Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 64

سورة المائدة

وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ یَدُ اللّٰہِ مَغۡلُوۡلَۃٌ ؕ غُلَّتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ لُعِنُوۡا بِمَا قَالُوۡا ۘ بَلۡ یَدٰہُ مَبۡسُوۡطَتٰنِ ۙ یُنۡفِقُ کَیۡفَ یَشَآءُ ؕ وَ لَیَزِیۡدَنَّ کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ مَّاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ طُغۡیَانًا وَّ کُفۡرًا ؕ وَ اَلۡقَیۡنَا بَیۡنَہُمُ الۡعَدَاوَۃَ وَ الۡبَغۡضَآءَ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ؕ کُلَّمَاۤ اَوۡقَدُوۡا نَارًا لِّلۡحَرۡبِ اَطۡفَاَہَا اللّٰہُ ۙ وَ یَسۡعَوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَسَادًا ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۶۴﴾

And the Jews say, "The hand of Allah is chained." Chained are their hands, and cursed are they for what they say. Rather, both His hands are extended; He spends however He wills. And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. And We have cast among them animosity and hatred until the Day of Resurrection. Every time they kindled the fire of war [against you], Allah extinguished it. And they strive throughout the land [causing] corruption, and Allah does not like corrupters.

اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ان کے اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ، بلکہ اللہ تعالٰی کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتارا جاتا ہے وہ ان میں سے اکثر کو تو سرکشی اور کفر میں اور بڑھا دیتا ہے اور ہم نے ان میں آپس میں ہی قیامت تک کے لئے عداوت اور بغض ڈال دیا ہے ، جب کبھی لڑائی کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں تو اللہ تعالٰی اسے بجھا دیتا ہے ۔ یہ ملک بھر میں شر اور فساد مچاتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالٰی فسادیوں سے محبت نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہود نے
یَدُ
ہاتھ
اللّٰہِ
اللہ کا
مَغۡلُوۡلَۃٌ
بندھاہوا ہے
غُلَّتۡ
باندھ دیے گئے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ہاتھ ان کے
وَلُعِنُوۡا
اور وہ لعنت کیے گئے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
بَلۡ
بلکہ
یَدٰہُ
اس کے دونوں ہاتھ
مَبۡسُوۡطَتٰنِ
دونو لھلے ہوئےہیں
یُنۡفِقُ
وہ خرچ کرتا ہے
کَیۡفَ
جس طرح
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَلَیَزِیۡدَنَّ
اور البتہ وہ ضرور زیادہ کرے گا
کَثِیۡرًا
کثیر تعداد کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّاۤ
جو کچھ
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
طُغۡیَانًا
سرکشی میں
وَّکُفۡرًا
اور کفر میں
وَاَلۡقَیۡنَا
اور ڈال دی ہم نے
بَیۡنَہُمُ
درمیان ان کے
الۡعَدَاوَۃَ
عداوت
وَالۡبَغۡضَآءَ
اور بغض
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
کُلَّمَاۤ
جب کبھی
اَوۡقَدُوۡا
انہوں نے بھڑکائی
نَارًا
آگ
لِّلۡحَرۡبِ
جنگ کے لیے
اَطۡفَاَہَا
بجھا دیا اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
وَیَسۡعَوۡنَ
اور وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَسَادًا
فساد کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہود نے
یَدُ
ہاتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
مَغۡلُوۡلَۃٌ
بندھا ہوا ہے
غُلَّتۡ
باندھے گئے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ہاتھ انہی کے
وَلُعِنُوۡا
اور وہ لعنت کیے گئے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
بَلۡ
بلکہ
یَدٰہُ
دونوں ہاتھ اس کے
مَبۡسُوۡطَتٰنِ
دونوں کھلے ہوئے ہیں
یُنۡفِقُ
وہ خرچ کرتا ہے
کَیۡفَ
جیسے
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَلَیَزِیۡدَنَّ
اور وہ یقیناً اضافہ کر دے گا
کَثِیۡرًا
اکثریت کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّاۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جانب سے
طُغۡیَانًا
سرکشی میں
وَّکُفۡرًا
اور کفر میں
وَاَلۡقَیۡنَا
اور ڈال دی ہے ہم نے
بَیۡنَہُمُ
درمیان ان کے
الۡعَدَاوَۃَ
عداوت
وَالۡبَغۡضَآءَ
اور بغض
اِلٰی یَوۡمِ
دن تک
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
کُلَّمَاۤ
جب بھی
اَوۡقَدُوۡا
وہ بھڑکاتے ہیں
نَارًا
آگ
لِّلۡحَرۡبِ
لڑائی کے لئے
اَطۡفَاَہَا
بجھا دیتا ہے اسے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَیَسۡعَوۡنَ
اور وہ کوشش کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَسَادًا
فساد کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں محبت رکھتا
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

