Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 8

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡا قَوّٰمِیۡنَ لِلّٰہِ شُہَدَآءَ بِالۡقِسۡطِ ۫ وَ لَا یَجۡرِمَنَّکُمۡ شَنَاٰنُ قَوۡمٍ عَلٰۤی اَلَّا تَعۡدِلُوۡا ؕ اِعۡدِلُوۡا ۟ ہُوَ اَقۡرَبُ لِلتَّقۡوٰی ۫ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸﴾

O you who have believed, be persistently standing firm for Allah , witnesses in justice, and do not let the hatred of a people prevent you from being just. Be just; that is nearer to righteousness. And fear Allah ; indeed, Allah is Acquainted with what you do.

اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آمادہ نہ کر دے عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقین مانو کہ اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
کُوۡنُوۡا
ہوجاؤ تم
قَوّٰمِیۡنَ
قائم رہنے والے
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
شُہَدَآءَ
گواہ
بِالۡقِسۡطِ
ساتھ انصاف کے
وَلَا
اور نہ
یَجۡرِمَنَّکُمۡ
ہر گز آمادہ کرے تمہیں
شَنَاٰنُ
دشمنی
قَوۡمٍ
کسی قوم کی
عَلٰۤی
اس پر
اَلَّا
کہ نہ
تَعۡدِلُوۡا
تم عدل کرو گے
اِعۡدِلُوۡا
عدل کرو
ہُوَ
وہ
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہے
لِلتَّقۡوٰی
تقوی کے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
کُوۡنُوۡا
تم بن جاؤ
قَوّٰمِیۡنَ
خوب قائم رہنے والے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لئے
شُہَدَآءَ
گواہی دینے والے
بِالۡقِسۡطِ
ساتھ انصاف کے
وَلَا
اور ہر گز نہ
یَجۡرِمَنَّکُمۡ
مجرم بنا دے تمہیں
شَنَاٰنُ
دشمنی
قَوۡمٍ
کسی قوم کی
عَلٰۤی
اوپر
اَلَّا
اس (بات) کےکہ نہ
تَعۡدِلُوۡا
تم عدل کرو
اِعۡدِلُوۡا
تم عدل کرو
ہُوَ
وہ
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہے
لِلتَّقۡوٰی
تقویٰ کے لئے
وَاتَّقُوا
اور تم ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
خَبِیۡرٌۢ
پوری طرح باخبر ہے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, be persistently standing firm for Allah , witnesses in justice, and do not let the hatred of a people prevent you from being just. Be just; that is nearer to righteousness. And fear Allah ; indeed, Allah is Acquainted with what you do.

اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آمادہ نہ کر دے عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقین مانو کہ اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ کی خاطر قائم رہنے والے اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بنو۔ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مشتعل نہ کردے کہ تم عدل کو چھوڑ دو ۔ عدل کیا کرو، یہی بات تقویٰ کے قریب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ جو کچھ تم کرتے ہو یقینا اللہ اس سے باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! اﷲ تعالیٰ کے لیے خوب قائم رہنے والے، انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ ،اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات کا مجرم نہ بنادے کہ تم عدل نہ کرو،عدل کرویہی تقویٰ کے زیادہ قریب ہے اور اﷲ تعالیٰ سے ڈر جاؤ،جوبھی تم عمل کرتے ہو یقیناًاﷲ تعالیٰ اُس سے پوری طرح باخبرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, be steadfast for Allah as witnesses for justice. And malice against a people should not bid you to not doing justice. Do justice. That is nearer to Taqwa. And fear Allah. Surely, Allah is all-aware of what you do.

