Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 79

سورة المائدة

کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوۡنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ لَبِئۡسَ مَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۷۹﴾

They used not to prevent one another from wrongdoing that they did. How wretched was that which they were doing.

آپس میں ایک دوسرے کو برے کاموں سے جو وہ کرتے تھے روکتے نہ تھے جو کچھ بھی یہ کرتے تھے یقیناً وہ بہت برا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَانُوۡا
تھے وہ
لَایَتَنَاہَوۡنَ
نہ وہ روکتے ایک دوسرے کو
عَنۡ مُّنۡکَرٍ
کسی برائی سے
فَعَلُوۡہُ
وہ کرتے تھے جس سے
لَبِئۡسَ
البتہ کتنا برا ہے
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَانُوۡا
وہ سب تھے
لَایَتَنَاہَوۡنَ
نہیں وہ منع کرتے تھے
عَنۡ مُّنۡکَرٍ
برائی سے
فَعَلُوۡہُ
وہ کر لیتے تھے جس کو
لَبِئۡسَ
یقیناً بہت ہی برا ہے
مَا
جو
کَانُوۡا
وہ سب تھے
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے
Translated by

Juna Garhi

They used not to prevent one another from wrongdoing that they did. How wretched was that which they were doing.

آپس میں ایک دوسرے کو برے کاموں سے جو وہ کرتے تھے روکتے نہ تھے جو کچھ بھی یہ کرتے تھے یقیناً وہ بہت برا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ ان برے کاموں سے منع نہیں کرتے جو وہ کر رہے تھے اور جو وہ کرتے تھے، وہ بہت برا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ایک دوسرے کواس برائی سے منع نہیں کرتے تھے جس کو وہ کرلیتے تھے یقینابہت ہی برُا ہے جو وہ کررہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They did not forbid each other from an evil they committed. Indeed, evil is what they have been doing.

آپس میں منع نہ کرتے برے کام سے جو وہ کر رہے تھے کیا ہی برا کام ہے جو کرتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ ایک دوسرے کو نہیں روکتے تھے ان منکرات سے جو وہ کرتے تھے بہت ہی برا طرز عمل تھا جو انہوں نے اختیار کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They did not forbid each other from committing the abominable deeds they committed. Indeed what they did was evil.

انہوں نے ایک دوسرے کو برے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا ، 102 برا طرز عمل تھا جو انہوں نے اختیار کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جس بدی کا ارتکاب کرتے تھے ، اس سے ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کا طرز عمل نہایت برا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بری بات کر بیٹھتے تو اس سے ایک دوسرے کا منع نہ کرتے بیشک برا کام کرتے تھے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو برے کام وہ کرتے تھے ان سے ایک دوسرے کو روکتے نہیں تھے بلا شبہ وہ برا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ایک دوسرے کو برے کاموں سے منع نہیں کرتے تھے اور حد سے زیادہ بہک گئے تھے۔ وہ ایک دوسرے کو برے کاموں سے منع نہیں کرتے تھے واقعی ان کا یہ فعل بہت برا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) برے کاموں سے جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے کو روکتے نہیں تھے بلاشبہ وہ برا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They were wont not to desist from the evil they committed; vile is that which they have been doing!

جو برائی انہوں نے اختیار کر رکھی تھی اس سے باز نہ آتے تھے کیسا بےجا تھا جو کچھ وہ کررہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس برائی کو اختیار کرلیتے ، اس سے باز نہ آتے ۔ نہایت ہی بری بات تھی جو یہ کرتے تھے!

Translated by

Mufti Naeem

جو برے کام وہ کیا کرتے تھے اس سے ایک دوسرے کو روکتے نہیں تھے واقعی جو وہ افعال کیا کرتے تھے بہت ( ہی ) برے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے ایک دوسرے کو برے کام کرنے سے روکنا چھوڑ دیا تھا۔ یہ برا راستہ تھا جو انہوں نے اختیار کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ آپس میں ایک دوسرے کو روکتے (اور خود کرتے) نہیں تھے، اس برائی سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کرتے تھے، بڑے ہی برے تھے وہ کام جو یہ لوگ کر رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ ان برے کاموں سے منع نہیں کرتے تھےجو وہ کررہے تھے ، اورجو وہ کر رہے تھے بہت برا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو بری بات کرتے آپس میں ایک دوسرے کو نہ روکتے ضرور بہت ہی برے کام کرتے تھے ( ف۱۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور اس لعنت کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ ) وہ جو برا کام کرتے تھے ایک دوسرے کو اس سے منع نہیں کرتے تھے ۔ بیشک وہ کام برے تھے جنہیں وہ انجام دیتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جو برائی وہ کرتے تھے ۔ اس سے ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے ۔ کیسا برا تھا ۔ وہ کام جو وہ کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor did they (usually) forbid one another the iniquities which they committed: evil indeed were the deeds which they did.

Translated by

Muhammad Sarwar

They did not prevent each other from committing sins nor would they themselves stay away from them. Evil was what they had done!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They used not to forbid one another from the evil they committed. Vile indeed was what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They used not to forbid each other the hateful things (which) they did; certainly evil was that which they did.

Translated by

William Pickthall

They restrained not one another from the wickedness they did. Verily evil was that they used to do!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे एक-दूसरे को मना नहीं करते थे (उस) बुराई से जो वे करते थे, निहायत बुरा काम था जो वे कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو برا کام انہوں نے کر رکھا تھا اس سے ایک دوسرے کو منع نہ کرتے تھے واقعی ان کا فعل بیشک برا تھا۔ (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ ایک دوسرے کو برائی سے جو وہ کرتے تھے اس سے، روکتے نہ تھے بیشک برا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے ایک دوسرے کو برے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا ‘ برا طرز عمل تھا جو انہوں نے اختیار کیا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کو برے کام سے نہیں روکتے تھے جو انھوں نے کیا واقعتہً برے تھے وہ افعال جو وہ کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

آپس میں منع نہ کرتے برے کام سے جو وہ کر رہے تھے کیا ہی برا کام ہے جو کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس برائی کے وہ مرتکب تھے اس سے آپس میں ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے واقعی ان کا دو طرز عمل ہو انہوں نے اختیار کر رکھا تھا بہت ہی برا تھا