Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 80

سورة المائدة

تَرٰی کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ یَتَوَلَّوۡنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ لَبِئۡسَ مَا قَدَّمَتۡ لَہُمۡ اَنۡفُسُہُمۡ اَنۡ سَخِطَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ وَ فِی الۡعَذَابِ ہُمۡ خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾

You see many of them becoming allies of those who disbelieved. How wretched is that which they have put forth for themselves in that Allah has become angry with them, and in the punishment they will abide eternally.

ان میں سے بہت سے لوگوں کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستیاں کرتے ہیں ، جو کچھ انہوں نے اپنے لئے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے کہ اللہ تعالٰی ان سے ناراض ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَرٰی
آپ دیکھیں گے
کَثِیۡرًا
کثیر تعداد کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یَتَوَلَّوۡنَ
دوستی کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَبِئۡسَ
البتہ کتنا برا ہے
مَا
جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَنۡفُسُہُمۡ
ان کے نفسوں نے
اَنۡ
یہ کہ
سَخِطَ
ناراض ہوا
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَفِی الۡعَذَابِ
اور عذاب میں
ہُمۡ
وہ
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَرٰی
آپ دیکھتے ہیں
کَثِیۡرًا
اکثر کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یَتَوَلَّوۡنَ
وہ دوست بناتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
لَبِئۡسَ
یقیناً بہت ہی برا ہے
مَا
جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
لَہُمۡ
اپنے لیے
اَنۡفُسُہُمۡ
ان کی جانوں نے
اَنۡ
یہ کہ
سَخِطَ
ناراض ہوا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَفِی الۡعَذَابِ
اور عذاب میں
ہُمۡ
وہ سب
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

You see many of them becoming allies of those who disbelieved. How wretched is that which they have put forth for themselves in that Allah has become angry with them, and in the punishment they will abide eternally.

ان میں سے بہت سے لوگوں کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستیاں کرتے ہیں ، جو کچھ انہوں نے اپنے لئے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے کہ اللہ تعالٰی ان سے ناراض ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی گانٹھتے ہیں۔ جو اعمال وہ اپنے لیے آگے بھیج رہے ہیں بہت برے ہیں کہ ان سے اللہ بھی ان پر ناراض ہوگیا اور خود بھی ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان میں سے اکثرکودیکھتے ہیں جوان لوگوں کودوست بناتے ہیں،جنہوں نے کفرکیا۔ یقینابہت ہی برُاہے جوانہوں نے اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجاکہ ان پراﷲ تعالیٰ سخت ناراض ہواہے اوروہ عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You see many of them take the disbelievers as friends. Indeed, evil is what their own selves have sent ahead for themselves as Allah is any with them, and they are to remain under punishment for ever.

تو دیکھتا ہے ان میں کہ بہت سے لوگ دوستی کرتے ہیں کافروں سے کیا ہی برا سامان بھیجا انہوں نے اپنے واسطے وہ یہ کہ اللہ کا غضب ہوا ان پر اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم ان میں سے اکثر کو دیکھو گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں بہت ہی بری کمائی ہے جو انہوں نے اپنے لیے آگے بھیجی ` ہے یہ کہ اللہ تعالیٰ کا غضب ہوگا ان پر اور وہ عذاب میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And now you can see many of them taking the unbelievers (instead of the believers) for their allies. Indeed they have prepared evil for themselves. Allah is angry with them, and they shall abide in chastisement.

آج تم ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھتے ہو جو ﴿ اہل ایمان کے مقابلہ میں﴾ کفّار کی حمایت و رفاقت کرتے ہیں ۔ یقیناً بہت برا انجام ہے جس کی تیاری ان کے نفسوں نے ان کے لیے کی ہے ، اللہ ان پر غضب ناک ہو گیا ہے اور وہ دائمی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم ان میں سے بہت سوں کو دیکھتے ہو کہ انہوں نے ( بت پرست ) کافروں کو اپنا دوست بنایا ہوا ہے ( ٥٥ ) یقینا جو کچھ انہوں نے اپنے حق میں اپنے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے ، کیونکہ ( ان کی وجہ سے ) اللہ ان سے ناراض ہوگیا ہے ، اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر تو ان میں سے ال کتاب میں سے بہیترے لیے دیکھے گا جو کافروں سے دستی کرتے ہیں 4 انہوں نے اپنے لیے بری تیاری کی ہے وہ کیا جس سے اللہ ان پر غصے ہو اور آخرت میں ہمیشہ عذاب میں رہیں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم ان میں سے اکثر کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں برا ہے جو کچھ انہوں نے اپنے لئے آگے بھیجا ہے کہ اللہ ان پر ناخوش ہوئے اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آج تم دیکھتے ہو کہ بنی اسرائیل کی ایک کثیر تعداد (کافروں اور مشرکوں) سے دوستی کر رہی ہے۔ کیسا برا سامان انہوں نے اپنی جان کے واسطے آگے بھیجا ہے۔ اللہ ان پر غضب ناک ہوگیا ہے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ عذاب میں جلنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم ان میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں انہوں نے جو کچھ اپنے واسطے آگے بھیجا ہے برا ہے (وہ یہ) کہ خدا ان سے ناخوش ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں (مبتلا) رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou wilt see many of them befriending those who disbelieve; vile surely is that which their souls have sent forth for them, so that Allah became incensed against them; and in torment they shall be abiders.