اے ایمان والو کھڑے ہوجایا کرو اللہ کے واسطے گواہی دینے کو انصاف کی اور کسی قوم کی دشمنی کے باعث انصاف کو ہرگز نہ چھوڑو عدل کرو یہی بات زیادہ نزدیک ہے تقوٰی سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ کو خوب خبر ہے جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم عدل سے منحرف ہوجاؤ عدل سے کام لو یہی قریب تر ہے تقویٰ کے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ یقیناً اس سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Be upright bearers of witness for Allah, and do not let the enmity of any people move you to deviate from justice. Act justly, that is nearer to God-fearing. And fear Allah. Surely Allah is well aware of what you do.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو ۔ 29 کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ ۔ عدل کرو ، یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے ۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! ایسے بن جاؤ کہ اللہ ( کے احکام کی پابندی ) کے لیے ہر وقت تیار ہو ( اور ) انصاف کی گواہی دینے والے ہو ، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو ۔ انصاف سے کام لو ، یہی طریقہ تقوی سے قریب تر ہے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اللہ یقینا تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو کھلی کیونکہ نہ جانے گا 1 مسلمانو خدا واسطے انصاف کے ساتھ گواہی دینے پر مستعد رہو اور لوگوں کی دشمنی سے بےانصافی نہ کر ائے انصاف کرو انصاف ہی پرہیز گاری تک پہچنے کی نزدیک راہ ہے اور اللہ سے ڈرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ کے لئے انصاف کے ساتھ گواہی دینے پر قائم رہنے والے بنو اور لوگوں کی دشمنی تمہیں انصاف چھوڑنے پر آمادہ نہ کردے انصاف کرو کہ یہ نیکی کے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو کہ بیشک اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اللہ کے لئے حق اور انصاف کی گواہی دینے والے بن جاؤ۔ اور کسی جماعت کی دشمنی میں انصاف کا دامن نہ چھوڑ بیٹھنا۔ (ہر حال میں) عدل و انصاف کرو۔ یہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اس میں شک نہیں کہ اللہ اسے خوف جانتا ہے جو کچھ کہ تم کیا کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والوں! خدا کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! be maintainers of your pact with Allah and witnesses in equity, and let not the hatred of a people incite you not to act fairly; act fairly; that is highest unto piety. And fear Allah; verily Allah is Aware of that which ye work.

