Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 72

سورة المائدة

لَقَدۡ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ مَرۡیَمَ ؕ وَ قَالَ الۡمَسِیۡحُ یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اعۡبُدُوا اللّٰہَ رَبِّیۡ وَ رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدۡ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِ الۡجَنَّۃَ وَ مَاۡوٰىہُ النَّارُ ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ ﴿۷۲﴾

They have certainly disbelieved who say, " Allah is the Messiah, the son of Mary" while the Messiah has said, "O Children of Israel, worship Allah , my Lord and your Lord." Indeed, he who associates others with Allah - Allah has forbidden him Paradise, and his refuge is the Fire. And there are not for the wrongdoers any helpers.

بیشک وہ لوگ کافر ہوگئے جن کا قول ہے کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ خود مسیح نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے ، یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالٰی نے اس پر جنت حرام کر دی ہے ، اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
کَفَرَ
کفر کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
قَالُوۡۤا
جنہوں نے کہا
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
اوہی
الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ مَرۡیَمَ
مسیح ابن مریم ہے
وَقَالَ
اور کہا تھا
الۡمَسِیۡحُ
مسیح نے
یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
رَبِّیۡ
جو رب ہے میرا
وَرَبَّکُمۡ
اور رب ہے تمہارا
اِنَّہٗ
بیشک وہ
مَنۡ
جو
یُّشۡرِکۡ
شرک کرے
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
فَقَدۡ
تو تحقیق
حَرَّمَ
حرام ٹھہرا دی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِ
اس پر
الۡجَنَّۃَ
جنت
وَمَاۡوٰىہُ
اور ٹھکانہ اس کا
النَّارُ
آگ ہے
وَمَا
اور نہیں ہے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ اَنۡصَارٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
کَفَرَ
کفر کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
قَالُوۡۤا
جنہوں نے کہا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ
ہُوَ
وہی ہے
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
ابۡنُ مَرۡیَمَ
ابن مریم
وَقَالَ
اور کہا تھا
الۡمَسِیۡحُ
مسیح نے
یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اعۡبُدُوا
تم عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
وَرَبَّکُمۡ
اور تمہارا رب ہے
اِنَّہٗ
اور یقیناً وہ
مَنۡ
جس نے
یُّشۡرِکۡ
شرک کیا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
فَقَدۡ
تو یقیناً
حَرَّمَ
حرام کر دی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی ٰ نے
عَلَیۡہِ
اس پر
الۡجَنَّۃَ
جنت
وَمَاۡوٰىہُ
اور ٹھکانہ اس کا ہے
النَّارُ
آگ
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لئے
مِنۡ اَنۡصَارٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

They have certainly disbelieved who say, " Allah is the Messiah, the son of Mary" while the Messiah has said, "O Children of Israel, worship Allah , my Lord and your Lord." Indeed, he who associates others with Allah - Allah has forbidden him Paradise, and his refuge is the Fire. And there are not for the wrongdoers any helpers.

بیشک وہ لوگ کافر ہوگئے جن کا قول ہے کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ خود مسیح نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے ، یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالٰی نے اس پر جنت حرام کر دی ہے ، اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہیں جنہوں کہا کہ : مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا : اے بنی اسرائیل ! اللہ کی عبادت کرو، جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی۔ کیونکہ جو شخص اللہ سے شرک کرتا ہے اللہ نے اس پر جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ ان لوگوں نے یقیناًکفرکیا جنہوں نے کہاکہ یقینامسیح ابنِ مریم ہی اﷲ ہے حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کروجومیرارب بھی ہے اورتمہارا رب بھی اوریقیناجس نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا تویقینااُس پراﷲ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے اوراس کاٹھکانہ آگ ہے اورظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, they became disbelievers who said, |"Allah is ex¬actly the Masih son of Maryam (Jesus son of Mary) |" while the Masih had said, |"0 children of Isra&il, worship Allah, my Lord and your Lord.|" The fact is, whoever ascribes any partner to Allah, to him Allah has prohib-ited the Jannah (the Paradise) and their shelter is the Fire. And for the unjust there are no supporters.

بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا اللہ وہی مسیح ہے مریم کا بیٹا، اور مسیح نے کہا ہے کہ اے بنی اسرائیل بندگی کرو اللہ کی رب ہے میرا اور تمہارا بیشک جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا سو حرام کی اللہ نے اس پر جنت اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی نہیں گنہگاروں کی مدد کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے جبکہ مسیح ( علیہ السلام) نے تو کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل بندگی اور پرستش کرو اللہ کی جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے یقیناً جو بھی اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ نے اس پر جنت کو حرام کردیا ہے اور اس کا ٹھکانہ آگ ہے اور ایسے ظالموں کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And surely they disbelieved when they said: 'Christ, the son of Mary, is indeed God'; whereas Christ had said: 'Children of Israel! Serve Allah, Who is your Lord and my Lord.' Allah has forbidden Paradise to those who associate anything with Him in His divinity and their refuge shall be the Fire. No one will be able to help such wrong-doers.

یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ابنِ مریم ہی ہے ۔ حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ “ اے بنی اسرائیل ! اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ” ۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا اس پر اللہ نے جنّت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا جہنّم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے ۔ حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ : اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ۔ یقین جا نو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے ، اللہ نے اس کے لیے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور جو لوگ ( یہ ) ظلم کرتے ہیں ان کو کسی قسم کے یارومددگار میسر نہیں آئیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک وہ لوگ تو کافرو ہوگئے جو کہتے ہیں مریم کا بیٹا مسیح وہ خدا ہے 1 اور مسیح مریم کے بیٹے نے خودیوں کہا اے بنی اسرائیل اللہ تعالیٰ کو پو جو جو میرا بھی مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے 2 کیونکہ جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرے تو اللہ تعالیٰ جنت کر اس پر حرام کرچکا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظلاموں کا یعنی مشرکوں کا کوئی مددگار نہ ہو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ یقینا کافر ہوئے جنہوں نے کہا مسیح (علیہ السلام) ابن مریم (علیہا السلام) ہی اللہ ہیں اور مسیح (علیہ السلام) نے فرمایا اے بنی اسرائیل ! اللہ کی عبادت کرو جو میرا پروردگار ہے اور تمہارا (بھی) پروردگار ہے یقینا جو اللہ سے شرک کرے گا تو ضرور اللہ اس پر بہشت حرام کردیں گے اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور غلط کاروں کا کوئی مددگار نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کوئی شک نہیں وہ لوگ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ بیشک مسیح ابن مریم اللہ ہی ہے (یا مسیح ابن مریم اللہ ہوگیا) حالانکہ خود مسیح (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل کو نصیحت کی تھی کہ تم اللہ کی بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی۔ (اور یہ بھی کہا تھا کہ) بیشک جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ایسے گناہ گاروں کا کوئی مددگار نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ لوگ بےشبہ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مریم کے بیٹے (عیسیٰ) مسیح خدا ہیں حالانکہ مسیح یہود سے یہ کہا کرتے تھے کہ اے بنی اسرائیل خدا ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی (اور جان رکھو کہ) جو شخص خدا کے ساتھ شرک کرے گا خدا اس پر بہشت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly they have disbelieved who say: verily God: He is the Masih, son of Maryam, whereas the Masih had said: Children of Isra'il! worship Allah, mine Lord and your Lord; verily whosoever associateth aught with Allah, Allah shall surely forbid the Garden unto him, and his resort is the Fire; and for the wrong-doers there shall be no helpers.

یقیناً وہ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ خدا ہی تو مسیح ابن مریم (علیہ السلام) ہے ۔ حالانکہ (خود) مسیح (علیہ السلام) نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل میرے پروردگار اورا پنے پروردگار (یعنی) اللہ کی عبادت کرو ۔ جو کوئی اللہ کے ساتھ (کسی کو) شریک کرے گا سو اللہ اس پر جنت حرام کردے گا اور اس کا ٹھکانا (دوزخ کی) آگ ہے اور (ایسے) ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ان لوگوں نےکفر کیا ، جنہوں نے کہا کہ خدا تو یہی مسیح ابن مریم ہے اور حاال یہ ہے کہ مسیح نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ کی بندگی کرو ، جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ۔ جو کوئی اللہ کا شریک ٹھہرائے گا تو اللہ نے اس پر جنّت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ان ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے حالانکہ ( خود ) مسیح نے کہا کہ اے بنی اسرائیل اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو ( یعنی ) میرے اور اپنے پروردگار کی ۔ بیشک جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرے پس تحقیق اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیں گے اور اس کا ٹھکانہ ( جہنم کی ) آگ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے عیسیٰ بن مریم کو اللہ کہہ دیا اور مسیح نے کہا اے بنی اسرائیل ! اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ بیشک جس نے کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرایا تو یقیناً اللہ نے اس پر جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ کافر ہوگئے وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح بن مریم ہے، حالانکہ خود مسیح نے یہ کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل، تم اللہ ہی کی بندگی کرو جو کہ رب ہے میرا بھی اور تمہارا بھی، (اور تم شرک نہ کرو کہ) بلاشبہ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرایا تو یقینا اللہ نے حرام فرما دیا اس پر جنت کو، اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ وہ لوگ کافرہیں جنہوں نے کہاکہ’ ’ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے ‘‘ حالانکہ مسیح نے تویہ کہاتھا: ’’اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو ، جو میر ا رب ہے اور تمہارابھی کیونکہ جو شخص اللہ سے شرک کرتا ہے اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے اور اس کاٹھکانہ جہنم ہے اور ظالموں کاکوئی بھی مدد گارنہ ہو گا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ اللہ وہی مسیح مریم کا بیٹا ہے ( ف۱۸۵ ) اور مسیح نے تو یہ کہا تھا ، اے بنی اسرائیل اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب ( ف۱۸٦ ) اور تمہارا رب ، بیشک جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

