Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 87

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُحَرِّمُوۡا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمۡ وَ لَا تَعۡتَدُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿۸۷﴾

O you who have believed, do not prohibit the good things which Allah has made lawful to you and do not transgress. Indeed, Allah does not like transgressors.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے واسطے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو اور حد سے آگے مت نکلو ، بیشک اللہ تعالٰی حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگوں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتُحَرِّمُوۡا
نہ تم حرام کرو
طَیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزیں
مَاۤ
جو
اَحَلَّ
حلال کیں
اللّٰہُ
اللہ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَا
اور نہ
تَعۡتَدُوۡا
تم حد سے تجاوز کرو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡمُعۡتَدِیۡنَ
حدس سےتجاوز کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتُحَرِّمُوۡا
نہ تم حرام ٹھہراؤ
طَیِّبٰتِ
پاک چیزوں کو
مَاۤ
جو
اَحَلَّ
حلال کیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَکُمۡ
تمھارے لئے
وَلَا
اور نہ
تَعۡتَدُوۡا
تم حدسےبڑھو
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡمُعۡتَدِیۡنَ
حد سے بڑھنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not prohibit the good things which Allah has made lawful to you and do not transgress. Indeed, Allah does not like transgressors.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے واسطے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو اور حد سے آگے مت نکلو ، بیشک اللہ تعالٰی حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! تم ان پاکیزہ چیزوں کو کیوں حرام ٹھہراتے ہو۔ جنہیں اللہ نے تمہارے لیے حلال کیا ہے اور حد سے نہ بڑھو۔ کیونکہ اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! ان پاک چیزوں کو حرام نہ ٹھہراؤجواﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں اورنہ ہی حد سے بڑھو یقیناًاﷲ تعالیٰ حد سے بڑھنے والوں کوپسندنہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not make unlawful good things that Allah has made lawful for you, and do not trans¬gress. Verily, Allah does not like the transgressors.

اے ایمان والو مت حرام ٹھہراؤ وہ لذیز چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کردیں اور حد سے نہ بڑھو بیشک اللہ پسند نہیں کرتا حد سے بڑھنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان والو نہ حرام ٹھہرا لو ان چیزوں کو جن کو اللہ نے تمہارے لیے حلال کیا ہے اور حد سے تجاوز نہ کرو یقینا اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Do not hold as unlawful the good things which Allah has made lawful to you, and do not exceed the bounds of right. Allah does not love those who transgress the bounds of right.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جو پاک چیزیں اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں انہیں حرام نہ کرلو104 اور حد سے تجاوز نہ کرو ، 105 اللہ کو زیادتی کرنے والے سخت ناپسند ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ نے تمہارے لیے جو پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں ان کو حرام قرار دنہ دو ، اور حد سے تجاوز نہ کرو ۔ یقین جانو کہ اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔ ( ٥٨ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں جو ستھری چیزیں اللہ تعالیٰ نے تم کو حلال کردی ہیں ان کو (اپنے اوپر) حرام نہ کرو اور حد سے بھی) مت بڑھو کیونکہ اللہ حد سے بڑھ جانیوالوں کو پسند نہیں کرتا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لئے حلال کی ہیں انہیں حرام مت کرو اور حد سے مت نکلو بیشک اللہ حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! وہ پاک چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کردی ہیں ان کو حرام نہ ٹھہراؤ اور حد سے آگے نہ بڑھو۔ بیشک حد توڑ کر آگے بڑھنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جو پاکیزہ چیزیں خدا نے تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام نہ کرو اور حد سے نہ بڑھو کہ خدا حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! forbid not the clean things of that which Allah hath allowed unto you, and trespass not verily Allah approveth not the trespassers.

اے ایمان والو ! اپنے اوپر ان پاکیزہ چیزوں کو جو اللہ نے تمہارے لئے جائز کی ہیں حرام نہ کرلو اور حدود سے آگے نہ نکلو بیشک اللہ حدود سے آگے نکل جانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ ٹھہراؤ ، جو خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہیں اور نہ حدود سے تجاوز کرو ۔ بیشک اللہ حدود سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اﷲتعالیٰ نے جو چیزیں تمہارے لیے حلال فرمائی ہیں ان پاکیزہ چیزوں کو مت حرام قرار دو اور حد سے آگے نہ بڑھو بیشک اﷲتعالیٰ حد سے آگے بڑھنے والوں کو پسند نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! وہ پاکیزہ چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کردیں انہیں حرام مت ٹھہرائو اور حد سے مت بڑھو۔ بیشک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو کہیں تم (نصاریٰ کی رہبانیت وغیرہ سے متاثر ہو کر) حرام نہ کردینا ان پاکیزہ چیزوں کو جو حلال فرمائی ہیں اللہ نے تمہارے لئے، اور حدوں سے نہیں بڑھنا، بیشک اللہ پسند نہیں کرتا حدوں سے بڑھنے والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!تم ان پاکیزہ چیزوں کو کیوں حرام ٹھہراتے ہوجنہیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کیا ہے اور حد سے نہ بڑھوکیونکہ اللہ حدسے بڑھنے والوں پسند نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! ( ف۲۱۱ ) حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں ( ف۲۱۲ ) اور حد سے نہ بڑھو ، بیشک حد سے بڑھنے والے اللہ کو ناپسند ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں انہیں ( اپنے اوپر ) حرام مت ٹھہراؤ اور نہ ( ہی ) حد سے بڑھو ، بیشک اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! ( اپنے اوپر ) حرام نہ کرو ان پاکیزہ چیزوں کو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں اور ( حد سے ) تجاوز نہ کرو بے شک اللہ ( حد سے ) تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! make not unlawful the good things which Allah hath made lawful for you, but commit no excess: for Allah loveth not those given to excess.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not make unlawful the pure things which God has made lawful for you. Do not transgress for God does not love the transgressors.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Make not unlawful the good things which Allah has made lawful to you, and transgress not. Verily, Allah does not like the transgressors.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not forbid (yourselves) the good things which Allah has made lawful for you and do not exceed the limits; surely Allah does not love those who exceed the limits.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Forbid not the good things which Allah hath made lawful for you, and transgress not, Lo! Allah loveth not transgressors.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! उन पाकीज़ा चीज़ों को हराम न ठहराओ जो अल्लाह ने तुम्हारे लिए हलाल की हैं और हद से न बढ़ो, अल्लाह हद से बढ़ने वालों को पसंद नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں تمہارے واسطے حلال کی ہیں (7) ان میں لذیذ چیزوں کو حرام مت کرو اور حدود سے آگے مت نکلوبیشک اللہ تعالیٰ حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔ (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ان پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ ٹھہراؤ جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں اور نہ حد سے بڑھو بیشک اللہ حد سے بڑھنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ جو پاک چیزیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں انہیں حرام نہ کرلو اور حد سے تجاوز نہ کرو ‘ اللہ کو زیادتی کرنے والے سخت ناپسند ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! ان پاکیزہ چیزوں کو حرام مت قرار دو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں، اور حد سے آگے نہ بڑھو، بیشک اللہ حد سے بڑھ جانے والے کو پسند نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو مت حرام ٹھہراؤ وہ لذیذ چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کردیں اور حد سے نہ بڑھو بیشک اللہ پسند نہیں کرتا حد سے بڑھنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو جو چیزیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں ان میں سے لذیذ اور مرغوب طبع چیزوں کو حرام نہ کرلیا کرو اور شرعی حدود سے تجاوز نہ کرو