And the Jews say, "The hand of Allah is chained." Chained are their hands, and cursed are they for what they say. Rather, both His hands are extended; He spends however He wills. And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. And We have cast among them animosity and hatred until the Day of Resurrection. Every time they kindled the fire of war [against you], Allah extinguished it. And they strive throughout the land [causing] corruption, and Allah does not like corrupters.

اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ان کے اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ، بلکہ اللہ تعالٰی کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتارا جاتا ہے وہ ان میں سے اکثر کو تو سرکشی اور کفر میں اور بڑھا دیتا ہے اور ہم نے ان میں آپس میں ہی قیامت تک کے لئے عداوت اور بغض ڈال دیا ہے ، جب کبھی لڑائی کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں تو اللہ تعالٰی اسے بجھا دیتا ہے ۔ یہ ملک بھر میں شر اور فساد مچاتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالٰی فسادیوں سے محبت نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہود کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے، بندھے ہوئے تو انہی کے ہاتھ ہیں اور اس بکواس کی وجہ سے ان پر پھٹکار پڑگئی۔ بلکہ اللہ کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل ہوا ہے اس نے ان کے اکثر لوگوں کو (بجائے ہدایت کے) الٹا سرکشی اور کفر میں ہی بڑھا دیا ہے (جس کے نتیجہ میں) ہم نے ان کے درمیان روز قیامت تک عداوت اور کینہ ڈال دیا ہے۔ جب بھی یہ لوگ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں، اللہ اسے بجھا دیتا ہے۔ یہ ہر وقت زمین میں فساد بپا کرنے میں لگے رہتے ہیں اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہودنے کہاکہ اﷲ تعالیٰ کا ہاتھ بندھاہواہے،ہاتھ تواُنہی کے باندھے گئے ہیں اور اِس کی وجہ سے جوانہوں نے کہااُن پرلعنت کی گئی ،بلکہ اﷲ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں،وہ جیسے چاہتاہے خرچ کرتاہے اورجو آپ کے رب کی جناب سے آپ پرنازل کیا گیاہے وہ اُن میں سے اکثریت کی سرکشی اورکفرمیں یقینااضافہ کردے گا اورہم نے اُن کے درمیان قیامت کے دن تک بغض وعداوت ڈال دی ہے جب بھی وہ لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اﷲ تعالیٰ اُسے بجھادیتاہے اوروہ زمین میں فسادکی کوششیں کرتے ہیں، اور اﷲ تعالیٰ فسادکرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Jews said, |"Allah&s hand is fettered.|" Fettered are their own hands, and cursed are they for what they said. In fact, His hands are well-extended. He gives as He wills. And what has been sent down to you from your Lord shall certainly increase many of them in re-bellion and disbelief. And We have put enmity and ha¬tred amongst them lasting to the Day of Doom. Whenever they lit the flame of war, Allah puts it out. And they run about on the earth spreading mischief. And Allah does not like the mischief-makers.

