Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 77

سورة المائدة

قُلۡ یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لَا تَغۡلُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمۡ غَیۡرَ الۡحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعُوۡۤا اَہۡوَآءَ قَوۡمٍ قَدۡ ضَلُّوۡا مِنۡ قَبۡلُ وَ اَضَلُّوۡا کَثِیۡرًا وَّ ضَلُّوۡا عَنۡ سَوَآءِ السَّبِیۡلِ ﴿٪۷۷﴾  14

Say, "O People of the Scripture, do not exceed limits in your religion beyond the truth and do not follow the inclinations of a people who had gone astray before and misled many and have strayed from the soundness of the way."

کہہ دیجئے اے اہل کتاب! اپنے دین میں ناحق غلو اور زیادتی نہ کرو اور ان لوگوں کی نفسانی خواہشوں کی پیروی نہ کرو جو پہلے سے بہک چکے ہیں اور بہتوں کو بہکا بھی چکے ہیں اور سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لَا تَغۡلُوۡا
نہ تم غلو کرو
فِیۡ دِیۡنِکُمۡ
اپنے دین میں
غَیۡرَ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوۡۤا
تم پیروی کرو
اَہۡوَآءَ
خواہشات کی
قَوۡمٍ
ایک قوم کی
قَدۡ
تحقیق
ضَلُّوۡا
وہ گمراہ ہو گئے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاَضَلُّوۡا
اور انہوں نے گمراہ کیا
کَثِیۡرًا
کثیر تعداد کو
وَّضَلُّوۡا
اور وہ بھٹک گئے
عَنۡ سَوَآءِ السَّبِیۡلِ
سیدھے راستے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل ِ کتاب
لَا تَغۡلُوۡا
نہ حد سے بڑھو
فِیۡ دِیۡنِکُمۡ
اپنے دین میں
غَیۡرَ الۡحَقِّ
ناحق
وَلَا تَتَّبِعُوۡۤا
اور نہ تم پیچھے چلو
اَہۡوَآءَ
خواہشات کے
قَوۡمٍ
اس قوم کی
قَدۡ
یقیناً
ضَلُّوۡا
وہ(جو) گمراہ ہو چکے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاَضَلُّوۡا
اور گمراہ کیا انہوں نے
کَثِیۡرًا
بہت سوں کو
وَّضَلُّوۡا
اور وہ گمراہ ہوگئے
عَنۡ سَوَآءِ السَّبِیۡلِ
سید ھے را ستے سے
Translated by

Juna Garhi

Say, "O People of the Scripture, do not exceed limits in your religion beyond the truth and do not follow the inclinations of a people who had gone astray before and misled many and have strayed from the soundness of the way."

کہہ دیجئے اے اہل کتاب! اپنے دین میں ناحق غلو اور زیادتی نہ کرو اور ان لوگوں کی نفسانی خواہشوں کی پیروی نہ کرو جو پہلے سے بہک چکے ہیں اور بہتوں کو بہکا بھی چکے ہیں اور سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور ان لوگوں کے پیچھے نہ چلو جو پہلے ہی گمراہ ہیں اور بہت لوگوں کو گمراہ کرچکے ہیں اور سیدھی راہ سے بھٹک چکے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اے اہلِ کتاب!اپنے دین میں ناحق حدسے نہ بڑھو اور اس قوم کی خواہشات کے پیچھے نہ چلوجواس سے پہلے یقیناگمراہ ہوچکے اوربہت سوں کو انہوں نے گمراہ کردیااوروہ بھی سیدھے راستے سے گمراہ ہوگئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people of the Book, be not excessive in your faith unjustly, and do not follow the desires of a people who already went astray, misled many and lost the right path.

تو کہہ اے اہل کتاب مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں ناحق کا اور مت چلو خیالات پر ان لوگوں کے جو گمراہ ہوچکے پہلے اور گمراہ کر گئے بہتوں کو اور بہک گئے سیدھی راہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے اے اہل کتاب اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور مت پیروی کرو ان لوگوں کی بدعات کی جو تم سے پہلے (خود بھی) گمراہ ہوئے اور انہوں نے بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'People of the Book! Do not go beyond bounds in your religion at the cost of truth, and do not follow the caprices of the people who fell into error before, and caused others to go astray, and strayed far away from the right path.

