Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 61

سورة المائدة

وَ اِذَا جَآءُوۡکُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا وَ قَدۡ دَّخَلُوۡا بِالۡکُفۡرِ وَ ہُمۡ قَدۡ خَرَجُوۡا بِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا کَانُوۡا یَکۡتُمُوۡنَ ﴿۶۱﴾

And when they come to you, they say, "We believe." But they have entered with disbelief [in their hearts], and they have certainly left with it. And Allah is most knowing of what they were concealing.

اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ وہ کفر لئے ہوئے ہی آئے تھے اسی کفر کے ساتھ ہی گئے بھی اور یہ جو کچھ چھپا رہے ہیں اسے اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
جَآءُوۡکُمۡ
وہ آتے ہیں تمہارے پاس
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
دَّخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے تھے
بِالۡکُفۡرِ
ساتھ کفر کے
وَہُمۡ
اور وہ
قَدۡ
یقینا
خَرَجُوۡا
وہ نکل گئے
بِہٖ
ساتھ اسی کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اس کو جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡتُمُوۡنَ
وہ چھپاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
جَآءُوۡکُمۡ
وہ آتے ہیں آپ کے پا س
قَالُوۡۤا
کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَقَدۡ
حا لانکہ یقینا ً
دَّخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے تھے
بِالۡکُفۡرِ
سا تھ کفر کے
وَہُمۡ
اور وہ سب
قَدۡ
یقیناً
خَرَجُوۡا
وہ نکل گئے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اس کو جو
کَانُوۡا
وہ تھے
یَکۡتُمُوۡنَ
چھپاتے
Translated by

Juna Garhi

And when they come to you, they say, "We believe." But they have entered with disbelief [in their hearts], and they have certainly left with it. And Allah is most knowing of what they were concealing.

اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ وہ کفر لئے ہوئے ہی آئے تھے اسی کفر کے ساتھ ہی گئے بھی اور یہ جو کچھ چھپا رہے ہیں اسے اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب وہ آپکے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ جب وہ آئے تب بھی کافر تھے اور جب گئے تو تب بھی کافر کے کافر ہی تھے۔ اور جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اسے اللہ خوب جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ جب آپ کے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں حالانکہ یقیناوہ کفرکے ساتھ ہی داخل ہوئے تھے اوریقینااسی کے ساتھ ہی نکل گئے اور اﷲ تعالیٰ اس کوزیادہ جانتاہے جو وہ چھپاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they come to you they say, |"We have entered Faith|" while they entered with disbelief and with it they went out. And Allah knows best what they used to conceal. [ 61]

اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے ہیں اور حالت یہ ہے کہ کافر ہی آئے تھے اور کافر ہی چلے گئے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ چھپائے ہوئے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے حالانکہ وہ داخل بھی ہوئے تھے کفر کے ساتھ اور نکلے بھی ہیں کفر کے ساتھ اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ چھپائے ہوئے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whenever they come to you they say: 'We believe,' whereas, in fact, they come disbelieving, and go away disbelieving, and Allah knows all that they hide.

جب یہ تم لوگوں کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ، حالانکہ کفر لیے ہوئے آئے تھے اور کفر ہی لیے ہوئے واپس گئے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں ، حالانکہ یہ کفر لے کر ہی آئے تھے ، اور اسی کفر کو لے کر باہر نکلے ہیں ، اور اللہ خوب جانتا ہے کہ یہ کیا کچھ چھپاتے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ جب تمہارے پا آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے 9 حالا ن کہ جب آئے اس وقت کافر تھے اور جب گئے اس وقت بھی کافر اور اللہ خوب جنتا ہے جو وہ اپنے دل میں کفر ونفاق چھپائے ہوئے تھے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے حالانکہ کفر لے کر آئے تھے اور وہ اسی کو لے کر چلے گئے اور جو بات یہ چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو ایمان لا چکے ہیں لیکن آتے ہوئے وہ جتنے سخت کافر تھے جاتے ہوئے بھی اتنے ہی سخت کافر رہے۔ اور اللہ جانتا ہے جو کچھ یہ لوگ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ کفر لے کر آتے ہیں اور اسی کو لیکر جاتے ہیں اور جن باتوں کو یہ مخفی رکھتے ہیں خدا ان کو خوب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they come to you they say: we believe; whereas surely with infidelity they entered and surely with it they went forth. And Allah is Knower of that which they have been concealing.

اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ وہ کفر کو لے آئے تھے اور اسی کو لے کر چلے گئے اور اللہ خوب جانتا ہے اس چیز کو جسے یہ لوگ چھپاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب یہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو ایمان لائے ہوئے ہیں حالانکہ وہ کفر کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور اسی کے ساتھ نکلتے ہیں ۔ اور اللہ خوب واقف ہے اس چیز سے ، جس کو وہ چھپا رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے حالانکہ وہ کفر کے ساتھ ہی داخل ہوئے تھے اور کفر کے ساتھ ہی چلے گئے اور اللہ تعالیٰ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اسے سب سے زیادہ جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور حالت یہ ہے کہ کافر ہی آئے تھے اور کافر ہی چلے گئے اور جو کچھ وہ چھپائے ہوئے تھے اللہ خوب جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب یہ (منافق) لوگ تمہارے پاس آتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، حالانکہ وہ داخل ہوئے تو بھی کفر کے ساتھ، اور نکلے تو بھی کفر کے ساتھ، اور اللہ کو خوب معلوم ہے وہ سب کچھ جو کہ یہ لوگ چھپاتے ہیں (اپنے دلوں میں)

Translated by

Noor ul Amin

اور جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں کہ ’’ ہم ایمان لے آئے ہیں ‘‘ حالانکہ جب وہ آئے تب بھی کافرتھے اور جب گئے تب بھی کافر اورجو کچھ وہ چھپاتے ہیں اسے اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تمہارے پاس آئیں ( ف۱۵٦ ) ہم مسلمان ہیں اور وہ آتے وقت بھی کافر تھے اور جاتے وقت بھی کافر ، اور اللہ خوب جانتا ہے جو چھپا رہے ہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ ( منافق ) تمہارے پاس آتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے ہیں حالانکہ وہ ( تمہاری مجلس میں ) کفر کے ساتھ ہی داخل ہوئے اور اسی ( کفر ) کے ساتھ ہی نکل گئے ، اور اﷲ ان ( باتوں ) کو خوب جانتا ہے جنہیں وہ چھپائے پھرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ جب آپ لوگوں کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں حالانکہ وہ یہاں داخل ہوئے تو بھی کفر کے ساتھ اور یہاں سے نکلے تو بھی کفر کے ساتھ اور وہ لوگ جو ( نفاق ) چھپائے ہوئے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they come to thee, they say: "We believe": but in fact they enter with a mind against Faith, and they go out with the same but Allah knoweth fully all that they hide.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they come to you (believers), they say, "We have accepted your faith." However, they entered into your faith as unbelievers and left it as unbelievers. God knows best what they were hiding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When they come to you, they say: "We believe." But in fact they enter with disbelief and they go out with the same. And Allah knows all that they were hiding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they come to you, they say: We believe; and indeed they come in with unbelief and indeed they go forth with it; and Allah knows best what they concealed.

Translated by

William Pickthall

When they come unto you (Muslims), they say: We believe; but they came in unbelief and they went out in the same; and Allah knoweth best what they were hiding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे तुम्हारे पास आते हैं तो कहते हैं कि हम ईमान लाए; हालाँकि वे काफ़िर आए थे और काफ़िर ही चले गए, और अल्लाह ख़ूब जानता है उस चीज़ को जिसको वे छुपा रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب یہ لوگ تم لوگوں کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور حالانکہ وہ کفر ہی کو لے کر آئے تھے اور اس (کفر) ہی کو لے کر چلے گئے اور اللہ تعالیٰ تو خوب جانتے ہیں جس کو یہ پوشیدہ رکھتے ہیں۔ (61)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے، حالانکہ یقیناً وہ کفر کے ساتھ داخل ہوئے اور یقیناً کفر کے ساتھ ہی نکل گئے اور اللہ اچھی طرح جاننے والا ہے جو وہ چھپاتے رہے ہیں۔ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب یہ لوگ تم لوگوں کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ کفر لیے ہوئے آئے تھے اور کفر ہی لیے ہوئے واپس گئے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ وہ کفر کے ساتھ داخل ہوئے اور کفر کی ہی حالت میں نکل گئے، اور اللہ خوب جانتا ہے جس کو وہ چھپاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور حالت یہ ہے کہ کافر ہی آئے تھے اور کافر ہی چلے گئے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ چھپائے ہوئے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں حالانکہ وہ کفر لے کر داخل ہوئے اور کفر ہی لے کر تمہارے پاس سے نکل گئے اور اللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف ہے جس کو یہ پوشیدہ رکھتے ہیں