اور یہود کہتے ہیں اللہ کا ہاتھ بند ہوگیا انہی کے ہاتھ بند ہوجاویں اور لعنت ہے ان کو اس کہنے پر بلکہ اس کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں خرچ کرتا ہے جس طرح چاہے اور ان میں بہتوں کو بڑھے گی اس کلام سے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے شرارت اور انکار اور ہم نے ڈال رکھی ہے ان میں دشمنی اور بیر قیامت کے دن تک جب کبھی آگ سلگاتے ہیں لڑائی کے لئے اللہ اس کو بجھا دیتا ہے اور دوڑتے ہیں ملک میں فساد کرتے ہوئے اور اللہ پسند نہیں کرتا فساد کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہودنے کہا کہ اللہ کا ہاتھ بند ہوگیا اور ان پر لعنت ہے اس کے سبب جو انہوں نے کہا بلکہ اللہ کے دونوں ہاتھ تو کھلے ہوئے ہیں وہ جیسے چاہے خرچ کرتا ہے اور یقینا اضافہ کرے گا ان میں سے اکثر کی سر کشی اور کفر میں جو کچھ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نازل کیا گیا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے اور ہم نے ان کے مابین قیامت تک کے لیے دشمنی اور بغض ڈال دیا ہے جب کبھی یہ آگ بھڑکاتے ہیں جنگ کے لیے اللہ اس کو بجھا دیتا ہے اور ( پھر بھی ) یہ زمین میں فساد مچانے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں اور اللہ ایسے ُ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Jews say: 'The Hand of Allah is fettered. It is their own hands which are fettered, and they stand cursed for the evil they have uttered. No! His Hands are outspread; He spends as He wills. Surely the message that has been revealed to you from your Lord has increased many of them in their in-surgence and unbelief, and so We have cast enmity and spite among them until the Day of Resurrection. And as often as they kindle the fire of war, Allah extinguishes it; and they go about trying to spread mischief on earth, whereas Allah does not love those who spread mischief.

یہودی کہتے ہیں اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 92 باندھے گئے ان کے ہاتھ ، 93 اور لعنت پڑی ان پر اس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 94 اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں ، جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں الٹے اضافہ کا موجب بن گیا ہے ، 95 اور ﴿اس کی پاداش میں﴾ ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے ۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو ٹھنڈا کر دیتا ہے ۔ یہ زمین میں فساد پَھیلانے کی سعی کر رہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہودی کہتے ہیں کہ : اللہ کے ہاتھ بندے ہوئے ہیں ( ٤٦ ) ہاتھ تو خود ان کے بندھے ہوئے ہیں اور جو بات انہوں نے کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت الگ پڑی ہے ، ورنہ اللہ کے دونوں ہاتھ پوری طرح کشادہ ہیں وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے ۔ اور ( اے پیغمبر ) جو وحی تم پر نازل کی گئی ہے وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں مزید اضافہ کر کے رہے گی ، اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک کے لیے عداوت اور بغض پیدا کردیا ہے ۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو بجھا دیتا ہے ( ٤٧ ) اور یہ زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں ، جبکہ اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہودی کہتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان دونوں تنگ ہے 2 انہیں کے ہاتھ تنگ اور وہ ایسا بےادبی کا کلمہ کہنے سے پھٹکارے گئے 3 نہیں اس کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے 4 اے پیمبر جو تیرے پر ور دگار کی طرف سے تجھ پر اتارا ہے یعنی قرآن وہ ان میں سے یعنی یہود و نصاری ٰ بتیروں کی شرارت کفر کو ضرور بڑھادے گا 5 اور ہم نے ان میں یعنی یہودیوں میں آپس میں قیامت دشمنی اور کینہ ڈال دیا ہے ان میں کبھی اتفاق نہیں ہوسکتا جب وہ مسلمانوں سے لڑنے کے لے آگ سلگا تے ہیں یعنی سامان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس کو بھجا دیتا ہے 6 اور ملک میں فساد کے لیے دورے پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فسادیوں کو نہیں چاہتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہود نے کہا اللہ کے ہاتھ بند ہیں ، انہی کے ہاتھ بند ہیں اور یہ بات کہنے سے ان پر لعنت کی گئی بلکہ اس (اللہ) کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں وہ (اللہ) جس طرح چاہیں خرچ کرتے ہیں۔ اور جو (مضمون) آپ کی طرف آپ کے پروردگار نے بھیجا ہے ان میں سے اکثر کے لئے سرکشی اور کفر میں زیادتی کا سبب بن جاتا ہے اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک کے لئے دشمنی اور بغض ڈال دیا جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اس کو اللہ بجھا دیتے ہیں اور وہ (لوگ) ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہود کہتے ہیں اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں (اللہ نے فرمایا کہ) ان ہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ اس پر لعنت کی گئی ہے جو کچھ وہ بگتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ اس کلام الٰہی کو دیکھ کر جو آپ پر نازل کیا گیا ہے اکثر لوگوں کا کفر اور فساد بڑھتا جا رہا ہے۔ ہم نے ان کے اندر قیامت تک کے لئے باہمی تلخی اور بغض ڈال دیا ہے۔ جب کبھی یہ لوگ لڑائی جھگڑے کی آگ بھڑکاتے ہیں۔ اللہ اسے ٹھنڈا کردیتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک میں فساد پھیلانے کے لئے کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ اور اللہ فساد پھیلانے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہود کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ (گردن سے) بندھا ہوا ہے (یعنی الله بخیل ہے) انہیں کے ہاتھ باندھے جائیں اور ایسا کہنے کے سبب ان پر لعنت ہو (اس کا ہاتھ بندھا ہوا نہیں) بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں وہ جس طرح (اور جتنا) چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور (اے محمد) یہ (کتاب) جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی اس سے ان میں سے اکثر کی شرارت اور انکار اور بڑھے گا اور ہم نے ان کے باہم عداوت اور بغض قیامت تک کے لیے ڈال دیا ہے یہ جب لڑائی کے لیے آگ جلاتے ہیں خدا اس کو بجھا دیتا ہے اور یہ ملک میں فساد کے لیے دوڑے پھرتے ہیں اور خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the Jews say: the hand of God is fettered. Fettered be their own hands, and cursed be they for that which they have said! Aye! His both hands are wide open. He expendeth howsoever He listeth. And surely that which hath been sent down to thee from thy Lord increaseth many of them in exorbitance and infidelity. And We have cast among them enmity and spite till the Day of Judgement: so oft as they kindle the fire of War Allah extinguisheth it, and they strive after corruption in the land, and Allah approveth not the corrupters.