اے ایمان والو اللہ کے لیے پوری پابندی کرنے والے (اور) عدل کے ساتھ شہادت دینے والے رہو ۔ اور کسی جماعت کی دشمنی تمہیں اس پر نہ آمادہ کردے کہ تم (اس کے ساتھ) انصاف ہی نہ کرو انصاف کرتے رہو (کہ) وہ تقوی سے بہت قریب ہے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کو اس کی (پوری) خبر ہے کہ تم کیا کرتے رہتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! عدل کے علمبردار بنو ، اللہ کیلئے اس کی شہادت دیتے ہوئے اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ تم عدل نہ کرو ۔ یہی تقویٰ سے قرب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ ( کی رضامندی ) کیلئے ( احکام کی ) پوری پابندی کرنے والے اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جائو اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادعہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو انصاف کرتے رہو کہ انصاف تقویٰ کے قریب ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ کو جو کچھ تم کرتے ہو اس کی ( پوری ) خبر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اللہ کی خاطر حق پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو۔ کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ، یہ تقوٰی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے کہ تم عدل کرو اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ایمان والو، ہوجاؤ تم قائم کرنے والے انصاف کو، اللہ (کی رضا) کے لئے گواہ بن کر (حق و انصاف کے) اور (خبردار ابھارنے اور اکسانے) نہ پائے تم لوگوں کو کسی قوم کی دشمنی اس بات پر کہ تم لوگ انصاف چھوڑ دو ، تم انصاف کرتے رہو کہ وہ بہر حال زیادہ قریب ہے تقویٰ ( پرہیزگاری) کے، اور ہمشہ ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے، بیشک اللہ پوری طرح باخبر ہے ان تمام کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کی خاطرقائم رہنے والے اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بنوکسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مشتعل نہ کردے کہ تم عدل کو چھوڑدو ، عدل کیا کرو ، یہی بات تقویٰ کے قریب ترہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جو کچھ تم کرتے ہویقینااللہ اس سے خوب باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والوں اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے ( ف۳٦ ) اور تم کو کسی قوم کی عداوت اس پر نہ اُبھارے کہ انصاف نہ کرو ، انصاف کرو ، وہ پرہیزگاری سے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ سے ڈرو ، بیشک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اﷲ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی ( بھی ) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم ( اس سے ) عدل نہ کرو ۔ عدل کیا کرو ( کہ ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے ، اور اﷲ سے ڈرا کرو ، بیشک اﷲ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ کے لیے پوری پابندی کرنے والے اور راستی پر قائم رہنے والے ۔ اور عدل و انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بنو ( خبردار ) کسی قوم سے دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو ۔ اور عدل سے پھر جاؤ ۔ عدل کرو ۔ کہ وہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے ۔ اللہ سے ڈرو بے شک تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! stand out firmly for Allah, as witnesses to fair dealing, and let not the hatred of others to you make you swerve to wrong and depart from justice. Be just: that is next to piety: and fear Allah. For Allah is well-acquainted with all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, be steadfast for the cause of God and just in bearing witness. Let not a group's hostility to you cause you to deviate from justice. Be just, for it is closer to piety. Have fear of God; God is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Stand out firmly for Allah as just witnesses; and let not the enmity and hatred of others make you avoid justice. Be just, that is nearer to Taqwa; and have Taqwa of Allah. Verily, Allah is Well-Acquainted with what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! Be upright for Allah, bearers of witness with justice, and let not hatred of a people incite you not to act equitably; act equitably, that is nearer to piety, and he careful of (your duty to) Allah; surely Allah is Aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Be steadfast witnesses for Allah in equity, and let not hatred of any people seduce you that ye deal not justly. Deal justly, that is nearer to your duty. Observe your duty to Allah. Lo! Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अल्लाह के लिए क़ायम रहने वाले, इंसाफ़ के साथ गवाही देने वाले बनो, और किसी गिरोह की दुश्मनी तुमको इस पर न उभारे कि तुम इंसाफ़ न करो (बल्कि तुम) इंसाफ़ करो यही तक़वे से ज़्यादा क़रीब है और अल्लाह से डरो, बेशक अल्लाह को ख़बर है जो कुछ तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اللہ تعالیٰ کے لیے پوری پابندی کرنے والے انصاف کے ساتھ شہادت ادا کرنے والے رہو۔ اور خاص لوگوں کی عداوت تمہارے لیے اس کو باعث نہ ہوجاوے کہ تم عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو کہ وہ تقویٰ سے زیادہ قریب ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب اعمال کی پوری اطلاع ہے۔ (6) (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو ! اللہ کی خاطر پوری طرح قائم رہنے والے، انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ۔ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر امادہ نہ کرے کہ تم عدل نہ کرو۔ عدل کرو یہ تقوٰی کے زیادہ قریب ہے۔ اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہوں اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ ۔ عدل کرو ‘ یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے ۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اللہ کے لیے پوری پابندی کرنے والے انصاف کے ساتھ شہادت ادا کرنے والے ہوجاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم انصاف نہ کرو۔ انصاف کرو وہ تقویٰ سے زیادہ قریب ہے، اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جنہیں تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو کھڑے ہوجایا کرو اللہ کے واسطے گواہی دینے کو انصاف کی اور کسی قوم کی دشمنی کے باعث انصاف کو ہرگز نہ چھوڑو عدل کرو یہی بات زیادہ نزدیک ہے تقویٰ سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ کو خوب خبر ہے جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ کے لئے راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کے ساتھ شہادت دینے والے رہو اور کسی قوم کی دشمنی اور عداوت تم کو اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم انصاف نہ کرو بلکہ ہر معاملہ میں انصاف کیا کرو یہ انصاف کرنا پرہیز گاری کے نزدیک تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے پوری طرح باخبر ہے