Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 70

سورة المائدة

لَقَدۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ وَ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہِمۡ رُسُلًا ؕ کُلَّمَا جَآءَہُمۡ رَسُوۡلٌۢ بِمَا لَا تَہۡوٰۤی اَنۡفُسُہُمۡ ۙ فَرِیۡقًا کَذَّبُوۡا وَ فَرِیۡقًا یَّقۡتُلُوۡنَ ﴿٭۷۰﴾

We had already taken the covenant of the Children of Israel and had sent to them messengers. Whenever there came to them a messenger with what their souls did not desire, a party [of messengers] they denied, and another party they killed.

ہم نے بالیقین بنو اسرائیل سے عہد و پیمان لیا اور ان کی طرف رسولوں کو بھیجا ، جب کبھی رسول ان کے پاس وہ احکام لے کر آئے جو ان کی اپنی منشاء کے خلاف تھے تو انہوں نے ان کی ایک جماعت کی تکذیب کی اور ایک جماعت کو قتل کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَ
پختہ عہد
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
وَاَرۡسَلۡنَاۤ
اور بھیجے ہم نے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
رُسُلًا
کئی رسول
کُلَّمَا
جب کبھی
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
رَسُوۡلٌۢ
کوئی رسول
بِمَا
ساتھ اس کے جو
لَاتَہۡوٰۤی
نہیں چاہتے تھے
اَنۡفُسُہُمۡ
نفس ان کے
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
وَفَرِیۡقًا
اور ایک گروہ کو
یَّقۡتُلُوۡنَ
وہ قتل کرتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَ
پختہ عہد
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
وَاَرۡسَلۡنَاۤ
اور بھیجے ہم نے
اِلَیۡہِمۡ
ان کی جانب
رُسُلًا
رسول
کُلَّمَا
جب کبھی
جَآءَہُمۡ
لایا ان کے پاس
رَسُوۡلٌۢ
کوئی رسول
بِمَا
وہ چیز جو
لَاتَہۡوٰۤی
نہیں چاہتے تھے
اَنۡفُسُہُمۡ
دل ان کے
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
وَفَرِیۡقًا
اورایک گروہ کو
یَّقۡتُلُوۡنَ
وہ قتل کرتے رہے
Translated by

Juna Garhi

We had already taken the covenant of the Children of Israel and had sent to them messengers. Whenever there came to them a messenger with what their souls did not desire, a party [of messengers] they denied, and another party they killed.

ہم نے بالیقین بنو اسرائیل سے عہد و پیمان لیا اور ان کی طرف رسولوں کو بھیجا ، جب کبھی رسول ان کے پاس وہ احکام لے کر آئے جو ان کی اپنی منشاء کے خلاف تھے تو انہوں نے ان کی ایک جماعت کی تکذیب کی اور ایک جماعت کو قتل کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا اور ان کی طرف رسول بھی بھیجے (لیکن) جب بھی کوئی رسول ان کی خواہشات نفس کے خلاف حکم لے کر آیا تو ایک گروہ کو تو انہوں نے جھٹلا دیا اور ایک گروہ کو مار ہی ڈالا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا اور ان کی جانب بہت سے رسول بھیجے تھے، جب بھی کوئی رسول ان کے پاس وہ چیزلے کر آیا جو اُن کے دل نہیں چاہتے تھے تو ایک گروہ کوانہوں نے جھٹلایا اور ایک گروہ کووہ قتل کرتے رہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Certainly We took a pledge from the Bani Isra&il and sent Messengers to them. Whenever a Messenger came to them with what did not meet their desires, they fal¬sified some and started killing others.

