Commentary The Moral Loss of Jews In the first verse (62) cited above, mentioned there is the moral dep¬ravation and self-destructive attitude of many Jews so that people who know that may take a lesson and stay away from such deeds, as well as from causes that lead to them. Though, this was generally the condition of Jews, but they also had some good people among them. It is to exclude them that the Qur&an has used the word: کَثِیرًا ` kathiran& (many). As for aggression and eating of the unlawful, these are though included under the sense of ` sin&, yet they have been particularly mentioned, distinctly, in order to lay em¬phasis on the ruin these two kinds of sins bring on one and all. (Al-Bahr Al-Muhit) According to Ruh al-Ma&ani, by using the expression ` racing towards sin& about these people, the Holy Qur&an has given the hint that they are chronic subjects of these evil traits and the evil deeds they do have become fixed habits with them, so ingrained that they (automatically) move in that direction, even without intention. This tells us that a good or bad deed when done many times re¬peatedly becomes a part and parcel of the inmost being of a person, almost a skill or drive or a fixed habit, after which, there remains no ex¬ertion or hesitation in doing what one does. This was the limit reached by Jews in pursuing their evil traits. To highlight it, it was said: يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ (They race towards sin). The same thing applies to prophets and men of Allah in the case of their good traits. About them too, the Holy Qur&an has used the same expression when it says: يُسَارِعُونَ فِي الخیراتِ (They race towards good deeds - 3:114).
خلاصہ تفسیر اور آپ ان (یہودیوں) میں بہت آدمی ایسے دیکھتے ہیں جو دوڑ دوڑ کر گناہ (یعنی جھوٹ) اور ظلم اور حرام (مال) کھانے پر گرتے ہیں واقعی ان کے یہ کام برے ہیں (یہ تو عوام کا حال تھا آگے خواص کا حال ہے کہ) ان کو مشائخ اور علماء گناہ کی بات کہنے سے (باوجود علم مسئلہ و اطلاع واقعہ کے) کیوں نہیں منع کرتے، واقعی ان کی یہ عادت بری ہے۔ معارف و مسائل یہود کی اخلاقی تباہ حالی آیت مذکورہ میں سے پہلی آیت میں اکثر یہود کی اخلاقی گراوٹ اور عملی بربادی کا ذکر ہے، تاکہ سننے والوں کو نصیحت ہو کہ ان افعال اور ان کے اسباب سے بچتے رہیں۔ اگرچہ عام طور پر یہودیوں کا یہی حال تھا لیکن ان میں کچھ اچھے لوگ بھی تھے۔ قرآن کریم نے ان کو مستثنیٰ کرنے کے لئے لفظ کثیراً استعمال فرمایا، اور ظلم وتعدی اور حرام خوری دونوں اگرچہ لفظ اثم یعنی گناہ کے مفہوم میں داخل ہیں۔ لیکن ان دونوں قسم کے گناہوں کی تباہ کاری اور ان کی وجہ سے پورے امن و اطمینان کی بربادی واضح کرنے کے لئے خصوصیت کے ساتھ ان کا ذکر علٰیحدہ کردیا (بحر محیط) ۔ اور تفسیر روح المعانی وغیرہ میں ہے کہ ان لوگوں کے متعلق دوڑ دوڑ کر گناہوں پر گرنے کا عنوان اختیار کر کے قرآن کریم نے اس کی طرف اشارہ فرمایا، کہ یہ لوگ ان بری خصلتوں کے عادی مجرم ہیں۔ اور یہ برے اعمال ان کے ملکات راسخہ بن کر ان کی رگ و پے میں اس طرح پیوست ہوگئے ہیں کہ بلا ارادہ بھی یہ لوگ اسی طرف چلتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ نیک عمل ہو یا بد جب کوئی انسان اس کو بکثرت کرتا ہے تو رفتہ رفتہ وہ ایک ملکہ راسخہ اور عادت بن جاتی ہے۔ پھر اس کے کرنے میں اس کو کوئی مشقت اور تکلیف باقی نہیں رہتی، بری خصلتوں میں یہود اسی حد پر پہنچے ہوئے تھے۔ اس کو ظاہر کرنے کے لئے ارشاد فرمایا : يُسَارِعُوْنَ فِي الْاِثْمِ ، اور اسی طرح اچھی خصلتوں میں انبیاء و اولیاء کا حال ہے۔ ان کے بارے میں بھی قرآن کریم نے (آیت) یسارعون فی الخیرات کے الفاظ استعمال فرمائے۔