت زیادہ بھٹکنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
ہَلۡ
کیا
اُنَبِّئُکُمۡ
میں بتاؤں تمہیں
بِشَرٍّ
بد تر
مِّنۡ ذٰلِکَ
اس سے
مَثُوۡبَۃً
بدلے کے اعتبار سے
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
مَنۡ
وہ جو
لَّعَنَہُ
لعنت کی ہو اس پر
اللّٰہُ
اللہ نے
وَ غَضِبَ
اور غضب ناک ہوا
عَلَیۡہِ
اس پر
وَجَعَلَ
اور اس نے بنائے
مِنۡہُمُ
ان میں سے
الۡقِرَدَۃَ
بندر
وَالۡخَنَازِیۡرَ
اور خنزیر
وَعَبَدَ
اور جس نے بندگی کی
الطَّاغُوۡتَ
طاغوت کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
شَرٌّ
بدترین ہیں
مَّکَانًا
درجے میں
وَّاَضَلُّ
اور زیادہ بھٹکے ہوئے
عَنۡ سَوَآءِ السَّبِیۡلِ
سیدھے راستے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
ہَلۡ
کیا
اُنَبِّئُکُمۡ
میں بتاؤں تمہیں
بِشَرٍّ
زیادہ برے
مِّنۡ ذٰلِکَ
اس سے
مَثُوۡبَۃً
جزا کے اعتبار سے
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ہاں
مَنۡ
جو
لَّعَنَہُ
لعنت کی اس پر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَ غَضِبَ
اور غصے ہوا
عَلَیۡہِ
جس پر
وَجَعَلَ
اور اس نے بنا دئیے
مِنۡہُمُ
ان میں سے
الۡقِرَدَۃَ
بندر
وَالۡخَنَازِیۡرَ
اور سور
وَعَبَدَ
اور (جنہوں نے)عبادت کی
الطَّاغُوۡتَ
طاغوت کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
شَرٌّ
بد تر ہیں
مَّکَانًا
مقام کے اعتبا رسے
وَّاَضَلُّ
اور زیا دہ گمراہ ہیں
عَنۡ سَوَآءِ السَّبِیۡلِ
سیدھے را ستے سے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Shall I inform you of [what is] worse than that as penalty from Allah ? [It is that of] those whom Allah has cursed and with whom He became angry and made of them apes and pigs and slaves of Taghut. Those are worse in position and further astray from the sound way."

کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ کہ اس سے بھی زیادہ برے اجر پانے والا اللہ تعالٰی کے نزدیک کون ہے؟ وہ جس پر اللہ تعالٰی نے لعنت کی اور اس پر وہ غصہ ہو اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی ، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راہ راست سے بہت زیادہ بھٹکنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کیا میں تمہیں اللہ کے ہاں انجام کے لحاظ سے اس سے بھی بدتر انجام والے کی خبر نہ دوں ؟ وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر اس کا غضب نازل ہوا پھر ان میں سے بعض کو اس نے بندر اور سور بنادیا اور جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی۔ یہی لوگ درجہ کے لحاظ سے بدتر اور سیدھی راہ سے بہت بھٹکے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں بتاؤں جواﷲ تعالیٰ کے ہاں جزاکے اعتبارسے زیادہ بُرے لوگ ہیں؟وہ جن پراﷲ تعالیٰ نے لعنت کی اورجن پرغصے ہوااوران میں سے جن کواُس نے بندر اور سؤر بنادیا اور جنہوں نے طاغوت کی عبادت کی،یہی لوگ مقام کے اعتبارسے بدترہیں اورسیدھے راستے سے بہت زیادہ گمراہ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Should I (not) tell you what is worse than that in its recompense with Allah? (The way of) the one whom Allah has subjected to His curse and to His wrath, and made some of them apes and swines, and who has wor¬shipped the Taghut (Satan, the Rebel). Those are worse situated and far more astray from the straight path.|"