اور یہود کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ بند ہوگیا ۔ ہاتھ ان ہی کے بند ہوں ! اپنے اس کہنے سے یہ ملعون ہوگئے ۔ اللہ کے تو دونوں ہاتھ خوب کھلے ہوئے ہیں ۔ وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے ۔ اور جو کچھ آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے اترا ہے وہ ان میں سے بہتوں کو سرکشی اور کفر بڑھا دیتا ہے ۔ اور ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ قیامت تک کے لئے ڈال دیا ہے ۔ جب جب وہ لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے ۔ اور ملک میں فساد پھیلاتے پھرتے ہیں ۔ درآنحالیکہ اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہود کہتے ہیں کہ خدا کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ ہاتھ ان کے بندھ جائیں! اور ان کی اس بات کے سبب سے ان پر لعنت ہو! بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ۔ وہ خرچ کرتا ہے جیسے چاہتا ہے ۔ ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور ان کے کفر کو وہ چیز بڑھا رہی ہے ، جو تیرے رب کی طرف سے تیری طرف اتاری گئی ہے اور ہم نے ان کے اندر دشمنی اور کینہ قیامت تک کیلئے ڈال دیا ہے ۔ جب جب یہ لڑائی کی کوئی آگ بھڑکائیں گے ، اللہ اس کو بجھادے گا ۔ یہ زمین میں فساد برپا کرنے میں سرگرم ہیں اور اللہ فساد برپا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ ان پر اس کہنے کی وجہ سے لعنت کی گئی بلکہ اللہ تعالیٰ کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جیسے چاہتے ہیں خرچ فرماتے ہیں اور جو کچھ آپ کے رب نے آپ پر نازل فرمایا ہے و ہ ان میں سے بہتوں کو سرکشی اور کفر میں ضرور بالضرور بڑھا دے گا اور ہم نے قیامت تک کیلئے ان کے درمیان دشمنی اور بغض کو ڈال دیا ہے ۔ جب کبھی ( بھی ) وہ لڑائی کی آگ بھڑ کاتے ہیں اللہ تعالیٰ اسے بجھا دیتے ہیں اور وہ زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہودی کہتے ہیں اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے۔ باندھے گئے ان کے ہاتھ اور لعنت پڑی ان پر اس بری بات پر جو یہ کرتے ہیں۔ اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی اور گناہوں میں اضافہ کا باعث بن گیا ہے، اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو ٹھنڈا کردیتا ہے یہ زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہود (بےبہبود) نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ بند ہوگیا (حالانکہ) بند تو دراصل ان کے اپنے ہاتھ ہوگئے اور ان پر پھٹکار پڑگئی ان کی اپنی بیہودہ گوئی کی بناء پر، (سو ایسا نہیں) بلکہ اس (واہب مطلق) کے دونوں ہاتھ (ہر وقت) کھلے ہیں، وہ خرچ کرتا ہے جیسے چاہتا ہے، اور ضرور بالضرور ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور کفر (و انکار) ہی میں اضافہ کا باعث بنے گا، وہ (کلام حق ترجمان) جو کہ اتارا گیا آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) آپ کے رب کی جانب سے، اور ہم نے ڈال دی ان کے درمیان دشمنی اور بغض (و عداوت کی میل) قیامت کے دن تک، جب بھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں (پیغمبر حق کے خلاف) تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے اور یہ فساد مچاتے ہیں (اللہ کی) اس زمین میں اور اللہ پسند نہیں فرماتا فساد مچانے والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

