Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 81

سورة المائدة

وَ لَوۡ کَانُوۡا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ النَّبِیِّ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مَا اتَّخَذُوۡہُمۡ اَوۡلِیَآءَ وَ لٰکِنَّ کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۸۱﴾

And if they had believed in Allah and the Prophet and in what was revealed to him, they would not have taken them as allies; but many of them are defiantly disobedient.

اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور نبی پر اور جو نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان ہوتا تو یہ کفار سے دوستیاں نہ کرتے ، لیکن ان میں کے اکژ لوگ فاسق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالنَّبِیِّ
اور نبی پر
وَمَاۤ
اور جو کچھ
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِ
طرف ان کے
مَا
نہ
اتَّخَذُوۡہُمۡ
وہ بناتے انہیں
اَوۡلِیَآءَ
دوست
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
کَانُوۡا
وہ ہوتے
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالنَّبِیِّ
اور نبی پر
وَمَاۤ
اور اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِ
ان کی جانب
مَا اتَّخَذُوۡہُمۡ
نہ وہ بناتے انہیں
اَوۡلِیَآءَ
دوست
وَلٰکِنَّ
لیکن
کَثِیۡرًا
اکثر
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if they had believed in Allah and the Prophet and in what was revealed to him, they would not have taken them as allies; but many of them are defiantly disobedient.

اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور نبی پر اور جو نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان ہوتا تو یہ کفار سے دوستیاں نہ کرتے ، لیکن ان میں کے اکژ لوگ فاسق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر وہ اللہ پر، نبی پر اور جو کچھ اس کی طرف نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لاتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثر تو ہیں ہی نافرمان

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر وہ اﷲ تعالیٰ پر اورنبی پر اور اس پرایمان رکھتے ہوتے جوان کی جانب نازل کیاگیا، تووہ انہیں دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثرنافرمان ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they have been believing in Allah, in the prophet and in what had been sent down to him, they would have not taken them as friends, but many of them are sinners.

اور اگر وہ یقین رکھتے اللہ پر اور نبی پر اور جو نبی پر اترا تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں بہت سے لوگ نافرمان ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر یہ ایمان لاتے اللہ پر اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس پر جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیا گیا (یعنی قرآن حکیم) تو پھر انہوں نے اِن (کافروں) کو اپنا ولی نہ بنایا ہوتا لیکن ان کی اکثریت نافرمانوں پر مشتمل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For had they truly believed in Allah and the Messenger and what was sent down to him, they would not have taken unbelievers (instead of believers) for their allies. But many of them have rebelled against Allah altogether.

اگر فی الواقع یہ لوگ اللہ اور پیغمبر اور اس چیز کے ماننے والے ہوتے جو پیغمبر پر نازل ہوئی تھی تو کبھی ﴿ اہل ایمان کے مقابلہ میں﴾ کافروں کو اپنا رفیق نہ بناتے ۔ 103 مگر ان میں سے تو بیشتر لوگ خدا کی اطاعت سے نکِل چکے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر یہ لوگ اللہ پر اور نبی پر اور جو کلام ان پر نازل ہوا ہے اس پر ایمان رکھتے تو ان ( بت پرستوں ) کو دوست نہ بناتے ، لیکن ( بات یہ ہے کہ ) ان میں زیادہ تعداد ان کی ہے جو نافرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر وہ اللہ تعالیٰ حضرت محمد پر ایمان لائے ہوتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن بہتیرے ان میں نافرمان ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ اللہ پر اور پیغمبر پر اور جو (کتاب) ان پر نازل کی گئی اس پر یقین رکھتے تو ان لوگوں کو دوست نہ بناتے اور لیکن ان میں سے اکثر بدکردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ اللہ پر اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور جو کچھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتارا گیا ہے اس پر یقین رکھتے تو کافروں کو اپنا دوست نہ بناتے۔ لیکن ان میں ایک کثیر تعداد عادی گناہ گاروں کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ خدا پر اور پیغمبر پر اور جو کتاب ان پر نازل ہوئی تھی اس پر یقین رکھتے تو ان لوگوں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں اکثر بدکردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had they believed in Allah and the prophet and that which is sent down unto him, they would not have taken them for friends, but many of them are transgressors.

