Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 62

سورة المائدة

وَ تَرٰی کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ یُسَارِعُوۡنَ فِی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ وَ اَکۡلِہِمُ السُّحۡتَ ؕ لَبِئۡسَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۶۲﴾

And you see many of them hastening into sin and aggression and the devouring of [what is] unlawful. How wretched is what they have been doing.

آپ دیکھیں گے کہ ان میں سے اکثر گناہ کے کاموں کی طرف اور ظلم و زیادتی کی طرف اور مال حرام کھانے کی طرف لپک رہے ہیں ، جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ نہایت برے کام ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَرٰی
اور آپ دیکھیں گے
کَثِیۡرًا
کثیر تعداد کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یُسَارِعُوۡنَ
وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
فِی الۡاِثۡمِ
گناہ میں
وَالۡعُدۡوَانِ
اور زیادتی میں
وَاَکۡلِہِمُ
اور اپنے کھانے میں
السُّحۡتَ
حرام کو
لَبِئۡسَ
البتہ کتنا برا ہے
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَرٰی
اور آپ دیکھو گے
کَثِیۡرًا
اکثر کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یُسَارِعُوۡنَ
وہ دوڑ دھوپ کر تے ہیں
فِی الۡاِثۡمِ
گناہ میں
وَالۡعُدۡوَانِ
اور زیادتی میں
وَاَکۡلِہِمُ
اور اپنے کھانے میں
السُّحۡتَ
حرام
لَبِئۡسَ
یقیناً برا ہے
مَا
جو
کَانُوۡا
وہ سب ہیں
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And you see many of them hastening into sin and aggression and the devouring of [what is] unlawful. How wretched is what they have been doing.

آپ دیکھیں گے کہ ان میں سے اکثر گناہ کے کاموں کی طرف اور ظلم و زیادتی کی طرف اور مال حرام کھانے کی طرف لپک رہے ہیں ، جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ نہایت برے کام ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ گناہ اور زیادتی کے کاموں اور حرام خوری میں تگ و دو کرتے پھرتے ہیں۔ جو کام یہ کر رہے ہیں، بہت برے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اِن میں سے اکثر کودیکھیں کہ وہ گناہ میں اورزیادتی میں اور حرام کھانے میں دوڑدھوپ کرتے ہیں یقیناًبُرے کام ہیں جووہ کرتے ہیں!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you see many of them racing towards sin, and aggression, and their eating of the unlawful. Indeed, evil is what they have been doing.

اور تو دیکھے گا بہتوں کو ان میں سے کہ دوڑتے ہیں گناہ پر اور ظلم اور حرام کھانے پر بہت برے کام ہیں جو کر رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم دیکھو گے ان میں سے اکثر کو کہ بہت بھاگ دوڑ کرتے ہیں گناہ اور ظلم و زیادتی (کے کاموں) میں اور حرام کے مال کھانے میں بہت ہی برا عمل ہے جو وہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You will see many of them hastening towards sin and transgression and devouring unlawful earnings. Indeed what they do is evil.

تم دیکھتے ہو کہ ان میں سے بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں دَوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں ۔ بہت بری حرکات ہیں جو یہ کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں سے بہت سوں کو تم دیکھو گے کہ وہ گناہ ، ظلم اور حرام خوری میں لپک لپک کر آگے بڑھتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ جو حرکتیں یہ کرتے ہیں وہ نہایت بری ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر تو ان سے بہتروں کو دیکھتا ہے وہ جھوٹ بولنے یا شرک کرنے اور ظلم و زیادتی کرنے اور حرام کھا جانے پر دوڑے پڑے ہیں 11 بیشک برے کام کرتے رہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ان میں سے اکثر کو دیکھتے ہیں کہ گناہ کے کام میں جلدی کرتے ہیں اور حد سے گزرنے میں اور حرام کھانے میں۔ البتہ یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ دیکھتے ہیں کہ ان میں کثرت سے لوگ گناہ اور ظلم کے کاموں میں خوب بھاگ دوڑ کر رہے ہیں اور حرام کھا رہے ہیں۔ یہ لوگ کتنی بری حرکات کرتے پھر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم دیکھو گے کہ ان میں اکثر گناہ اور زیادتی اور حرام کھانے میں جلدی کر رہے ہیں بےشک یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou shalt see many of them hastening toward sin and transgression and their devouring of the forbidden. Vile indeed is that which they have been doing!