یہود کہتے ہیں کہ اللہ کاہاتھ بندھاہوا ہے ( یعنی کنجوس ہے ( ، بلکہ انہی کے ہاتھ ( ان کی گردن کے ساتھ ) باندھ دئیے گئے ہیں اور یہ کہنے کی وجہ سے ان پر پھٹکار پڑگئی بلکہ اللہ کے ہاتھ کھلے ہیں وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل ہوا ہے اس نے ان کی اکثریت کو سرکشی اور کفر میں اور بڑھا دیااور ہم نے ان کے درمیان روز قیامت تک عداوت اور کینہ ڈال دیا ہے جب بھی یہ لوگ جنگ کی آگ بھڑ کاتے ہیں اللہ اسے بجھادیتا ہے یہ ہروقت زمین میں فساد برپا کرنے میں لگے رہتے ہیں اور اللہ فسادکرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہودی بولے اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے ( ف۱٦۰ ) ان کے ہاتھ باندھے جائیں ( ف۱٦۱ ) اور ان پر اس کہنے سے لعنت ہے بلکہ اس کے ہاتھ کشادہ ہیں ( ف۱٦۲ ) عطا فرماتا ہے جیسے چاہے ( ف۱٦۳ ) اور اے محبوب! یہ ( ف۱٦٤ ) جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا اس سے ان میں بہتوں کو شرارت اور کفر میں ترقی ہوگی ( ف۱٦۵ ) اور ان میں ہم نے قیامت تک آپس میں دشمنی اور بیر ڈال دیا ( ف۱٦٦ ) جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے ( ف۱٦۷ ) اور زمین میں فساد کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں ، اور اللہ فسادیوں کو نہیں چاہتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہود کہتے ہیں کہ اﷲ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے ( یعنی معاذ اﷲ وہ بخیل ہے ) ، ان کے ( اپنے ) ہاتھ باندھے جائیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کے باعث ان پر لعنت کی گئی ، بلکہ ( حق یہ ہے کہ ) اس کے دونوں ہاتھ ( جود و سخا کے لئے ) کشادہ ہیں ، وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ ( یعنی بندوں پر عطائیں ) فرماتا ہے ، اور ( اے حبیب! ) جو ( کتاب ) آپ کی طرف آپ کے ربّ کی جانب سے نازل کی گئی ہے یقیناً ان میں سے اکثر لوگوں کو ( حسداً ) سر کشی اور کفر میں اور بڑھا دے گی ، اور ہم نے ان کے درمیان روزِ قیامت تک عداوت اور بغض ڈال دیا ہے ، جب بھی یہ لوگ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اﷲ اسے بجھا دیتا ہے اور یہ ( روئے ) زمین میں فساد انگیزی کرتے رہتے ہیں ، اور اﷲ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