اور اگر یہ لوگ ایمان لے آئیں اللہ اور (اس) نبی پر اور جو کچھ اس (نبی) پر نازل ہوا ہے اس پر تو وہ ان لوگوں کو دوست نہ بناتے ۔ لیکن ان میں سے اکثر تو نافرمان ہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ اللہ پر ، نبی پر اور اس پر جو اس کی طرف اترا ، ایمان رکھنے والے ہوتے تو ان کفار کو دوست نہ بناتے ، لیکن ان میں سے تو اکثر نافرمان ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر نبی ( ﷺ ) پر اور کو کچھ نبی ( ﷺ ) پر نازل ہوا اس پر ایمان رکھتے ہوتے تو انہیں ( کفار کو ) دوست نہ بنائے لیکن ان میں سے بہت سارے نافرمان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر واقعی یہ لوگ اللہ، پیغمبر اور اس پر نازل ہونے والے کلام کو ماننے والے ہوتے تو کبھی بھی کافروں کو اپنا دوست نہ بناتے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ اللہ کی اطاعت سے منہ موڑ چکے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ ایمان رکھتے ہوتے اللہ پر، اس کے پیغمبر پر، اور اس کتاب پر جو کہ اتاری گئی ان کی طرف، تو یہ کبھی ان (کفار) کو اپنا دوست نہ ٹھراتے، مگر ان میں سے بیشتر لوگ فاسق (اور بدکار) ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اگروہ اللہ پر ، نبی پر اور جو کچھ اس کی طرف نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لاتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثرتوہیں ہی فاسق

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ ایمان لاتے ( ف۲۰۱ ) اللہ اور ان نبی پر اور اس پر جو ان کی طرف اترا تو کافروں سے دوستی نہ کرتے ( ف۲۰۲ ) مگر ان میں تو بہتیرے فاسق ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ اللہ پر اور نبی ( آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور اس ( کتاب ) پر جو ان کی طرف نازل کی گئی ہے ایمان لے آتے تو ان ( دشمنانِ اسلام ) کو دوست نہ بناتے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ خدا پر ، رسول ( ص ) پر اور جو کچھ اس ( رسول ( ص ) ) پر نازل کیا گیا ہے ۔ اس پر ایمان لاتے ، تو ان کافروں کو اپنا دوست نہ بناتے ۔ لیکن ( بات دراصل یہ ہے کہ ) ان میں سے زیادہ تر لوگ فاسق و فاجر ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If only they had believed in Allah, in the Prophet, and in what hath been revealed to him, never would they have taken them for friends and protectors, but most of them are rebellious wrong-doers.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had they had faith in God, the Prophet, and what was revealed to him, they would not have been the friends of the unbelievers. However, many of them are evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had they believed in Allah, and in the Prophet and in what has been revealed to him, never would they have taken them as friends; but many of them are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And had they believed in Allah and the prophet and what was revealed to him, they would not have taken them for friends but! most of them are transgressors.

Translated by

William Pickthall

If they believed in Allah and the Prophet and that which is revealed unto him, they would not choose them for their friends. But many of them are of evil conduct.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर वे ईमान रखने वाले होते अल्लाह पर और नबी पर और उस पर जो उसकी तरफ़ उतरा है तो वे काफ़िरों को दोस्त न बनाते, मगर उनमें से अकसर नाफ़रमान हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر یہ لوگ اللہ پر ایمان رکھتے اور پیغمبر پر اور اس (کتاب) پر جو ان کے پاس بھیجی گئی تھی تو ان کو کبھی دوست نہ بناتے لیکن ان میں زیادہ لوگ ایمان سے خارج ہی ہیں۔ (2) (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر وہ اللہ اور نبی اور اس دین پر ایمان لاتے اور جو ان کی طرف نازل کیا گیا ہے تو انہیں دوست نہ بناتے اور لیکن ان میں سے بہت سے نافرمان ہیں۔ “ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر فی الواقعہ یہ لوگ اللہ اور پیغمبر اور اس چیز کو ماننے والے ہوتے جو پیغمبر پر نازل ہوئی تھی تو کبھی کافروں کو اپنا رفیق نہ بناتے مگر ان میں سے بیشتر تو خدا کی اطاعت سے نکل چکے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ ایمان لاتے اللہ پر اور نبی پر اور اس پر جو اتارا گیا ہے نبی کی طرف تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن بہت سے لوگ ان میں سے فرمانبرداری سے خارج ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ یقین رکھتے اللہ پر اور نبی پر اور جو نبی پر اترا تو کافروں کو دوست نہ بناتے   لیکن ان میں سے بہت سے لوگ نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ لوگ اللہ پر اور نبی پر اور جو کتاب نبی کی طرف بھیجی گئی ہے اس پر ایمان رکھتے تو ان مشرکوں کو کبھی دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثر لوگ خارج از ایمان ہیں