اور آپ ان میں سے بہتوں کو دیکھتے ہیں گناہ اور ظلم اور حرام کھانے پر لپکتے ہوئے کیسے برے ان لوگوں کے کرتوت ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم ان میں سے اکثر کو دیکھو گے کہ وہ حق تلفی ، زیادتی اور حرام خوری کی راہ میں گرم رو ہیں ۔ کیا ہی بُرا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ان میں سے بہت ساروں کو دیکھیں گے کہ وہ گناہ اورظلم وزیادتی اور حرام کھانے میں انتہائی تیز رفتار ہیں ۔ واقعی جو یہ کام کرتے ہیں بہت ہی برے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ دوڑتے ہیں گناہ، ظلم اور حرام کھانے پر یہ سب بہت برے کام ہیں جو یہ کر رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ان میں سے بہت سوں کو دیکھو گے کہ وہ دوڑ دوڑ کر جا گرتے ہیں، گناہ، زیادتی، اور حرام خوری (کے کاموں) میں۔ یقینا بڑے ہی برے ہیں وہ کام، جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے اکثرکوآپ دیکھیں گے کہ گناہ اور زیادتی کے کاموں اور حرام خوری میں تگ ودو کرتے پھرتے ہیں ، جو کام یہ کررہے ہیں بہت برے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان ( ف۱۵۷ ) میں تم بہتوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری پر دوڑتے ہیں ( ف۱۵۸ ) بیشک بہت ہی برے کام کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھیں گے جو گناہ اور ظلم اور اپنی حرام خوری میں بڑی تیزی سے کوشاں ہوتے ہیں ۔ بیشک وہ جو کچھ کررہے ہیں بہت برا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم ان میں سے بہتوں کو دیکھوگے کہ وہ گناہ ، ظلم و تعدی کرنے اور حرام خوری میں بڑی تیزی دکھاتے ہیں ، کتنا برا ہے ، وہ کام جو یہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Many of them dost thou see, racing each other in sin and rancour, and their eating of things forbidden. Evil indeed are the things that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

You can see many of them competing with each other in sin, hostility, and in taking usury. What they had been doing is certainly evil.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you see many of them hurrying for sin and transgression, and eating illegal things. Evil indeed is that which they have been doing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you will see many of them striving with one another to hasten in sin and exceeding the limits, and their eating of what is unlawfully acquired; certainly evil is that which they do.

Translated by

William Pickthall

And thou seest many of them vying one with another in sin and transgression and their devouring of illicit gain. Verily evil is what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप उनमें से अकसर को देखोगे कि वे गुनाह और ज़ुल्म और हराम खाने पर दौड़ते हैं, कैसे बुरे काम हैं जो वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان میں بہت آدمی ایسے دیکھتے ہیں جو دوڈ دوڈ کر گناہ اور ظلم اور حرام کھانے پر گرتے ہیں واقعی ان کے یہ کام برے ہیں۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور آپ ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھیں گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری میں دوڑ کر جاتے ہیں۔ یقیناً برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم دیکھتے ہو کہ ان میں سے بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں پر دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں ۔ بہت ہی بری حرکات ہیں جو یہ کر رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان میں سے بہت سوں کو دیکھیں گے جو گناہ میں اور ظلم میں حرام کھانے میں تیزی کے ساتھ دوڑتے ہیں۔ یہ واقعی بات ہے کہ وہ اعمال برے ہیں جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے گا بہتوں کو ان میں سے کہ دوڑتے ہیں گناہ پر اور ظلم اور حرام کھانے پر بہت برے کام ہیں جو کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان میں سے اکثر لوگوں کو آپ ملاحظہ کریں گے کہ وہ دوڑ دوڑ کر گناہ اور ظلم اور حرام کا مال کھانے پر گرتے ہیں جو کام وہ کر رہے ہیں وہ یقینا بہت ہی برے ہیں