Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 82

سورة المائدة

لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَۃً لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الۡیَہُوۡدَ وَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا ۚ وَ لَتَجِدَنَّ اَقۡرَبَہُمۡ مَّوَدَّۃً لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّا نَصٰرٰی ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّ مِنۡہُمۡ قِسِّیۡسِیۡنَ وَ رُہۡبَانًا وَّ اَنَّہُمۡ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿۸۲﴾

You will surely find the most intense of the people in animosity toward the believers [to be] the Jews and those who associate others with Allah ; and you will find the nearest of them in affection to the believers those who say, "We are Christians." That is because among them are priests and monks and because they are not arrogant.

یقیناً آپ ایمان والوں کا سب سے زیادہ دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے اور ایمان والوں سےسب سے زیادہ دوستی کے قریب آپ یقیناً انہیں پائیں گے جو اپنے آپ کو نصاریٰ کہتے ہیں ، یہ اس لئے کہ ان میں علماء اور عبادت کے لئے گوشہ نشین افراد پائے جاتے ہیں اور اس وجہ سے کہ وہ تکبر نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَتَجِدَنَّ
البتہ آپ ضرور پائیں گے
اَشَدَّ
سب سے زیادہ سخت
النَّاسِ
لوگوں میں سے
عَدَاوَۃً
عداوت / دشمنی میں
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
الۡیَہُوۡدَ
یہود کو
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کو جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
وَلَتَجِدَنَّ
اور البتہ آپ ضرور پائیں گے
اَقۡرَبَہُمۡ
سب سے قریب ان میں
مَّوَدَّۃً
محبت میں
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
قَالُوۡۤا
کہا
اِنَّا
بیشک ہم
نَصٰرٰی
نصاری ٰہیں
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
مِنۡہُمۡ
ان میں
قِسِّیۡسِیۡنَ
علماء ہیں
وَرُہۡبَانًا
اورراہب ہیں
وَّاَنَّہُمۡ
اور بیشک وہ
لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں تکبر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَتَجِدَنَّ
بلاشبہ آپ ضرور پاؤ گے
اَشَدَّ
سب سے زیادہ سخت
النَّاسِ
لوگوں میں سے
عَدَاوَۃً
دشمنی میں
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
الۡیَہُوۡدَ
یہود کو
وَالَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں کو
اَشۡرَکُوۡا
جنہوں نے شرک کیا
وَلَتَجِدَنَّ
اور یقیناً آپ ضرور پاؤ گے
اَقۡرَبَہُمۡ
زیادہ قریب ان سے
مَّوَدَّۃً
دوستی میں
لِّلَّذِیۡنَ
اُن کے لیے جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
قَالُوۡۤا
جنہوں نے کہا
اِنَّا
یقیناً ہم
نَصٰرٰی
نصاریٰ ہیں
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس وجہ سے ہے کہ
مِنۡہُمۡ
ان میں
قِسِّیۡسِیۡنَ
علماء
وَرُہۡبَانًا
اور راہب ہیں
وَّاَنَّہُمۡ
اور بلاشبہ وہ
لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں وہ تکبر کرتے
Translated by

Juna Garhi

You will surely find the most intense of the people in animosity toward the believers [to be] the Jews and those who associate others with Allah ; and you will find the nearest of them in affection to the believers those who say, "We are Christians." That is because among them are priests and monks and because they are not arrogant.