تو کہہ میں تم کو بتلاؤں ان میں کس کی بری جزا ہے اللہ کے ہاں وہی جس پر اللہ نے لعنت کی اور اس پر غضب نازل کیا اور ان میں سے بعضوں کو بندر کردیا اور بعضوں کو سور اور جنہوں نے بندگی کی شیطان کی وہی لوگ بدتر ہیں درجہ میں اور بہت بہکے ہوئے ہیں سیدھی راہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کیا میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے ہاں اس سے بھی بد تر سزا پانے والے کون ہیں ؟ (وہ لوگ ہیں) جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر وہ غضب ناک ہوا اور جن میں سے اس نے بندر اور خنزیر بنا دیے اور جنہوں نے شیطان کی بندگی کی یہ سب کے سب بہت برے ُ مقام میں ہیں اور بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں سیدھے راستے سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then say to them: 'Shall I tell you about those whose retribution with Allah is even worse? They are the ones whom Allah has cursed, and who incurred His wrath and some of whom were changed into apes and swine, and who served the false deities. Such have an even worse rank and have strayed farther away from the right path.

پھر کہو “ کیا میں ان لوگوں کی نشاندہی کروں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے؟ وہ جن پر خدا نے لعنت کی ، جن پر اس کا غضب ٹوٹا ، جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے ، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی ۔ ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ سَوَاء السّبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں” ۔ 91

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان سے ) کہو کہ : کیا میں تمہیں بتاؤں کہ ( جس بات کو تم برا سمجھ رہے ہو ) اس سے زیادہ برے انجام والے کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے پھٹکار ڈالی ، جن پر اپنا غضب نازل کیا ، جن میں سے لوگوں کو بندر اور سور بنایا ، اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ، وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا بھی بدترین ہے اور وہ سیدھے راستے سے بھی بہت بھٹکے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر کہہ دے میں تم کو وہ دین والے بتلاؤں جن کو اللہ کے پاس اس سے برابدلہ ملنے والاف 6 جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر غصہ ہوا اور ان میں سے کتنوں کو بندر اور سو ربنایا اور جنہوں نے شیطان بچھڑئے کو پو جا 7 بدتر ہیں درجے ہیں اور سیدھی راہ سے بہت بھٹکے ہوئے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ (اہل کتاب ! ) کیا میں تم کو بتادوں (کہ) اللہ کے ہاں اس سے بھی بدتر سزا پانے والے (کون ہیں) ؟ وہ کہ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر غض کیا اور ان میں سے بعضوں کو بندر اور سور بنادیا اور انہوں نے شیطان کی بندگی کی ، ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھی راہ سے بہت بھٹکے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کیا میں بتاؤں وہ کون ہے جس کا انجام اللہ کے پاس فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے ؟ وہ جس پر اللہ نے لعنت کی، جس پر اس کا غیض و غضب ٹوٹا۔ جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے۔ جو شیطان ہی کے بندے رہے۔ ان کا مقام زیادہ برا ہے چونکہ وہ صحیح راستے سے بہت دور اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ میں تمہیں بتاؤں کہ خدا کے ہاں اس سے بھی بدتر جزا پانے والے کون ہیں؟ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی اور جن پر وہ غضبناک ہوا اور (جن کو) ان میں سے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھے رستے سے بہت دور ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: shall I declare unto you something worse as a way with Allah than that? Whomsoever Allah hath accursed and is angered with, and of whom some He hath made apes and swine and slaves of the devil - those are worst in abode and furthest astray from the level way.