درحقیقت ایسے لوگ کافر ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا کہ اﷲ ہی مسیح ابنِ مریم ( علیہما السلام ) ہے حالانکہ مسیح ( علیہ السلام ) نے ( تو یہ ) کہا تھا: اے بنی اسرائیل! تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا ( بھی ) ربّ ہے اور تمہارا ( بھی ) ربّ ہے ۔ بیشک جو اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو یقیناً اﷲ نے اس پر جنت حرام فرما دی ہے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور ظالموں کے لئے کوئی بھی مدد گار نہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

یقینا وہ لوگ کافر ہیں ۔ جنہوں نے کہا کہ مسیح بن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ خود عیسیٰ نے یہ کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو ۔ جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے ۔ بے شک جو شخص کسی کو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائے گا ۔ تو اللہ اس پر جنت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی یار و مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They do blaspheme who say: "Allah is Christ the son of Mary." But said Christ: "O Children of Israel! worship Allah, my Lord and your Lord." Whoever joins other gods with Allah,- Allah will forbid him the garden, and the Fire will be his abode. There will for the wrong-doers be no one to help.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who say that Jesus, the son of Mary, is God, have, in fact, turned to disbelief. Jesus said to the Israelites, "Worship God, my Lord and yours. God will deprive anyone who considers anything equal to God of Paradise and his dwelling will be fire. The unjust people have no helpers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, they have disbelieved who say: "Allah is the Messiah [`Isa], son of Maryam." But the Messiah said: "O Children of Israel! worship Allah, my Lord and your Lord." Verily, whosoever sets up partners (in worship) with Allah, then Allah has forbidden Paradise for him, and the Fire will be his abode. And for the wrongdoers there are no helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly they disbelieve who say: Surely Allah, He is the Messiah, son of Marium; and the Messiah said: O Children of Israel! serve Allah, my Lord and your Lord. Surely whoever associates (others) with Allah, then Allah has forbidden to him the garden, and his abode is the fire; and there shall be no helpers for the unjust.

Translated by

William Pickthall

They surely disbelieve who say: Lo! Allah is the Messiah, son of Mary. The Messiah (himself) said: O Children of Israel, worship Allah, my Lord and your Lord. Lo! whoso ascribeth partners unto Allah, for him Allah hath forbidden paradise. His abode is the Fire. For evil-doers there will be no helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यक़ीनन उन लोगों ने कुफ़्र किया जिन्होंने कहा कि अल्लाह ही तो मसीह बिन मरियम है; हालाँकि मसीह ने कहा था कि ऐ बनी-इस्राईल! अल्लाह की इबादत करो जो मेरा भी रब है और तुम्हारा भी रब है, जो शख़्स अल्लाह के साथ शरीक ठहराएगा तो अल्लाह ने हराम की उस पर जन्नत और उसका ठिकाना आग है, और ज़ालिमों का कोई मददगार नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک وہ لوگ کافر ہوچکے جنہوں نے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ عین مسیح ابن مریم ہے حالانکہ مسیح نے خود فرمایا تھا کہ اے بنی اسرائیل تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے (1) بیشک جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک قرار دے گا سو اس پر اللہ تعالیٰ جنت کو حرام کردے گا، اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ہی تو ہے جو مریم کا بیٹا ہے، حالانکہ مسیح نے کہا اے بنی اسرائیل ! اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب اور تمہارا رب ہے۔ بیشک حقیقت یہ ہے کہ جو بھی اللہ کے ساتھ شرک کرے یقیناً اس پر اللہ نے جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانہ آگ ہے اور ظالموں کے لیے کوئی مدد کرنے والا نہیں۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقینا کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل ‘ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوئے جنہوں نے یوں کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے حالانکہ مسیح نے فرمایا ہے کہ اے بنی اسرائیل ! تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے، بلاشبہ جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے تو اس میں شک نہیں کہ اللہ نے اس پر جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا اللہ وہی مسیح ہے مریم کا بیٹا اور مسیح نے کہا ہے کہ اے بنی اسرائیل بندگی کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور تمہارا بیشک جس نے شریک ٹھرایا اللہ کا سو حرام کی اللہ نے اس پر جنت اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی نہیں گناہ گاروں کی مدد کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا وہ لوگ کافر ہوچکے جنہوں نے یوں کہا کہ مسیح (علیہ السلام) ابن مریم ہی میں خدا ہے حالانکہ خود حضرت مسیح نے بنی اسرائیل سے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے یقین جانو ! کہ جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