ہم نے لیا تھا پختہ قول بنی اسرائیل سے اور بھیجے ان کی طرف رسول جب لایا ان کے پاس کوئی رسول وہ حکم جو خوش نہ آیا ان کے جی کو تو بہتوں کو جھٹلایا اور بہتوں کو قتل کر ڈالتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے (لیکن) جب بھی کبھی ان کے پاس کوئی رسول لے کر آیا وہ چیز جو ان کی خواہشات نفس کے خلاف تھی تو ایک گروہ کو انہوں نے جھٹلایا اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We took a covenant from the Children of Israel and sent to them many Messengers. But whenever any Messenger brought to them something that did not suit their desires, they gave the lie to some of them and killed the others,

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے ، مگر جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول ان کی خواہشاتِ نفس کے خلاف کچھ لے کر آیا تو کسی کو انہوں نے جھٹلایا اور کسی کو قتل کر دیا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے بنو اسرائیل سے عہد لیا تھا ، اور ان کے پاس رسول بھیجے تھے ، جب کوئی رسول ان کے پاس کوئی ایسی بات لے کر آتا جس کو ان کا دل نہیں چاہتا تھا تو کچھ ( رسولوں ) کو انہوں نے جھٹلایا اور کچھ کو قتل کرتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دینا کے مال و اسباب جاتے رہنے کا ہم تو بنی اسرائیل سے عہد لے چکے ہیں 0 اور ہم نے ان کی طرف کئی رسول بھیجے 10 ہر بار جب کوئی رسول ان کے پاس ایسے حکم لے کر آیا جو ان کو دل چاہتے تھے 11 تو بعضوں کو چھٹلایا بعضوں کو مار ڈالا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان کے پاس (بہت سے) پیغمبر بھیجے جب ان کے پاس کوئی پیغمبر وہ حکم لایا جو ان کو پسند نہ تھا تو وہ (انبیاء کے) ایک طبقے کو تو جھوٹا کہتے اور ایک طبقے کو قتل کردیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور بہت سے رسول ان کی طرف بھیجے۔ جب ان کے پاس رسول آئے اور ان کی باتیں ان کی خواہش نفس کے خلاف پڑیں تو کچھ نبیوں کو انہوں نے جھٹلایا اور کچھ نبیوں کو انہوں نے قتل ہی کر ڈالا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے بنی اسرائیل سے عہد بھی لیا اور ان کی طرف پیغمبر بھی بھیجے (لیکن) جب کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی باتیں لےکر آتا جن کو ان کے دل نہیں چاہتے تھے تو وہ (انبیاء کی) ایک جماعت کو تو جھٹلا دیتے اور ایک جماعت کو قتل کر دیتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly We took a bond from the Children of Isra'il and We sent unto them apostles. Whenever there came unto them an apostle with that which their souls desired not, a party of them they belied and a party they slew.

یقیناً ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کے پاس (بہت سے) پیغمبر بھیجے ۔ جب جب کوئی پیغمبر ان کے پاس (ایسا) حکم لائے جس کو ان کا جی نہیں چاہتا تھا تو بعض کو جھٹلاتے تھے اور بعض کو قتل ہی کر ڈالتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے بنی اسرائیل سے میثاق لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے ۔ جب جب آیا ان کے پاس کوئی رسول ایسی بات لے کر جو ان کی خواہش کے خلاف ہوئی تو ایک گروہ کی انہوں نے تکذیب کی اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کی طرف ( بہت سارے ) رسول بھیجے ۔ جب بھی کوئی رسول ان کے پاس ( ایسا ) حکم لے کر آیا جو ان کو پسند کے مطابق نہیں تھا تو ( رسولوں کی ) ایک جماعت کو جھٹلادیا اور ایک جماعت کو قتل ( ہی ) کر ڈالا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور بہت سے رسول ان کی طرف بھیجے مگر جب بھی کوئی رسول ان کی مرضی کے خلاف کوئی حکم لایا تو ایک گروہ کو انہوں نے جھٹلایا اور ایک گروہ کو قتل کردیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور (اس کی یاد دہانی کے لئے) ان کی طرف بہت سے رسول بھی بھیجے، مگر جب بھی کبھی ان کے پاس کوئی رسول آیا وہ کچھ لے کر جو نہیں بھایا ان کے نفسوں کو، تو انہوں نے کچھ کو جھٹلایا اور کچھ کو قتل کر ڈالا،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیاتھا اور ان کی طرف رسول بھی بھیجے ( لیکن ) جب بھی کوئی رسول ان کی خواہشات کے خلاف حکم لے کرآیاتوایک گروہ کو تو انہوں نے جھٹلادیااورایک گروہ کو مار ہی ڈالا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا ( ف۱۷۹ ) اور ان کی طرف رسول بھیجے ، جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول وہ بات لے کر آیا جو ان کے نفس کی خواہش نہ تھی ( ف۱۸۰ ) ایک گروہ کو جھٹلایا اور ایک گروہ کو شہید کرتے ہیں ( ف۱۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد ( بھی ) لیا اور ہم نے ان کی طرف ( بہت سے ) پیغمبر ( بھی ) بھیجے ، ( مگر ) جب بھی ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسا حکم لایا جسے ان کے نفس نہیں چاہتے تھے تو انہوں نے ( انبیاء کی ) ایک جماعت کو جھٹلایا اور ایک کو ( مسلسل ) قتل کرتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا اور ان کی طرف کئی رسول بھیجے تھے جب بھی کوئی رسول ان کے پاس کوئی ایسی بات لے کر آتا جسے ان کے نفوس پسند نہیں کرتے تھے تو بعضوں کو جھٹلا دیتے تھے اور بعضوں کو قتل کر دیتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We took the covenant of the Children of Israel and sent them messengers, every time, there came to them a messenger with what they themselves desired not - some (of these) they called impostors, and some they (go so far as to) slay.