آپ کہہ دیجیے کیا میں تمہیں جتلا دوں وہ جو اللہ کے ہاں پاداش کے لحاظ سے اس سے (بھی کہیں) برا ہے ۔ وہ ووہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور ان پر غضب کیا ہے ۔ اور ان میں سے بندر اور سؤر بنادیئے ۔ اور انہوں نے شیطان کی پوجا کی ۔ ایسے لوگ مقام کے اعتبار سے بدتر اور راہ راست سے بہت دور ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: کیا میں تمہیں بہ اعتبارِ انجام اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ برے لوگوں کا پتہ دوں؟ یہ وہ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ، جن پر اس کا غضب ہوا ، جن کے اندر سے اس نے بندر اور سور بنائے اور جنہوں نے طاغوت کی پرستش کی ۔ یہ ٹھکانے کے لحاظ سے بدتر اور اصل شاہراہ سے بعید تر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سزا ( پانے کے ) اعتبار سے اس سے بھی برا ( شخص ) بتائوں ( وہ ) جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی اور اس پر غضب ( غصہ ) فرمایا اور ان میں سے بعض کو بندر اور خنزیر بنا دیا اور انہوں نے شیطان کی پوجا کی ایسے لوگ مقام ( درجے ) کے اعتبار سے بدتر اور سیدھی راہ سے بہت دور ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر کہو کیا میں ان لوگوں کے بارے میں بتائوں جن کا انجام اللہ کے ہاں ان (فاسقوں) کے انجام سے بھی بدتر ہے اور جن پر اللہ نے لعنت کی، جن پر اس کا غضب ٹوٹا، جن میں سے بندر اور سؤر بنائے گئے، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی، ان کا درجہ اور بھی برا ہے اور وہ سیدھی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا میں تمہیں ان لوگوں کی خبر نہ دوں جن کا انجام اللہ کے یہاں اس سے کہیں زیادہ برا ہے ؟ وہ جن پر اللہ کی لعنت (اور پھٹکار) ہوئی، اور ان پر غضب ٹوٹا اس کا، اور ان میں سے کچھ کو اس نے بندر بنادیا اور کچھ کو خنزیر، اور جنہوں نے پوجا کی شیطان کی، یہ ہیں وہ لوگ جن کا ٹھکانا بھی سب سے برا ہے، اور جو راہ راست سے بھی سب سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے: کیا میں تمہیں اللہ کے ہاں انجام کے لحاظ سے اس سے بھی بدترانجام والے کی خبردوں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر اس کا غضب نازل ہوا پھران میں سے بعض کو اس نے بندر اور سوربنادیا اور بعض کو شیطان کے بندے بنادیایہی لوگ درجہ کے لحاظ سے بدتر اور سیدھی راہ سے بہت بہکے ہوئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا میں بتادوں جو اللہ کے یہاں اس سے بدتر درجہ میں ہیں ( ف۱۵۳ ) وہ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر غضب فرمایا اور ان میں سے کردیے بندر اور سور ( ف۱۵٤ ) اور شیطان کے پجاری ان کا ٹھکانا زیادہ برا ہے ( ف۱۵۵ ) اور یہ سیدھی راہ سے زیادہ بہکے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا میں تمہیں اس شخص سے آگاہ کروں جو سزا کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک اس سے ( بھی ) برا ہے ( جسے تم برا سمجھتے ہو ، اور یہ وہ شخص ہی ) جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور اس پر غضب ناک ہوا ہے اور اس نے ان ( برے لوگوں ) میں سے ( بعض کو ) بندر اور ( بعض کو ) سؤر بنا دیا ہے ، اور ( یہ ایسا شخص ہے ) جس نے شیطان کی ( اطاعت و ) پرستش کی ہے ، یہی لوگ ٹھکانے کے اعتبار سے بدترین اور سیدھی راہ سے بہت ہی بھٹکے ہوئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہیئے! کیا میں بتاؤں؟ کہ اللہ کے نزدیک انجام کے اعتبار سے زیادہ بُرا کون ہے؟ وہ ہے جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر وہ غضبناک ہے ۔ اور جس میں سے اس نے بعض کو بندر اور بعض کو سور بنایا ہے اور جس نے شیطان ( معبود باطل ) کی عبادت کی ہو یہی وہ لوگ ہیں جوکہ درجہ کے لحاظ سے بدترین ہیں اور راہِ راست سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Shall I point out to you something much worse than this, (as judged) by the treatment it received from Allah? those who incurred the curse of Allah and His wrath, those of whom some He transformed into apes and swine, those who worshipped evil;- these are (many times) worse in rank, and far more astray from the even path!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Should I tell you who will receive the worst punishment from God? Those whom God has condemned, afflicted with His anger, made apes out of them, swine and worshippers of Satan, will have the worst dwelling and will wander far away from the right path."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Shall I inform you of something worse than that, regarding the recompense from Allah: those who incurred the curse of Allah and His wrath, and those of whom He transformed into monkeys and swine, and those who worshipped Taghut; such are worse in rank, and far more astray from the straight path."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Shall I inform you of (him who is) worse than this in retribution from Allah? (Worse is he) whom Allah has cursed and brought His wrath upon, and of whom He made apes and swine, and he who served the Shaitan; these are worse in place and more erring from the straight path.