یہودی کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ بندھا ہوا ہے ( کچھ نہیں کر سکتا ) ان کے ہاتھ بندھیں اور اس ( بے ادبانہ ) قول کی وجہ سے ان پر لعنت ہو ۔ بلکہ اس کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ۔ وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے ۔ وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں اضافہ کرتا ہے اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک دشمنی اور بغض و کینہ ڈال دیا ہے ۔ وہ جب بھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں ۔ تو اللہ اسے بجھا دیتا ہے اور یہ زمین میں فساد برپا کرنے کی سعی و کوشش کرتے ہیں اور اللہ فساد برپا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Jews say: "Allah's hand is tied up." Be their hands tied up and be they accursed for the (blasphemy) they utter. Nay, both His hands are widely outstretched: He giveth and spendeth (of His bounty) as He pleaseth. But the revelation that cometh to thee from Allah increaseth in most of them their obstinate rebellion and blasphemy. Amongst them we have placed enmity and hatred till the Day of Judgment. Every time they kindle the fire of war, Allah doth extinguish it; but they (ever) strive to do mischief on earth. And Allah loveth not those who do mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Jews have said, "God's hands are bound." May they themselves be handcuffed and condemned for what they have said! God's hands are free and He distributes His favors to His creatures however He wants. The rebellion and disbelief of many of them will be intensified against you because of what has been revealed to you from your Lord. We have induced hostility and hatred among them which will remain with them up until the Day of Judgment. Whenever they kindle the fire of war, God extinguishes it. They try to destroy the land but God does not love the evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Jews say: "Allah's Hand is tied up." Be their hands tied up and be they accursed for what they uttered. Nay, both His Hands are widely outstretched. He spends as He wills. Verily, the revelation that has come to you from your Lord makes many of them increase in rebellion and disbelief. We have put enmity and hatred among them till the Day of Resurrection. Every time they kindled the fire of war, Allah extinguished it; and they (ever) strive to make mischief on the earth. And Allah does not like the mischief-makers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Jews say: The hand of Allah is tied up! Their hands shall be shackled and they shall be cursed for what they say. Nay, both His hands are spread out, He expends as He pleases; and what has been revealed to you from your Lord will certainly make many of them increase in inordinacy and unbelief; and We have put enmity and hatred among them till the day of resurrection; whenever they kindle a fire for war Allah puts it out, and they strive to make mischief in the land; and Allah does not love the mischief-makers.