یقیناً آپ ایمان والوں کا سب سے زیادہ دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے اور ایمان والوں سےسب سے زیادہ دوستی کے قریب آپ یقیناً انہیں پائیں گے جو اپنے آپ کو نصاریٰ کہتے ہیں ، یہ اس لئے کہ ان میں علماء اور عبادت کے لئے گوشہ نشین افراد پائے جاتے ہیں اور اس وجہ سے کہ وہ تکبر نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے ہیں آپ دیکھیں گے کہ ان سے عداوت رکھنے میں لوگوں میں سب سے بڑھ کر یہودی اور مشرکین ہیں اور جن لوگوں نے کہا تھا کہ ہم نصاریٰ ہیں انہیں آپ مسلمانوں سے محبت رکھنے میں قریب تر پائیں گے۔ وجہ یہ ہے کہ ان میں عبادت گزار عالم اور زاہد پائے جاتے ہیں اور وہ متکبر نہیں ہوتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ بلاشبہ ان لوگوں کی دشمنی میں جوایمان لائے سب سے سخت یہود کوپاؤگے اوران لوگوں کوجنہوں نے شرک کیااور یقیناآپ ان سب سے دوستی میں زیادہ قریب ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے ، ان لوگوں کوپاؤگے جنہوں نے کہاکہ یقیناہم نصاریٰ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یقیناًان میں علماء اور راہب ہیں اوربلاشبہ وہ تکبر نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You will certainly find that the most hostile people against the believers are the Jews and the ones who as¬cribe partners to Allah. And you will certainly find that the closest of them in friendship with the believers are those who say, |"We are Christians.|" That is be-cause among them there are priests and monks and be-cause they are not arrogant.

تو پاوے گا سب لوگوں سے زیادہ دشمن مسلمانوں کا یہودیوں کو اور مشرکوں کو اور تو پاوے گا سب سے نزدیک محبت میں مسلمانوں کے ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس واسطے کہ نصاریٰ میں عالم ہیں اور درویش ہیں اور اس واسطے کہ وہ تکبر نہیں کرتے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم لازماً پاؤ گے اہل ایمان کے حق میں شدید ترین دشمن یہود کو اور ان کو جو مشرک ہیں اور تم لازماً پاؤ گے مودّت کے اعتبار سے قریب ترین اہل ایمان کے حق میں ان لوگوں کو جنہوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان (عیسائیوں) میں عالم بھی موجود ہیں اور درویش بھی اور (اس لیے بھی کہ) وہ تکبر نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Of all men you will find the Jews and those who associate others with Allah in His divinity to be the most hostile to those who believe; and you will surely find that of ail people they who say: 'We are Christians', are closest to feeling affection for those who believe. This is because there are worshipful priests and monks among them, and because they are not arrogant.

تم اہل ایمان کی عداوت میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے ، اور ایمان لانے والوں کے لیے دوستی میں قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم نصاریٰ ہیں ۔ یہ اس وجہ سے کہ ان میں عبادت گزار عالِم اور تارک الدّنیا فقیر پائے جاتے ہیں اور ان میں غرورِ نفس نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم یہ بات ضرور محسوس کرلو گے کہ مسلمانوں سے سب سے سخت دشمنی رکھنے والے ایک تو یہودی ہیں ، اور دوسرے وہ لوگ ہیں جو ( کھل کر ) شرک کرتے ہیں ۔ اور تم یہ بات بھی ضرور محسوس کرلو گے کہ ( غیر مسلموں میں ) مسلمانوں سے دوستی میں قریب تر وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نصرانی کہا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں بہت سے علم دوست عالم اور بہت سے تارک الدنیا درویش ہیں ( ٥٦ ) نیز یہ وجہ بھی ہے کہ وہ تکبر نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر تو سب لوگوں میں مسلمانوں کا سخت دشمن یہود اور مشرکوں کو پائے گا اور دوستی کے راہ میں مسلمانوں سے نزدیک ان لوگوں پائے گا جو اپنے تئیں نصاری کہتے ہیں 7 اس کی وجہ یہ ہے کہ نصاریٰ میں مولوی امشائخ ہیں یعنی عالم بھی ان میں اور درویش بھی اور وہ غرور نہیں کرتے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

البتہ آپ ضرور ایمان والوں کے ساتھ لوگوں میں سب سے زیادہ دشمنی کرنے والا یہودیوں کو اور مشرکوں کو پائیں گے اور دوستی کے لحاظ سے مسلمانوں کے قریب ان لوگوں کو پائیں گے جو کہتے ہیں ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لئے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور اہل اللہ بھی اور یہ کہ وہ تکبر نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ مسلمانوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والا یہود اور مشرکین کو پائیں گے۔ لیکن ان لوگوں کو مسلمانوں سے دوستی میں آپ قریب تر پائیں گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نصاریٰ میں عبادت گزار علم دوست اور تاریک ال دنیا درویش پائے جاتے ہیں اور ان میں تکبر نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبرﷺ!) تم دیکھو گے کہ مومنوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے یہودی اور مشرک ہیں اور دوستی کے لحاظ سے مومنوں سے قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور مشائخ بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely thou wilt find the Jews and those who associate the bitterest of mankind in enmity toward those who believe. And surely thou wilt find the highest in affection to those who believe those who say: we are Nazarenes. That is, because among them are divines and monks and because they are not stiff-necked.