Translated by

William Pickthall

Shall I tell thee of a worse (case) than theirs for retribution with Allah? (Worse is the case of him) whom Allah hath cursed, him on whom His wrath hath fallen and of whose sort Allah hath turned some to apes and swine, and who serveth idols. Such are in worse plight and further astray from the plain road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि क्या में तुमको बताऊँ वह जो अल्लाह के यहाँ अंजाम के ऐतबार से उससे भी ज़्यादा बुरी है, वह जिस पर अल्लाह ने लानत की और जिस पर उसका ग़ज़ब हुआ और जिनमें से बंदर और सुअर बना दिए और उन्होंने शैतान की इबादत की, ऐसे लोग ठिकाने के ऐतबार से बदतर और राहे-रास्त से बहुत दूर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ کیا میں تم کو ایسا طریقہ بتلاؤں جو اس سے بھی خدا کے یہاں پاداش ملنے میں زیادہ براہو۔ (وہ ان اشخاص کا طریقہ ہے) جن کو اللہ تعالیٰ نے (رحمت سے) دور کردیا ہو اور ان پر غضب فرمایا ہو اور ان میں سے بعضوں کو بندر اور سور بنادیا ہو اور انہوں نے شیطان کی پرستش کی ہو ایسے اشخاص مکان کے اعتبار سے بھی (بہت) برے ہیں اور راہ راست سے بھی بہت دور ہیں۔ (2) (60)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیجیے کہ کیا میں تمہیں جزا کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک اس سے برے لوگ بتاؤں ! جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر غضب ہوا اور ان میں سے بعض کو اس نے بندر اور خنزیر بنادیا اور جنہوں نے طاغوت کی عبادت کی۔ یہ لوگ انجام کے اعتبار سے زیادہ برے اور سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کہو : کیا میں ان لوگوں کی نشاندہی کر دوں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بدتر ہے ‘ وہ جن پر خدا نے لعنت کی ‘ جن پر اس کا غضب ٹوٹا ‘ جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے ‘ جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی۔ ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ سواء السبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کیا میں تمہیں وہ طریقہ بتاؤں جو اللہ کے نزدیک سزا کے اعتبار سے اس سے زیادہ برا ہے۔ یہ ان لوگوں کا طریقہ ہے جن پر اللہ نے لعنت کردی اور جن پر اللہ غصہ ہوا اور ان میں سے بعض کو اللہ نے بندر اور خنزیر بنا دیا۔ جنہوں نے شیطان کی عبادت کی یہ لوگ جگہ کے اعتبار سے بد ترین لوگ ہیں اور سیدھے راستہ سے بہت زیادہ بہکے ہوئے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں تم کو بتلاؤں ان میں کس کی بری جزا ہے اللہ کے ہاں وہی جس پر اللہ نے لعنت کی اور اس پر غضب نازل کیا اور ان میں سے بعضوں کو بندر کردیا اور بعض کو سور اور جنہوں نے بندگی کی شیطان کی وہی لوگ بدتر ہیں درجہ میں اور بہت بہکے ہوئے ہیں سیدھی راہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے کیا میں تم کو ان لوگوں کا حال بتائوں جو جزا کے اعتبار سے اللہ کے ہاں ان سے برے ہیں جن کو تم برا سمجھے رہے ہو وہ لوگ وہ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر غضب فرمایا اور ان میں سے بعض کو بندر اور بعض کو خنزیر بنادیا اور انہوں نے شیطان کی عبادت کی یہی لوگ ازروئے مقام کے بدترین ہیں اور سیدھی راہ سے بہت دور بھٹکے ہوئے ہیں