Translated by

William Pickthall

The Jews say: Allah's hand is fettered. Their hands are fettered and they are accursed for saying so. Nay, but both His hands are spread out wide in bounty. He bestoweth as He will. That which hath been revealed unto thee from thy Lord is certain to increase the contumacy and disbelief of many of them, and We have cast among them enmity and hatred till the Day of Resurrection. As often as they light a fire for war, Allah extinguisheth it. Their effort is for corruption in the land, and Allah loveth not corrupters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूद कहते हैं कि अल्लाह के हाथ बंधे हुए हैं, उन्हीं के हाथ बंध जाएं और लानत हो उन पर ऐसी बात कहने पर; बल्कि अल्लाह के दोनों हाथ खुले हुए हैं, वह जिस तरह चाहता है ख़र्च करता है, और आपके ऊपर आपके परवरदिगार की तरफ़ से जो कुछ उतरा है वह उनमें से अकसर लोगों की सरकशी और इनकार को बढ़ा रहा है, और हमने उनके दरमियान दुश्मनी और कीना क़यामत तक के लिए डाल दिया है, जब कभी वे लड़ाई की आग भड़काते हैं तो अल्लाह उसको बुझा देता है, और वे ज़मीन में फ़साद फैलाने में मसरूफ़ हैं; हालाँकि अल्लाह फ़साद फैलाने वालों को पसंद नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہود نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ بند ہوگیا ہے۔ (3) ان ہی کے ہاتھ بند ہیں اور اپنے اس کہنے سے یہ رحمت سے دور کردئیے گئے بلکہ ان کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں۔ (4) جس طرح چاہتے ہیں خرچ کرتے ہیں (5) اور جو (مضمون) آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے بھیجا جاتا ہے وہ ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور کفر کی ترقی کا سبب ہوجاتا ہے۔ اور ہم نے ان میں باہم قیامت تک عداوت اور بغض ڈال دیا۔ جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں حق تعالیٰ اس کو فرو کردیتے ہیں (6) اور ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں۔ (7) اور اللہ تعالیٰ فساد کرنے والوں کو محبوب نہیں رکھتے۔ (64)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہود نے کہا اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے، حالانکہ انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ان پر لعنت کی گئی ہے اس وجہ سے جو انہوں نے کہا۔ اللہ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں خرچ کرتا ہے، جیسے چاہتا ہے اور جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے۔ “-r-nاللہ تعالیٰ ان میں سے بہت سے لوگوں کو سرکشی اور کفر میں ضرور بڑھا دے گا اور ہم نے قیامت کے دن تک ان کے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دیا۔ جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں تو اللہ اسے بجھا دیتا ہے اور وہ زمین میں فساد کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اللہ فساد کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔ “ (٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہودی کہتے ہیں کہ اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ باندھے گئے ہیں ان کے ہاتھ اور لعنت پڑی ان پر اس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں ‘ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں الٹا اضافہ کا موجب بن گیا ہے اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کیلئے عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے ۔ جب کبھی جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو ٹھنڈا کرتا ہے ۔ یہ زمین میں فساد پھیلانے کی سعی کر رہے ہیں مگر اللہ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہا یہودیوں نے کہ اللہ کا ہاتھ بند ہوگیا ہے، بند ہوئے ان کے ہاتھ، اور ان کے قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی، بلکہ اللہ کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں وہ خرچ فرماتا ہے جیسے چاہے، اور آپ کے رب کی طرف سے جو آپ پر نازل کیا گیا، وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر کے زیادہ ہونے کا سبب بن جائے گا، اور ہم نے ڈال دی ان کے درمیان دشمنی اور بغض قیامت کے دن تک، انہوں نے جب کبھی لڑائی کی آگ جلائی اللہ نے اسے بجھا دیا۔ اور یہ لوگ فساد کے لیے دوڑتے ہیں، اور اللہ فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہود کہتے ہیں اللہ کا ہاتھ بند ہوگیا انہی کے ہاتھ بند ہوجاویں   اور لعنت ہے ان کو اس کہنے پر بلکہ اس کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں خرچ کرتا ہے جس طرح چاہے اور ان میں بہتوں کو بڑھے گی اس کلام سے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے شرارت اور انکار اور ہم نے ڈال رکھی ہے ان میں دشمنی اور بیر قیامت کے دن تک جب کبھی آگ سلگاتے ہیں لڑائی کے لیے اللہ اس کو بجھا دیتا ہے اور دوڑتے ہیں ملک میں فساد کرتے ہوئے اور اللہ پسند نہیں کرتا فساد کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود نے کہا اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے باندھے جائیں ہاتھ ان کے اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کے باعث ان پر لعنت کی گئی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جو کلام آپ کے پاس آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی اور باطل پرستی میں اضافہ کا سبب بن گیا ہے اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لئے باہم عداوت اور بغض ڈال دیا ہے جب کبھی یہ لڑائی کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں تو خدا اس کو بجھا دینا ہے اور ان کی حالت یہ ہے کہ یہ ملک میں فساد برپا کرنے کو مارے مارے پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فساد کرنیوالوں کو پسند نہیں فرماتا۔