آپ لوگوں میں ایمان والوں کے ساتھ سب سے بڑھ کر دشمنی رکھنے والے یہود اور مشرکین ہی کو پائیں گے ۔ اور آپ ایمان والوں کے ساتھ دوستی میں سب سے زیادہ قریب انہیں پائیں گے جو اپنے کو نصاری کہتے ہیں ۔ یہ اس لئے کہ ان میں عالم اور درویش ہیں اور اس لیے کہ یہ تکبر نہیں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ایمان والوں کی دشمنی میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے اور اہلِ ایمان کی دوستی سے قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے ، جنہوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں ۔ یہ اس وجہ سے کہ ان کے اندر عالم اور راہب ہیں اور یہ تکبر نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یقینا آپ لوگوں میں سب سے بڑھ کر ایمان والوں کے دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے اور یقینا ایمان والوں سے دوستی میں سب سے زیادہ قریب ان لوگوں کو پائیں گے جنہوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں ایسا اس لئے کہ بلاشبہ ان میں بہت سے علم دوست عالم اور بہت سے تارک دنیا درویش ہیں اور اس لئے کہ وہ تکبر نہیںکرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم اہل کتاب کی دشمنی میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پائو گے، اور ایمان لانے والوں کے لیے دوستی میں سب سے زیادہ بڑھے ہوئے ان لوگوں کو پائو گے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم نصارٰی ہیں۔ یہ اس لیے کہ ان میں عالم اور درویش پائے جاتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم مسلمانوں کی دشمنی میں سب سے زیادہ سخت یہود، اور ان لوگوں کو پاؤ گے جو مشرک ہیں، اور (اس کے برعکس) تم ان سے محبت میں سب سے زیادہ نزدیک ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصرانی ہیں، یہ اس لئے کہ ان میں بہت سے عبادت گزار، اور تارک الدنیا درویش، پائے جاتے ہیں، نیز اس لئے کہ وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا نہیں ہوتے۔

Translated by

Noor ul Amin

یقینا آپ ایمان والوں کاسب سے زیادہ دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے اور جن لوگوں نے کہا تھا کہ ’’ہم عیسائی ہیں ‘‘انہیں آپ مسلمانوں سے محبت رکھنے میں قریب ترپائیں گے وجہ یہ ہے کہ ان میں عبادت گزارعالم اور زاہد پائے جاتے ہیں اور وہ متکبر بھی نہیں ہوتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ضرور تم مسلمانوں کا سب سے بڑھ کر دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پاؤ گے اور ضرور تم مسلمانوں کی دوستی میں سب سے زیادہ قریب ان کو پاؤ گے جو کہتے تھے ہم نصاریٰ ہیں ( ف۲۰۳ ) یہ اس لئے کہ ان میں عالم اور درویش ہیں اور یہ غرور نہیں کرتے ۔ ( ف۲۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ یقیناً ایمان والوں کے حق میں بلحاظِ عداوت سب لوگوں سے زیادہ سخت یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے ، اور آپ یقیناً ایمان والوں کے حق میں بلحاظِ محبت سب سے قریب تر ان لوگوں کو پائیں گے جو کہتے ہیں: بیشک ہم نصاریٰ ہیں ۔ یہ اس لئے کہ ان میں علماءِ ( شریعت بھی ) ہیں اور ( عبادت گزار ) گوشہ نشین بھی ہیں اور ( نیز ) وہ تکبر نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اے پیغمبر ( ص ) ! آپ اہل ایمان سے دشمنی کرنے میں سب لوگوں سے زیادہ سخت ترین دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے اور اہل ایمان سے دوستی کرنے میں آپ سب سے زیادہ قریب ان لوگوں کو پائیں گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصرانی ہیں یہ اس لئے ہے کہ ان میں پادری اور تارک الدنیا عابد پائے جاتے ہیں اور اس لیے کہ وہ تکبر نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Strongest among men in enmity to the believers wilt thou find the Jews and Pagans; and nearest among them in love to the believers wilt thou find those who say, "We are Christians": because amongst these are men devoted to learning and men who have renounced the world, and they are not arrogant.