کہو ، اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور ان لوگوں کے تخیّلات کی پیروی نہ کرو جو تم سے پہلے خود گمراہ ہوئے اور بہتوں کو گمراہ کیا اور “ سَوَاء السّبیل” سے بھٹک گئے ۔ 101 ؏١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور ان سے یہ بھی کہو کہ ) اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو ( ٥٣ ) اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو جو پہلے خود بھی گمراہ ہوئے ، بہت سے دوسروں کو بھی گمراہ کیا ، اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ے پیغمبر کہہ دے کتاب والوں اپنے دین میں ناحق بات کہہ کر حد سے مت بڑھو 12 اور ان لوگوں کے خیال ہر مت چلو اپنے باپ دادوں کے جو تم سے پہلے گمراہ ہوچکے اور بہتیروں کو گمراہ کر گئے اس سیدھے رستہ سے بہک گئے 1 ب

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے اے اہل کتاب ! اپنے دن میں ناحق زیادتی مت کرو اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو جو پہلے خود گمراہ ہوئے اور پھر بہت سوں کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ! تم ناحق اپنے دین میں غلو اور زیادتی نہ کرو اور ان لوگوں کی نفسانی خواہشات کے پیچھے نہ چلو جو (زمانہ دراز سے) گمراہ چلے آرہے ہیں۔ جنہوں نے ایک کثیر تعداد کو گمراہ کردیا اور خود بھی سیدھی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اے اہل کتاب! اپنے دین (کی بات) میں ناحق مبالغہ نہ کرو اور ایسے لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلو جو (خود بھی) پہلے گمراہ ہوئے اور اَور بھی اکثروں کو گمراہ کر گئے اور سیدھے رستے سے بھٹک گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O people of the Book! exceed not the just bounds in your religion except with truth, and follow not the vain desires of a people who have strayed aforetime and have led many astray and have strayed from the level way.

آپ کہہ دیجیئے کہ اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو ۔ اور ان لوگوں کی من مانی باتوں پر نہ چلو ۔ جو پہلے (خود بھی) گمراہ ہوچکے ہیں اور بہتوں کو گمراہ کرچکے ہیں اور راہ راست سے (بہت) بھٹک چکے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے اہلِ کتاب! اپنے دین میں بے جا غلو نہ کرو اور ان لوگوں کی بدعات کی پیروی نہ کرو ، جو اس سے پہلے گمراہ ہوئے اور جنہوں نے بہتوں کو گمراہ کیا اور جو راہ راست سے بھٹک گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ اے اہل کتاب تم اپنے دین میں حد سے آگے ناحق نہ بڑھو اور ایسی قوم کی خواہشات کی پیروی نہ کروجو پہلے خود گمراہ ہو چکی اور بہت ساروں کو انہوں نے گمراہ کر دیا اور سیدھی راہ سے بھٹک چکے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو، اے اہل ِ کتاب ! اپنے دین میں مبالغہ نہ کرو، اور ان لوگوں کی پیروی نہ کرو جو تم سے پہلے خود گمراہ ہوئے اور اکثر کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اے کتاب والو، تم لوگ غلو (اور حد سے تجاوز) مت کرو، اپنے دین کے بارے میں، اور مت پیروی کرو تم ان لوگوں کی خواہشات کی جو بھٹک گئے اس سے پہلے اور انہوں نے گمراہ کردیا بہتوں کو (راہ حق و صواب سے) اور وہ بھٹک گئے سیدھی راہ سے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے:’’اے اہل کتاب!اپنے دین میں ناحق غلو ( زیادتی ) نہ کرواوران لوگوں کے پیچھے نہ چلوجوپہلے ہی گمراہ ہیں اور بہت لوگوں کو گمراہ کرچکے ہیں اور صراط مستقیم سے بہک چکے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے کتاب والو! اپنے دین میں ناحق زیادتی نہ کرو ( ف۱۹۵ ) اور ایسے لوگوں کی خواہش پر نہ چلو ( ف۱۹٦ ) جو پہلے گمراہ ہوچکے اور بہتوں کو گمراہ کیا اور سیدھی راہ سے بہک گئے