Translated by

Muhammad Sarwar

We made a covenant with the Israelites and sent Messengers to them. Whenever a Messenger came to them with a message which did not suit their desires, they would reject some of the Messengers and kill others.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We took the covenant of the Children of Israel and sent Messengers to them. Whenever there came to them a Messenger with what they themselves desired not, a group of them they called liars, and others among them they killed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly We made a covenant with the children of Israel and We sent to them apostles; whenever there came to them an apostle with what that their souls did not desire, some (of them) did they call liars and some they slew.

Translated by

William Pickthall

We made a covenant of old with the Children of Israel and We sent unto them messengers. As often as a messenger came unto them with that which their souls desired not (they became rebellious). Some (of them) they denied and some they slew.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमने बनी-इस्राईल से अहद लिया और उनकी तरफ़ बहुत-से रसूल भेजे, जब जब कोई रसूल उनके पास ऐसी बात लेकर आया जिसको उनका जी न चाहता था तो बअज़ रसूलों को उन्होंने झुठलाया और बअज़ को क़त्ल कर दिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا (7) اور ہم نے ان کے پاس بہت سے پیغمبر بھیجے جب کبھی ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسا حکم لایا جس کو ان کا جی نہ چاہتا تھا سو بعضوں کو جھوٹا بتلایا اور بعضوں کو قتل ہی کر ڈالتے تھے۔ (70)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور ان کی طرف کئی رسول بھیجے، جب کوئی رسول ان کے پاس وہ چیز لے کر آیا جسے ان کے دل نہیں چاہتے تھے تو انہوں نے ایک جماعت کو جھٹلادیا اور ایک جماعت کو قتل کردیا ہے۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے ۔ مگر جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول ‘ انکی خواہشات نفس کے خلاف کچھ لیکر آیا تو کسی کو انہوں نے جھٹلایا اور کو قتل کردیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلا شبہ ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور ان کی طرف ہم نے رسول بھیجے جب بھی کوئی رسول ان کے پاس ایسا حکم لے کر آیا جو ان کی خواہشوں کے موافق نہیں تھا تو انہوں نے نبیوں کی ایک جماعت کو جھٹلادیا اور ایک جماعت کو قتل کردیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے لیا تھا پختہ قول بنی اسرائیل سے اور بھیجے ان کی طرف رسول جب لایا ان کے پاس کوئی رسول وہ حکم جو خوش نہ آیا ان کے جی کو تو بہتوں کو جھٹلایا اور بہتوں کو قتل کر ڈالتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان کی طرف بہت سے پیغمبر بھیجے لیکن جب کبھی بھی ان کے پاس کوئی رسول ایسا حکم لایا جس کو ان کے دل پسند نہ کرتے ہوں تو بعض رسولوں کی انہوں نے تکذیب کی اور بعضوں کو یہ قتل ہی کر ڈالتے تھے ،