Translated by

Muhammad Sarwar

You find Jews and pagans among the worst of the enemies of the believers. (Of the non-believers) nearest to them (the believers) in affection you find those who say, "We are Christians," for among them are the priests and monks who are not proud.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, you will find the strongest among men in enmity to the believers the Jews and those who commit Shirk, and you will find the nearest in love to the believers those who say: "We are Christians." That is because among them are priests and monks, and they are not proud.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly you will find the most violent of people in enmity for those who believe (to be) the Jews and those who are polytheists, and you will certainly find the nearest in friendship to those who believe (to be) those who say: We are Christians; this is because there are priests and monks among them and because they do not behave proudly.

Translated by

William Pickthall

Thou wilt find the most vehement of mankind in hostility to those who believe (to be) the Jews and the idolaters. And thou wilt find the nearest of them in affection to those who believe (to be) those who say: Lo! We are Christians. That is because there are among them priests and monks, and because they are not proud.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ईमान वालों के साथ दुश्मनी में आप सबसे बढ़कर यहूद और मुशरिकीन को पाओगे, और ईमान वालों के साथ दोस्ती में आप सबसे ज़्यादा उन लोगों को पाओगे जो अपने आपको नसारा कहते हैं, यह इसलिए कि उनमें आलिम और राहिब हैं और इसलिए कि वे तकब्बुर नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمام آدمیوں سے زیادہ مسلمانوں سے عداوت رکھنے والے آپ ان یہود اور ان مشرکین کو پاوینگے اور ان میں مسلمانوں کے ساتھ دوستی رکھنے کے قریب تر ان لوگون کو پائیے گا جو اپنے کو نصارے ٰکہتے ہیں (3) یہ اس سبب سے ہے کہ ان میں بہت سے علم دوست عالم ہیں ا اور بہت سے تارک دنیا درویش ہیں اور اس سبب سے ہے کہ یہ لوگ متکبر نہیں ہیں۔ (4) (82)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً آپ ایمان داروں کے ساتھ سب لوگوں سے زیادہ عداوت رکھنے والے یہود کو اور ان لوگوں کو پائیں گے جو شرک کرتے ہیں۔ اور یقیناً آپ ایمانداروں کے ساتھ دوستی میں ان کو قریب پائیں گے جنہوں نے کہا ہم نصارٰی ہیں۔ یہ اس لیے کہ ان میں عالم اور راہب ہیں اور اس لیے بھی کہ وہ تکبر نہیں کرتے۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم اہل ایمان کی عداوت میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے اور ایمان لانے والوں کے لئے دوستی میں قریب تران لوگوں کو پاؤ گے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم نصاری ہیں ۔ یہ اس وجہ سے کہ ان میں عبادت گزار عالم اور تارک الدنیا فقیر پائے جاتے ہیں اور ان میں غرور نفس نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو اہل ایمان کے لیے سب سے زیادہ دشمن یہودیوں اور مشرکین کو پائے گا، اور ضرور بالضرور اہل ایمان سے محبت میں سب سے زیادہ قریب تر تو ان لوگوں کو پائے گا جنہوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں، یہ اس وجہ سے کہ ان میں علماء ہیں اور درویش ہیں وہ تکبر نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو پاوے گا سب لوگوں سے زیادہ دشمن مسلمانوں کا یہودیوں کو اور مشرکوں کو اور پاوے گا سب سے نزدیک محبت میں مسلمانوں کے ان لوگوں کے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس واسطے کہ نصاریٰ میں عالم ہیں اور درویش ہیں اور اس واسطے کہ وہ تکبر نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! یقینا آپ مسلمانوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والا یہود کو اور مشرکوں کو پائیں گے اور مسلمانوں کے ساتھ باعتبار دوستی کے آپ ان لوگوں کو قریب تر پائیں گے جنہوں نے یوں کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں بہت سے علماء اور گوشہ نشین زاہد ہیں اور نیز یہ کہ یہ لوگ تکبر نہیں کرتے۔