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئیے: اے اہلِ کتاب! تم اپنے دین میں ناحق حد سے تجاوز نہ کیا کرو اور نہ ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کیا کرو جو ( بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ) پہلے ہی گمراہ ہو چکے تھے اور بہت سے ( اور ) لوگوں کو ( بھی ) گمراہ کرگئے اور ( بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی ) سیدھی راہ سے بھٹکے رہے

Translated by

Hussain Najfi

کہیئے! اے اہل کتاب اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو ۔ اور ان لوگوں کی خواہشات اور ذاتی خیالات کی پیروی نہ کرو جو پہلے خود گمراہ ہو چکے ہیں ۔ اور بہت سوں کو گمراہ کر چکے ہیں اور راہ راست سے بھٹک گئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O people of the Book! exceed not in your religion the bounds (of what is proper), trespassing beyond the truth, nor follow the vain desires of people who went wrong in times gone by,- who misled many, and strayed (themselves) from the even way.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say to the People of the Book, "Do not wrongly exceed the proper limit of devotion to your religion or follow the desires of the people who have erred. They have misled many others and have themselves stayed far away from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O People of the Scripture! Exceed not the limits in your religion beyond the truth, and do not follow the vain desires of people who went astray before and who misled many, and strayed (themselves) from the right path."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O followers of the Book! be not unduly immoderate in your religion, and do not follow the low desires of people who went astray before and led many astray and went astray from the right path.

Translated by

William Pickthall

Say: O People of the Scripture! Stress not in your religion other than the truth, and follow not the vain desires of folk who erred of old and led many astray, and erred from a plain road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि ऐ अहले-किताब! अपने दीन में हक़ को छोड़ कर हद से आगे न निकलो और उन लोगों के ख़्यालात की पैरवी न करो जो उससे पहले गुमराह हुए और जिन्होंने बहुत-से लोगों को गुमराह किया और वे सीधी राह से भटक गए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمائیے کہ اے اہل کتاب تم اپنے دین میں ناحق کا غلومت کرو اور ان لوگوں کے خیالات پر مت چلو جو پہلے خود بھی غلطی میں پڑچکے ہیں اور بہتوں کو غلطی میں ڈال چکے ہیں اور وہ لوگ راہ راست سے دور ہوگئے تھے۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمادیں اے اہل کتاب ! اپنے دین میں ناحق حد سے نہ بڑھو اور اس قوم کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلو جو اس سے پہلے گمراہ ہوچکے اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔ “ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے اہل کتاب ‘ اپنے دین میں غلو نہ کرو اور ان لوگوں کے تخیلات کی پیروی نہ کرو جو تم سے پہلے خود گمراہ ہوئے اور بہتوں کو گمراہ کیا اور سواء السبیل سے بھٹک گئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے اے اہل کتاب ! تم اپنے دین میں ناحق کا غلونہ کرو اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو پہلے گمراہ ہوچکے ہیں اور انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بہک گئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے اہل کتاب مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں ناحق کا اور مت چلو خیالات پر ان لوگوں کے جو گمراہ ہوچکے پہلے اور گمراہ کر گئے بہتوں کو اور بہک گئے سیدھی راہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرمائیے کہ اے اہل کتاب تم اپنے دین میں ناحق کا غلو نہ کرو اور ایسے لوگوں کی خواہشات پر نہ چلو جو پہلے خود بھی گمراہ ہوئے اور اداروں کو بھی بہت سوں کو گمراہ کرچکے اور وہ لوگ جو آج بھی سیدھی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں۔