آپ ان میں سے بہتوں کو دیکھیں گے کہ کفر کرنے والوں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ کیسا بیجا ہے وہ جسے وہ اپنے آگے بھیج چکے ہیں جس سے اللہ ان سے ناخوش ہوا اور وہ لوگ عذاب میں ہمیشہ پڑے رہیں گے ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ان میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ کفار کو اپنا دوست بناتے ہیں ۔ نہایت بُرا توشہ ہے ، جو انہوں نے اپنے لئے بھیجا کہ خدا کا ان پر غضب ہوا اور عذاب میں وہ ہمیشہ رہنے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ان میں سے بہت ساروں کو دیکھیں گے کہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ واقعی بہت ( ہی ) برا ہے جو انہوں نے اپنے لئے آگے بھیجا کہ اللہ تعالیٰ ان پر ناراض ہوئے اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب میں پڑے رہیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آج تم ان میں بہت سے ایسے لوگ دیکھتے ہو جو کفار کی حمایت اور دوستی کرتے ہیں۔ یہ انہوں نے اپنے لیے بہت ہی برا کیا ہے۔ اللہ ان پر غضب ناک ہوگیا ہے اور وہ ہمیشہ رہنے والے عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(آج بھی) تم ان میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ وہ (اہل ایمان کے مقابلہ میں) ان لوگوں سے دوستی کا دم بھرتے ہیں، جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر، بڑا ہی برا ہے وہ سامان جو ان کے لئے آگے بھیجا ہے ان کے نفسوں نے، کہ اللہ ناراض ہو ان پر، اور (اس کے نتیجے میں) ان کو ہمیشہ رہنا ہوگا عذاب میں،

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی گانٹھتے ہیںجو اعمال وہ اپنے لئے آگے بھیج رہے ہیں بہت برے ہیں کہ ان سے اللہ بھی ان پر ناراض ہوگیا اور خود بھی ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان میں تم بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں ، کیا ہی بری چیز اپنے لیے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پر غضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے ( ف۲۰۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ان میں سے اکثر لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ کیا ہی بری چیز ہے جو انہوں نے اپنے ( حسابِ آخرت ) کے لئے آگے بھیج رکھی ہے ( اور وہ ) یہ کہ اﷲ ان پر ( سخت ) ناراض ہوگیا ، اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب ہی میں ( گرفتار ) رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آپ ان میں سے بہتوں کو دیکھیں گے کہ وہ اہلِ اسلام کے بالمقابل کافروں سے دوستی رکھتے ہیں بہت ہی برا ہے وہ ( سامان ) جو ان کے نفسوں نے ان کے لئے آگے بھیجا ہے ۔ ( جس سے ) اللہ ان پر غضبناک ہوگیا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou seest many of them turning in friendship to the Unbelievers. Evil indeed are (the works) which their souls have sent forward before them (with the result), that Allah's wrath is on them, and in torment will they abide.

Translated by

Muhammad Sarwar

You have seen many of them establishing friendship with the unbelievers. Vile is what their souls have gained! They have invoked the wrath of God upon themselves and they will live forever in torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You see many of them taking the disbelievers as their friends. Evil indeed is that which they have sent forward before themselves; for that (reason) Allah is wrath with them, and in torment they will abide.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You will see many of them befriending those who disbelieve; certainly evil is that which their souls have sent before for them, that Allah became displeased with them and in chastisement shall they abide.

Translated by

William Pickthall

Thou seest many of them making friends with those who disbelieve. Surely ill for them is that which they themselves send on before them: that Allah will be wroth with them and in the doom they will abide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप उनमें से बहुत लोगों को देखोगे कि कुफ़्र करने वालों से दोस्ती रखते हैं, कैसी बुरी चीज़ है जो उन्होंने अपने लिए आगे भेजी है कि अल्लाह का ग़ज़ब हुआ उन पर और वे हमेशा अज़ाब में पड़े रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان میں بہت آدمی دیکھیں گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں (1) جو کام انہوں نے آگے کے لیے کیا ہے وہ بیشک برا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر ناخوش ہوا اور یہ لوگ عذاب میں دائم رہیں گے۔ (80)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھیں گے کہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہیں جو کافر ہیں یقیناً برا ہے جو انہوں نے اپنے لیے آگے بھیجا اللہ کی ان پر ناراضگی ہوئی اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ “ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آج تم ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھتے ہو جو کفار کی حمایت ورفاقت کرتے ہیں ۔ یقینا بہت برا انجام ہے جس کی تیاری ان کے نفسوں نے ان کیلئے کی ہے اللہ ان پر غضبناک ہوگیا ہے اور وہ دائمی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو ان میں سے بہت سوں کو دیکھے گا کہ ان لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جنہوں نے کفر اختیار کیا واقعۃً برے ہیں وہ افعال جو ان کی جانوں نے آگے بھیجے یہ کہ اللہ ان پر ناراض ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو دیکھتا ہے ان میں کہ بہت سے لوگ دوستی کرتے ہیں کافروں سے کیا ہی برا سامان بھیجا انہوں نے اپنے واسطے وہ یہ کہ اللہ کا غضب ہوا ان پر اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان یہود میں سے اکثر لوگوں کو ملاحظہ کریں گے کہ وہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں یقینا وہ چیز جو یہ لوگ اپنے لئے آگے بھیج رہے ہیں وہ بہت ہی کرتی ہے کہ اس کی وجہ سے اللہ ان سے ناخوش ہوا اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب میں مبتلا رہیں گے